TL؛DR
منتخب کرنے کے لیے بہت سے پلیٹ فارمز موجود ہیں، لیکن عام طور پر، آپ کو صرف اپنی NFT کی تفصیلات پُر کرنے، اپنے ڈیجیٹل آرٹ یا فائل کو اپ لوڈ کرنے، اور منٹنگ کی فیس ادا کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر آپ اپنے NFT کو بیچنا چاہیں، تو آپ اسے بہت سی NFT مارکیٹس پر برائے فروخت رکھ سکتے ہیں۔
تعارف
NFTs کو منٹ کرنے کے دوران پینٹنگز سے گانوں اور حتیٰ کہ NBA کے قابلِ جمع ٹریڈنگ کارڈز تک، بے شمار امکانات موجود ہیں۔ یہ تخلیقی کاموں کی استناد اور ملکیت ثابت کرنے کا اایک بہترین طریقہ ہے۔
اگر آپ واقعی باصلاحیت (یا خوش قسمت) ہیں، تو آپ کچھ معقول پیسہ بھی کما سکتے ہیں۔ اسے ایک ڈیجیٹل جمع کرنے کے قابل ریکارڈ یا ون آف پینٹنگ کے طور پر تصور کریں۔ اگر آپ کے NFT کی خاطر خواہ ڈیمانڈ ہوتی ہے، تو قیمتیں آسمان کو چھو سکتی ہیں۔ آپ نے شاید ورچوئل آرٹسٹ Beeple کے بارے میں سنا ہو گا، جس نے "Everydays: the First 5000 Days" نامی NFT کو $69 ملین سے زیادہ میں فروخت کیا تھا۔
Beeple کے علاوہ، دیگر آرٹسٹس بھی اپنے NFTs کو بلاک چین پر مبنی مارکیٹس پر بیچ رہے ہیں۔ مقبول ترین سیلز از خود اس بات کی گواہی دیتی ہیں۔
NFTs کو منٹ کرنے سے پہلے
اس سے پہلے کہ آپ اپنے ذاتی NFTs کو منٹ کر سکیں، آپ کو تین چیزوں کی ضرورت ہو گی:
- آپ کا گانا، آرٹ ورک، یا قابلِ جمع چیزیں
- منٹنگ کی فیس کی ادائیگی کے لیے کچھ کرپٹو
- آپ کی کرپٹو کو اسٹور کرنے کے لیے کچھ کرپٹو
ایک NFT کیا ہوتا ہے؟
تو ہو سکتا ہے آپ کو اس بات کا یقین ہو کہ آپ NFT کو منٹ کرنا چاہتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ درحقیقت ہوتا کیا ہے؟ اپنی مبادیات میں، یہ ایک ایسی قسم کی کرپٹو کرنسی ہے جو کسی ایسی چیز کی نمائندگی کرتی ہے جو منفرد، قابلِ جمع ہوتی ہے اور جس کی نقل نہیں بنائی جا سکتی۔
NFT کی ایک سادہ تشبیہ ایک چمکدار Pokémon کارڈ ہے۔ کوئی بھی اسے پرنٹ کر سکتا ہے اور شاید تقریباً حقیقی کارڈ کے جیسا بھی بنا سکتا ہے۔ لیکن جمع کار کے ذہن میں بالکل ویسا نہیں ہوتا۔
ہم چمکدار Pokémon کارڈ کو اس کی انفرادیت اور استناد کی وجہ سے اہمیت دیتے ہیں۔ NFT کے معاملے میں بھی یہی بات ہے۔ بلاشبہ، آپ NFT سے منسلکہ تصویر یا قابلِ جمع چیز کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں، لیکن یہ حقیقی ملکیت یا استناد کی نمائندگی نہیں کرتا۔
یہاں تک کہ محدود مدت کے حامل NFTs بھی ایک جیسے نہیں ہوتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے پاس سیریز میں 01/100 ہو، جو اسے دوسرے یونٹس سے زیادہ قیمتی بنا سکتا ہے۔
ایک NFT کیا ہو سکتا ہے؟
اس سوال کا جواب نہایت ضروری ہے کہ NFT درحقیقت کس چیز کی نمائندگی کر سکتا ہے۔ کیا یہ صرف ڈیجیٹل آئٹمز ہو سکتی ہیں یا حقیقی دنیا کے آرٹ ورکس بھی ہو سکتے ہیں؟ اگرچہ یہ ابھی عام نہیں ہے، لیکن مادی اعتبار سے قبال جمع چیزیں بھی NFTs کے ذریعے ظاہر ہو سکتی ہیں۔ ان صورتوں میں، NFT پر مشتمل والیٹ کی نجی کلید عموماً اندر موجود ہوتی ہے یا اس چیز کے ساتھ فراہم کی جاتی ہے۔
کیا مجھے NFTs استعمال کرنے کے لیے کسی خاص والیٹ کی ضرورت ہے؟
اس چیز کا تعین وہ نیٹ ورک کرتا ہے جس پر آپ اپنا ٹوکن تخلیق کرنے کا انتخاب کرتے ہیں۔ خوش قسمتی سے، آج کل، زیادہ تر والیٹس Ethereum اور Binance اسمارٹ چین کی معاونت کرتے ہیں، لہذا اس سے زیادہ فرق نہیں پیدا ہونا چاہیے۔ یہ بلاک چینز NFTs کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ہیں۔
