TL؛DR
NFTs Binance اسمارٹ چین (BSC) اور Ethereum پر موجود ٹوکنائز شدہ، قابل جمع آئٹمز ہوتے ہیں جن کی مالیت ان کی انفرادیت اور نایابی کے سبب مقرر کی جاتی ہے۔ NFTs کی مالیت کا انحصار ان کی توثیق اور نایابی پر ہوتا ہے، لہٰذا ایک بلاک چین ایکسپلورر پر کسی ٹوکن کا قریبی جائزہ لینا مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
NFTs کے استعمال کی صورتیں محض کرپٹو آرٹ تک ہی محدود نہیں، اور اب تو BSC بھی ایک اختراعی نان فنجیبل ٹوکن کے ایکو سسٹم کی حامل ہے۔ حال ہی میں خبروں میں NFTs کی مقبولیت اور فروخت کی زائد قیمتوں کے سبب، 2017 کے ICO جنون کے ساتھ مماثلت دیکھنا آسان ہے۔ تاہم، یہ دونوں چیزیں یکسر مختلف ہیں۔
مزید گہرائی میں سمجھنے کے لیے، ہم نے عام غلط فہمیوں اور اکثر پوچھے گئے سوالات کی بنیاد پر NFTs کی بنیادی باتوں کا احاطہ کیا ہے۔
تعارف
جب بات نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) کی ہو، تو آرٹ اور قابل جمع اشیاء کچھ زیادہ پیچھے نہیں رہتیں۔ یہ منفرد ٹوکنز گرافک ڈیزائنرز اور ویشوئل آرٹسٹس کے لیے فروخت میں اضافہ کرتے ہوئے تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔ Beeple نامی آرٹسٹ مقبول ترین مثالوں میں سے ایک ہے۔
NFTs نہایت مقبول ہوتے ہیں، تاہم یہ موضوع اخبار کی سرخیوں سے کئی گہرا ہے۔ اگر آپ مزید تفصیل میں جانا چاہتے ہیں تو NFTs کی دنیا کو سمجھنا اور دریافت کرنا ہی آپ کا اگلا قدم ہے۔ انہیں تلاش کرنے کی بہت سی جگہیں، استعمال کی کئی صورتیں، اور حتیٰ کہ دور کرنے کے لیے بہت سی غلط فہمیاں موجود ہیں۔
ایک NFT کیا ہوتا ہے؟
ایک NFT ایک کرپٹو اثاثہ ہوتا ہے جوکہ بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک منفرد اور قابل جمع شئے کی نمائندگی کرتا ہے۔ NFT کی مانگ کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ یہ ایک معروف آرٹسٹ کی جانب سے تخلیق کیا گیا ہے یا عالمی سطح پر بہترین موسیقار کی جانب سے کمپوز کیا گیا ہے۔ یہ ٹوکن کسی گیم میں بھی مددگار ثابت ہو سکتا ہے یا کسی کلیکشن کو مکمل کرنے کے لیے درکار ہو سکتا ہے۔
ممکن ہے کہ آپ نے پہلے سے ہی NBA ٹاپ شاپ کا نام سن رکھا ہو، جوکہ ڈیجیٹل قابل جمع باسکٹ بال کارڈ گیم ہے۔ یہ کارڈز بالکل حقیقی ٹریڈنگ کارڈز کی طرح کام کرتے ہیں، تاہم ان کی توثیق کی ضمانت بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے دی جاتی ہے۔ بعض کارڈز دیگر کے مقابلے میں زیادہ نایاب ہوتے ہیں، اور ہر ایک کی مالیت مختلف ہوتی ہے۔
آسان الفاظ میں، ایک نان فنجیبل ٹوکن کی جعلی صورت یا نقل تیار نہیں کی جا سکتی۔ اگر ہم فنجیبیلیٹی کی تعریف دیکھیں، تو ہم اس بارے میں مزید جان سکتے ہیں کہ کیا چیز NFT کو خاص بناتی ہے:
فنجیبیلیٹی سے مراد کسی اثاثے کی یکساں قسم کے اثاثہ جات کے ساتھ قابل مبادلہ ہونے کی صلاحیت ہوتی ہے۔
