NFT آرٹسٹ کیسے بنا جائے: Binance NFT مارکیٹ پلیس کے ساتھ شروع کرنا
امواد کا جدول
تعارف
NFT آرٹ کیا ہے؟
لوگ NFT آرٹسٹس کیوں بنتے ہیں؟
NFT آرٹسٹ کیسے بنیں
اختتامی خیالات
NFT آرٹسٹ کیسے بنا جائے: Binance NFT مارکیٹ پلیس کے ساتھ شروع کرنا
ہومآرٹیکلز
NFT آرٹسٹ کیسے بنا جائے: Binance NFT مارکیٹ پلیس کے ساتھ شروع کرنا

NFT آرٹسٹ کیسے بنا جائے: Binance NFT مارکیٹ پلیس کے ساتھ شروع کرنا

نو آموز
شائع کردہ Sep 9, 2022اپڈیٹ کردہ Sep 29, 2022
6m

TL؛DR

نان فنگیبل ٹوکنز (NFTs) کو ویڈیوز، ایونٹ ٹکٹس، اور ورچوئل ریئل اسٹیٹ سمیت تقریباً ہر چیز ڈیجیٹل طور پر ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اب بھی، NFT کی مشہور ترین استعمال کی صورت ڈیجیٹل آرٹ ہے۔ اکثر مارکیٹ پلیسز خواہش مند ڈیجیٹل آرٹسٹس کو اپنا کام بیچنے کی اجازت دیتے ہیں، جو کہ مزید لوگوں کا NFT آرٹسٹ بننے میں دلچسپی کا باعث بنتا ہے۔ ذیل میں اس بارے میں تجاویز ہیں کہ آپ Binance NFT پلیٹ فارم جیسے پلیٹ فارمز پر NFT آرٹسٹ بننے کے لیے اپنے آرٹ ورک کو ڈیجیٹائز اور مونیٹائز کیسے کر سکتے ہیں۔

تعارف

NFTs ڈیجیٹل اثاثوں کی ایک منفرد قسم ہے جو کہ ڈیجیٹل یا حقیقی دنیا کے آئٹمز ظاہر کر سکتا ہے۔ ہر NFT کی ایک منفرد ٹوکن ID ہوتی ہے جو کہ ان کو باآسانی قابل پہچان بناتی ہے۔ Bitcoin اور دیگر فنجیبل اثاثوں کے برعکس، NFTs نان فنجیبل ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ ان کو ایک دوسرے کے ساتھ تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

NFTs کے منفرد فیچرز کے باعث، آرٹسٹس اپنے آرٹ کو NFTs کی شکل میں تخلیق کر کے بیچ کر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ملکیت اور صداقت کا ثبوت باآسانی تیار کرنے سے قطع نظر، NFTs آرٹسٹس کو کسی ایجنسی یا مینیجر کی ضرورت کے بغیر، مزید آسانی کے ساتھ اعزازات حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

NFT آرٹ کیا ہے؟

مختصراً، NFT آرٹ کسی ایسے آرٹ کی چیز کو ظاہر کرتا ہے جس کو بلاک چین نیٹ ورک میں ڈیجیٹل ٹوکن کے طور پر تخلیق کیا گیا۔ ان ٹوکنز کو نان فنجیبل ٹوکنز یا NFTs کہا جاتا ہے۔ NFTs کو روایتی طور پر ان اسمارٹ معاہدوں کا استعمال کرتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے جو کہ مخصوص معیارات کے پابند ہوتے ہیں۔ مشہور ترین معیارات میں سے ایک معیار Ethereum کا ERC-721 ہے، جسے نان فنجیبلیٹی یقینی بنانے کی خاطر منفرد ٹوکن IDs حاصل کرنے کے لیے تمام ٹوکنز کی ضرورت ہوتی ہے۔

اپنی نان فنجیبلیٹی کے باعث، NFTs ڈیجیٹل آرٹ ورکس کے لیے ملکیت کو ظاہر کر سکتے ہیں اور مالیاتی قدر تخلیق کر سکتے ہیں۔ جعلی آرٹ کے واقعات کا تجربہ کرنے والی دنیا نے تمام قوموں کو حیران کر دیا ہے، NFT ان آرٹسٹس کو مجاز بنانے میں مدد کر سکتا ہے جو جعلسازی کے متعلق پریشان ہوتے ہیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے۔ آرٹسٹس باآسانی یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ وہ آرٹ کی مخصوص چیز کے تخلیق کار ہیں۔

