Soulbound ٹوکنز (SBT) کیا ہوتے ہیں؟
امواد کا جدول
تعارف
SBTs کیا ہوتے ہیں؟
SBTs کو کس طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے؟
Web3 میں SBTs کس طرح سے کام کرتے ہیں؟
SBTs کی عملی مثالیں کون سی ہیں؟
اختتامی خیالات
Soulbound ٹوکنز (SBT) کیا ہوتے ہیں؟
ہوم
آرٹیکلز
Soulbound ٹوکنز (SBT) کیا ہوتے ہیں؟

Soulbound ٹوکنز (SBT) کیا ہوتے ہیں؟

جدید
شائع کردہ Aug 17, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
5m

TL؛DR

Soulbound ٹوکنز (SBTs) ڈیجیٹل شناخت کے ٹوکنز ہوتے ہیں جو کسی فرد یا ادارے کو تشکیل دینے والی خصوصیات، فیچرز اور کارناموں کو ظاہر کرتے ہیں۔ SBTs کو "Souls" کی جانب سے جاری کیا جاتا ہے، جو بلاک چین اکاؤنٹس یا والیٹس کی نمائندگی کرتے ہیں، اور قابل ٹرانسفر نہیں ہوتے۔ 

تعارف

Soulbound ٹوکنز (SBT) مئی 2022 میں Ethereum کے شریک بانی Vitalik Buterin، وکیل Puja Ohlhaver، اور ایک اقتصادی ماہر اور سوشل ٹیکنالوجسٹ E. Glen Weyl کی جانب سے پیش کیا جانے والا ایک تصور ہے۔

وائٹ پیپر، بعنوان "غیر مرکزی سوسائٹی: Web3 کی Soul کی تلاش"، صارفین کی جانب سے چلائے جانے والے ایک مکمل طور پر غیر مرکزی معاشرے (DeSoc) کی بنیاد پر روشنی ڈالنے سمیت یہ بیان کرتا ہے کہ کس طرح سے Soulbound ٹوکنز (SBTs) ہماری روزمرہ زندگی میں استعمال ہونے والی اسناد کے طور پر کام کر سکتے ہیں۔ 

SBTs کیا ہوتے ہیں؟

Soulbound ٹوکنز (SBTs) بلاک چین ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کسی فرد کی شناخت کو ظاہر کرنے والے ناقابل ٹرانسفر ٹوکنز ہیں۔ اس میں طبی ریکارڈز، کام کی ہسٹری، اور کسی فرد یا ادارے کو تشکیل دینے والی دیگر معلومات شامل ہو سکتی ہیں۔ ان ریکارڈز کو برقرار رکھنے یا جاری کرنے والے والیٹس کو "Souls" کہا جاتا ہے۔

لوگوں کے پاس ایک سے زائد والیٹس (یا Souls) ہو سکتے ہیں، جو ان کی زندگی کے مختلف اوقات کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مثلاً، کسی کے پاس ان کی کام کی ہسٹری کے لیے "اسناد کی Soul" اور ان کی صحت کے ریکارڈز کے لیے "طبی Soul" موجود ہو سکتا ہے۔ Souls اور SBTs لوگوں کو ان کے ماضی کے اقدامات اور تجربات کی بنیاد پر ایک قابل توثیق ڈیجیٹل Web3 کی ساکھ تشکیل دینے کی اجازت دیتے ہیں۔

داسری جانب، یہ Souls SBTs مختص کرنے والے ادارے کی نمائندگی بھی کر سکتے ہیں۔ مثلاً، کمپنیز اپنے ہر ملازم کو SBTs جاری کرنے والی Souls ہو سکتی ہیں۔ ایک ڈیجیٹل کنٹری کلب، ممبرشپ کے اسٹیٹس کی توثیق کرنے کے لیے SBTs جاری کر سکتا ہے۔

soulbound کے پس پردہ موجود منطقی کا ماخذ مشہور آن لائن گیم World of Warcraft ہے۔ 

پلیئرز soulbound اشیاء کو نہ تو خرید سکتے ہیں اور نہ ہی ٹرانسفر کر سکتے ہیں۔ ایک بار منتخب ہو جانے پر، soulbound اشیاء ہمیشہ کے لیے پلیئر کی "soul" کے ساتھ "باؤنڈ" ہو جاتی ہیں۔