زیادہ اہم بات بلاک چین کے اس نیٹ ورک کو چیک کرنا ہے کہ جس پر آپ کا ٹوکن تیار کیا جا رہا ہے۔ اگر یہ کوئی Ethereum ٹوکن ہے، تو آپ کو Ethereum سے معاونت پذیر والیٹ کی ضرورت ہو گی۔ اگر یہ کوئی Tezos ٹوکن ہے، تو آپ کو Tezos سے معاونت پذیر والیٹ کی ضرورت ہو گی۔
مجھے کون سی بلاک چین استعمال کرنی چاہیئے؟
میں NFTs تخلیق کرنے کے لیے کس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکتا ہوں؟
اپنے NFT کو منٹ کرنے کے لیے پلیٹ فارم کے انتخاب کا دارومدار آپ کی ذاتی پسند اور اس بلاک چین پر ہوتا ہے جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اکثر BSC پروٹوکولز آپ کے NFT کو BEP-721 ٹوکن کے طور پر تخلیق کریں گے، اس لیے انہیں آپ جہاں سے بھی چنیں گے تکنیکی طور پر ان کا نتیجہ یکساں ہو گا۔
اگر آپ اس کے بعد بھی اپنے ٹوکن کو بآسانی ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں، تو شاید ایسے پلیٹ فارم کا انتخاب بہترین ہو گا جس کی مارکیٹ پلیس سے آپ واقف ہوں۔ اس طرح سے، آپ کو اپنا NFT منٹ کرنے کے بعد اسے کسی دوسری جگہ ٹرانسفر کرنے کی ضرورت نہیں ہو گی۔
کیا میں کسی NFT کو ایک BSC مارکیٹ پلیس سے دوسری مارکیٹ پلیس میں ٹرانسفر کر سکتا ہوں؟
جب تک نیا پلیٹ فارم آپ کی ٹوکن کی قسم کی معاونت کرتا ہے، آپ اپنے NFTs کو مارکیٹ پلیسز کے مابین ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ BSC مارکیٹ پلیسز اور ایکسچینجز کے لیے، بڑی اکثریت BEP-721 اور BEP-1155 دونوں ٹوکنز کی معاونت کرے گی۔ BSC NFTs کی یہی عام ترین اقسام آپ کو ملیں گی۔
اپنے NFT کو کسی دوسرے ایکچینج پر ٹرانسفر کرنے کے لیے، قابلِ جمع چیز کو اپنے والیٹ پر بھیجیں۔ ایک بار جب آپ اسے حفاظت سے اسٹور کر لیتے ہیں، تو اسے نئے پلیٹ فارم کے درست ڈپازٹ ایڈریس پر بآسانی بھیج دیں۔ ہمیشہ اس چیز کو ڈبل چیک کر لیں کہ آپ کے NFT ٹوکن کا اسٹینڈرڈ آپ کے والیٹ اور ہر اس پلیٹ فارم سے معاونت یافتہ ہے جس پر آپ اسے ٹرانسفر کر رہے ہیں۔
Binance کی جانب سے فیچر کردہ پر کسی NFT کو کیسے منٹ کرتے ہیں
2. اس کے بعد، آپ کو فقط اپنی ڈیجیٹل فائلز (تصاویر، آڈیو، ویڈیوز، وغیرہ) اپلوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔
3. اپنے NFT میں تفصیل (میٹا ڈیٹا) شامل کرنے کو یقینی بنائیں۔ آپ کو انفرادی NFTs یا کلیکشن (NFTs کا ایک گروپ) کے درمیان بھی انتخاب کرنا ہو گا۔
BakerySwap پر NFT کو کیسے منٹ کیا جاتا ہے
آغاز سے اختتام تک، آپ BakerySwap پر 5 منٹ کے اندر NFTs تخلیق کر سکتے ہیں۔ فقط اس بات کو یقینی بنائیں کہ اپنی منٹنگ فیس کے لیے آپ کے پاس کچھ BNB (تاوقت تحریر 0.01 BNB) اور BNB کو اسٹور کرنے کے لیے ایک کرپٹو والیٹ موجود ہے۔
یاد رہے کہ BNB کی قیمت کی بنیاد پر منٹ کرنے کی فیس تبدیل ہو سکتی ہیں۔ اگر آپ کے پا پہلے ہی کوئی والیٹ موجود نہیں ہے، تو ہم موبائل صارفین کے لیے ٹرسٹ والیٹ اور ڈیسک ٹاپ کے لیے MetaMask تجویز کرتے ہیں۔
BakerySwap کے ذریعے آپ مندرجہ ذیل کو منٹ کرنے کا انتخاب کر سکتے ہیں:
- تصاویر
- GIFs
- ویڈیوز
- آڈیو
مندرجہ ذیل اقدامات واضح کریں گے کہ BakerySwap پر NFT کو کیسے منٹ کیا جاتا ہے۔
