DAO کو کیسے تخلیق کریں؟
ہوم
آرٹیکلز
DAO کو کیسے تخلیق کریں؟

DAO کو کیسے تخلیق کریں؟

جدید
شائع کردہ Feb 18, 2022اپڈیٹ کردہ Nov 11, 2022
7m

TL؛DR

DAO گورننس کی ایک ایسی قسم ہے جسے عموماً DApps، پراجیکٹس، اور کرپٹو سرمایہ کاری کے فنڈز کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ DAOs اپنی وسعت اور غیر مرکزیت، نیز از خود عمل درآمد کرنے والے اسمارٹ معاہدوں کے ساتھ کام کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے مقبول ہیں۔ DAO کو تخلیق کرنے کے لیے آپ کی تجاویز اور ووٹس کی نظم کاری کا تکنیکی حل درکار ہوتا ہے۔ اس میں آپ کی ضروریات کے حساب سے کافی تعداد میں اوپن سورس آپشنز دستیاب ہوتے ہیں۔


تعارف

غیر مرکزیت میں کرپٹو کی جڑوں کے ساتھ، DAOs بلاک چین اسپیس میں گورننس کا مقبول ماڈل ہیں۔ ذرا سی تکنیکی معلومات اور کچھ ٹولز کو استعمال کرتے ہوئے، آپ DAO فوری طور پر تیار کر سکتے ہیں اور اس کو چلا سکتے ہیں۔ لیکن اس سے پہلے بہتر ہو گا، کہ آپ کے پاس ایک اچھا مںصوبہ اور اپنی معاونت کے لیے کمیونٹی موجود ہو۔ آئیں اس کی مبادیات دیکھتے ہیں کہ اس کے لیے کیا چیز ضروری ہے اور آپ اپنی DAO کو کیسے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔


DAO کیا ہوتا ہے؟

DAO سے مراد غیر مرکزی خودمختار آرگنائزیشن ہے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، DAO ایک ایسی آرگنائزیشن ہے جو کمپیوٹر کوڈ کے ذریعے خودکار بنائی جاتی ہے اور اس میں کوئی بھی شخص (بشرطیکہ وہ بعض بنیادی تقاضے پورے کرے) حصہ لے سکتا ہے۔ خودکار ہونے کا مطلب یہ ہے کہ اس میں موجود اسمارٹ معاہدے زیادہ تر عوامل انسانی مداخلت کے بغیر چلانے میں معاونت کرتے ہیں۔ DAO کے فنڈز اور پراجیکٹس کی مجموعی نظم کاری کرنے والی ایک کمیونٹی، DAO تخلیق کرتی ہے اور اس کا نظم کرتی ہے۔
2016 میں Ethereum کے وینچر کیپیٹل فنڈ "The DAO" کے بعد DAOs منظر عام پر آئے۔ افسوس، کہ ٹوکن کی فروخت کے تین ہفتے بعد ہی، کوڈ میں زدپذیری کے سبب پراجیکٹ کو ایک حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد میں ایک ہارڈ فورک کی وجہ سے فنڈز بحال ہو گئے تھے۔ ابتدائی مشکلات کے باوجود، DAO کا تصور گزشتہ چند سالوں کے دوران بہتر ہوا ہے، اور اب یہ غیر مرکزی فنانس (DeFi) کے پراجیکٹس کے لیے گورننس کے مقبول ترین ماڈلز میں سے ایک ہے۔
ہر DAO مختلف ہوتی ہے، لیکن ان میں سے ذیادہ تر یکساں بنیادی اصولوں پر عمل پیرا ہوتی ہیں۔ DAO کے گورننس ٹوکن ہولڈ کرنے والے ہر فرد کو اپنی ملکیت میں موجود ٹوکنز کی تعداد کے مساوی ووٹنگ کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔ ہولڈرز اس ضمن میں تبدیلیوں کے لیے تجاویز بھی دے سکتے ہیں کہ DAO کیسے آپریٹ کرتی ہے۔


مجھے DAO کیوں تخلیق کرنی چاہیئے؟

کرپٹو پراجیکٹس کے لیے، DAOs کو خاطر خواہ فائدے حاصل ہوتے ہیں۔ ان میں سے شاید سب سے زیادہ اہم چیز ماڈل کا اسمارٹ معاہدوں پر دارومدار ہے۔ کوڈ کے یہ آن چین حصے DAOs آپریٹ کرنے کے لیے انسانی اندراج پر کم انحصار کرنے کے قابل بناتے ہیں۔ مثال کے طور پر، کوئی تجویز اپنے نتائج آن چین پوسٹ کر سکتی ہے اور خودکار طور پر مجوزہ تبدیلی کو تحریک دے سکتی ہے۔ کوئی نئی تجویز سینسر نہیں کی جا سکتی، اور تکنیکی طور پر ووٹس میں دھاندلی نہیں کی جا سکتی۔