اب اس خیال کے بارے میں سوچیں، بس اس کا اطلاق نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) پر کر دیں۔ آج، بہت سے NFTs ڈیجیٹل آرٹ یا قابل جمع اشیاء، جیسا کہ Bored Ape Yacht Club کے لیے ملکیت کے سرٹیفکیٹ کا کردار ادا کرتے ہیں۔ لوگ اسٹیٹس اور دولت کی علامت کے طور پر NFTs کی خرید، ٹریڈ یا ان کا دکھاوا کرتے ہیں۔

SBTs کا مقصد NFT کے تصور کو رقم اور حقوق کی نمود و نمائش سے آگے ایک وسیع خیال میں بدلنا ہے، ایک ایسا ٹوکن، جو اپنے آپ میں منفرد اور ناقابل ٹرانسفر ہو۔ جہاں NFTs اثاثہ جات اور ملکیت کی عکاسی کرتے ہیں، وہیں ایک SBT کسی فرد یا ادارے کی ساکھ کی عکاسی کرتا ہے۔ اور ایک NFT کے برعکس، SBTs کی مالیاتی قدر صفر ہوتی ہے اور کسی کے والیٹ میں جاری ہو جانے کے بعد ان کی ٹریڈ نہیں کی جا سکتی۔ 

SBTs کو کس طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے؟

SBTs کے پاس استعمال کی صورتوں کی ایک وسیع حد موجود ہے۔ یہاں پر کچھ ایسی مثالیں دی گئی ہیں، جو ممکنہ طور پر روزمرہ زندگی میں کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔

1. تعلیم کی ہسٹری – لوگوں کے یونیورسٹی سے پاس ہو جانے کے بعد، انہیں مطلوبہ کورسز کی تکمیل کے ثبوت کے طور پر ایک سرٹیفیکیٹ ملتا ہے۔ یہ یونیورسٹی بھی ایک Soul ہو سکتی ہے جو SBTs جاری کر رہی ہے، جبکہ طلباء و طالبات، وصول کنندہ Souls ہوں گے۔ SBT طالب علم کی اسناد کو محفوظ کرے گا، اور اس بات کو ثابت کرے گا کہ ان کے پاس متعلقہ قابلیت موجود ہے اور وہ یونیورسٹی کے ممبر ہیں۔ آسان الفاظ میں، SBT حاضری کے ثبوت کے طور پر کام کرے گا۔

2. ملازمت کی درخواستیں – ںطریاتی طور پر، ملازمت کی درخواست دینے والے افراد پچھلی کمپنیز اور اداروں کی جانب سے جاری کردہ آفیشل SBTs کو استعمال کرتے ہوئے اپنے سابقہ کام کی ہسٹری اور پیشہ ورانہ سرٹیفکیٹ بھی جمع کروا سکتے ہیں۔ یہ SBTs، مہارت کے ثبوت کے سرٹیفکیٹ کے طور پر کام کریں گے۔

3. صحت کے ریکارڈز – ایک ایسے SBT کے استعمال کے ذریعے ڈاکٹرز یا نگہداشتِ صحت کے فراہم کنندگان کو تبدیل کرنے کا عمل تیز کیا جا سکتا ہے، جو کسی فرد کے طبی ریکارڈز پر مشتمل ہو۔ فرضی طور پر، ایک SBT، کاغذی کارروائی کو مکمل کرنے، آپ کی طبی ہسٹری کی توثیق کاری، اور فون پر کسی کے ساتھ کئی بار رابطے جیسے سست عمل کی جگہ لے سکتا ہے۔

Web3 میں SBTs کس طرح سے کام کرتے ہیں؟

Web3 کی انڈسٹری کو متاثر کرنے والے چیلنجز میں سے ایک اعتماد ہے۔ آپ ایک ایسے سسٹم میں کسی فرد کی ساکھ کا اعتبار کس طرح سے کر سکتے ہیں جو ہے ہی ٹرسٹ سے مبرا؟ چلیں بطور مثال، ادھار کے طور پر دی جانے والی رقم کو استعمال کرتے ہیں۔ بینک کے روایتی کریڈٹ اسکورز کی طرح، SBTs صارف کی DeFi کو ادھار میں لینے کی ہسٹری، اور ان کی خطرے کی پروفائل کا تعین کرنے والے دیگر میٹرکس کو بھی ٹریک کر سکتے ہیں۔