ایک Bitcoin ایک دوسرے Bitcoin کے برابر ہوتا ہے اور اس کے ساتھ قابل ٹریڈ ہوتا ہے۔ تاہم دوسری طرف، A #1/99 Keldon Johnson ہولو آئیکن ٹاپ شاٹ کارڈ، قابل مبادلہ نہیں کیونکہ یہ ہے ہی واحد۔
میں ایک NFT کے ساتھ کیا کر سکتا ہوں؟ کیا یہ قابل ٹریڈ ہیں؟
NFTs ہر قسم کی ساخت، سائزز، اور حتیٰ کہ استعمال کی صورتوں کے ساتھ آتے ہیں۔ مکمل طور پر قابل جمع ڈیجیٹل آرٹ NFTs اس اعتبار سے کافی محدود ہوتے ہیں کہ آپ ان کے ساتھ کیا کچھ کر سکتے ہیں۔ ظاہر ہے، کہ آپ انہیں ٹریڈ کر سکتے ہیں، تاہم سہولت کے اعتبار سے کسی تصویر کا NFT ایک عام پرنٹ سے کچھ خاص مختلف نہیں۔
پھر بھی، بعض NFTs کو واقعتاً گیمز میں استعمال کیا جاتا ہے، جیسے کہ Ethereum بلاک چین پر واقع مقبول CryptoKitties۔ اس صورت میں، ایک قابل جمع بلی نسل بڑھا سکتی ہے تاکہ نئی بلیوں کو اپنے خصائص دے سکے۔
NFTs عموماً مالیاتی پلیٹ فارمز کی جانب سے بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ مارکیٹ میں PancakeSwap کے NFTs کا بھی راج ہے جوکہ آرٹسٹک بھی ہے اور کرپٹو کرنسی میں تبدیلی کے قابل بھی۔ اس منفرد امتزاج کا مطلب ہے کہ لوگ قابل نقد رقم کی مستقبل میں ہونے والی قیمت پر پیسہ لگا سکتے ہیں۔
ان تمام NFTs میں مختلف ڈیجیٹل اثاثوں کے بدلے انہیں ٹریڈ کرنے کی قدر مشترکہ ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ ETH، BNB یا دیگر کرپٹو کرنسیز کا استعمال کرتے ہوئے NFTs خرید یا بیچ سکتے ہیں۔ اس کے باوجود، ہر NFT منفرد ہوتا ہے (یعنی کہ، یہ قابل مبادلہ نہیں ہوتے)۔
کسی NFT کی نایابی اور مالیت کا تعین کیسے کیا جاتا ہے؟
کسی NFT کی مالیت کے تعین کا انحصار اس امر پر ہوتا ہے کہ یہ کس چیز کی نمائندگی کرتا ہے۔ اگر کرپٹو آرٹ کی بات کی جائے، تو یہ بھی آرٹ کی کسی بھی دیگر قسم کی طرح ہو سکتا ہے۔ ہمیں اس بارے میں سوچنا ہو گا کہ یہ کس نے تخلیق کیا، اس کی آرٹسٹک قیمت کیا ہے، اور دیگر کلیکٹرز کی جانب سے اس کی کیا مانگ ہو گی۔
اگر کوئی NFT کسی محدود سلسلے کا حصہ ہوتا ہے، تو خصوصی اعداد دیگر کے مقابلے میں زیادہ قابل قدر ہوتے ہیں۔ عموماً ہم #1 کو مرغوب جبکہ دیگر اعداد جیسے کہ #13 یا #7 کو لوگوں کی جانب سے قابل جمع تصور کرتے ہیں۔ مالیت اور نایابی کا انحصار مذکورہ بالا عوامل کے مرکب پر ہوتا ہے۔ آپ ان ٹاپ شاٹ NFTs سے یہ دیکھ سکتے ہیں کہ ان کی درجہ بندی کس طرح سے قیمت پر اثرانداز ہوتی ہے۔
گیم پر مشتمل NFTs کے لیے، NFT کی خصوصی اشیاء یا مخلوقات سے مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ اسٹیکنگ کے انعامات کی مد میں آپ کو 100$ اضافی فراہم کرتے ہیں، تو اس صورت میں بھی اس کی مالیت تقریباً 100$ ہی ہو گی اگر اس کی آرٹسٹک قیمت کو مدنظر نہ رکھا جائے۔