آج کرپٹو مارکیٹ میں NFTs کی مختلف اقسام میں، شاید سب سے زیادہ مقبول NFT آرٹ ہے۔ آپ نے مشہور آرٹسٹ، Beeple کے بارے میں سنا ہو گا، جس نے اپنی NFT آرٹ سیل کا اہم تاثر پیدا کرتے ہوئے $69 ملین ڈالرز کی بڑی رقم حاصل کی۔ ایک متعدد صلاحیتوں کی حامل آرٹسٹ، Grimes نے، رپورٹ کے مطابق NFTs کے طور پر $6 ملین کی مالیت کا ڈیجیٹل آرٹ بیچا۔ درحقیقت، NFT آرٹ ورک ان NFT آرٹ نیلامیوں کے اندر فی چیز ملینز میں بیچ سکتے ہیں جو کہ روایتی نیلامیوں سے مماثل ہوتی ہیں۔

لوگ NFT آرٹسٹس کیوں بنتے ہیں؟

چونکہ NFT ایک ڈیجیٹل آرٹ ہے، اس لیے نمائش گاہیں میوزیمز اور آرٹ گیلریز تک محدود نہیں ہوتیں، جو کہ آرٹسٹس کو پوری دنیا میں اپنی تخلیق کاریاں دکھانے کی اجازت دیتی ہیں۔ یہ آرٹسٹس کے کام کو جغرافیائی حدود بڑھانے اور دنیا بھر میں شناخت حاصل کرنے کو فعال کرتا ہے۔

جدید، نئے آرٹ فارمیٹ میں شامل ہونے کے علاوہ، NFTs کے ذریعے آرٹ تخلیق کرنے کی ایک اور اہم وجہ یہ ہے کہ آپ باآسانی ان کی صداقت کی توثیق کر سکتے ہیں۔ ہر NFT آرٹ ورک کی منفرد ID اور بلاک چین کی تغیر پذیری کے باعث، ہر NFT آرٹ ورک کی ملکیت اور تصدیق کو محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

NFT آرٹسٹس یہ جان کر خوش ہوں گے کہ فریق ثالثین کی مداخلت کے بغیر ان کے آرٹ کی نمائش اور فروخت کی جا سکتی ہے، جو کہ انہیں اس درمیانے آدمی کی فیس سے بچنے کی اجازت دے گا جو اکثر ان کی کمائیوں میں شراکت داری کر سکتا ہے۔

Binance NFT مارکیٹ پلیس جیسے کچھ پلیٹ فارمز آرٹسٹس کو اس بات کی اجازت دیتے ہیں کہ وہ اعزازی فیس کے ذریعے غیر فعال آمدنی کمائیں۔ اس کا مطلب ہے کہ NFT تخلیق کار سیکنڈری مارکیٹ میں صارفین کے درمیان سیل ہونے کے باوجود، ہر NFT سیل کی شرح فی صد کما سکتے ہیں۔

آخر کار، NFT آرٹ کے مںظر کی کشش یہ ہے کہ ہر کوئی اپنے آرٹ ورک کو تخلیق کر سکتا ہے اور بیچ سکتا ہے۔ روایتی آرٹ گیلریز کے برعکس، اکثر NFT مارکیٹ پلیسز جامع ہوتی ہیں۔ یہ ماحول نوآموز آرٹسٹس کو خود مختار ہونے اور اپنے پسندیدہ کام کے ذریعے روزگار کمانے کا موقع دیتا ہے۔

NFT آرٹسٹ ہونے کے نقصانات

اگرچہ اس کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، تاہم پھر بھی NFTs کو مین اسٹریم آرٹ فارم تصور نہیں کیا جاتا۔ چوںکہ ابھی بھی شروع کے دن ہیں، لہٰذا ہو سکتا ہے کہ NFT آرٹسٹس آرٹ گیلریز کے روایتی خریداروں کے مقابلے میں اتنی تیزی سے خواہش مند خریدار حاصل نہ کر سکیں۔ 

اس کے علاوہ، چوںکہ ہر کوئی NFT تخلیق کار بن سکتا ہے، لہٰذا ہو سکتا ہے کہ ایسی مارکیٹ پلیس جہاں آپ اپنا آرٹ ورک بیچنے کا ارادہ کرتے ہیں، وہ ہاتھ سے منتخب کردہ آرٹ کی حامل خصوصی آرٹ گیلریز کے مقابلے میں تکمیل شدہ ہو۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کو NFT آرٹسٹ کے طور پر اپنے کامیابی کے مواقع بڑھانے کے لیے اپنی فین بیس تخلیق کرنی پڑے اور اپنے آرٹ ورک کے لیے مالیت مقرر کرنی پڑے۔ اپنی NFT تخلیق کاریوں کی مارکیٹنگ کی خاطر مزید تجاویز کے لیے Web3 اسپیس میں تخلیق کار کیسے بنیں کے بارے میں ہمارا بلاگ پڑھیں۔

