رواں کردہ Ether (WETH) کیا ہوتی ہے اور اسے کیسے رواں کیا جاتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
رواں کردہ Ether (WETH) کیا ہوتی ہے اور اسے کیسے رواں کیا جاتا ہے؟

رواں کردہ Ether (WETH) کیا ہوتی ہے اور اسے کیسے رواں کیا جاتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Feb 18, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
7m

TL؛DR

رواں کردہ Ether (WETH) ایک ایسا ٹوکن ہے جوکہ Ether (ETH) سے پیگ کردہ ہوتا ہے۔ WETH ایسے کئی پلیٹ فارمز اور DApps میں استعمال کیا جاتا ہے جوکہ ERC-20 کے ٹوکنز کی معاونت کرتے ہیں۔ اگرچہ ETH نیٹ ورک ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، تاہم اس کی عملی خصوصیات ERC-20 ٹوکنز سے مماثلت نہیں رکھتیں۔ 

آپ رواں کاری نامی طریقہ کار کے ذریعے آسانی کے ذریعے ETH کو WETH پر تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کسی بھی وقت WETH کو بھی واپس ETH پہ تبدیل کر سکتے ہیں۔ رواں کاری اور غیر رواں کاری، دونوں ہی اعمال 1:1 تناسب کی بنیاد پر کام کرتے ہیں، یعنی ٹرانزیکشن فیس کے علاوہ دیگر کسی بھی قسم کی اضافی لاگتیں عائد نہیں کی جاتیں۔ 

آپ WETH اسمارٹ معاہدے کے ساتھ تعامل کو انجام دیتے ہوئے دستی طور پر اپنے ETH رواں کر سکتے ہیں، جوکہ آپ کے ETH کو محفوظ کر لے گا اور آپ کو WETH کی عین وہی تعداد واپس کرے گا۔

Ethereum کا DeFi ایکو سسٹم نہایت وسیع ہے، اور WETH کا استعمال اسٹیکنگ اور سرمایہ کاری کے مزید مواقع فراہم کرتا ہے۔ WETH کے بہت سارے ورژنز ہیں، تاہم کچھ باقیوں کی نسبت زیادہ مقبول ہیں۔ آپ دیگر بلاک چینز کے ایکو سسٹمز میں استعمال کے لیے بھی ان پر رواں شدہ ETH کو تلاش کر سکتے ہیں۔ WETH کے عام استعمال میں شامل ہیں NFT کی ٹریڈنگ، لیکویڈیٹی پولز کو لیکویڈیٹی فراہم کرنا، اور کرپٹو کو ادھار میں دینا۔


تعارف

اگر آپ Ethereum کو استعمال کرتے ہیں، تو عین ممکن ہے کہ زیادہ تر ایسے ٹوکنز ERC-20 کا معیاری ٹوکن استعمال کریں گے جن کے ساتھ آپ ٹریڈ کرتے ہیں اور سرمایہ کاری کو انجام دیتے ہیں۔ اس تکنیکی معیار کا استعمال غیر مرکزی ایپلیکیشنز، والیٹس، اور پراجیکٹس کے لیے ایک مقبول آپشن بن چکا ہے، جیسا کہ یہ زیادہ تر صارفین کو عملی حکمت عملی فراہم کرتا ہے۔ تاہم، اس امر نے Ethereum کے مقامی کوائن، Ether کے لیے ایک مسئلہ پیش کیا ہے۔ 

Ether ان قوانین پر عمل نہیں کرتا جن پر ERC-20 کے ٹوکنز کرتے ہیں، تاہم انہیں ERC-20 DApps میں استعمال کرنے کی مانگ کی جاتی ہے۔ رواں شدہ Ether ہی اس مسئلے کا حل ہے، اور ممکن ہے کہ آپ پہلے ہی اس کا سامنا کر چکے ہوں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ مختلف پراجیکٹس اور DApps میں یہ سرمایہ کاروں اور ہولڈرز کے لیے ایک کارآمد ٹول کیوں بن چکا ہے۔


رواں شدہ Ether (WETH) کیا ہوتی ہے؟

WETH، Ethereum پر موجود ایک ERC-20 کا ٹوکن ہوتا ہے جوکہ Ether (ETH) کی قیمت سے پیگ کردہ ہوتا ہے۔ جہاں Ethereum کا مقامی ٹوکن، ETHِ، گیس فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، وہیں WETH اس سلسلے میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم، ETH کے مقابلے میں WETH کے استعمال کی زیادہ صورتیں ہیں اور یہ غیر مرکزی فنانس (DeFi) ایکو سسٹم میں کافی مقبول ہے۔ MetaMask، TrustWallet، اور Ethereum نیٹ ورک پہ موجود تقریباً ہر والیٹ WETH کی معاونت کرے گا۔ آئیں اس کے استعمال کی چند صورتوں کو ملاحظہ کرتے ہیں۔


