STP (STPT) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
STP کس طرح سے کام کرتا ہے؟ 
STPT کیا ہے؟
اختتامی خیالات
STP (STPT) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
STP (STPT) کیا ہے؟

STP (STPT) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jul 7, 2022اپڈیٹ کردہ Sep 23, 2022
4m

TL؛DR

STP کا مقصد غیر مرکزی خود مختار تنظیموں (DAOs) کی موجودہ حالت بہتر بنانا ہے۔ یہ پہلے سے موجود DAO کی منتشر ٹولنگ کو ہموار کرنے، کوڈنگ کے علم کے بنا DAOs کو تخلیق کرنے، اور DAOs کو زیادہ مؤثر طریقے سے منظم کرنے کے حل پیش کرتا ہے۔ حتمی طور پر، ایک جامع DAO ایکو سسٹم، فیس کم کرے گا اور ٹرانزیکشن کی رفتار میں اضافہ کرے گا تاکہ اس کی قبولیت کو فروغ دیا جا سکے۔

تعارف

غیر مرکزی خود مختار تنظیمیں (DAOs) کمیونٹی کے زیر قیادت، شفاف، اور مکمل طور پر خود مختار ادارے ہیں جو بلاک چین پر چلتے ہیں۔ DAOs کو عموماً لیئر-1 نیٹ ورکس پر تعمیر کیا جاتا ہے، اور ان کو وراثت میں ملنے والی توسیع پذیری کی حد بندیوں کے باعث، DAOs پر سرگرمی اکثر سست رفتار اور مہنگی ثابت ہو سکتی ہے۔

مزید برآں، اگرچہ مارکیٹ کے اندر DAO ٹولنگ وافر مقدار میں موجود ہے، اس کے باوجود کرپٹو اسپیس متعدد چینز اور ٹولز کے اعتبار سے حصوں میں تقسیم ہے۔ DAOs کی مقبولیت میں اضافے کے تسلسل کے ساتھ، پراجیکٹس اور صارفین کے لیے ایک ہموار اور موثر آن بورڈنگ طریقہ کار کو یقینی بنانا اہم ہے۔

2021 میں، STP نے Verse نیٹ ورک کی شروعات کی، جو کہ صارفین، کمیونٹیز اور تنظیموں کے لیے موثر غیر مرکزی فیصلہ سازی کی سہولت فراہم کرنے والے مقامی ٹولز اور بنیادی انفراسٹرکچر کا ایک ایسا مکمل مجموعہ ہے جس کا مقصد DAOs کی تخلیق اور نظم کاری کو مرکزی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ Verse نیٹ ورک کے ذریعے، صارفین بلاک چین پر اپنی DAOs کو لانچ کرنے اور ان کا نظم کرنے کے لیے بغیر کوڈ کے DAO ٹولز کے ایک مجموعے تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

STP کس طرح سے کام کرتا ہے؟ 

STP اپنے ہمہ جہت Clique نامی DAO ٹول کو استعمال کرتے ہوئے DAO کی تخلیق کاری، نظم کاری، نیز گورننس کے لیے حل کی پیشکش کرتا ہے۔

Clique صارفین کو ایک جامع ڈیش بورڈ فراہم کرتے ہوئے DAO ٹولنگ کے انتشار کو بہتر بنانے میں مدد کرتا ہے تاکہ وہ متعدد DAOs میں اپنی تمام سرگرمی کا نظم کر سکیں۔ یہ متعدد DAOs سے حاصل ہونے والی معلومات اور اپڈیٹس کو ہم آہنگ کرنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ جیسا کہ DAOs کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہوتا جا رہا ہے، ممبرز Clique کو استعمال کرتے ہوئے اپنا ورک فلو ہموار کر سکتے ہیں، نتیجتاً وہ بہتر صارفی تجربے کے ساتھ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنا سکتے ہیں۔ 

Clique کو استعمال کرنے کے کچھ دوسرے طریقے یہ ہیں:

DAO کی تخلیق کاری

Clique، Verse کے ایکو سسٹم میں DAOs تعمیر کرنے کے پراجیکٹس کے لیے بغیر کوڈ والے ٹولز اور انفراسٹرکچر کا مکمل مجموعہ فراہم کرتا ہے۔ DAO کی تخلیق کے تمام پہلوؤں کو براہ راست Clique پر عمل میں لایا جا سکتا ہے، بشمول:

  • DAO کی تخلیق کے لیے ٹیمپلیٹ کا انتخاب، جن میں ممبرشپ DAO، پراجیکٹ DAO، اور سرمایہ کاری کی DAO شامل ہیں

  • نئے ٹوکنز کا اجراء اور کراس چین کی صلاحیتوں کے لیے موجودہ ٹوکنز کو برِج کرنا

  • مخصوص ٹوکن کی تفویض کے ساتھ ٹوکن کی تقسیم کے حسب منشاء معمول کا نفاذ 

  • وائٹ لسٹ اور عوامی فروخت کے لیے حسبِ ضرورت بنانا اور عمل درآمد کرنا

  • گورننس کے لیے DAO ٹوکن کا اجراء

Clique صارفین کو اضافی حسب ضرورت آپشنز فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے ٹیمپلیٹس کی پیشکش بھی کرتا ہے جو استعمال کی مختلف صورتوں اور انڈسٹریز میں DAOs کے لیے کام کرتے ہیں۔ Clique کو استعمال کرتے ہوئے، پراجیکٹس اسمارٹ معاہدہ جات تخلیق کرنے کی ضرورت کے بنا اپنی آن چین DAO کو تخلیق کرنے کے عمل میں بہترین لچک پذیری برقرار رکھ سکتے ہیں۔ پراجیکٹس، ٹوکن کی تخلیق، ٹوکن کی تقسیم اور عوامی فروخت کے ساتھ ساتھ DAO کے گورننس اسٹرکچر کی تشکیل میں اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ اس میں مختلف قسم کی گورننس اور تجویز کی تخلیق اور ووٹنگ جیسی DAO کی نظم کاری کی سرگرمیوں کے لیے کم از کم ہولڈنگز کے قواعد شامل ہیں۔ 

DAO کی نظم کاری اور گورننس

​​Clique پر کسی DAO کے تخلیق اور آغاز کے بعد، غیر مرکزی ایپ (DApp) کمیونٹی کے ممبرز کو ایک مجموعی ڈیش بورڈ کے ذریعے اپنے پراجیکٹس میں براؤز کرنے، نظم کاری کرنے اور سماجی طور پر حصہ لینے کی بھی اجازت دیتی ہے۔ مقرر کردہ مینیجر اپنے DAO کی گورننس اور سماجی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کو ٹریک بھی کر سکتے ہیں۔ مینیجرز دیگر DAOs کے مقابلے میں سرگرمی کے میٹرکس کا تجزیہ کر سکتے ہیں۔ بدلے میں، DAO کے ممبرز DAO کی حصے داریوں کو ملاحظہ کرنے اور ان DAOs میں سرگرمی کو ٹریک کرنے کے قابل ہوتے ہیں جن میں انہوں نے شمولیت کا انتخاب کیا ہے۔ 

ذیل میں Clique پر DAO کی نظم کاری کے ایسے فیچرز موجود ہیں جو DAO کے مینیجرز اور ممبرز کے لیے قابل رسائی ہیں:

  • صارف کی تمام فالو کردہ DAOs، تخلیق کردہ DAOs اور اثاثہ جاتی ہولڈنگز کی نظم کاری کے لیے ایک مجموعی ڈیش بورڈ تک رسائی حاصل کرنا۔

  • تمام نمایاں یا فالو کردہ تجاویز اور سماجی پوسٹس کو براؤز کرنا۔

  • Verse پر DAOs کی مکمل دنیا میں جاری ایونٹس کو براؤز کرنا، جن میں پن کردہ سمیت ایسے ایونٹس شامل ہیں جن میں شرکت کی گئی۔

