TL؛DR
Binance اسمارٹ چین (BSC) نے آن چین سرگرمی اور استعمال میں معقول پیشرفت دیکھی ہے۔ تاہم اعداد کے تناظر میں اس کا کیا مطلب ہے؟ ایک عوامی بلاک چین کی خوبصورتی یہ ہے کہ یہ، سب کے لیے دستیاب ہوتی ہیں۔ آپ بذات خود پیشرفت ٹریک کر سکتے ہیں۔
کیا آپ BSC میٹرکس پر نظر رکھنے کے لیے بے چین ہیں، تاہم اس بات سے واقف نہیں کہ کہاں سے آغاز کیا جائے؟ کوئی مسئلہ نہیں، ہمارے پاس BscScan کے بلاک ایکسپلورر پر شروعات کا بہترین ہدایت نامہ موجود ہے۔ اس طرح سے، آپ Binance اسمارٹ چین کی پیشرفت کا باریکی سے جائزہ لے سکتے ہیں۔
آپ [Charts and Stats] صفحے پر موجود اس آرٹیکل میں زیادہ تر خصوصیات کی تفصیل ملاحظہ کر سکتے ہیں جس پر آپ ٹول بار پر جا کر [Resources] پر ہوور کرتے ہوئے جا سکتے ہیں۔ اس میں شامل ہیں روزمرہ کی ٹرانزیکشنز، منفرد والیٹ ایڈریسز، اولین ٹوکنز، اور مزید بہت کچھ۔ BscScan اسمارٹ معاہدوں کی توثیق اور حتیٰ کہ جدید ترین NFT کلیکشنز کی پڑتال کا بھی بہترین ٹول ہے۔
تعارف
ہم اکثر اوقات اس بارے میں بات کرتے ہیں کہ کس طرح سے عوامی بلاک چینز عوامی بنتی ہیں، یعنی ایڈریس کا حامل کوئی بھی فرد ان کے ساتھ تعامل انجام دے سکتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ بلاک چین پر ڈویلپمنٹ بھی عوامی ہوتی ہے؟ متعلقہ مہارت کا حامل کوئی بھی فرد بلاک چین پر DApp کو ڈال سکتا ہے، اور انہیں کئی بھی نہیں روک سکتا۔
یہ حقیقت غیر مرکزی فنانس (DeFi) اسپیس میں تیزی سے ترقی کا سبب بنی ہے۔ Binance اسمارٹ چین (BSC) اب بھی ایک نئی بلاک چین ہے، تاہم اس نے ابھی سے خاصی متاثر کن ترقی کی ہے۔ اب آپ سوچ رہے ہوں گے، کہ کتنی متاثر کن؟ عوامی سطح پر، بہت سا آن چین ڈیٹا دستیاب ہے، جوکہ ٹریڈرز اور سرمایہ کاران کے لیے نیٹ ورک کی سرگرمی چیک کرنے کا عمل آسان بناتا ہے۔
اگر آپ اس آن چین ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، تو BscScan جیسا بلاک چین ایکسپلورر ضرورت کی ہر شئے تلاش کرنے کا آسان ترین طریقہ ہے۔
BscScan کیا ہوتا ہے؟
BscScan (BscScan.com) ایک بلاک چین ایکسپلورر ہے جوکہ اسی ٹیم نے بنایا ہے جس نے Etherscanبنایا تھا۔ یہ Binance اسمارٹ چین کے لیے ایک تجزیاتی پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے، تاہم یہ دیگر کئی شفاف خصوصیات کا حامل ہے۔ صورت میں یہ معلومات کے اچھے ذرائع ہو سکتے ہیں اگر آپ BSC پر بنے DeFi پراجیکٹس پر نظر رکھنا چاہتے ہیں۔ آپ مندرجہ ذیل انجام دینے کے لیے بھی BscScan استعمال کر سکتے ہیں:
1۔ ٹرانزیکشنز تلاش کریں اور ان کی پیشرفت ملاحظہ کریں۔
2۔ بلاک چین میں شامل کردہ جدید ترین بلاکس ملاحظہ کریں۔
3۔ والیٹس کے بیلنس سمیت ان کی جانب سے ہونے والی ٹرانزیکشنز ملاحظہ کریں۔
4۔ بلاک چین پر ڈالے گئے اسمارٹ معاہدے تلاش کریں، پڑھیں، اور ان کے ساتھ تعامل انجام دیں۔
5۔ ٹوکنز اور دیگر کرپٹو کرنسیز کی فراہمی تلاش کریں۔
یہ تمام معلومات سائن اپ کیے بغیر مفت میں دستیاب ہیں۔ ایک بلاک چین ایکسپلورر صرف ایک سادہ اور نیویگیٹ کرنے میں آسان طریقے کے ذریعے یہ سب ڈسپلے کرتا ہے۔
میں BscScan کیوں استعمال کروں؟
BscScan کے پیچھے بھی اسی معتبر ڈویلپمنٹ ٹیم کا ہاتھ ہے جنہوں نے EtherScan بنائی تھی، جوکہ Ethereum کا ایک مقبول بلاک ایکسپلورر ہے۔ اپنی ساکھ کے علاوہ، BscScan بلاک چین پر نیویگیٹ کرنے میں بھی آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ اس کے استعمال کے طریقے کی بنیادی معلومات کے ساتھ، آپ فوری طور پر بنیادی مسائل اور سوالات کو حل کر سکتے ہیں۔
مثلاً، DApps استعمال کرنے والے ہر فرد کے لیے یہ جاننا کارآمد ثابت ہو گا کہ BscScan پر ایک اسمارٹ معاہدہ کس طرح سے تلاش کیا جائے۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ آیا ان کے اسمارٹ معاہدے توثیق شدہ ہیں اور DApp کا API ڈاؤن ہونے کی صورت میں براہ راست ان کے ساتھ تعامل بھی انجام دے سکتے ہیں۔ تاہم آن چین معلومات صرف اسمارٹ معاہدے اور بنیادی ٹرانزیکشنز چیک کرنے تک ہی محدود نہیں۔
مثلاً، آپ بڑی ٹرانزیکشنز کی نگرانی کے لیے وہیل انتباہات سیٹ کر سکتے ہیں۔ بعض صورتوں میں، ایک ایکسچینج پر منتقل ہونے والے BNB کی ایک بڑی تعداد آنے والی کسی سیل کی نشاندہی کر سکتی ہے۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے DeFi پروٹوکول کے بانیوں تک کے والیٹس ٹریک کر سکتے ہیں کہ آیا وہ اپنے ٹوکنز کو منتقل کر رہے ہیں۔ آیئے زیر استعمال چند عام ترین ٹولز اور میٹرکس کا جائزہ لیتے ہیں جنہیں آپ BscScan کا استعمال کرتے ہوئے تلاش کر سکتے ہیں۔
میں Binance اسمارٹ چین کے منافع جاتی فارمز کیسے تلاش کروں؟
ایک BscScan منافع جاتی فارمنگ کا ڈیش بورڈ آپ کو فی الوقت دستیاب فارمنگ کے تمام اولین مواقع دکھاتا ہے۔ آپ [Resources] بٹن پر ہوور کرتے ہوئے اور [Yield Farms List] پر کلک کرتے ہوئے اس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