DAOs کمیونٹیز کی تنظیم کے کارآمد طریقے ہیں، بالخصوص جب ان میں سے ذیادہ تر گمنام ہوں۔ عام طور پر حقیقی شناخت پہ کوئی مواخذہ نہیں کیا جاتا، اور آپ کو ان لوگوں پہ بھروسہ کرنا پڑتا ہے جنہیں آپ نہیں جانتے۔ DAO انہیں خود کو موثر طور پر ٹیکنالوجی کے ساتھ منظم ہونے کے قابل بناتی ہے جو کہ سالمیت کی ضامن ہے۔ یہ روایتی تنظیم یا ادارہ تخلیق کرنے کے مقابلے میں بھی آسان ہے کیونکہ بہت سارے پراجیکٹس بین الاقوامی ٹیمز کے حامل ہیں۔ حتمی طور پر، لوگوں کو منظم کرنے کے لیے DAO اپنی فعالیت کے لحاظ سے ایک سستا آپشن ہے۔ آپ اس کو مفت میں یا معمولی سی فیس ادا کر کے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔

اس بات کو احتیاط سے سمجھ لیں کہ DAO اپنے فیصلوں کا ذمہ دار آپ کو قرار دے گی۔ اختیار کے غیرمرکزی ہونے کی وجہ سے، آپ کو اپنے پراجیکٹ پر مکمل کنٹرول نہیں رہے گا۔ اگر آپ گورننس کی فیصلہ سازی نظر انداز کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو تقریباً ہمیشہ ہی منفی نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔


DAO کو کس چیز کی ضرورت ہوتی ہے؟

دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ، ایک کامیاب DAO کو کم از کم مندرجہ ذیل پانچ نکات کا احاطہ کرنا چاہیئے:

1. ایک DAO کو کسی مقصد کی ضرورت ہوتی ہے۔ سادہ لفظوں میں DAO’s پراجیکٹس یا فنڈز آرگنائز کرنے کا ذریعہ ہیں۔ کسی اچھے بنیادی پراجیکٹ یا وجہ کے بغیر، آپ کے DAO کے پاس چلانے کو کچھ نہیں ہو گا۔
2. DAO کو ایک ووٹنگ میکانزم کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ وہ بنیادی طریقہ ہے جس کے ذریعے لوگ DAO کے ساتھ تعامل کرتے ہیں اور تبدیلیاں کرتے ہیں۔ اسے کرنے کے کئی طریقے ہوتے ہیں۔ آپ اپنا ذاتی ووٹنگ میکانزم تخلیق کر سکتے ہیں یا فریق ثالث کے فراہم کنندہ کا استعمال کر سکتے ہیں، جیسا کہ ہم بعد میں بیان کریں گے۔ آپ کا DAO بعد میں میکانزم کی تبدیلی کے لیے بھی ووٹ دے سکتا ہے، لیکن آپ کو کہیں نہ کہیں سے آغاز کرنا ہو گا۔
3. ایک DAO کو گورننس کے ٹوکن یا شیئر سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے۔ لوگ DAO میں اپنا رائے دینے کا حق کیسے ثابت کریں گے؟ گورننس کا ٹوکن نہایت عام چیز ہے، اور یہ ٹوکن عام طور پر سہولتی ٹوکن بھی ہو سکتا ہے۔ شیئرز سسٹم ان فنڈز کے لیے عام ہے جہاں صارفین سرمایہ کاری کے لیے DAO کے ساتھ کرپٹو کرنسیز کو ڈپازٹ کرتے ہیں۔
4. ایک DAO کو کمیونٹی درکار ہوتی ہے۔ جتنے زیادہ لوگ آپ کی DAO کی گورننس میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور حصہ لیتے ہیں غیر مرکزیت اتنی ہی مضبوط تر ہوتی ہے۔ اس طرح، طاقت زیادہ اسٹیک ہولڈرز کے مابین تقسیم ہو جاتی ہے۔
5. DAO کو اپنے فنڈز کی نظم کاری کے لیے کسی وسیلے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اکثر DAOs کے پاس خزانے کا ذخیرہ ہو گا یا انہیں کراؤڈ فنڈنگ تک رسائی حاصل ہو گی۔ اسے عام طور پر ملٹی دستخط پر مبنی والیٹ میں رکھا جاتا ہے، جس کوفقط اس صورت میں استعمال کیا جا سکتا ہے جب تمام شراکت داران رضامند ہوتے ہیں۔


