Polymesh (POLYX) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Polymesh (POLYX) کیا ہے؟

Polymesh (POLYX) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Nov 2, 2022اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
5m

TL;DR  

Polymesh عوامی طور پر مجاز کردہ سطح 1 کی بلاک چین ہے جس کی توجہ سکیورٹی ٹوکن انڈسٹری کو بہتر بنانے پر ہے۔ اپنے سہولتی ٹوکن POLYX کو استعمال کرتے ہوئے، یہ بلاک چین کی سکیورٹی کو بڑھانے کے لیے بلاک چین ایکو سسٹم میں ایکٹرز کو انعامات سے نوازتا ہے اور جرمانہ کرتا ہے۔ POLYX اپنے ایکو سسٹم میں گورننس اور اسٹیکنگ کو آسان بناتا ہے۔

تعارف  

سکیورٹیز قابل ٹریڈ مالی آلات ہیں جو کہ حقیقی دنیا کی قدر کو ہولڈ کرتے ہیں۔ سکیورٹیز کو ٹوکنائز کر کے، سکیورٹی مارکیٹ — جس کی مالیت کئی سو ٹریلین میں ہے — میں مزید ترقی کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔ یہ دیگر فوائد کے ساتھ، مارکیٹ کی کارکردگی اور شفافیت کو بہتر بنا سکتا ہے۔ 

ٹوکنائزڈ سکیورٹیز، یا سکیورٹی ٹوکنز، Polymesh جیسے بلاک چینز پر جاری کیا جاتا ہے، جو کہ ادارتی گریڈ کا بلاک چین ہے جسے خصوصی طور پر سکیورٹی ٹوکنز جیسے انضباطی اثاثوں کے لیے بنایا جاتا ہے۔ 

Polymesh کیا ہے؟

Polymesh عوامی طور پر مجاز کردہ سطح 1 کی بلاک چین ہے جسے سکیورٹی ٹوکنزکے لیے بنایا گیا ہے، جو  حقیقی دنیا کی قدر کو ہولڈ کرنے والے جزوی اثاثوں کے لیے ڈیجیٹل معاہدے ہوتے ہیں۔ 

عوامی طور پر مجاز کردہ بلاک چین کے طور پر، کوئی بھی نیٹ ورک کو دیکھ سکتا ہے۔ تاہم، اس میں شرکت کرنے کے لیے آپ کو شناختی توثیق کی کارروائی مکمل کرنا ہو گی۔ یہ توثیقی کارروائی، اجراء کاروں اور سرمایہ کاروں سے لے کر اسٹیکرز اور نوڈ آپریٹرز تک، چین کے تمام ایکٹرز پر لاگو ہوتا ہے۔ 

نوڈ آپریٹرز کو خاص طور پر مجاز کردہ اور لائسنس یافتہ مالیاتی اداروں کے طور پر کام کرنا ہو گا۔ یہ نیٹ ورک کی سکیورٹی کو بڑھاتا ہے، کیوںکہ ان اداروں کو ساکھ کے حوالے سے ناقابل شناخت ایکٹرز کی نسبت زیادہ خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ 

Polymesh مارکیٹ کے شرکت کنندگان کو، شفافیت پر سمجھوتہ کیے بغیر نیٹ ورک پر اعتماد کی پیشکش کرتے ہوئے، پرائیویٹ اور عوامی نیٹ ورکس کے منفرد فوائد سے لطف اندوز ہونے کے قابل بناتا ہے۔

Polymesh کیسے کام کرتا ہے؟  

نوڈ آپریٹرز اور اسٹیکرز سطح 1 کے بلاک چین کو محفوظ کرنے اور بلاکس کی توثیق کرنے کے لیے اکٹھے کام کرتے ہیں۔ 

بلاکس کی کامیابی سے توثیق کرنے والے نوڈ آپریٹرز کو POLYX، Polymesh کے سہولتی ٹوکن میں انعامات سے نوازا جاتا ہے۔ اسٹیکرز ہر 24 گھنٹوں میں توثیق کار پول کے لیے منتخب ہونے کے دوسرے موقعے کا امکان بڑھانے کی خاطر نوڈ آپریٹرز پر اپنے POLYX کو اسٹیک کرتے ہیں۔ نوڈ آپریٹرز کا 10% تک کا کمیشن اکٹھا کرنے کے بعد، اسٹیکرز POLYX وصول کریں گے۔

