TL؛DR
Audius (AUDIO) بلاک چین پر مشتمل غیر مرکزی موسیقی کی اسٹریمنگ کا پلیٹ فارم ہے۔ اس پراجیکٹ کا مقصد یہ ہے کہ فنکاروں اور مہتموں کو ان کی موسیقی کی تخلیق پر مزید اختیار دیا جائے۔ جب فنکار Audius پر مواد اپلوڈ کرتے ہیں، تو وہ اپنے کام کے ناقابل تغیر ریکارڈز پیدا کر سکتے ہیں، جوکہ نوڈز کے غیر مرکزی نیٹ ورک کی جانب سے محفوظ رکھے جائیں گے۔
Audius فنکاروں کو براہ راست ان کے پرستاروں سے جوڑتے ہوئے موسیقی کی روایتی صنعت میں سے ثالثی کرنے والے افراد کو ہٹا دیتا ہے۔ فنکاروں کو ان کی موسیقی کی مکمل ملکیت حاصل ہوتی ہے اور وہ اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ پلیٹ فارم پر انہیں کیسے مونیٹائز کیا جائے۔ وہ اپنی موسیقی مفت میں بھی تقسیم کر سکتے ہیں یا پھر پرستاروں کو خصوصی مواد ان لاک کرنے کے قابل بنانے کے لیے کسٹم فیس سیٹ کر سکتے ہیں۔
موسیقی کی اسٹریمنگ کی دیگر سروسز کے برعکس، Audius فنکاروں کے منافع سے حصہ وصول نہیں کرتا۔ موسیقی کے کیوریٹرز AUDIO کی صورت میں 90% منافع وصول کر سکتے ہیں، جوکہ Audius کی مقامی کرپٹو کرنسی ہے۔ دیگر 10% ان اسٹیکرز کو دیا جائے گا جوکہ Audius نیٹ ورک کی معاونت کرتے ہیں۔
AUDIO ایک ERC-20 ٹوکن ہے جوکہ Audius میں بااختیار ٹوکن کا کردار بھی ادا کرتا ہے۔ اسٹیکرز نیٹ ورک کو محفوظ بنانے میں مدد کے لیے اپنا AUDIO اسٹیک پر لگا سکتے ہیں، Audius کے نظام میں حصہ لے سکتے ہیں، اور خصوصی مواد تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ اسٹیکنگ کے ذریعے AUDIO انعامات بھی حاصل کر سکتے ہیں۔
تعارف
موسیقی کی اسٹریمنگ کے پلیٹ فارمز میں اضافے کے ساتھ، موسیقی سننا پہلے سے کہیں گنا آسان ہو چکا ہے۔ تاہم، فنکاروں کو ہمیشہ سے ہی موسیقی کی روایتی صنعت میں مشکلات کا سامنا رہا ہے، جیسے کہ کم ترین آمدنیاں اور شفافیت نیز اس امر پر کم سے کم اختیار کہ اپنا مواد کس طرح سے تقسیم کیا جائے یا بیچا جائے۔ Audius موسیقی کے کیوریٹرز کو بااختیار بناتے ہوئے اور اپنی مقامی کرپٹو کرنسی، AUDIO کے ذریعے ان کے مواد کو مونیٹائز کرنے میں مدد فراہم کرتے ہوئے ان مشکلات سے نمٹنا چاہتا ہے۔
Audius کیا ہے؟
Audius ایک مکمل طور پر غیر مرکزی موسیقی کی اسٹریمنگ کا پلیٹ فارم ہے جوکہ سامعین کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ ان کی مقامی کرپٹو کرنسی، AUDIO کے ذریعے براہ راست فنکاروں کی معاونت کر سکیں۔ دسمبر 2021 تک، Audius کے ماہانہ تقریباً 6 ملین منفرد صارفین تھے اور یہ 100,000 سے زائد فنکاروں کی آماجگاہ تھا۔