  • DAO کی شرکت کو ملاحظہ کرنا، جس میں تجاویز پر ووٹنگ، تبادلہ خیال کے فورمز کے ذریعے سماجی تعامل، عوامی پروفائل ٹریکنگ وغیرہ شامل ہیں۔

  • مینیجرز کے لیے، تمام ممبرز کے حوالے سے DAO کی گورننس اور سماجی سرگرمیوں کی نگرانی اور ان کا سراغ لگانا، اور دیگر DAOs کے مقابلے میں ان کی سرگرمیوں کا تجزیہ کرنا۔

ممبرز کے مابین فعال شرکت کی نگرانی کرنا

ٹوکن ہولڈنگز کے علاوہ، Clique مختلف کلیدی شرکت کی پیمائشوں کا سراغ لگاتے ہوئے اپنے ممبرز کو اس بات کا مشاہدہ کرنے کا بھی موقع فراہم کرتا ہے کہ دیگر ممبرز کے فعال ہونے کی نوعیت کیا ہے۔ اس میں ووٹنگ کا تواتر، پیش کردہ تجاویز کی تعداد، سماجی پوسٹنگ، تجزیاتی کام، ٹوکن کی نظم کاری وغیرہ شامل ہیں۔ Clique کے ساتھ، DAO کے ممبرز اسٹریم لائن کردہ ڈیش بورڈ میں ان تمام سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ DAO کی مستقبل کی تجاویز اور ایونٹس کا سراغ بھی لگا سکتے ہیں۔ 

ڈیٹا برِج کے ساتھ کراس چین گورننس

Verse نیٹ ورک کا ڈیٹا برِج DAOs کے لیے کراس چین گورننس کو فعال بناتا ہے۔ ڈیٹا برج Clique کی جائے کار، یعنی DAO کی اصل چین (Ethereum) اور Polygon کے مابین ڈیٹا اور ووٹنگ کے نتائج کی باہمی مواصلت کے لیے کراس چین سنکرونائزر کا کردار ادا کرتا ہے۔ 

Polygon چین پر، گورننس کا معاہدہ صارفین کو تجاویز پیش کرنے اور ان پر ووٹ دینے کی اجازت دیتا ہے۔ کسی صارف کی ووٹنگ کی طاقت کا تعین ان کے ٹوکن ہولڈنگز کے اس اسنیپ شاٹ کے ذریعے ہوتا ہے جو تجویز پیش کرتے وقت لیا گیا تھا۔ 

توثیق کار نوڈز Polygon پر صارف کے دستخط فراہم کرنے کے لیے Ethereum سے ماضی کے ڈیٹا اور اسنیپ شاٹس کو بطور سرٹیفکیٹ اسٹور کرتے ہیں۔ اس سرٹیفکیٹ میں ہر صارف کی متعلقہ ٹوکن ہولڈنگز شامل ہوتی ہیں۔ صارفین اپنے دستخط کا استعمال کرتے ہوئے تجاویز پیش کر سکتے ہیں اور ان پر ووٹ دے سکتے ہیں، جہاں ہر ایک منفرد دستخط کی توثیق معاہدے کے ذریعے کی جاتی ہے۔ 

STPT کیا ہے؟

STP کے مقامی ٹوکن کو STPT کہا جاتا ہے۔ ٹوکن ہولڈرز اس کے ایکو سسٹم اور مستقبل کی ترقی کے حوالے سے گورننس کی تجاویز پر ووٹ دینے کے لیے STPT کا استعمال کر سکتے ہیں۔ STPT کو Verse پر موجود ٹولز کے مکمل مجموعے تک رسائی کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے جس میں Clique اور Data برج شامل ہیں۔


اختتامی خیالات

STP ایک ایسے جامع DAO ایکو سسٹم کی تعمیر کی جانب گامزن ہے جسے کوئی بھی استعمال کر سکتا ہے۔ Verse نیٹ ورک پر دستیاب ٹولز کا مجموعہ DAO کو آسانی سے تخلیق کرنے اور اس کا نظم کرنے کی اجازت دیتا ہے کیونکہ اس کا مقصد DAO کی اسپیس کو یکجا کرنا اور مقبولیت کو فروغ دینا ہے۔