ہمیں ETH رواں کرنے کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟

پہلے پہل، یہ بات ہمیں تذبذب میں ڈال سکتی ہے کہ ہمارے پاس WETH جیسے ٹوکن کی موجودگی کا سبب کیا ہے۔ کیا ہمارے پاس پہلے سے ہی Ethereum بلاک چین پہ ETH موجود نہیں؟ سب سے پہلی بات جس کو سمجھنا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ Ethereum پر موجود ہر ٹوکن تکنیکی لحاظ سے ایک جیسا نہیں ہوتا۔ نیٹ ورک ڈویلپرز کو اس قابل بناتا ہے کہ کرپٹو کرنسیز کے لیے نئے اصول اور معیارات کو قائم کر سکیں۔ 
ایک مثال ERC-721 کا فارمیٹ ہو گا جوکہ ہمیں نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) فراہم کرتا ہے۔ یہ Ether یا ERC-20 کے ٹوکنز کے مقابلے میں بالکل مختلف انداز میں کام کرتے ہیں۔ ان ڈیجیٹل اثاثوں کی تخلیق کے دوران ڈویلپرز کے پاس انہیں اپنے مطابق بنانے کی کافی گنجائش ہوتی ہے۔ لہٰذا جہاں ETH کو Ethereum پر گیس فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، وہیں ETH کو ہر DApp میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

آج کل زیادہ تر DeFi DApps سرمایہ کاری اور اسٹیکنگ کے مواقع کے لیے ERC-20 کے ٹوکنز کو قبول کرتی ہیں۔ اگر ہم کسی لیکویڈیٹی پول میں ETH شامل کرنا یا اس کو بطور ضمانت استعمال کرنا چاہیں، تو اسے ایک ERC-20 ورژن میں رکھنا کئی گنا آسان ہے۔ یہ بلاک چین میں مطابقت پذیری کی مزید صلاحیت فراہم کرتا ہے اور نئے اسمارٹ معاہدے تیار کرتے ہوئے وقت کو بچاتا ہے۔


Ether (ETH) کو کیسے رواں کیا جائے؟

WETH کو پیدا کرنے کا عمل سادہ سا ہے - آپ اپنا ETH ایک اسمارٹ معاہدے پر بھیجتے ہیں جوکہ بدلے میں آپ کو WETH فراہم کرتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ تخلیق کردہ تمام WETH مکمل طور پر ETH ذخائر کی طرف سے تقویت یافتہ ہوتے ہیں۔ آپ کے ETH کو اسمارٹ معاہدے میں لاک کیا جاتا ہے اور کسی بھی وقت WETH کے بدلے واپس ایکسچینج کیا جا سکتا ہے۔ جب آپ کے ETH کو واپس کیا جاتا ہے، تو معاہدہ فراہم کردہ WETH ضائع کر دیتا ہے۔

Ether جاری کرنے کے لیے، آپ براہ راست WETH اسمارٹ معاہدے کے ساتھ تعامل کو انجام دے سکتے ہیں، تاکہ یہ آپ کا ETH لے کر آپ کو والیٹ کو 1:1 تناسب پر WETH کے ساتھ کریڈٹ کر دے (تب بھی آپ کو ٹرانزیکشن فیس ادا کرنی ہو گی)۔ واپس تبدیلی کے عمل کے لیے اسمارٹ معاہدے کے ساتھ ایک اور تعامل درکار ہوتا ہے، تاہم اس کا طریقہ کار بھی تقریباً یکساں ہی ہوتا ہے۔ 

تاہم، کرپٹو ایکسچینج استعمال کرتے ہوئے WETH کے عوض کسی اور ٹوکن کو سواپ کرنا کہیں آسان ہے۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ کس طرح سے آپ Uniswap DEX یا براہ راست اپنے Metamask والیٹ کو استعمال کرتے ہوئے WETH کے بدلے اپنے ETH کو سواپ کر سکتے ہیں۔