2. اپنے والیٹ کو مربوط کرنے کے بعد، اپنے NFT کی تخلیق کا عمل شروع کرنے کے لیے [Mint Artworks] پر کلک کریں۔
3. جمع کیے جانے کے قابل تمام معلومات کے ساتھ مطلوبہ فیلڈز کو پُر کریں۔
4. اپنی NFT کی تفصیلات کی ذیل میں، اپنی فائل اپلوڈ کرنے کے لیے [+] آئیکن پر کلک کریں۔ آپ انسداد سرقہ اعلامیہ کی ذیل میں منٹنگ کی موجودہ فیس بھی دیکھ سکتے ہیں۔
5. جب آپ اپنی پُر کردہ معلومات کے حوالے سے مطمئن ہو جائیں اور کامیابی سے اپنی تصویر کو اپلوڈ کر دیں، تو [Mint] پر کلک کرنے سے پہلے انسداد سرقہ کے اعلامیے سے متفق ہونے کو یقینی بنائیں۔
6. اگر آپ MetaMask کو استعمال کر رہے ہیں، تو آپ سے آپ کی مائننگ فیس کی ادائیگی کی تصدیق کا تقاضا کرنے والی ایک ونڈو پاپ اپ ہو گی۔
Treasureland پر NFT کو کیسے منٹ کیا جاتا ہے
فی الوقت Treasureland صارفی کو صرف تصاویر اور GIFs منٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے، لیکن آپ ایک واحد NFT، ایک سلسلے، سیٹ کے تخلیق کار کے اعزازیوں کے درمیان انتخاب کر سکتے ہیں۔
2۔ پھر آپ کو NFT کی تخلیق کے صفحے پر لے جایا جائے گا، جہاں آپ اپنے NFT کی تمام تفصیلات درج کر سکتے ہیں اور اپنی تصویر یا gif اپلوڈ کر سکتے ہیں۔
3۔ اپنے NFT کی تخلیق سے قبل یاد رکھیں کہ Treasureland نے اعزازیہ 10% مقرر کیا ہے۔
4۔ اب آپ اپنا NFT دیکھ سکتے ہیں یا اسے بیچ سکتے ہیں۔ اگر آپ اسے ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو منٹنگ فیس ادا کرنی ہو گی۔
میں کسی اور کو اپنا NFT کیسے بھیجوں؟
ایک مرتبہ آپ اپنا NFT خرید لیں یا تخلیق کر لیں، تو آپ سے براہ راست اپنے والیٹ سے کسی اور فرد کو بھیج سکتے ہیں۔ اگر آپ کے والیٹ پر NFT سیکشن موجود ہے، تو آپ اپنے NFTs میں سے کسی کا بھی انتخاب کریں اور اسے بھیجنے کے لیے آپشن پر کلک کریں (ٹرسٹ والیٹ اور MetaMask اس خصوصیت کی پیشکش کرتے ہیں)۔
یاد رکھیں کہ آپ کے NFT کے وصول کنندہ کو آپ کے ٹوکن کی قسم کے حساب سے اپنا درست ڈپازٹ ایڈریس فراہم کرنا ہو گا۔ اگر آپ کے پاس Ethereum نیٹ ورک پر ایک ERC-721 NFT موجود ہے، تو وصول کنندہ کو چاہیئے کہ اپنے والیٹ سے اپنا Ethereum ERC-721 کا ڈپازٹ ایڈریس بھیجے۔
کیا میں NFT کی ملکیت اور فروخت کی رقم دیگر افراد کے ساتھ شیئر کر سکتا ہوں؟
جب بات تعاون کی ہو، تو NFT کے سلسلے میں یہ معاملہ پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ NFT کی سب سے عام اقسام (ERC721، ERC1155، BEP721، BEP1155) کے لیے، صرف ایک ہی مالک کا ہونا ممکن ہے۔
تاہم، بعض پراجیکٹس یہ ارادہ رکھتے ہیں کہ پہلی فروخت کی رقم کی تقسیم کئی والیٹس پر کی جا سکے۔ یہ خصوصیت ٹوکن کے کوڈ کے اندر موجود نہیں ہوتی بلکہ اس ایکسچینج یا مارکیٹ پلیس پر منحصر ہوتی ہے جس کا آپ استعمال کر رہے ہوتے ہیں۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ آپ اپنے زیر استعمال ایکسچینج میں NFT کی فروخت کی رقم بانٹنے کے امکان پر غور کریں۔
اختتامی خیالات
نان فنجیبل ٹوکن کا ایکو سسٹم تیزی سے پھیل رہا ہے اور استعمال میں بھی آسان ہوتا جا رہا ہے۔ اپنے NFTs کو منٹ کرنے میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی فرد کے لیے، یہ عمل کافی سادہ ہے۔ آیا آپ NFTs تخلیق کرنا چاہتے ہیں، خریدنا چاہتے ہیں، یا بیچنا چاہتے ہیں، آُ کے استعمال کے لیے ایک پراجیکٹ موجود ہو گا۔ مزے سے منٹنگ کریں!