SBTs غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) کی ووٹنگ کے لیے تجویز کردہ متبادل کے طور پر بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔ موجودہ گورننس ماڈل کی بجائے، جو اس بات پر مشتمل ہے کہ ایک ممبر کتنے ٹوکنز ہولڈ کر سکتا ہے، DAOs ایسے SBTs جاری کر سکتے ہیں جو کمیونٹی کے ساتھ صارفین کے تعاملات کی بنیاد پر ووٹنگ کا اختیار مختص کرتے ہیں۔ یہ ماڈل ایک مضبوط ساکھ کے حامل سب سے زیادہ مخلص صارفین کے لیے ووٹنگ کے اختیار کو ترجیح دے گا۔

ساکھ کی بنیاد پر مشتمل ووٹنگ سسٹم تخلیق کرنے کے علاوہ، SBTs ممکنہ طور پر DAO ووٹنگ کی سالمیت کو بھی بہتر بنا سکتے ہیں — یعنی، سیبیل حملوں سے بچاؤ — جو DAO گورننس کے موجودہ ماڈل کے لیے سب سے بڑے خطروں میں سے ایک ہے۔

ایک سیبیل حملے کے دوران، کسی ایک فرد یا برے ایکٹرز کے ایک گروہ نے زیادہ تر گورننس ٹوکنز خریدتے ہوئے DAO کو معزول کر دیا۔ ووٹنگ کے زیادہ اختیار کے حامل افراد، وہ ووٹنگ کی پیشکشوں میں تبدیلیاں لا سکتے ہیں اور پراجیکٹ کی سمت کو اپنے حق میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ SBTs کی عوامی اور قابل توثیق نوعیت کے باعث، برے ایکٹرز کو DAO میں داخل ہونے اور، اس کے نتیجے میں، کرپشن اور سیبیل حملوں کو ہونے سے روکا جا سکتا ہے۔ 

SBTs کی عملی مثالیں کون سی ہیں؟

اگست 2022 میں، SBTs کا وجود محض کاغذ تک محدود ہے۔ Glen Weyl، جو SBT کے اصل وائٹ پیپر میں اپنا حصہ ڈالنے والے شریک مصنفوں میں سے ایک ہیں، کا یہ ماننا ہے کہ 2022 کے آخر میں SBT کی استعمال کی ابتدائی صورتیں وجود میں آ جائیں گی۔

حال ہی میں Binance نے بھی اپنی ذاتی SBT کا اعلان کیا ہے، جسے Binance اکاؤنٹ باؤنڈ (BAB) کہا جاتا ہے۔ BAB کا ٹوکن ناقابل ٹرانسفر ہے، اس کی کوئی مالیاتی قدر نہیں، اور BNB چین پر جاری کیا جانے والا سب سے پہلا SBT ہے۔ BAB Web3 میں درپیش شناخت کی توثیق کاری کے مسائل کو حل کرنے، اور KYCکو مکمل کرنے والے Binance کے صارفین کے لیے توثیق کاری کے ڈیجیٹل ٹول کے طور پر کام کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

Binance ایکو سسٹم کے علاوہ، فریق ثالث کے پروٹوکولز استعمال کی دیگر صورتوں کے ساتھ ساتھ، NFTs کو ایئر ڈراپ کرنے، بوٹ کی سرگرمی کی روک تھام، اور DAO گورننس کی ووٹنگ کی سہولت کاری کے لیے BAB ٹوکنز کو استعمال کرنے کے اہل ہوں گے۔

اختتامی خیالات

SBTs Web3 میں ایک مقبول موضوع کی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ نظریاتی طور پر، SBTs ڈیجیٹل سطح پر لوگوں کو اپنی ساکھ قائم کرنے اور بلاک چین پر کسی اور کی ساکھ کے بارے میں تجزیہ کرنے کی اجازت دے سکتے ہیں۔ تاہم ابھی یہ دیکھنا باقی ہے، کہ آیا ایک SBT Web3 کے "شناختی کارڈ" کے ورژن کے طور پر کام کر سکتا ہے۔"