PancakeSwap جیسے NFTs نسبتاً مختلف ہوتے ہیں۔ ان کے بعض ٹوکنز کو CAKE میں بدلا جا سکتا ہے - جوکہ پلیٹ فارم ہی کی کرپٹو کرنسی ہے۔ لہٰذا، مثال کے طور پر، آپ کا cuddly rabbit آپ کو 10 CAKE فراہم کر سکتا ہے اور CAKE کی قیمت 20$ (USD) فی ٹوکن ہے، لہٰذا آپ کے NFT کی مالیت کم از کم 200$ بن جاتی ہے۔
میں کس جگہ سے NFTs حاصل کر سکتا ہوں؟
اگر آپ کسی پیشکش میں دیے NFTs دیکھنا چاہتے ہیں، تو چند مختلف مقامات ہیں جہاں سے آپ جائزہ لینا شروع کر سکتے ہیں۔ NFT مارکیٹ پلیسز میں، مقبول اور نوآموز، دونو ہی آرٹسٹس کی جانب سے تخلیق کردہ مختلف نان فنجیبل ٹوکنز فروخت کیے جاتے ہیں۔ انتخاب کے لیے بہت کچھ دستیاب ہے، تاہم ان میں سے سب سے بڑوں میں چند میں شامل ہیں OpenSea، جوکہ Ethereum پر مشتمل NFTs کے لیے ہے، اور Treasureland یا BakerySwap جوکہ Binance اسمارٹ چین کے لیے ہے۔
ان مارکیٹ پلیسز کی تعداد میں اضافی ہوتا چلا جا رہا ہے، اور ان میں سے چند، دیگر کے مقابلے میں زیادہ مہارت رکھتی ہیں۔ اگر آپ کسی مقبول آرٹسٹ سے کچھ خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو یہ ملاحظہ کرنا یقینی بنائیں کہ کوئی مارکیٹ پلیس کس قدر جائز ہے۔ آپ بلاک چین گیمز کھیلتے ہوئے یا غیر مرکزی فنانس (DeFi) پراجیکٹس میں حصہ لیتے ہوئے بھی NFTs تلاش کر سکتے ہیں۔
Binance اسمارٹ چین پر NFT کے مرکزی پراجیکٹس کون سے ہیں؟
Binance اسمارٹ چین بلاک چین پر NFT کی ایک وسیع کمیونٹی کا فائدہ اٹھاتی ہے، اور یہ صرف آرٹ یا مارکیٹ پلیس تک ہی محدود نہیں۔ بلکہی ایسے NFT گیمز اور حتیٰ کہ قابل جمع اشیاء بھی موجود ہیں جن سے اسٹیکنگ سے متعلقہ یا مالی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔
جیسا کہ اس سے قبل تذکرہ کای گیا، BakerySwap اور Treasureland سب سے بڑے NFT ایکسچینجز میں سے دو ہیں۔ BakerySwap آپ کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ معقول قیمت کے ساتھ فوری طور پر NFTs تخلیق کریں۔ جب آرٹ اور NFTs کے تخلیقی رخ کی بات کی جائے، تو یہ آغاز کا اچھا نقطہ ہیں۔
Battle Pets اور DeFi پروٹوکولز جیسی بلاک چین گیمز بھی موجود ہیں جوکہ NFTs کے ساتھ مزید مالی تجربے کرتی ہیں۔ Treasureland پر ٹریڈ کردہ NFTs کی حیثیت سے PancakeSwap اول درجے پر، جوکہ اسے NFT کے استعمال کے لیے ایک بہت بڑا پراجیکٹ بناتا ہے۔ آپ لنک پر جا کر ان NFT پراجیکٹس کے بارے میں مزید معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
کیا NFTs نئی ICO ہیں؟
مختصراً، جی نہیں۔ اگرچہ NFTs کی جانب سے پیدا کی جانے والی رقم اور ان کے حالیہ جنون اور مقبوللیت کے سبب ان میں چند مماثلتیں ہو سکتی ہیں، تاہم یہ بس یہیں تک محدود ہے۔ ایک ابتدائی کوائن کی پیشکش (ICO) پراجیکٹ ٹوکنز کو بیچ کر پراجیکٹ کے لیے فنڈ اکٹھے کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس نے 2017 کے آس پاس مقبولیت حاصل کی اور اس میں حصہ لینے والے دھوکہ ہی پر مبنی اور جعلساز پراجیکٹس کے سبب غیر مقبول ہو گیا۔
