TL؛DR
نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی ایک وسیع قسم میں ٹوکنز کا ایک ذیلی زمرہ موجود ہے، جو متحرک NFTs کہلاتا ہے۔ یہ NFTs اپنے غیر متحرک مخالفین سے بنیادی طور پر اس لحاظ سے مختلف ہیں کہ یہ اسمارٹ معاہدہ جات اور ان کے تخلیق کاران کی جانب سے شرائط کے اِن کوڈ ہونے کی بدولت ارتقاء کر سکتے ہیں۔
تعارف
NFTs بلاک چین پر موجود منفرد، اور غیر متبادل کرپٹو اثاثہ جات ہیں۔ عموماً یہ منفرد اثاثہ جات ایک ہدایت نامے کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیے جاتے ہیں جس کو ٹوکن کا معیار کہا جاتا ہے، جو کہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ آیا ہر NFT کے پاس ایک منفرد ٹوکن ID موجود ہے۔
غیر متحرک NFTs کرپٹو کی قابلِ جمع اشیاء اور NFT آرٹ کے علاوہ، پاسپورٹس، سرٹیفکیٹس، اور رئیل اسٹیٹ کی اسناد جیسے حقیقی دنیا کے اثاثوں کو ڈیجیٹائز کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ پہلے سے حقیقت ہے — تاہم، ممکن ہے کہ NFTs کے تجرباتی استعمال کی یہ صورتیں مکمل طور پر حقیقی دنیا کے ان اثاثوں کی نمائندگی کرنے سے قاصر ہوں — جو متحرک معلومات پر مشتمل ہیں۔
جب اسمارٹ معاہدہ جات غیر متحرک NFTs تخلیق کرتے ہیں، تو یہ اثاثے مستقل، اور غیر متغیر ٹوکن ڈیٹا سے منٹ ہو جاتے ہیں، — دیگر الفاظ میں، اس ڈیٹا کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، بیرونی حالات سے قطعِ نظر، غیر متحرک NFTs تبدیل نہیں کیے جائیں گے اور اس طرح، معلومات تبدیل ہو جانے کی صورت میں فرسودہ ہو جائیں گے۔
تاہم، متحرک NFTs اس کمزور پہلو کو حل کر سکتے ہیں۔ اگرچہ ان NFTs کی ٹوکن IDs یکساں رہیں گی، تاہم متحرک NFTs میں چند مخصوص حالات کے تحت تبدیل ہو جانے کی منفرد صلاحیت موجود ہو گی۔
متحرک NFTs کیا ہوتے ہیں؟
متحرک NFTs، NFTs کا وہ ذیلی زمرہ ہوتا ہے جس کی خصوصیات چند مخصوص شرائط پوری ہو جانے کی صورت میں تبدیل ہو سکتی ہیں۔ ہر NFT میٹا ڈیٹا کے نام سے موسوم معلومات پر مشتمل ہوتا ہے، جو اس کی خصوصیات کی وضاحت کرتا ہے۔
میٹا ڈیٹا میں نام، تفصیلات، اور یہاں تک کہ مخصوص NFT فیچرز شامل ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، گیمنگ NFT میٹا ڈیٹا میں طاقت یا قوت برداشت کی طرح اوتار کی خصوصیات شامل ہو سکتی ہیں۔ جبکہ NFT آرٹ کے لیے، اس میں آرٹ ورک کے رنگ یا لوازمات شامل ہو سکتے ہیں۔
شاید آپ نے Ethereum پر مبنی گیم، CryptoKitties کے متعلق سنا ہو، جو کہ NFT کے پہلے پراجیکٹس میں سے ایک ہے، جس نے 2017 میں اپنے آغاز کے بعد ہی تیز رفتاری سے مقبولیت حاصل کی۔ CryptoKitties ایک بلاک چین گیم ہے جہاں پلیئرز ورچوئل بلیوں کی صورت میں متحرک NFTs کو جمع کرتے، ان کی افزائش نسل، اور ان کا تبادلہ کر سکتے ہیں۔
غیر متحرک NFTs کے برعکس، متحرک NFTs کے میٹا ڈیٹا کو تبدیل اور بصری طور پر اس کا ترجمہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اس لیے ہے کہ اگرچہ غیر متحرک NFTs عموماً ERC-721 ٹوکن کے معیار کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیے جاتے ہیں، لیکن متحرک NFTs ERC-1155 ٹوکن کے معیار کا استعمال کرتے ہوئے ڈیزائن کیے جاتے ہیں۔
Ethereum کے مطابق، ثانی الذکر معیار سے تخلیق شدہ ٹوکنز، فنجیبل ERC-20 ٹوکنز اور نان فنجیبل ERC-721 ٹوکنز سے مماثل فیچرز رکھتے ہیں۔ تاہم، ERC-1155 ٹوکنز تکنیکی اعتبار سے سیمی فنجیبل ہیں اور اگر ضروری ہوں تو تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
متحرک NFTs کس طرح تبدیل ہو سکتے ہیں؟
یہاں اس عمل کے کام کرنے کا عمومی طریقہ درج ہے:
متحرک NFT کو میٹا ڈیٹا کے مجموعے سمیت اسمارٹ معاہدے کے ذریعے منٹ کیا جاتا ہے۔
اسمارٹ معاہدہ اوریکلز سے ڈیٹا حاصل کرتا ہے۔ یہ فریق ثالث کی سروسز ہیں جو انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کا ڈیٹا اور اپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیسز (APIs) جیسے ڈیٹا کے مآخذوں سے حاصل ہونے والی معلومات فراہم کرتی ہیں۔