Polymesh کا تحفظ

Polymesh نامزد کردہ اسٹیک کا ثبوت اس (NPoS) معاہدے کا ماڈل استعمال کرتا ہے، جسے Polkadot کی جانب سے نیٹ ورک کے کردار، اصول، اور مراعات کو بیان کرنے کے لیے بنایا گیا تھا۔ اس سسٹم کو بلاک چین کی سکیورٹی بڑھانے میں مدد دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، کیوںکہ یہ نقصان پہنچانے والی کارروائیوں کو گراں قیمت اور ان کی انجام دہی کو مشکل بناتا ہے۔ اس میکانزم کے ذریعے، نوڈ آپریٹرز اور اسٹیکرز کو POLYX میں ان کی کارکردگی کے مطابق انعامات سے نوازا جاتا ہے اور جرمانہ کیا جاتا ہے۔ 

Polymesh کا فیس اسٹرکچر

بہت سارے عوامی بلاک چینز کی فیس مارکیٹ ہوتی ہے، جہاں فیس چند سیکنڈز میں خاطر خواہ طور پر تبدیل ہو سکتی ہے۔ مثال کے طور پر، اگر صارفین کوڈ چلانے یا ڈیٹا اسٹور کرنے کے لیے بلاک چین پر اسپیس کے لیے مقابلے میں حصہ لیتے ہیں (جیسا کہ بلاک اسپیس)، تو اس میں ممکنہ طور پر زیادہ فیس شامل ہو گی۔

Polymesh آن چین ویٹ (بائٹس میں) اور ٹرانزیکشن کی دشواری کی بنیاد پر ٹرانزیکشن کے اخراجات کو کم اور متوازن رکھتا ہے، نیز Polymesh گورننس کے پاس ریٹ کو ایڈجسٹ کرنے کا اختیار موجود ہوتا ہے۔ Polymesh گورننس اہم اسٹیک ہولڈرز کی کونسل، Polymesh کی گورننگ کونسل، اور POLYX ہولڈرز پر مشتمل ایک جمہوری سسٹم ہے۔ 

Polymesh گورننگ کونسل کئی مقامی فنکشنز کے لیے پروٹوکول فیس سیٹ اور چارج کرتی ہے، جیسا کہ ٹوکن ٹِکر کو محفوظ کرنا۔ فیس کی ادائیگی کو نیٹ ورک کے خزانے — جو کہ Polymesh گورننس کی جانب سے چلایا جاتا ہے— اور نوڈ آپریٹرز کے مابین 4:1 کے تناسب کے ساتھ تقسیم کیا جاتا ہے۔ نیٹ ورک کے خزانے کے فنڈز کو روایتی طور پر نیٹ ورک کو بہتر یا محفوظ بنانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ 

Polymesh کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟ 

Polymesh سطح 1 کے ان بلاک چینز میں سے ایک ہے جسے سکیورٹی ٹوکنز کے لیے بنایا گیا ہے۔ فی الوقت، سکیورٹی پر مرکوز زیادہ تر پراجیکٹس سطح 2 کے اقدامات ہیں جنہیں Ethereum یا Solana جیسے پہلے سے موجود بلاک چینز پر بنایا گیا ہے۔ تاہم، Polymesh، سطح 1 کا ایک علیحدہ بلاک چین ہے۔

اپنے انفراسٹرکچر کے ساتھ، Polymesh گورننس، شناخت، تعمیل، رازداری اور تصفیے کے چینلجز کو حل کرتے ہوئے سکیورٹی ٹوکن کی انڈسٹری کو بہتر بنانے کی امید رکھتا ہے۔ 

گورننس 

بنیادی سطح کے فریم ورک پر تیار کردہ، Polymesh فورک سے عاری آرکیٹیکچر کی پیشکش کرنے کے لیے آسان اپ گریڈ کا فائدہ اٹھاتا ہے، لہٰذا چین کا ہمیشہ ایک ہی ورژن موجود ہو گا۔ اہم اسٹیک ہولڈرز کے کونسل پر مشتمل آن چین گورننس ماڈل کسی بھی مسئلے کو باآسانی حل کر سکتا ہے۔

شناخت 

ایسے بہت سارے عوامی بلاک چینز کے برعکس جو ہر کسی کو شرکت کرنے کی اجازت دیتے ہیں، Polymesh کی شناختی توثیق کی لازمی کارروائی نیٹ ورک پر شرکت کرنے والے ہر شخص یا ادارے کے لیے آن چین شناخت تخلیق کرتا ہے۔ آن چین تعاملات کو مشہور، حقیقی دنیا کے اداروں پر ٹریس کیا جا سکتا ہے۔

تعمیل

سکیورٹی ٹوکنز کو تخلیق اور ان کا نظم کرنے کی صلاحیت بلاک چین کی بنیادی سطح پر تیار کی جاتی ہے۔ تعمیل اور اصولوں جیسی اضافی خصوصیات آپشنل ہوتی ہیں اور اسمارٹ معاہدوں کے ذریعے ان کو ٹوکن لیول پر خودکار بنایا جا سکتا ہے اور جبراً نافذ کیا جا سکتا ہے۔

