Etherscan کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے؟
امواد کا جدول
تعارف
Etherscan کیا ہوتا ہے؟
میں Etherscan، کیوں استعمال کروں؟
Etherscan پر کسی ٹرانزیکشن اور والیٹ کو کس طرح تلاش کیا جائے
Etherscan پر اسمارٹ معاہدہ جات کس طرح سے تلاش کیے جائیں
Etherscan پر گیس کی قیمت کس طرح چیک کی جائے
اختتامی خیالات
Etherscan کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے؟
ہوم
آرٹیکلز
Etherscan کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے؟

Etherscan کیا ہے اور اسے کیسے استعمال کیا جائے؟

نو آموز
شائع کردہ Oct 6, 2021اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
8m

TL؛DR

Etherscan، Ethereum نیٹ ورک کے لیے بلاک چین ایکسپلورر ہے۔ یہ ویب سائٹ آپ کو ٹرانزیکشنز، بلاکس، والیٹ ایڈریسز، اسمارٹ معاہدہ جات، اور دیگر آن چین ڈیٹا تلاش کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ یہ Ethereum کے مقبول ترین بلاک چین ایکسپلوررز میں سے ایک ہے اور اس کا استعمال مفت ہے۔

Etherscan کے استعمال سے آپ کو یہ سمجھنے میں معاونت مل سکتی ہے کہ آپ بلاک چین، دیگر والیٹس، اور DApps کے ساتھ تعاملات کس طرح سے انجام دیتے ہیں۔ اس قسم کی معلومات، محفوظ رہنے اور مشکوک برتاؤ کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔

Etherscan استعمال کرنے کے لیے، آپ کو ایک والیٹ ایڈریس، ٹرانزیکشن ID (TXID)، معاہدے کا ایڈریس، یا تلاش کی فیلڈ میں کوئی دیگر شناخت کار پیسٹ کرنا ہو گا۔ آپ کو دکھائی دینے والی معلومات کا انحصار آپ کی جانب سے کی جانے والی تلاش پر ہو گا، لیکن ان میں زیادہ تر متعلقہ ٹرانزیکشنز، ایڈریسز، ٹائم اسٹیمپس، اور رقوم شامل ہوں گی۔

آپ ٹرانزیکشنز کرنے، گیس کی فیس چیک کرنے، اور Etherscan کے ذریعے ایئر ڈراپس تلاش کرنے کے لیے براہ راست اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ تعاملات انجام دے سکتے ہیں۔


تعارف

اگر آپ Ethereum کو HODLing یا چند ٹرانزیکشنز بھیجنے سے بڑھ کر کسی چیز کے لیے استعمال کر رہے ہیں، تو اس حوالے سے جاننا کارآمد ثابت ہو سکتا ہے، کہ بلاک چین میں کس طرح سے نیویگیٹ کیا جائے۔ Etherscan، مقبول ترین آپشنز میں سے ایک ہے، اس لیے یہ بنیادی چیزیں سیکھنے کے لیے ایک بہترین مقام ہے۔ آپ اپنے والیٹ کو مربوط کیے بغیر یا حتیٰ کہ اکاؤنٹ کھولے بغیر بھی زیادہ تر فیچرز استعمال کر سکتے ہیں۔ آئیے یہ ملاحظہ کرتے ہیں کہ Etherscan استعمال کرنے کے سب سے زیادہ عام طریقے کون سے ہیں اور حاصل ہونے والی معلومات کے ساتھ آپ کیا کر سکتے ہیں۔

  