2018 میں فاریسٹ براؤننگ (Forrest Browning) اور رونیل رمبرگ (Roneil Rumburg) کی مشترکہ کوششوں سے وجود میں آنے والا Audius، ثالث کی ضرورت اور ریکارڈ لیبل سے متعلقہ رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے موسیقی کی روایتی صنعت میں ایک بھونچال برپا کر چکا ہے۔ دیگر اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کے برعکس، فنکاروں کے منافعے کا حساب اس بنیاد پر نہیں لگایا جاتا کہ کوئی گانا کتنی بار چلایا جاتا ہے۔ Audius فنکاروں کو ان کی موسیقی کی خصوصی ملکیت فراہم کرتا ہے، اور یہ فیصلہ بھی وہی کرتے ہیں کہ اپنے کام کو کس طرح سے مونیٹائز کیا جائے۔ Audius کے مطابق، موسیقی کے کیوریٹرز کو AUDIO ٹوکنز کی صورت میں 90% منافع حاصل ہو گا، جبکہ بقایا 10% Audius نیٹ ورک کی معاونت کرنے والے نوڈ آپریٹرز (اسٹیکرز) کے پاس جائے گا۔
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
Audius کا ہدف یہ ہے کہ ہر فرد کو موسیقی کی تقسیم، اسے مونیٹائز کرنے، اور اسٹریم کرنے کی آزادی فراہم کرتے ہوئے، موسیقی کی صنعت میں فنکاروں کو درپیش مشکلات کا حل نکالا سکے، جن میں موسیقی کے حقوق، منافع، اور ملکیت شامل ہیں۔ یہ فنکاروں اور ان کے سامعین کے درمیان سے ثالث کی ضرورت کو ختم کر دیتا ہے، اور انہیں اس پلیٹ فارم پر براہ راست تعامل انجام دینے کے قابل بناتا ہے۔
موسیقی کی صنعت کے روایتی ذرائع کے برعکس، Audius محض اس بنیاد پر فنکاروں کو ادائیگی نہیں کرتا کہ ان کے ٹریکس کتنی بار چلائے گئے ہیں۔ بلکہ یہ اس بات کو بھی مدنظر رکھتا ہے کہ پلیٹ فارم پر فنکاروں کی کیا سرگرمی ہے، وہ پرستاروں کے ساتھ کس طرح سے تعامل انجام دیتے ہیں، اور صارفین کی جانب سے مجموعی ردعمل کیسا ہے۔
Audius فنکاروں کو اس قابل بھی بناتا ہے کہ وہ فنکار کے ٹوکنز کے ذریعے اپنی کمیونٹی کے ساتھ تعامل انجام دے سکیں۔ فنکار کے ٹوکنز ہولڈرز کو ٹوکن سے محدود مواد تک خاص رسائی فراہم کرتے ہیں، جیسے کہ غیر ریلیز شدہ ٹریکس، ریمکس کے مقابلہ جات، وغیرہ۔ کبھی کبھار، Audius پرستاروں کے ساتھ فنکاروں کے سماجی تعامل کی سطح اور ٹریکس کو سننے کی تعداد کی بنیاد پر ان کے لیے AUDIO ٹوکنز ایئر ڈراپ کرنے کا ارادہ کرتا ہے۔
مستقبل میں، Audius کا ارادہ ہے کہ پرستاروں کو ادائیگی شدہ مواد ان لاک کرنے کے قابل بنانے کے لیے USDT اور دیگر اسٹیبل کوائنز کے لیے معاونت شامل کرے۔
AUDIO کیا ہے؟
Audius ٹوکن (AUDIO) ایک مقامی کرپٹو کرنسی ہے جوکہ Audius پروٹوکول کو اختیار دیتی ہے۔ یہ Audius ایکو سسٹم میں تین مرکزی افعال ادا کرتی ہے:
- نیٹ ورک کو محفوظ بناتی ہے۔
- گورننس ٹوکن کا کردار ادا کرتی ہے۔
- خاص خصوصیات و مواد تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
AUDIO ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی ابتدائی طور پر کُل سپلائی 1 بلین ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ سپلائی کی کوئی حد نہیں۔ دسمبر 2021 تک، 500 ملین سے زائد AUDIO ابھی سے ہی گردش میں ہیں۔