NFT آرٹسٹ کیسے بنیں

اپنے NFT آرٹ کو شروع کرنا آسان ہے:

مرحلہ 1: آرٹ کی چیزیں تخلیق کرنے کا آغاز کریں۔ آپ وہاں موجود دیگر NFT آرٹ کلیکشنز سے تحریک حاصل کر سکتے ہیں۔

مرحلہ 2: Binance NFT مارکیٹ پلیس جیسے پلیٹ فارم پر جائیں اور بلاک چین پر اپنا ڈیجیٹل آرٹ اپ لوڈ کریں۔

مرحلہ 3: آپ اپنے NFT آرٹ کو بیچنے کا آغاز کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Binance NFT مارکیٹ پلیس پر NFT کو منٹ کرنا اور بیچنا

توثیق شدہ صارفین ایک کارروائی کے ذریعے Binance مارکیٹ پلیس پر NFT یا NFTs کا کلیکشن تخلیق کر سکتے ہیں جسے منٹنگ کہا جاتا ہے۔ نوٹ کریں کہ منٹنگ کا آغاز کرنے سے پہلے آپ کو اپنی Binance NFT صارف کی پروفائل کم از کم دو فالورز کی ضرورت ہے۔ 

مرحلہ 1: Binance NFT مارکیٹ پلیس پر اپنے اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Create] پر کلک کریں۔

مرحلہ 2: اپنی نئی کلیکشن کی تفصیلات درج کریں۔ اس میں کلیکشن کا نام، مختصر وضاحت، ایک لوگو اور بینر کی تصویر، نیز ایک علامت شامل ہو گی۔ آپ اپنے آرٹ ورک پر ایک والیٹ مربوط کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں تاکہ آپ NFT مارکیٹ پلیسز پر ملکیت ثابت کر سکیں۔

مرحلہ 3: Binance NFT منٹنگ کے اصولوں اور سروس کی شرائط کو پڑھیں اور ان سے متفق ہوں اور [Create] پر کلک کریں۔

مزید معلومات کے لیے، براہ کرم معیاری NFT کلیکشنز کے لیے Binance NFT سیلز کے تصفیے کے التواء کی پالیسی دیکھیں۔

مرحلہ 4: اپنی کلیکشن تیار ہو جانے پر آپ کو ایک ای میل اطلاع موصول ہو گی۔

مرحلہ 5: اپنا NFT آرٹ کلیکشن دیکھنے کے لیے، [صارفی مرکز] - [Created] پر جائیں۔ وہاں، آپ اپنی کلیکشن کی مخصوص تفصیلات میں ترمیم کر سکتے ہیں۔

مزید تفصیلی ہدایت نامے یا ویڈیو ٹیوٹوریل کے لیے، Binance NFT مارکیٹ پلیس کے اکثر پوچھے گئے سوالات پر اپنا NFT کیسے تخلیق کریں ملاحظہ کریں۔

اختتامی خیالات

اگر آپ اپنے آرٹ کو مونیٹائز کرنے کے متعلق سوچ رہے ہیں، تو اپنے کام کو NFTs پر تبدیل کرنے کو زیر غور لائیں۔ Binance NFT مارکیٹ پلیس پر ایسا کرنا نہ صرف آسان ہے، بلکہ یہ آپ کو NFT آرٹ کے منظر میں داخل ہونے کا موقع بھی دیتا ہے – چاہے آپ ابھی ناتجربہ کار آرٹسٹ ہی کیوں نہ ہوں۔

خطرے کا انتباہ: ڈیجیٹل اثاثہ جات کی قیمتوں کو مارکیٹ میں خطرے اور قیمت کے اتار چڑھاؤ کا زائد امکان لاحق ہو سکتا ہے۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع اور نقصان دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں صرف کی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ ماضی کی کارکردگی مستقبل کی کارکردگی کے حوالے سے کوئی معتبر پیشن گوئی نہیں کرتی۔ آپ کو چاہیئے کہ صرف ان پراڈکٹس پر سرمایہ کاری کریں جن سے آپ واقف ہیں اور جہاں آپ ان سے وابستہ خطروں کو سمجھتے ہیں۔ آپ کو چاہیئے کہ کسی بھی قسم کی سرمایہ کاری سے پہلے اپنے سرمایہ کاری کے تجربے، مالی صورتحال، سرمایہ کاری کے مقاصد اور خطرہ برداشت کرنے کی صلاحیت کو مدنظر رکھیں اور ایک خودمختار مالی مشیر سے مشورہ کر لیں۔ اس مواد کو مالی مشورہ نہیں سمجھا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