Etherscan کیا ہوتا ہے؟

Etherscan ایک ایسا بلاک ایکسپلورر ہے، جو آپ کو ٹرانزیکشنز، اسمارٹ معاہدہ جات، ایڈریسز پر موجود عوامی ڈیٹا، اور Ethereum بلاک چین پر دیگر کئی چیزیں ملاحظہ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ Ethereum پر تمام تعاملات عوامی سطح پر انجام دیے جاتے ہیں، اور Etherscan آپ کو سرچ انجن کی طرح انہیں دیکھنے کی اجازت دیتا ہے۔ آپ ٹرانزیکشن ہیش (ٹرانزیکشن ID) کے ذریعے تمام متعلقہ سرگرمیاں چیک کر سکتے ہیں، جن میں ٹوکنز، اسمارٹ معاہدہ جات، اور والیٹ ایڈریسز شامل ہیں۔۔

آپ کو Etherscan کے لیے سائن اپ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی، لیکن آپ اضافی خصوصیات کے لیے ایک اکاؤنٹ تخلیق کر سکتے ہیں۔ مثلاً، آپ آنے والی ٹرانزیکشنز کے لیے الرٹس کی اطلاعات سیٹ کر سکتے ہیں، ڈویلپر ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اور ڈیٹا فیڈز تخلیق کر سکتے ہیں۔

Etherscan آپ کو استعمال کے لیے یا اپنی نجی کلیدوں میں سے کسی کو بھی اسٹور کرنے کے لیے Ethereum والیٹ فراہم نہیں کرتا۔ آپ اسے ٹریڈںگ کے لیے بھی استعمال نہیں کر سکتے۔ یہ صرف بلاک چین کی معلومات کے ماخذ اور اسمارٹ معاہدہ جات کے ڈیٹا بیس کے طور پر کام کرتا ہے۔ ٹرانزیکشنز کرنے یا کرپٹو اسٹور کرنے کے لیے آپ کو ایک کرپٹو والیٹ جیسا کہ ٹرسٹ والیٹ، MetaMask، میتھ والیٹ، یا Binance چین والیٹ درکار ہو گا۔


میں Etherscan، کیوں استعمال کروں؟

Etherscan، Ethereum کے لیے سب سے زیادہ قابل اعتماد اور مقبول بلاک ایکسپلوررز میں سے ایک ہے۔ تاہم، یہ سمجھنا زیادہ اہم ہے کہ آپ کو آن چین معلومات چیک کرنے کے لیے Etherscan جیسا بلاک ایکسپلورر کیوں استعمال کرنا چاہیئے۔ بلاک چین کے ساتھ تعامل انجام دینے کے طریقے کے حوالے سے مزید معلومات یہ سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں، کہ DApps اور ٹرانزیکشنز میں کیا چل رہا ہے۔ یہ معلومات آپ کو محفوظ رکھ سکتی ہیں اور بلاک چین کی مشکوک سرگرمی کی نشاندہی میں آپ کی مدد کر سکتی ہیں۔

مثلاً، وہیل الرٹس آپ کو اس حوالے سے آگاہ کرتے ہیں کہ آیا کسی ایکسچینج پر ایک بڑی تعداد میں کرپٹو کرنسی منتقل کی گئی ہے۔ اگرچہ ہمیشہ ایسا نہیں ہوتا، تاہم یہ معلومات بڑی فروخت کی نشاندہی کر سکتی ہیں۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ پراجیکٹ کے بانی اپنے پراجیکٹ کے ٹوکنز کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ یہ آپ کے لیے ممکنہ اسکیمز یا فراڈ اسکیم کی نشاندہی کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے، جہاں ڈویلپرز اپنے پراجیکٹس چھوڑ دیتے ہیں اور اپنے کوائنز فروخت کر دیتے ہیں۔ 


Etherscan پر کسی ٹرانزیکشن اور والیٹ کو کس طرح تلاش کیا جائے

Etherscan کا ایک بنیادی فیچر، ٹرانزیکشنز کو ٹریک کرنا ہے۔ یہ سمجھنا کہ اپنی کرپٹو کرنسی کو کس طرح سے فالو کیا جائے، بلاک چین کی دیگر تمام معلومات کو ان لاک کرنے کا راز ہے۔ مثلاً، فرض کریں آپ نے اپنے والیٹ سے 0.025 Ether (ETH) درج ذیل عوامی ایڈریس پر بھیجے ہیں: 0x480bbcb368197d44c6f54a738e59c33eff004b6a۔