یہاں آپ جدید فارمز، ان تک رسائی کا ذریعہ، اور ان کی وقف شدہ ویب سائٹس پر ان کے کام کا طریقہ دیکھ سکتے ہیں۔ منافع جاتی فارمنگ (یا لیکویڈیٹی مائننگ) آپ کی موجودہ ہولڈنگز کے ساتھ کرپٹو پیدا کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ PancakeSwap جیسے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے، آپ Binance اسمارٹ چین پر منافع پیدا کر سکتے ہیں۔ چونکہ BSC کی فیس اس کے Ethereum جیسے متبادلات کی نسبت کم ہے، لہٰذا چھوٹے پلیئرز کے لیے منافع جاتی فارمنگ میں داخل ہونے اور دستیاب کراپس میں سے اپنا منصفانہ حصہ حاصل کرنے کے لیے BSC مثالی ہے۔ تاہم دھیان رکھیں کیونکہ اب دھوکہ دہی پر مبنی بہت سے پراجیکٹس سامنے آنے لگے ہیں۔ DYOR کو یقینی بنائیں اور کبھی بھی اتنے فنڈز داؤ پر مت لگائیں جنہیں کھونے کی آپ گنجائش نہیں رکھتے۔
BSC ایکو سسٹم پر موجود تمام مختلف DApps کا ٹریک رکھنے کا ایک اور اچھا ذریعہ ہے https://mathdapp.store/۔ بائیں جانب بنے سائیڈ بار سے Binance اسمارٹ چین منتخب کریں، اور آپ کو معتبر BSC DApps کی ایک فہرست موصول ہو جائے گی۔
میں Binance اسمارٹ چین کی اوسط گیس کی قیمت کیسے پتا چلاؤں؟
سب سے پہلے، [Resources] پر ہوور کریں، [Chart & Stats] پر کلک کریں، اور پھر [Average Gas Price Chart] پر کلک کریں۔
اب آپ کو اوسط گیس کی قیمت کا چارٹ دکھائی دے گا جسے اس گیس فیس کا حساب لگانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے جوکہ صارفین BSC ٹرانزیکشنز کی ادائیگی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔
جیسا کہ ہم نے تذکرہ کیا، BSC کی فیس نسبتاً کم ہے۔ BSC میں، 1 Gwei آیا 9-10 یا پھر 0.000000001 BNB کے برابر ہے۔ تقریباً 6.5 Gwei کی اوسط گیس کی قیمت کے ساتھ، 10 BNB کی ترسیل کی لاگت دس سینٹس سے کم ہونی چاہیئے۔ در حقیقت، اس رقم سے دس یا حتیٰ کہ سو گنا زائد رقم بھیجنے پر بھی آپ پر 20 سینٹس سے زائد لاگت نہیں آئے گی۔
ٹرانزیکشن کی ہسٹری ست، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ لوگوں نے معمول سے زیادہ ٹرانزیکشن کی فیس دی ہے۔ ممکن ہے کہ بعض صارفین Ethereum یا دیگر بلاک چینز سے اپنی پرانی عادات ساتھ لائے ہوں۔ تاہم ایسا ضروری نہیں۔ Binance اسمارٹ چین پر اب بھی رش کافی کم ہے، لہٰذا اگر نیٹ ورک کی صورتحال مستحکم ریتی ہے، تو ایک عام ٹرانزیکشن کے لیے 6.5 Gwei کافی ہو گا۔
میں Binance اسمارٹ چین کے منفرد ایڈریس کی گنتی کیسے حاصل کروں؟
BscScan کی منفرد ایڈریس کی گنتی اس صورت میں استعمال کے لیے ایک بہترین میٹرک ہے اگر آپ اس حوالے سے نہایت ہی سرسری اندازہ لگانا چاہتے ہیں کہ نیٹ ورک پر کتنے صارفین موجود ہیں۔ آپ [Resources] پر ہوور کر کے اور [Chart & Stats] پر کلک کرتے ہوئے منفرد ایڈریس کی گنتی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد، [Unique Addresses Chart] پر کلک کریں۔