یہ دیکھنا آسان ہے کہ آخر بعض لوگ NFTs کو ICOs کی طرح کیوں سمجھتے ہیں۔ حال ہی میں یہ ڈیجیٹل قابل جمع اشیاء لاکھوں ڈالرز میں بکی ہیں۔ اس کے علاوہ خبروں میں بھی ان کی دھوم ہے اور انہیں کرپٹو کے ساتھ "آسانی سے پیسہ بنانے" کا موقع سمجھا جاتا ہے۔ یہی وہ دو نقطے ہیں جہاں ان دونوں کے درمیان موجود مماثلت ختم ہو جاتی ہے۔ اس کے باوجود، یہ ضروری ہے کہ آپ اپنے فنڈز کو داؤ پر لگانے سے قبل تحقیق کر لیں کیونکہ تمام پراجیکٹس جائز نہیں ہوتے۔
کسی NFT کے اصلی ہونے کی توثیق کیسے کی جاتی ہے؟
یہ ثابت کرنا تھوڑا مشکل ہو سکتا ہے کہ آپ کا NFT بالکل اصل ہے، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ ہمارے سامنے کیا چیز موجود ہے۔ بلا شبہ لوگ دوسرے آرٹسٹ کے کام کو انہیں کا روپ لے کر اپلوڈ کر رہے ہیں۔ اس صورت میں، آپ کو اس امر کی تصدیق کے لیے آرٹسٹ سے رابطہ کرنا ہو گا کہ آیا وہ اپنے ہی کا کے NFTs بیچ رہے ہیں۔
ایک NFT پلیئر آپ کو کسی نہ کسی قسم کا شناخت کار فراہم کرے گا تاکہ آپ چیک کر سکیں۔ اس کارروائی کا زیادہ تر حصہ BscScan جیسے بلاک چین ایکسپلورر پر موجود NFT کو دیکھنے پر مشتمل ہو گا۔ بلاک چین کی بات ہو، تو ہم "اعتبار نہیں، توثیق کریں" کی حکمت عملی اختیار کرتے ہیں۔
مددگار ثابت ہونے والی معلومات میں منٹنگ کی تاریخ اور اس والیٹ کا ایڈریس شامل ہو سکتا ہے جس نے NFT کو منٹ کیا۔ آپ یہ دیکھنے کے لیے ٹرانزیکشن ہسٹری کی ID بھی استعمال کر سکتے ہیں کہ آیا آپ کا NFT اس سے ہم آہنگ ہے۔ یہ طریقہ اس سے بہتر ہے جہاں آپ محض اپنی قابل جمع شئے سے منسلکہ تصویر یا فائل ملاحظہ کرتے ہیں۔ اگر ہم ڈیجیٹل آرٹس Beeple کی موجودہ سیل کو دیکھیں، تو اس میں Christie's نے توثیق کے لیے ٹوکن ID، ٹوکن کا معاہدہ، اور والیٹ ایڈریس فراہم کیا ہوا ہے۔
کبھی کبھار کسی فائل کا URL یا IPFS لنک بھی فراہم کیا جاتا ہے تاکہ اس کے بنیادی مواد کی توثیق کی جا سکے۔ تاہم، ایک جعلی ٹوکن بناتے ہوئے یہ دونوں ہی کسی اور کی جانب سے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ زیادہ تر صورتوں میں، بہتر یہی ہے کہ سب سے پہلے آپ تخلیق کار سے تصدیق کریں۔
اختتامی خیالات
NFTs کی بات کی جائے، تو مسلسل اس کے استعمال کی نئی صورتیں اور اس میں بہتریاں سامنے آتی رہتی ہیں۔ یہ بھولنا آسان ہے کہ یہ ٹیکنالوجی محض 2017 میں آئی تھی اور اب تک اپنے ابتدائی مراحل ہی میں ہے۔ اس سے قبل کہ آپ ان ٹوکنز میں اپنا پیسہ لگائیں، اس امر کو یقینی بنائیں کہ آپ اچھی طرح سے سمجھتے ہیں کہ آپ کس چیز میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کا استعمال کیسے کیا جاتا ہے۔ NFTs کو آرٹ سمجھنا آسان ہے، تاہم بہت سے پراجیکٹس انہیں مختلف طریقوں سے استعمال کرتے ہیں۔