اس کے علاوہ، آپ 0.001559212674537 ETH پر مشتمل ٹرانزیکشن کی فیس بھی ادا کر چکے ہیں۔ ٹرانزیکشن انجام دینے کے بعد، آپ کا والیٹ TXID ڈسپلے کرتا ہے:

0x80a3cc0f344651b3de745b2f1efbe8d35d4f348e95b345c8a840ebf955414fa5

بالفرض آپ ٹرانزیکشن کی تصدیق کی تعداد چیک کرنا چاہتے ہیں، اور یہ دیکھنا چاہتے ہیں کہ آیا یہ کامیابی کے ساتھ بھیج دی گئی ہے۔ 

1. Etherscan کے ہوم پیج پر جائیں اور صفحے کے اوپر موجود تلاش کی فیلڈ کو تلاش کریں۔


2. اس کے بعد، ٹرانزیکشن ID (TXID) کو کاپی کریں، اور تلاش کی فیلڈ میں پیسٹ کریں اور تلاش کے آئیکن کو دبائیں۔


3. آپ اب اپنی مخصوص ٹرانزیکشن کے متعلق تمام تفصیلات دیکھ سکتے ہیں:


4. آپ مزید تفصیلی معلومات کے لیے [Click to see More] کا بٹن دبا سکتے ہیں، لیکن فی الوقت، آئیے صرف ڈیفالٹ ڈسپلے ملاحظہ کرتے ہیں:

ٹرانزیکشن ہیش

آپ کی مخصوص ٹرانزیکشن کے ساتھ منسلک نمبروں اور حروف کا سلسلہ (TXID)۔

اسٹیٹس

آیا آپ کی ٹرانزیکشن ناکام ہو چکی ہے، زیر عمل ہے، یا کامیاب ہو گئی تھی۔

بلاک

وہ بلاک نمبر جس میں آپ کی ٹرانزیکشن شامل تھی۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آپ کی ٹرانزیکشن کی کتنی مرتبہ تصدیق ہوئی ہے۔ یہ آپ کی ٹرانزیکشن کے بلاک کے بعد، چین میں شامل کیے جانے والے بلاکس کی تعداد ہے۔

ٹائم اسٹیمپ

اس بلاک کا ٹائم اسٹیمپ جس میں آپ کی ٹرانزیکشن شامل کی گئی تھی۔

منجانب

وہ والیٹ ایڈریس جس نے ٹرانزیکشن انجام دی۔۔

بنام

وصول کنندہ ایڈریس یا اسمارٹ معاہدہ۔

قدر

ٹرانزیکشن میں بھیجی گئی رقم۔

ٹرانزیکشن کی فیس

ٹرانزیکشن کے لیے ادا کردہ فیس۔

گیس کی قیمت

ٹرانزیکشن کے لیے فی گیس یونٹ لاگت۔

TXN کی قسم

اس حوالے سے معلومات، کہ آیا ٹرانزیکشن، گیس کے پرانے لیگیسی سسٹم (1) یا نئے EIP-1559 بلاک فیس سسٹم (2) کے تحت انجام دی گئی تھی۔


اوپر دیے گئے ڈیٹا سے یہ دیکھنا آسان ہے کہ ٹرانزیکشن کامیاب رہی اور کافی تصدیقات حاصل کر چکی ہے۔ آپ، وصول کنندہ والیٹ کو دیکھ کر بھی اپنی ٹرانزیکشن کا اسٹیٹس چیک کر سکتے ہیں۔

اس کے لیے، آپ کو تلاش کی بار پر واپس جانا ہو گا اور وصول کنندہ والیٹ کا ایڈریس پیسٹ کرنا ہو گا:

0x480bbcb368197d44c6f54a738e59c33eff004b6a


صفحے کے نیچے، ہم ایڈریس کے ساتھ منسلک تمام ٹرانزیکشنز کی فہرست دیکھ سکتے ہیں:


سرخ رنگ میں ظاہر ہونے والی ٹرانزیکشن، آپ کی جانب سے بھیجے جانے والے اصل 0.025 ETH ہیں۔ آپ اسے In کے طور پر نشان زد کردہ دیکھ سکتے ہیں، جو اس چیز کی نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ایڈریس وصول کرنے والا ہے جو آپ نے سرچ کیا تھا۔ آپ صفحے کے اوپر کی طرف والیٹ کے بیلنس کا جائزہ بھی دیکھ سکتے ہیں۔


Etherscan پر اسمارٹ معاہدہ جات کس طرح سے تلاش کیے جائیں

اگر آپ DApps میں روزانہ کی بنیاد پر تعاملات انجام دیتے ہیں، تو یہ جاننا ایک اچھا خیال ہے کہ انہیں Etherscan پر کس طرح سے تلاش کیا جائے۔ اس طرح، آپ دو بار اس امر کی پڑتال کر سکتے ہیں، کہ آپ اپنے فنڈز درست معاہدے پر بھیج رہے ہیں۔

اگر آپ کو کبھی بھی اپنے والیٹ میں نیا ٹوکن شامل کرنے کی ضرورت ہو، تو آپ کو ٹوکن کے معاہدے کا ایڈریس تلاش کرنا ہو گا۔ اسمارٹ معاہدے کے ایڈریس میں ٹوکن کی منطق شامل ہوتی ہے، جیسا کہ یہ کہ ٹوکن کس طرح سے ٹرانسفر کیے جاتے ہیں، اور دیگر رویہ جات۔

ٹوکن کا ایڈریس تلاش کرنے کے لیے، آپ CoinMarketCap CoinGecko، یا پراجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔ آپ https://etherscan.io/tokens کو بھی چیک کر سکتے ہیں۔

ہمیشہ اوپر بیان کی گئی ویب سائٹس کے ساتھ موازنہ کر کے اس بات کو یقینی بنا لیں، کہ ٹوکن کا درست ایڈریس شامل کیا جا رہا ہے۔ آئیے Ethereum پر Uniswap ERC-20 ٹوکن کا جائزہ لیں:

0x1f9840a85d5af5bf1d1762f925bdaddc4201f984

1. اسمارٹ معاہدے کا ایڈریس تلاش کی فیلڈ میں کاپی اور پیسٹ کریں۔


2. اب آپ معاہدے کے بیلنس پر تفصیلات اور Uniswap (UNI) ٹوکن کے معاہدے سے متعلق دیگر عمومی معلومات ملاحظہ کر سکتے ہیں۔


3. ہمارے پاس دیکھنے کے لیے نیچے مزید آپشنز موجود ہیں، جن میں ٹرانزیکشنز، تبصرے کا سیکشن، اور بذات خود اسمارٹ معاہدہ بھی شامل ہے۔ Uniswap کے اصولوں کو پڑھنے اور ان کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے میسر آپشنز دیکھنے کے لیے [Contract] پر کلک کریں۔


4. [Read Contract] کا ٹیب آپ کو معاہدے کی عمومی معلومات ظاہر کرے گا۔ مثلاً، یہ آپ کو مخصوص ایڈریسز یا والیٹس کے بیلنس کے متعلق استفسار کرنے کی اجازت دیتا ہے، جنہیں آپ کے والیٹ میں ٹوکن استعمال کرنے کی اجازت ہے۔


[Write Contract] پر کلک کرنے سے آپ براہ راست معاہدے کے ساتھ تعامل انجام دے سکتے ہیں۔ یہ اس صورت میں کارآمد ثابت ہوتا ہے، جب DeFi پلیٹ فارمز اور DApps، کسی تکنیکی مسئلے یا ویب سائٹ میسر نہ ہونے کی وجہ سے عدم دستیاب ہوں۔ کچھ صورتوں میں، آپ پراجیکٹ کے API کو استعمال کیے بغیر، اسمارٹ معاہدے کے ساتھ تعامل انجام دینے کی کوشش کر سکتے ہیں۔