تو کیا اس کا یہ مطلب ہے کہ اگر کسی بلاک چین ہر 100 منفرد ایڈریسز ہیں، تو اس کے 100 ہی منفرد صارفین بھی ہوں گے؟ بالکل نہیں! کوئی بھی شخص کئی ایڈریسز بنا سکتا ہے۔ لیکن بھلا ہو کرپٹوگرافی کے سحر کا، کہ ان کے پاس ختم ہو بھی جائیں، تو ہمارے پاس ایک طویل مدت تک یہ ایڈریسز ختم نہیں ہوں گے۔ اور اس کے بعد بھی، یہ جاننا کافی پیچیدہ ہو گا کہ آیا اس ایڈریس کا تعلق ایک ہی اکائی سے ہے۔
تو ہم جانتے ہیں کہ کوئی بھی ایک سے زائد ایڈریسز بنا سکتا ہے، اور یہ میٹرک صارفین کی تعداد کا زائد تخمینہ ہے۔ پھر بھی، منفرد ایڈریس کا شمار ہمیں نیٹ ورک کی ترقی کا ایک عام سا خاکہ فراہم کرتا ہے۔
میں Binance کی اسمارٹ چینز کی روزمرہ کی ٹرانزیکشن رقم کیسے تلاش کروں؟
یہ چارٹ ہمیں ٹرانزیکشنز کی کل تعداد دکھاتا ہے جو کسی دن Binance اسمارٹ چین پر موجود ہو سکتی ہے۔ ایک بار پھر، یہ [Charts & Stats] کے سیکشن میں دستیاب ہوتی ہے۔
اگرچہ کچھ اسمارٹ معاہدات میں آغاز کی خاطر دیگر کی نسبت زیادہ ٹرانزیکشنز درکار ہوتی ہیں، یہ چارٹ پھر بھی ہمیں نیٹ ورک کی سرگرمی اور اس بارے میں ایک اندازہ فراہم کرتا ہے کہ کیا یہ پُرہجوم ہو گئی ہے۔ یہ بھی ایک صحتمند، ترقی کرتے نیٹ ورک کی اچھی نشانی ہے جو کہ BNB سرمایہ کاروں کے لیے مفید معلومات ہو سکتی ہیں۔
سرِفہرست BEP-20 ٹوکنز کیا ہیں؟
ٹوکن ٹریکر صفحہ آپ کو سرِفہرست BEP-20 ٹوکنز کا مارکیٹ کیپ یا روزمرہ کے ٹریڈنگ کے حجم کے لحاظ سے سراغ لگانے میں مدد دیتا ہے۔ اس سے آپ کو ٹریڈنگ کے اعلیٰ ترین حجم کے ساتھ ایک اندازہ یہ ہو سکتا ہے کہ کن ٹوکنز کی BSC بلاک چین پر سب سے زیادہ مجموعی قدر ہے۔
ایک چیز جو یہاں نوٹ کرنے والی ہے وہ ٹوکن کی معلومات ہیں۔ ٹوکن/معاہدے کے مالکان BscScan پر اپنی ٹوکن کی معلومات اپ ڈیٹ کر کے آپ کو ٹوکن کے بارے میں مزید تفصیلات دے سکتے ہیں۔ اگر BscScan ٹیم نے ٹوکن معاہدے کے پتے کی توثیق نہ کی، تو شاید یہ لائقِ بھروسہ نہ ہو۔
آپ اس صفحے پر بہت سارے ریپ شدہ ٹوکنز دیکھیں گے۔ Binance پیگ چین لنک (لنک) صرف ایک مثال ہے۔ یعنی کہ یہ ERC-20 لنک ہوتا ہے جو کہ BSC پر BEP-20 ٹوکن کے طور پر ریپ شدہ ہوتا ہے۔ رکیں، بھلا کس چیز کا ریپ شدہ ورژن؟ یہ کسی کوائن کا ٹوکن زدہ ورژن یا ٹوکن ہوتا ہے جو کسی اور بلاک چین سے تعلق رکھتا ہے۔
