NFT آرٹسٹ Beeple کون ہے اور وہ کیوں مشہور ہوئے؟
امواد کا جدول
تعارف
Beeple کون ہے؟
Beeple کی وجہ شہرت کیا ہے؟
Beeple نے NFTs کے متعلق لوگوں کا نظریہ کیسے تبدیل کیا
NFTs کا مستقبل کیا ہے
اختتامی خیالات
NFT آرٹسٹ Beeple کون ہے اور وہ کیوں مشہور ہوئے؟
ہوم
آرٹیکلز
NFT آرٹسٹ Beeple کون ہے اور وہ کیوں مشہور ہوئے؟

NFT آرٹسٹ Beeple کون ہے اور وہ کیوں مشہور ہوئے؟

نو آموز
شائع کردہ Sep 29, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
6m

TL؛DR

Beeple ایک امریکن گرافک ڈیزائنر اور عالمی شہرت یافتہ ڈیجیٹل آرٹسٹ ہے۔ اس کا NFT، ورثہ آرٹ ہاؤس میں فروخت ہوا، اور وہ تین نہایت قابل ذکر آرٹسٹس میں سے ایک ہے۔ بہت سے لوگوں کا ماننا ہے کہ Beeple نے یہ ثابت کیا ہے کہ آرٹ ڈیجیٹل بھی ہو سکتا ہے اور اس میں مادی خصوصیات ہونا ضروری نہیں۔ اس کا کام بہت سے لوگوں کے لیے متاثر کن نظریاتی ذوق کے علاوہ، دیگر اداروں کی NFT اسپیس اور مارکیٹ کی ساخت کے پہلوؤں کو اپنی مقبولیت میں اضافے کی خاطر استعمال کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔

تعارف

اپنی ڈیجیٹل آرٹ کے ذریعے Beeple نے نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کی جانب کافی توجہ مبذول کروائی ہے۔ اس لیے ان کو NFTs اختیار کرتے ہوئے ایک اہم نام سمجھا جا سکتا ہے۔ مزید برآں، NFT کے استعمال کی صورتوں میں ان کی تخلیقات زندہ مثال ہیں، جو دیگر تخلیقی و پیشہ ورانہ افراد میں اسی قسم کے کام کا جذبہ پیدا کر سکتی ہیں۔

Beeple کون ہے؟

Beeple، جس کا اصل نام Mike Winkelmann ہے، ایک امریکن گرافک ڈیزائنر اورڈیجیٹل آرٹسٹ ہے۔ NFT آرٹ میں اس کی شہرت کے حصول سے قبل، اس کا کام نامور شخصیات جیسا کہ Justin Bieber، Nicki Minaj، اور Childish Gambino کے کانسرٹس میں ڈسپلے کیا جاتا تھا۔

اس کو شہرت محض روایتی آرٹ گیلریز میں طویل کیریئر یا نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں مخصوص مہارت سے حاصل نہیں ہوئی۔ NFTs سے ان کا تعارف محض ایک اچانک تجربے سے کہیں بڑھ کر تھا، کیونکہ بہت سے لوگوں نے اس کو تجویز دی تھی کہ وہ آرٹ شائع کرنے کا ایک نیا طریقہ آزمائے۔ آج، Beeple کے Instagram فالوؤرز 2 لاکھ سے زائد ہیں اور وہ تین نہایت قابل ذکر زندہ آرٹسٹس میں سے ایک ہے۔

Beeple کی NFT آرٹ میں اکثر سیاستدانوں، پاپ کلچرل آئیکنز، اور اس طرح کے حوالہ جات کا استعمال کرتے ہوئے حالیہ عالمی ایونٹس پر تنقید اور جدید سیاست اور کلچر کی تشریحات کی جاتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے، کہ اس کو اپنے اینیمیٹڈ آرٹ NFTs کے ساتھ بصری سیاست اور سماجی تبصرے ظاہر کرنے کا راستہ فراہم کرتے ہوئے روایتی آرٹ سیکٹر کی طرف توجہ مبذول کروانے کا بھی ایک طریقہ مل گیا ہے۔

Beeple کی وجہ شہرت کیا ہے؟

Beeple نے NFTs فروخت کرنے کا آغاز فروری 2020 میں کیا تھا۔ اس کے ابتدائی ڈراپ نے آرٹ اور ٹیکنالوجی کی دنیا کو حیران کر دینے کے ساتھ ڈیجیٹل آرٹ کی فروخت دسیوں ہزار ڈالرز تک پہنچا دی تھی۔ Beeple کے پہلے سے فروخت کردہ NFT فن پارے میں سے ایک کراس روڈ کہلاتا ہے۔ اس کو نومبر 2020 کے امریکی صدارتی انتخابات کے نتیجے کے لحاظ سے تبدیل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ بلاک چین پر رجسٹر شدہ یہ فن پارہ 66,666.66 امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا اور پھر 6.7 لاکھ پر دوبارہ فروخت ہوا۔