سکیورٹی
Audius میں نوڈز کی دو اقسام موجود ہوتی ہیں: مواد کے نوڈز اور دریافت کے نوڈز۔ مواد کے نوڈز فنکاروں کی جانب سے مواد کی میزبانی، تحفظ، اور مینجمنٹ انجام دیتے ہیں۔ فنکار اپنے مواد کی میزبانی کے لیے مواد کے نوڈز کا کردار بھی ادا کر سکتے ہیں، تاہم یہ اختیاری ہے۔ دریافت کے نوڈز Audius کے مواد کے لیجر میں اپلوڈ کیے جانے والے میٹا ڈیٹا اور موسیقی کو انڈیکس کرتے ہیں تاکہ پرستار فوری طور پر فنکاروں یا گانوں کو تلاش کر سکیں۔
نیٹ ورک میں موجود نوڈز مسلسل بلاک چین میں فنکاروں کے کام کے اسنیپ شاٹس جمع کرواتے رہیں گے۔ یہ مواد کے لیے ناقابل تغیر ٹائم اسٹیمپ شدہ ریکارڈز پیدا کر سکتے ہیں۔
گورننس
AUDIO گورننس ٹوکن کا کردار بھی ادا کرتی ہے۔ جیسا کہ ذکر کیا گیا، AUDIO اسٹیکرز مواد یا دریافت کے نوڈز کی حیثیت سے بھی نیٹ ورک کے آپریشنز میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اگر صارفین آنے والی نیٹ ورک اپڈیٹس کی پیشکشوں پر ووٹ کرنا چاہتے ہیں، تو وہ مسلسل نیٹ ورک کی اہمیت بناتے ہوئے گورننس کا اختیار حاصل کر سکتے ہیں۔
Audius پر، اسٹیکرز کو اپنی رائے کا اظہار کرنے سے قبل نوڈ چلانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ کمیونٹی کو ترغیب دی جاتی ہے کہ پروٹوکول پر اپنے خیالات شیئر کریں۔ ایک AUDIO ٹوکن انہیں ایک ووٹ فراہم کرتا ہے۔ AUDIO انعامات فنکاروں، پرستاروں، اور نوڈ آپریٹرز کی مراعات سے موافق ہوتے ہیں تاکہ وہ غیر مرکزی موسیقی کی اسٹریمنگ کے تجربے سے لطف اندوز ہو سکیں۔
خصوصیت تک رسائی
AUDIO ٹوکن پرستاروں اور فنکاروں کو اس قابل بناتا ہے کہ پلیٹ فارم پر موجود خاص خصوصیات کو ان لاک کر سکیں۔ فنکار اپنے پرستاروں میں اضافے اور ان کی مشغولیت کو مزید بڑھانے کے لیے AUDIO کو لیوریج کر سکتے ہیں۔ AUDIO کی اسٹیکنگ کے ذریعے، فنکار پرستاروں میں اپنے فنکار کے ٹوکنز تقسیم کرنے کے لیے مواد کی تقسیم کے ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد فنکار کے ٹوکنز کے حامل پرستار اپنے مواد اور منفرد تجربات تک خصوصی رسائی کو ان لاک کر سکتے ہیں، جیسے کہ غیر ریلیز شدہ ٹریکس سننا، ریمکس کے مقابلہ جات میں حصہ لینا، اور مزید بہت کچھ۔
ایسے صارفین جن کے Audius والیٹ میں AUDIO کی ایک مخصوص رقم موجود ہو، اضافی فوائد سے لطف اندوز ہونے کے لیے 4 VIP سطحیں ان لاک کر سکتے ہیں۔ ان کے پاس جتنی AUDIO موجود ہو گی، ان کی VIP کی سطحیں اتنی ہی زیادہ ہوں گی۔ ایک VIP سطح کی کم سے کم حد تک پہنچنے کے بعد، صارفین ایک ایسا پروفائل بیج حاصل کر سکتے ہیں جوکہ نئی خصوصیات کے ریلیز ہوتے ہی ان تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ ہر سطح کے تقاضے اور فوائد کمیونٹی کی گورننس کے ذریعے تبدیل کیے جا سکتے ہیں۔