ETH کو Uniswap پہ رواں کرنا

Uniswap کو کھولیں اور اپنے والیٹ کو مربوط کریں۔ یہ امر یقینی بنائیں کہ Ethereum بھی آپ کے نیٹ ورک کے طور پر منتخب کیا گیا ہو۔


2۔ اوپر دی گئی فیلڈ میں ETH اور نیچے دی گئی فیلڈ میں WETH منتخب کریں۔ جب آپ [Select a token] پہ کلک کریں گے، تو آپ کو فہرست کے اوپر WETH دکھائی دے گا۔


3۔ ETH کی اس تعداد کو درج کریں جسے آپ WETH میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں اور [Swap] بٹن پر کلک کریں۔ 


4۔ اب آپ کو اپنے کرپٹو کے والیٹ میں ٹرانزیکشن کی تصدیق کرنی ہو گی۔ یہ مت بھولیں کہ آپ کو گیس فیس بھی ادا کرنی ہو گی، لہٰذا اضافی ETH کی موجودگی یقینی بنائیں۔ ٹرانزیکشن کی تفصیلات کو چیک کریں اور [Confirm] پر کلک کریں۔


5۔ اب آپ کو بلاک چین پہ ٹرانزیکشن کی تصدیق کا انتظار کرنا ہو گا۔ انتظار کا وقت موجودہ نیٹ ورک ٹریفک پہ منحصر ہو گا۔ اگر آپ کو جلدی ہے، تو آپ ٹرانزیکشن کی جلد تصدیق کے لیے اس عمل کی رفتار میں اضافہ کر سکتے ہیں (جیسے کہ زیادہ فیس دے کر)۔


ETH کو MetaMask پر رواں کرنا

1۔ اپنے MetaMask والیٹ کو کھولیں اوریہ امر یقینی بنائیں کہ آپ کا نیٹ ورک [Ethereum Mainnet] ہو۔ پھر، [Swap] پر کلک کریں۔


3۔ [Swap to] فیلڈ میں، WETH کو تلاش کریں۔


3۔ ETH کی وہ تعداد درج کریں جسے آپ سواپ کرنا چاہتے ہیں اور [Review Swap] پر کلک کریں۔


4۔ اب آپ کو نرخ دکھائی دیں گے جس میں تبدیلی کی شرح کو واضح کیا گیا ہو گا (جوکہ 1:1 ہونی چاہیئے)۔ اپنی ٹرانزیکشن کی تصدیق کے لیے [Swap] پر کلک کریں۔


Ether (WETH) کس طرح سے غیر رواں کیا جائے؟

جیسا کہ اس سے پہلے تذکرہ کیا گیا، آپ ایک اسمارٹ معاہدے کے ساتھ تعامل کو انجام دیتے ہوئے دستی طور پر Ether غیر رواں کر سکتے ہیں۔ تاہم، WETH کو ETH سے سواپ کرنا زیادہ سہل اور محفوظ ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، ہماری Uniswap یا MetaMask کی پچھلی ہدایات پہ عمل کریں، تاہم یہ امر یقینی بنائیں کہ آپ WETH سے ETH پر ہی تبدیل کر رہے ہوں۔ آپ اپنے WETH تبدیل کرنے کے لیے Binance بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

Binance کی تبدیلی اور OTC پورٹل پر جائیں۔ [From] فیلڈ سے WETH اور [To] فیلڈ میں ETH منتخب کریں، اور پھر [Preview Conversion] پہ کلک کریں۔


2۔ آپ کو ٹریڈ کی تفصیلات دکھائی دیں گی۔ سواپ قبول کرنے سے پہلے ان کی تصدیق کو یقینی بنائیں۔ یاد رکھیں کہ Binance یہ طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے آپ کو ETH کے بدلے WETH کو سواپ کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔


کیا آپ دیگر بلاک چینز پر ETH رواں کر سکتے ہیں؟

ایک دفعہ ETH کے رواں کیے جانے والے ورژنز مرکزی بلاک چینز پر آ جانے کے بعد، ETH کے باہم عمل کی استعداد میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مثلاً، BNB کی اسمارٹ چین (BSC) پر رواں کردہ ETH کا استعمال، آپ کو BSC DeFi ایکو سسٹم کے اندر WETH کو ٹریڈ کرنے یا استعمال کرنے کے قابل بناتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو Binance یا کسی اور ایکسچینج سے اپنے BSC والیٹ پر ETH کو نکلوانا ہو گا۔ رقم نکلوانے سے پہلے یہ امر یقنی بنائیں کہ آپ کا ایکسچینج ETH سے WETH پہ تبادلے کی معاونت کرتا ہو۔