Beeple کے لیے یہ ایک بہت بڑا لمحہ تھا جب Christie کے ورثہ نیلام گھر نے نیلامی کے لیے اس کے NFT فن پارے کا اعلان کیا، اس طرح یہ خالصتاً ڈیجیٹل NFT فن پارہ فروخت کرنے والا پہلا بڑا نیلام گھر بنا۔ علاوہ ازیں، یہ پہلی بار تھا جب Christie نے Ether کو ادائیگی کے طریقے کے طور پر قبول کیا۔

یہ فن پارہ Everydays – The First 5000 Days کہلاتا تھا اور 69 لاکھ سے زائد امریکی ڈالرز میں فروخت ہوا۔ یہ رنگین پکسلز کا بہترین امتزاج معلوم ہوتا ہے، لیکن در حقیقت یہ Beeple کی 13 سالوں سے زائد عرصے میں، روزانہ کی تخلیق کردہ 5,000 انفرادی تصاویر پر مشتمل ہے۔

Beeple کی وجہ شہرت میں اس دور کا بڑا ہاتھ ہے۔ وہ NFT اسپیس میں عین اسی وقت داخل ہوا جب اس نے ترقی پانی شروع کی۔ دنیا میں نظام سے متعلقہ دیگر وجوہات میں سماجی و اقتصادی تبدیلیوں میں کثرت جیسا کہ COVID-19 کی وبا ہو سکتی ہے۔ نتیجتاً، لوگوں نے ڈیجیٹل ڈیوائسز پر زیادہ وقت صرف کرنا، گھر سے کام کرنا، اور نئی ڈیجیٹل ایپلیکیشنز کی جانب آسانی سے راغب ہونے کا آغاز کر دیا۔

Beeple نے NFTs کے دور عروج میں Everydays NFT فروخت کیا۔ تاہم، کسی بھی رجحان کی طرح، NFT کے عروج کی لہر بھی ماند پڑ چکی ہے۔

Beeple نے NFTs کے متعلق لوگوں کا نظریہ کیسے تبدیل کیا

Beeple نے متعدد کامیاب NFT پراجیکٹس کے ذریعے ایک بڑے پیمانے پر ڈیجیٹل آرٹ کی جانب لوگوں کی توجہ مبذول کروائی ہے۔ مثلاً، Christie کے ڈیجیٹل آرٹ کی فروخت سے متعلق عوامی اعلان نے ظاہر کیا ہے کہ NFTs کو سمجھے جانے والے ممتاز کلچر کا حصہ کیسے بنا جا سکتا ہے۔ یہ ایک وسیع پیمانے پر ناظرین پر بھی ثابت کیا جا چکا ہے کہ آرٹ ڈیجیٹل بھی ہو سکتا ہے اور اس کی مادی خصوصیت ہونا ضروری نہیں ہے۔ نیز، آرٹ اور بلاک چین ٹیکنالوجی کے مجموعے اور نئی منظور شدہ امکانات کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرتا ہے۔

بہت سے آرٹسٹس نے وبا کے دوران NFTs پر غور کرنا شروع کیا کیونکہ انہوں نے جسمانی طور پر کارکردگی دکھائے بغیر آرٹسٹس کو زندگی آسان بنانے کے قابل بنایا۔ علاوہ ازیں، وہ ان کی تخلیقی تلاش میں ایک نیا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ صرف چھوٹے خود مختار آرٹسٹس ہی نہیں بلکہ نامور شخصیات جیسے Paris Hilton، Edward Snowden، اور Eminem نے بھی NFT پراجیکٹس کی اشاعت شروع کر دی۔

مثلاً، Snoop Dogg نے NFT آرٹ کی صورت میں اپنی ابتدائی یادوں کی نمائش کرنے کے لیے اپنے پہلے مجموعے جس کو "A Journey with the Dogg" کہتے ہیں، کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں، کینیڈین موسیقار Grimes نے 10 فن پاروں کے مجموعے سے NFT آرٹ تخلیق کیا جو مستقبل کی دنیاؤں کو دریافت کرتا ہے اور چند سیکنڈوں میں لاکھوں کماتا ہے۔