Audius اسٹریمنگ کے دیگر پلیٹ فارمز سے کس طرح سے مختلف ہے؟
Audius اور Spotify جیسے اسٹریمنگ کے دیگر پلیٹ فارمز کے درمیان سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ یہ ایک غیر مرکزی انداز میں چلنے کے لیے بلاک چین ٹیکنالوجی کو لیوریج کرتا ہے۔ یہ فنکاروں اور مواد کے تخلیق کاران کو اس قابل بناتا ہے کہ اپنے مواد پر مزید اختیار کے ساتھ اپنی موسیقی شیئر کر سکیں۔
شریک بانیوں کے مطابق، پلیٹ فارم کا 90% منافع براہ راست فنکاروں کے پاس جائے گا۔ موسیقی کی روایتی صنعت کی عمومی قدر کے برعکس، جہاں صرف 12% فنکاروں کے پاس جاتا ہے، Audius انہیں اس قابل بناتا ہے کہ مزید معقول رقم کما سکیں۔
ایک اور فرق یہ ہے کہ Audius نیٹ ورک کے لیے فیصلہ سازی کے عمل میں AUDIO ٹوکن ہولڈرز کو شامل کرتا ہے، چاہے وہ فنکار ہوں یا پرستار۔ ہولڈ میں موجود ایک AUDIO ٹوکن پروٹوکول کی گورننس میں حصہ لینے کے لیے انہیں ایک ووٹ فراہم کرتا ہے۔ وہ پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی کسی بھی قسم کی تبدیلیوں کے حق میں یا ان کے خلاف ووٹ کر سکتے ہیں، جوکہ ایک ایسی چیز ہے جو ہمیں موسیقی کی اسٹریمنگ کی دیگر سروسز میں دکھائی نہیں دیتی۔
Audius یہ بھی دکھاتا ہے کہ یہ پرستاروں اور کمیونٹی کو بڑھانے میں فنکاروں کی مدد کی قابلیت رکھتا ہے۔ یہ TikTok کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے والا موسیقی کی اسٹریمنگ کا پہلا پلیٹ فارم ہے، جوکہ ویڈیو اسٹریمنگ کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ہے۔ یہ شراکت داری TikTok صارفین کو اس قابل بناتی ہے کہ Audius پلیٹ فارم میں موجود اپنی ویڈیوز میں براہ راست گانے شامل کر سکیں۔ TikTok کے علاوہ، Audius گیم کے میٹا ورس میں FM ریڈیو ٹاور کی شکل میں بلاک چین گیم Defi Land کے ساتھ بھی ضم ہو چکا ہے، جوکہ فنکاروں کی تشہیر میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
Binance پر AUDIO کیسے خریدیں؟
1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور کلاسیکی یا جدید ٹریڈنگ موڈ کے انتخاب کو شروع کرنے کے لیے [Trade] پر کلک کریں۔ اس ٹیوٹوریل میں، ہم [Classic] کو منتخب کریں گے۔
اختتامی خیالات
ممکن ہے کہ بظاہر تو Audius موسیقی کی اسٹریمنگ کی کسی بھی دیگر سروس کی طرح دکھائی دے، تاہم یہ موسیقی کی صنعت اور فنکاروں کے لیے نئے امکانات پیش کرتی ہے۔ یہ اس امر کا مظاہرہ بھی کرتی ہے کہ ہماری زندگی کے مختلف پہلوؤں میں کس طرح سے بلاک چین ایپلیکیشنز استعمال کی جا سکتی ہیں، آیا یہ حقیقی زندگی میں ہو یا میٹا ورس میں۔