ریپنگ سے ان کوائنز اور ٹوکنز کو Binance DeFi ایکو سسٹم میں استعمال کرنے کا موقع ملتا ہے جو BSC پر نہیں ہوتے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کوئی لنک ہولڈر ہیں اور BSC پر فارم کرنے کے لیے اپنا لنک استعمال کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کے لئے ریپنگ کی ٹیکنالوجی کا سہارا لینا آسان ہوتا ہے۔
اگر آپ ٹوکن ریپنگ جیسے کھیل کھیلنا چاہتے ہیں، تو Binance کا برج پراجیکٹ چیک کریں۔ نوٹ کریں کہ اگرچہ کوائن ریپ کرنا نسبتاً آسان ہے، لیکن آپ کو ہمیشہ ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ آپ بس پہلے سے ریپ شدہ ٹوکنز کو بذاتِ خود ریپنگ کے عمل کے بارے میں پریشان ہوئی بغیر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔
سرِفہرست ERC-721 ٹوکنز کیا ہیں؟
آپ سرَفہرست ERC-721 ٹوکنز دیکھنے کے لیے Binance اسمارٹ چین پر استعمال ہونے والا ٹوکن ٹریکر بھی دیکھ سکتے ہیں۔ لیکں رکیں، ممکن ہے کہ آپ سوچ رہے ہوں کہ ہم انہیں ERC-721 ٹوکنز کیوں کہہ رہے ہیں BEP-721 کیوں نہیں؟ کیونکہ، ان دونوں ٹوکنز کے معیارات یکساں ہیں۔ Binance اسمارٹ چین Ethereum کا فورک ہے جس میں کچھ تبدیلیاں شامل ہیں، یعنی کہ کئی ٹوکن معیارات یکساں ہیں۔ تاہم، اس کا یہ مطلب نہیں کہ آپ کو دونوں چینز پر ایک ہی جیسے ٹوکنز ملیں گے۔ BSC کے ERC-721 (BEP-721) ٹوکنز کے اپنے سیٹ ہیں۔
ڈیفالٹ طور پر، فہرست گزشتہ 24 گھنٹوں میں ٹرانسفرز کی تعداد کے اعتبار سے مرتب کردہ ہے۔
کیا BscScan NFTs سے مطابقت پذیر ہے؟
BSC پر دستیاب کسی بھی اور ڈیجیٹل اثاثے کی طرح، آپ انفرادی NFTs اور ان کے اسمارٹ معاہدات پر فوری نظر ڈالتے ہیں۔ BEP-721 اور BEP-1155 ٹوکنز BSC کے NFTs کے لیے معروف ترین معیارات ہیں، لہٰذا آئیں ایک فوری مثال دیکھتے ہیں۔ PancakeSwap کا پین کیک اسکواڈ NFT پیش ہے:
اگر ہم اس کے معاہدے کے ایڈریس (0x0a8901b0E25DEb55A87524f0cC164E9644020EBA) کو BscScan کے تلاش کے بار میں کاپی کریں، تو ہم سیریز کے بارے میں کافی معلومات دیکھ سکتے ہیں:
چند کا ذکر کرنے کے لیے، ہم اس سیریز میں NFTs کی کسی بھی ٹرانسفرز کر دیکھ سکتے ہیں، یہ دیکھ سکتے ہیں کہ کون سا والیٹ ایڈریس ان کا حامل ہے، اور کتنے والیٹس میں یہ موجود ہیں۔ تاہم، آپ NFT سے منسلک تصویر، گانا، فائل، یا اثاثہ نہیں دیکھ پائیں گے۔ یہ بلاک چین پر اسٹور نہیں ہیں۔ NFT کا میٹا ڈیٹا عموماً کسی فریقِ ثالث ویب سائٹ یا فائل ہوسٹنگ سروس کی جانب اشارہ کرے گا جہاں آپ فنی کام یا منسلکہ فائل کا معائنہ کر سکتے ہیں۔
میں Binance اسمارٹ چیز توثیق کاروں کو کیسے تلاش کر سکتا ہوں؟