اسپیس میں جانے والے تمام عظیم ناموں کے ساتھ، Beeple کا کام مرکزی دھارے پر آنے کے لیے NFTs کے لیے ضروری ہو سکتا ہے۔ سب سے پہلے، وہ دنیا کے سب سے زیادہ پیسے لینے والے آرٹسٹس میں سے ایک ہے اور اس نے یہ ظاہر کیا کہ روایتی پبلشرز اور میڈیا پر عدم انحصار کے ساتھ بھی تخلیق کاران کما سکتے ہیں۔ دوسری بات، ان کے ابتدائی فن پارے ان آرٹ اسٹائلز کو واضح کرتے ہیں جو صرف ڈیجیٹل شکل میں ممکن تھے۔ آخرکار، وہ NFTs منظر پر آنے سے پہلے سے ہی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر رہا تھا، لہٰذا اس کے ڈیجیٹل اقدامات یہ واضح کر رہے ہیں کہ اس نئی اسپیس کا تعلق محض پیسے سے نہیں ہے بلکہ آرٹسٹس کے لیے ان کے کام کی نمائش کی خاطر نئے طریقے بھی دریافت کر رہی ہے۔

NFTs کا مستقبل کیا ہے

Beeple نے اپنے NFT آرٹ کی وجہ سے عالمی سطح پر شہرت حاصل کی۔ تاہم، NFTs کی نایاب خصوصیت اور انفرادیت اسے دیگر استعمال کی صورتوں جیسا کہ گیمنگ، میوزک، اور فناننس میں موزوں بناتی ہے۔ مثلاً، گیمنگ NFTs، صارفین کو منفرد اندرون گیم آئٹمز جیسا کہ بندوقیں اور زمینی پلاٹس کی صداقت ثابت کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ علاوہ ازیں، نام نہاد کمائی کے لیے کھیلیں پر مبنی NFT گیمز صارفین کو کھیل کر پیسہ بنانے کی اجازت دیتی ہیں۔

نیز، آرٹ کی طرح، میوزک کا مجموعی فن پارہ تخلیق کرنے کے لیے، ممکن ہے کہ NFT کے ساتھ آڈیو کو منسلک کیا جائے۔ عام طور پر یہ بات عام ہے کہ صرف موسیقاروں کی اقلیت ہی اتنا کماتی ہے جو ان کی گزر بسر کے لیے کافی ہو، اور NFTs، میوزک انڈسٹری کے کاروباری ماڈل کو مزید منصفانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ NFTs، بلاک چین پر مبنی اسٹریمنگ پلیٹ فارمز یا بلاک چین رائلٹی ٹریکنگ کے ساتھ یہ مسئلہ حل کر سکتے ہیں۔

NFT ایونٹس اور کانسرٹس کے داخلی ٹکٹ کے طور پر کام کر سکتے ہیں، جو ان کی فراہم کردہ رسائی پر مبنی NFTs کے لیے ثانوی مارکیٹ تخلیق کر سکتا ہے۔

2022 میں NFT مارکیٹ اور حاضرین کے جذبے میں کچھ حد تک کمی کے باوجود، NFT اسپیس کی ترقی اور دریافت جاری رہے گی، اور ہم NFTs کی استعمال کی صورتوں اور بہت سے نئے ادوار کو دیکھنا پسند کریں گے۔

حقیقتاً، اب آپ NFT تخلیق کار بن سکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے سے ایک آرٹسٹ یا کسی قسم کے تخلیق کار ہیں، تو NFTs بغیر کسی ایجنسی یا مینیجر کے آپ کو رایلٹیز کمانے کے قابل بنا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، روایتی آرٹ گیلریز کے برعکس، بہت سی NFT مارکیٹ پلیسز ہر کسی کو شرکت کی اجازت دیتی ہیں۔ بلاک چین ٹیکنالوجی NFTs کو جامع بناتی ہے۔ نیز، NFTs ڈیجیٹل ہوتے ہیں، آپ دنیا میں کسی بھی جگہ اپنی تخلیقات دکھا سکتے ہیں۔ اور، Beeple کی طرح، شاید آپ اپنی آرٹ کو ہر کسی کو دکھانے کے لیے ایک ہی رات میں شائع کروا کر پہچان حاصل کر سکتے ہیں۔

اختتامی خیالات

Beeple نے ظاہر کیا ہے کہ NFTs آرٹ کو تقسیم کرنے اور ملکیت میں لینے کے لیے ایک مؤثر ذریعہ ہیں۔ ڈیجیٹل آرٹ کے علاوہ، NFTs حالیہ انڈسٹریز جیسا کہ گیمنگ، میوزک، اور فنانس کو بہتر بنانے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ NFT کا ایکو سسٹم منفرد استعمال کی صورتوں اور قدر بڑھانے کے پہلوؤں کے ساتھ نئے پراجیکٹس کا مشاہدہ کرے گا۔