اس کے بعد اوریکلز سے حاصل کردہ ڈیٹا کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ معاہدے کے ذریعے NFT کا جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ منٹنگ کے عمل کے دوران NFT کا جائزہ لیا اور تبدیلیوں کو اِن کوڈ کیا جا سکے۔
اس کے بعد ضرورت پڑنے پر متحرک NFT کی خصوصیات کو اپڈیٹ کر دیا جائے گا۔
متحرک NFT کی ایپلیکیشنز
شناخت
اگر بلاک چین پر مبنی شناخت حقیقت بن جائے، تو متحرک NFTs کو واقعی دنیا بھر میں ڈیجیٹل شناختی کارڈز یا پاسپورٹس کی نمائندگی کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان NFTs کی لچک پذیری ڈیجیٹل شناختی دستاویزات کو تبدیل کرنے کی ضرورت کی پرواہ کیے بغیر، تبدیلیوں کو خود کار طور پر اپڈیٹ ہونے میں مدد فراہم کرے گی۔ ان تفصیلات میں مثلاً رہائش کا مقام، ازدواجی حیثیت، اور رابطے کی تفصیلات شامل ہو سکتی ہیں۔
گیمنگ
چونکہ ERC-1155 ٹوکن کا معیار بنیادی طور پر NFT گیمنگ میں استعمال ہوتا ہے، لہٰذا یہ ہرگز حیران کن بات نہیں ہے کہ متحرک NFTs عمومی طور پر بلاک چین گیمز میں پائے جاتے ہیں۔ پلیئرز اپنے درونِ گیم موجود کرداروں کی نمائندگی کرنے کے لیے متحرک NFTs کا استعمال کرتے ہوئے اپنے اوتارز کے لیول میں اضافہ کر سکتے ہیں، یوں گیمنگ کے تجربے میں وسعت پیدا ہوتی ہے۔ جیسے جیسے پلیئرز مزید تجربہ حاصل کرتے ہیں، ان کے کرداروں کی ترقی کا عکس ان کے NFT اوتاروں کی تبدیل ہوتی ہوئی ظاہری حالت یا اعداد و شمار میں ظاہر ہو سکتا ہے۔
گیمز میں ترقی کا تصور پلیئرز کو مشغول رکھنے کے لیے گیم کے ڈیزائن کا اہم حصہ ہے، اور متحرک NFTs اس کو ممکن بناتے ہیں۔ متحرک NFTs اپنے ذاتی نتیجے کے انتخاب پر مبنی گیمز اور دیگر ایسے مشغولیتی تجربات کو بھی سہولت فراہم کر سکتے ہیں جو کام کرنے کے لیے بیرونی ڈیٹا کا تقاضا کرتے ہیں۔
ورچوئل رئیل اسٹیٹ
جیسا کہ رئیل اسٹیٹ کی ٹوکنائزیشن کافی عرصے سے ہو رہی ہے، تو غیر متحرک NFTs املاک کی قیمتوں، عمر، اور اس کی ملکیت جیسے متغیر عوامل کی عکاسی کرنے سے قاصر ہیں۔ دوسری جانب، متحرک NFTs رئیل اسٹیٹ کی واضح تفصیلات معلوم کر سکتے ہیں اور مخصوص قسم کی معلوماتی اپڈیٹس کے لیے درکار لچک پذیری کے حامل ہوتے ہیں۔
آرٹ
روایتی جاپانی باذوق آرٹ کی شکل wabi-sabi کی مثال دی گئی ہے، جو کہ دائمی کیفیت کی بجائے عارضی کیفیت پر توجہ دیتی ہے، ایک ایسی آرٹ جو کہ عارضی اور وقتی ہے، دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر قابلِ تحسین ہے۔ متحرک NFTs کی بدولت، ڈیجیٹل آرٹسٹس اپنے آرٹ ورک میں تبدیلیوں کو سامنے لانے کے لیے حقیقی وقت پر مبنی ڈیٹا استعمال کر سکتے ہیں تاکہ اپنے فن پاروں کو مزید منفرد بناتے ہوئے اس عبوری پن کی وضاحت کر سکیں۔ مثلاً، یہاں متحرک NFT آرٹ ورکس موجود ہیں جن کی ظاہری حالتیں حالیہ موسم اور سیزن کی بنیاد پر تبدیل ہوتی ہیں۔
NFT آرٹ میں حقیقی دنیا پر مبنی آرٹ کی تنصیبات کی نقالی کرتے ہوئے اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، جو سراہے جانے کے لیے سامعین کی شرکت کا تقاضا کرتا ہے۔ اس مثال میں، متحرک NFT تبدیل ہو سکتا ہے جس کا انحصار ٹوکن ہولڈر کے اپنے اثاثے کے تعامل کرنے پر منحصر ہے اور اس طرح کرنے سے ڈیجیٹل آرٹ کی نمائشوں میں اضافہ ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
متحرک NFTs اپنے غیر متحرک مخالفین کی نسبت زیادہ "اسمارٹ" قسم کے NFTs ہیں، چونکہ یہ اصل وقت میں باہر کی دنیا سے حاصل ہونے والی معلومات کو قبول کر سکتے اور اس کی عکاسی کر سکتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں مذکورہ ایپلیکیشنز کے علاوہ، یہاں متحرک NFTs کے لیے بے شمار استعمال کی صورتیں موجود ہیں، جو بآسانی ترمیم کرنے کے لیے NFT کی ضروریات کو پورا کر سکتی ہیں۔