[Connect to Web3] پر کلک کرنے سے آپ کسی کرپٹو والیٹ جیسا کہ MetaMask یا Binance چین والیٹ سے مربوط ہو سکتے ہیں، اور معاہدے کے ساتھ تعامل انجام دے سکتے ہیں۔


یہاں پر سب سے زیادہ سادہ عمل کوائنز کا ٹرانسفر ہے۔ [transferFrom] کا استعمال کرتے ہوئے، آپ ایک ایسے ایڈریس سے دیگر ایڈریسز پر ٹوکنز کو ٹرانسفر کر سکتے ہیں جس پر آپ کو اختیار حاصل ہو۔

[transfer]، آپ کو اپنے مربوط شدہ والیٹ سے معاہدے کے منسلک ٹوکن ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ذیل میں دی گئی ٹرانزیکشن، ہمارے مربوط شدہ والیٹ سے، وصول کنندہ والیٹ کے پیسٹ کیے جانے والے ایڈریس پر 1 UNI بھیجے گی۔ آپ کے لیے اس رقم کے درست اعشاریہ جات کو شامل کرنا بھی لازم ہے، جو آپ بھیجنا چاہتے ہیں۔

زیادہ تر صارفین کو یہ فیچرز استعمال کرنے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔ تاہم، اسمارٹ معاہدے میں جمع شدہ فنڈز تک رسائی حاصل کرنے کی صورت میں یہ جاننا کارآمد ثابت ہو گا کہ یہ کہاں ہیں۔


Etherscan پر گیس کی قیمت کس طرح چیک کی جائے

گیس کی قیمتیں، Ethereum کی ٹرانزیکشن کی فیس کا حصہ ہیں۔ فیس کی اس تبدیلی کا انحصار، اس بلاک پر ہے جس میں آپ کی ٹرانزیکشن شامل کی گئی تھی۔ ہر بلاک کی ایک سیٹ کردہ فیس ہوتی ہے، جو نیٹ ورک کے ٹریفک کی بنیاد پر مختلف ہو سکتی ہے۔ Etherscan پر گیس ٹریکر، آپ کے لیے گیس کی تبدیل ہوتی قیمت پر، قیمت اور وقت میں فرق ظاہر کرتا ہے۔ اس بات کا اندازہ لگانے کے لیے یہ ایک کارآمد ٹول ہے، کہ نیٹ ورک پر کتنا رش ہے اور آپ کو سادہ ٹرانسفر کرنے یا کسی مزید پیچیدہ اسمارٹ معاہدے کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے کتنی ادائیگی کرنا ہو گی۔



اختتامی خیالات

Etherscan استعمال کرنے میں مفت اور نہایت آسان ہے، اور اس صورت میں یہ ایک بہترین ٹول ثابت ہوتا ہے، جب آپ کو اپنے والیٹ یا ایکسچینج پر موجود معلومات سے بڑھ کر درکار ہوں۔ بنیادی ترین فیچرز کے لیے، آپ انہیں بہت مختصر وقت میں استعمال کرنا سیکھ سکتے ہیں۔ Etherscan دیگر بلاک ایکسپلوررز جیسا کہ BscScan کے لیے بنیادی حیثیت رکھتا ہے، جو آپ کی مہارتوں کو باآسانی قابل ٹرانسفر بناتا ہے۔ آیا آپ ٹرانزیکشن کے اسٹیٹس کی تصدیق کرنا چاہتے ہوں، یا DApp کے پسندیدہ اسمارٹ معاہدے کو دیکھنے کے خواہاں ہوں، Etherscan شروعات کرنے کے لیے بہتر مقام ہے۔