بصورت دیگر، آپ ایک برجنگ سروس کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ فریق ثالث کی DApps ہوتی ہیں جوکہ کرپٹو لے کر ان کو اصل بلاک چین پر محفوظ کرتی ہیں، اور پھر مطلوبہ بلاک چین پر 1:1 تناسب پر رواں شدہ ٹوکنز منٹ کرتی ہیں۔

زیادہ تر برجنگ ٹوکنز ٹھیک سے عمل درآمد انجام دیتے ہیں، تاہم یاد رکھیں کہ بلاک چینز میں موجود متحرک ٹوکنز میں خطرات شامل ہو سکتے ہیں۔ کچھ صورتیں ایسی بھی تھیں جہاں کچھ برجز کے اسمارٹ معاہدے خطرے میں پڑ گئے۔ اگر آپ رواں شدہ Bitcoin، رواں شدہ Ethereum، یا کسی اور ٹوکن کو برج کرنا چاہتے ہیں، تو ان کی برجنگ کی سروسز استعمال کرنے سے قبل دھیان سے پلیٹ فارم کی تحقیق کر لیں۔


رواں شدہ ETH کیسے ETH جیسی ہی قیمت برقرار رکھتا ہے؟

ETH کے ساتھ WETH کے پیگ برقرار رکھنے کا راز اس کی 1:1 پر مبنی تبدیل ہونے کی صلاحیت ہے۔ اگر WETH سستا ہوتا، تو لوگ منافع کمانے کے لیے اس کو خرید کر زیادہ مہنگے ETH پر تبدیل کر دیتے۔ یہ موقع WETH کی مانگ میں اضافہ کرے گا اور، اسی لیے، اس کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گا۔ اگر WETH زیادہ مہنگا ہوتا، تو لوگ ETH کو خریدتے اور بیچنے کے لیے اسے WETH میں تبدیل کر دیتے، جس سے WETH کی فراہمی میں اضافہ ہوتا ہے اور قیمت میں کمی۔ فراہمی اور مانگ کے یہ اصول یہ امر یقینی بناتے ہیں کہ یہ پیگ نسبتاً مستحکم رہے۔


میں WETH کے ساتھ کون سی DeFi ایپس استعمال کر سکتا ہوں؟

Ethereum کے پاس ERC-20 کے ٹوکنز قبول کرنے والی بہت سی DeFi DApps موجود ہیں۔ ایک آپشن یہ بھی ہے کہ Uniswap جیسے غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر دستیاب لیکویڈیٹی پول پر WETH شامل کیا جائے۔ لیکویڈیٹی فراہم کرنے کے بعد، آپ ایسے صارفین سے فیس کو کمانا شروع کر سکتے ہیں جو پول استعمال کرتے ہوئے اپنے ٹوکنز کو سواپ کرتے ہیں۔ تاہم، عارضی نقصان کا خطرہ ہمیشہ لاحق رہتا ہے جوکہ آپ کی طرف سے ڈپازٹ کردہ ٹوکنز کی تعداد میں کمی کا سبب بن سکتا ہے۔ لیکویڈیٹی کی زیادہ تعداد کے حامل پول کا استعمال یہ خطرہ کم کر دے گا۔
آپ Aave جیسے پلیٹ فارم پر بھی اپنے WETH کو ادھار دینا شروع کر سکتے ہیں۔ دیگر صارفین آپ کے ٹوکنز ادھار لے سکتے ہیں لیکن اس سے پہلے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے قرضے کے احاطے کی ضمانت فراہم کریں۔ اس کے بدلے میں، آپ کو سود ملے گا تاوقتیکہ آپ اپنے ڈپازٹ کو نکلوانے کا فیصلہ کر لیں۔


خلاصہ

Ethereum سب سے پرانے اور ترقی یافتہ DApp ایکو سسٹمز میں سے ایک ہے۔ یہ WETH کو ایک ضرورت بنا دیتا ہے، جیسا کہ بہت سے ETH کے ہولڈرز اپنے ETH کو DeFi کے پراجیکٹس میں استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ WETH کے ساتھ تجربہ شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو ہم اسے ETH یا دوسرے ٹوکنز کے ذریعے خریدنے کی تجویز دیتے ہیں، جیسا کہ رواں کیے جانے والے اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ تعامل کو انجام دینے کی نسبت یہ عمل زیادہ سادہ اور آسان ہے۔