میں اپنی DAO کیسے تخلیق کروں؟ 

تکنیکی لحاظ سے، آپ کو ووٹس اور تجاویز کی نظم کاری کے لیے ایک میکانزم درکار ہو گا۔ استعمال کرنے کے لیے دستیاب اوپن سورس حل کا ایک انتخاب موجود ہے۔ Ethereum بلاک چین کے لیے Aragon ایک مقبول انتخاب ہے۔ Snapshot بھی کئی ایک بلاک چینز پہ کام کرنے والوں میں سے ایک ہے۔ ان تمام کا اسٹرکچر تقریباً یکساں ہو گا، لیکن ان کے کام کرنے کے طریقے مختلف ہو سکتے ہیں۔ بعض DAO سسٹمز آن چین پولنگ کے ساتھ کام کرتے ہیں جبکہ دیگر آف چین کام کرتے ہیں۔ درست انتخاب کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ آپ کی DAO کسے اہم تصور کرتی ہے۔
اپنی DAO کو کسی بلاک چین پر ڈالتے وقت یہ مت بھولیں کہ آپ کی ٹرانزیکشن فیس کا احاطہ کرنے کے لیے آپ کے پاس خاطر خواہ کرپٹو موجود ہونی چاہیئے۔


Aragon

Aragon آپ کو Ethereum، Polygon، Andromeda، یا Harmony پر DAO کی آرگنائزیشن تخلیق کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ یہ پراجیکٹ اپنے مطابق بنائی گئی DAOs کی تخلیق فعال کرتے ہوئے اپنے Aragon کلائنٹ کے ذریعے اوپن سورس سافٹ ویئر فراہم کرتا ہے۔ یہ پراجیکٹ بھی ایک DAO کے ذریعے ہی چلایا جاتا ہے اور Aragon کے جمع کردہ فنڈز کی نظم کاری کے لیے اس کے پاس اپنی ذاتی غیر منافع بخش آرگنائزیشن موجود ہے۔

Aragon پر مبنی DAO تخلیق کرنا نہایت آسان ہے۔ آپ کو مندرجہ ذیل کام کرنے کی ضرورت ہو گی:

1. Ethereum Name Service کی ایک ڈومین کی ملکیت کو حاصل کریں۔
2. یقینی بنائیں کہ DAO کو تخلیق کرنے کی فیس (0.2 ETH بمع گیس فیس) کی ادائیگی کے لیے آپ کے پاس خاطر خواہ کرپٹو موجود ہے۔
3. ایک ایسی آرگنائزیشن کو تخلیق کریں جو Aragon DApp کے ذریعے ENS ڈومین کے ساتھ مربوط ہو۔ آرگنائزیشن کے پہلے سے سیٹ کردہ ایسے کئی اسٹرکچرز موجود ہیں جن کو آپ استعمال کر سکتے ہیں۔
4. اپنی سیٹنگز، جیسا کہ ووٹ کا دورانیہ اور درکار فیصدی معاونت کی تشکیل کاری کریں، اور اس کے بعد اپنی DAO کو لانچ کر دیں۔
آپ Aragon کے اکثر پوچھے گئے سوالات میں مزید معلومات کو تلاش کر سکتے ہیں۔


Snapshot

اسنیپ شاٹ ایک ایسا آف چین ووٹنگ کا میکانزم ہے جس کو حسبِ منشا بنایا جا سکتا ہے۔ یہ ووٹس کاسٹ کرنے کے لیے والیٹس کے ذریعے ڈیجیٹل دستخطوں کو استعمال کرتا ہے جو کہ ٹوکن مالکان کے اسنیپ شاٹ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ ایک خاص بلاک منتخب کیا جاتا ہے، اور تمام ٹوکن ہولڈرز اور/یا اسٹیکرز کی ہولڈنگز نوٹ کی جاتی ہیں۔ یہ چیز صارفین کو زیادہ ٹوکنز کو خرید کر ایک اوپن ووٹ پر اثر انداز ہونے سے روکتی ہے۔ ووٹس کو آف چین رکھنے کا عمل ان متعدد چینز پر مبنی پراجیکٹس کے لیے بہتر کام کرتا ہے جہاں صارفین کے پاس بہت سی بلاک چینز پر گورننس ٹوکنز موجود ہوتے ہیں۔

Snapshot پر اپنے ووٹنگ سسٹم کو تخلیق کرنے کے لیے، آپ کو مندرجہ ذیل کرنے کی ضرورت ہو گی:

1. ENS ڈومین کی ملکیت کو حاصل کریں۔ اسے لازماً Ethereum کے مین نیٹ پہ ہونا چاہیئے اس بات سے قطع نظر کہ آپ کا پراجیکٹ کون سی بلاک چین پہ چل رہا ہے۔
2. Snapshot اپنی ENS ڈومین سے مربوط کریں۔
3. اپنی اسپیس سیٹنگز، جیسا کہ ایڈمنز، ووٹنگ کے اختیار کی حکمت عملیوں، شرطوں، وغیرہ کو اپنے مطابق بنائیں۔
4. اپنی اسپیس کی توثیق کریں۔ اس میں کم سے کم 1,000 ممبرز کی موجودگی اور متعلقہ پراجیکٹ کی ملکیت کا ثبوت شامل ہو گا۔
آپ Snapshot کی دستاویزات پہ مکمل ہدایات کو تلاش کر سکتے ہیں۔