رازداری

Polymesh کے پروٹوکول کا MERCAT (ثالثی، مرموز کردہ، قابل واپسی، محفوظ اثاثے کے ٹرانسفرز) خفیہ اثاثے کا اجراء اور ٹرانسفرز کو فعال کرتا ہے۔ صارفین ٹریڈ کی رازداری کو برقرار رکھ سکتے ہیں، جبکہ Polymesh کو تعمیل یا شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرنا پڑتا۔ 

تصفیہ

Polymesh کے آن چین تصفیے کے انجن، دو طرح کی ٹرانزیکشن کی تصدیق، اور تقریباََ فوری حتمی صورت کے ذریعے فوری تصفیہ آن چین اور آف چین اثاثوں کے لیے فوری تصفیہ ممکن ہے۔

POLYX کیا ہے؟  

POLYX Polymesh کا ایک مقامی ٹوکن ہے۔ اس کو سوئس کے مالیاتی ریگولیٹر FINMA کی رہنمائی پر مبنی، سوئس قانون کے تحت سہولتی ٹوکن کے طور پر درجہ بند کیا جاتا ہے۔ POLYX کو گورننس، اسٹیکنگ کے ذریعے چین کو محفوظ کرنے، اور سکیورٹی ٹوکنز تخلیق کرنے اور ان کا نظم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

گورننس 

گورننس کو Polymesh گورننس کے ذریعے آسان بنایا جاتا ہے۔ کوئی بھی توثیق شدہ POLYX ہولڈر Polymesh کی سمت میں دو طرح سے اثر انداز ہو سکتا ہے: Polymesh میں بہتری کی تجویز (PIP) جمع کروا کے یا POLYX کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ کر کے۔ PIP جمع کروانے کے لیے، صارف کو POLYX کو اپنے زیر استعمال Polymesh گورننس کے ساتھ بانڈ کرنا ہو گا۔ منظور ہونے کے بعد، نفاذ کے لیے گورننگ کونسل کی جانب سے PIPs پر ووٹ کیا جاتا ہے۔ 

اسٹیکنگ 

کوئی بھی توثیق شدہ POLYX ہولڈر اپنی مرضی کے نوڈ آپریٹر کے ساتھ POLYX کو بانڈ کرتے ہوئے اسٹیکنگ میں شرکت کر سکتا ہے تاکہ اس آپریٹر کے انعامات وصول کرنے کے امکانات کو بڑھایا جا سکے۔ 

Polymesh ایکو سسٹم

Polymesh کے ایکو سسٹم کے اندر موجودہ شرکت کنندگان میں کرپٹو کرنسی ایکسچینجز، ٹوکنائزیشن اسپیس (Polymath) میں تجربہ کار پلیئرز، اور بڑے سائز کے سکیورٹی ٹوکن پورٹ فولیوز (RedSwan) کی حامل کمپنیاں شامل ہوتی ہیں۔ Polymesh ایسوسی ایشن کا ہدف درج ذیل دو پروگرامز کے ذریعے مزید ترقی کی ترغیب دینا ہے:

  • Polymesh پر اوپن سورس عمل کاری تیار کرنے والے افراد اور کاروباروں کے لیے  گرانٹس پروگرام۔

  • Polymesh کا انضمام کرنے والی کلوزڈ سورس ٹیکنالوجی کے حامل کاروباروں کے لیے ایکو سسٹم ڈویلپمنٹ فنڈ ۔

یہاں پر ان ڈویلپرز کے لیے خاطر خواہ معلومات موجود ہے جو Polymesh SDK لائبریری اور کمیونٹی کے لیے مختص کردہ معاونتی چینلز سمیت، Polymesh کا انضمام کرنا چاہتے ہیں۔

Binance پر POLYX کو کیسے خریدیں؟  

آپ POLYX کو Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔ 

2۔ ٓٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے تلاش بار میں "POLYX" ٹائپ کریں۔ ہم POLYX/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔

3۔ [Spot] باکس پر جائیں اور POLYX کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy POLYX] پر کلک کریں، اور خریدا گیا POLYX آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔

اختتامی خیالات  

بہتر سکیورٹی ٹوکن اسپیس تیار کرنے کے لیے، Polymesh ٹیم دیگر پہلوؤں پر بھی کام کر رہی ہے، جس میں اسٹیبل کوائن انفراسٹرکچر، نان فنجیبل ٹوکن (NFT) کا نفاذ، MERCAT پروٹوکول کے ذریعے رازداری، اور صارف کی آن بورڈنگ شامل ہے۔