سادہ لفظوں میں، توثیق کار وہ لوگ ہوتے ہیں جو BSC کے چلتے رہنے کو یقینی بناتے ہیں۔ BNB اسٹیک کر کے، وہ ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کرتے اور نئے بلاکس کی تصدیق کرتے ہیں۔ اپنی سروس کے بدلے میں، وہ ٹرانزیکشن کی فیس کماتے ہیں جو دراصل نیٹ ورک کی سرگرمی سے ملتی ہے۔
Binance اسمارٹ چین شماریاتی میکانزم پر چلتی ہے جسے اسٹیک شدہ اتھارٹی کا ثبوت(PoSA) کہا جاتا ہے۔ یہ شماریاتی ماڈل ایک شارٹ بلاک ٹائم اور کم فیس کی معاونت کر سکتا ہے۔ آپ Binance اسمارٹ چین پر توثیق کاروں کا لیڈربورڈ میں [Validators] کے اندر سرِفہرست توثیق کاروں کو دیکھ سکتے ہیں۔
کون توثیق کار بن سکتا ہے؟ ویسے تو، بنیادی طور پر کوئی بھی، لیکن تقاضے ذرا اونچے ہیں۔ آخر کو، نیٹ ورک کی سلامتی داؤ پر ہے۔ اگر آپ اس بارے میں مزید پڑھنا چاہیں کہ Binance اسمارٹ چین پر توثیق کار کیسے بنا جائے، تو Binance چین کا دستاویزاتی ہدایت نامہ ملاحظہ کریں۔
BscScan پر اسمارٹ معاہدات کی تصدیق کیسے کی جائے؟
BscScan کے استعمال کنندگان کسی بھی معاہدے کی تصدیق کرنے کے لیے اس کا پتہ درج کر سکتے ہیں اور دیکھ سکتے ہیں کہ کیا تعمیل شدہ کوڈ وہی ہے جو اس بلاک چین پر چل رہا ہے۔ یہ اندازہ لگانا آسان ہے - آپ کو ٹول بار پر معاہدے کے آگے سبز ٹِک کا نشان نیز نوٹس [Contract Course Code Verified] نظر آئے گا۔
استعمال کنندگان کو کوڈ کی آزادانہ احتساب کاری و تصدیق کی اجازت دینا ایک قیمتی خصوصیت ہے، کیونکہ یہ Binance اسمارٹ چین کے ایکو سسٹم کی مجموعی شفافیت میں کردار ادا کرتی ہے۔ آپ ایک براؤزر والیٹ جیسا کہ میٹا ماسک یا Binance چین والیٹ مربوط کر کے بھی اسمارٹ معاہدات سے براہ راست تعامل کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
چاہے آپ BSC نیٹ ورک پر منافع جاتی فارمنگ میں DeFi تجربہ کار ہوں یا مکمل نئے، BscScan کا استعمال سیکھنا آپ کو بلاک چین کے سلسلے میں اپنی راہِ عمل کو بہتر طور پر سمجھنے مدد دے گا۔ تاہم، ذہن میں رکھیں کہ مارکیٹس ناقابلِ فہم، ناقابلِ پیش گوئی، اور انتہائی اتار چڑھاؤ کے ادوار کی زد میں ہوتی ہیں۔ ٹریڈ کرنے یا منافع جاتی فارمنگ میں کامیابی پانے کی خاطر اپنی تحقیق کرنا بھی ناگزیر ہے۔ اس میں یہ چیک کرنا شامل ہو سکتا ہے کہ آیا کوئی ٹوکن BscScan ٹیم کی جانب سے مصدقہ ہے، آیا معاہدہ اوپن سورس ہے اور اس کا احتساب کیا جا چکا ہے، اور گہرے ادراک کے لیے پراجیکٹ کا بلاگ یا سوشل میڈیا اکاؤنٹس ملاحظہ کرنا بھی شامل ہو سکتا ہے۔ اس میں کودنے سے قبل اطمینان کریں کہ آپ DeFi میں شامل ہونے کے خطرات کو سمجھتے ہوں۔