DAOstack Alchemy

DAOstack Alchemy Ethereum اور Gnosis چین (جسے پہلے xDAI کہا جاتا تھا) پر DAOs کو تخلیق کرنے والا ایک ٹول ہے۔ ان کی UI کے ذریعے، آپ ایک مناسب حد تک آسان DAO کو تخلیق کر سکتے ہیں، DAO ممبرز شامل کر سکتے ہیں، اور اپنی تنظیم کھول سکتے ہیں۔ تا وقتِ تحریر، Ethereum پر DAO کو سیٹ اپ کرنے کی فیس تقریباً 0.2 Ether (ETH) ہوتی ہے، لیکن اس صورت میں آپ کو ENS کی ضرورت نہیں پڑتی۔

DAOstack DAO کو تخلیق کرنے کے لیے، اپنا والیٹ ان کی DApp کے ساتھ مربوط کریں، دکھائے گئے چار مراحل سے گزریں، اور اپنی فیس کو ادا کریں۔ DAO کی کامیاب تننصیب کے لیے آپ کو تقریباً 0.2 ETH کی ضرورت ہو گی۔


کامیاب DAOs کی مثالیں

اگر آپ کو بہترین کارکردگی کی ضامنت دینے والے اصولوں اور سیٹ اپس کے ضمن میں ترغیب کی ضرورت ہو، تو کرپٹو میں کچھ مستحکم DAOs ایک نظر دیکھیں۔ ان میں سے بعض تو ناقابلِ یقین حد تک تفصیلی اور اوپن تنظیمات چلاتی ہیں جو کہ بڑے کاروباری اداروں کی طرح ہی آپریٹ کرتی ہیں۔ دیکھنے کے لائق چند مثالوں میں مندرجہ ذیل شامل ہیں:

MakerDAO

MakerDAO مارکیٹ میں سب سے پرانی، اور کامیاب ترین DAOs میں سے ایک ہے۔ یہ تنظیم کرپٹو سے ضمانت یافتہ DAI اسٹیبل کوائن کا نظم کرتی ہے۔ یہ تجاویز غیر تکنیکی فیصلوں کے لیے گورننس پولز میں اور اسمارٹ معاہدوں میں تبدیلیوں کے لیے ایگزیکٹیو ووٹس میں تقسیم کرتی ہیں۔ پراجیکٹ کے گورننس DAO کے ٹوکن، MKR کو ہولڈ کرنے والا کوئی بھی فرد حصہ لے سکتا ہے۔ 

Aave

Aave Ethereum پر DeFi کو ادھار دینے کا ایک پلیٹ فارم ہے جو ERC-20 ٹوکن AVVE یا اسٹیک کردہ AAVE کے ہولڈرز کو اپنی DAO میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ پراجیکٹ میں تبدیلیوں کے علاوہ، Aave گورننس نئے خیالات فنڈ کرنے کے لیے پروٹوکول پر تعمیر شدہ نئے پراجیکٹس اور Aave کی گرانٹس کو بھی ووٹ دیتی ہے۔

Uniswap

Uniswap ایک متعدد چین پر مشتمل خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ہے جس نے DeFi کے پراجیکٹس کی ایک نسل کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ یہ سب سے بڑے غیر مرکزی ایکسچینجز میں سے ایک ہے، اور UNI کے ہولڈرز تجاویز کو تخلیق کر سکتے ہیں اور ان کے لیے ووٹ دے سکتے ہیں۔ کسی نئی تجویز کو جمع کروانے کے لیے، آپ کو UNI کی کُل سپلائی کا کم سے کم 0.25% ہولڈ کرنے کی ضرورت ہو گی۔ صحت مند مباحثے کی حوصلہ افزائی کے لیے، کمیونٹی ممبرز کے لیے ایک ایسا گورننس فورم موجود ہے جہاں وہ تبدیلیوں پر بحث و مباحثہ کر سکتے ہیں۔


خلاصہ

تکنیکی لحاظ سے اپنی ذاتی DAO کو تخلیق کرنا آسان ہے، لیکن اسے کامیابی سے چلانا مشکل ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ چکے ہیں، بہت سارے آسان ٹولز موجود ہیں جن کے ذریعے آپ فوری طور پر اپنے نظام کو چلا سکتے ہیں۔ تاہم، آپ کی DAO تخلیق کرنے کی کلید آپ کا پراجیکٹ اور کمیونٹی ہو گی۔