Zilliqa (ZIL) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Zilliqa کس طرح سے کام کرتی ہے؟
Zilliqa کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
ZIL کیا ہے؟
Binance پر ZIL کیسے خریدا جائے؟
اختتامی خیالات
Zilliqa (ZIL) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Zilliqa (ZIL) کیا ہے؟

Zilliqa (ZIL) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jun 9, 2022اپڈیٹ کردہ Jun 29, 2022
6m

TL؛DR

2017 میں Zilliqa کو زیادہ تھروپٹ کے حامل عوامی بلاک چین کے پلیٹ فارم کے طور پر لانچ کیا گیا تھا جو فی سیکنڈ ہزاروں ٹرانزیکشنز حل کرنے کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔ فی الوقت، Zilliqa Web 3.0 میں موثر کارکردگی، اعتماد اور شفافیت کے حوالے سے کوشاں ہے۔


تعارف

Zilliqa لیئر 1 کی بلاک چین ہے اور یہ ایسی پہلی عوامی بلاک چین ہے جو حصوں پر مشتمل آرکیٹیکچر کا استعمال کرتی ہے۔ حصوں پر مشتمل یہ تکنیک ٹرانزیکشنز پر متوازی عمل کاری کا موقع فراہم کرتی ہے، نتیجتاً ٹرانزیکشن کی شرح نسبتاً تیز ہو جاتی ہے۔ 

2017 میں نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور کے NUS اسکول آف کمپیوٹنگ میں ہونے والی تحقیق کی بنیاد پر، Ziliqa کو ایک ایسے کام سے متاثر ہو کر بنایا گیا تھا جس کی توجہ کا مرکز ایک ایسے آرکیٹیکچر کا اطلاق تھا جو وسیع پیمانے پر تیز رفتاری کے ساتھ کم لاگت پر مشتمل ٹرانزیکشنز کے قابل بناتا ہے۔ فی الوقت Zilliqa کے اوپر 250 سے زائد پراجیکٹس بنائے گئے ہیں، جن میں گیمنگ، DeFi، اور میٹاورس کی ایپلی کیشنز شامل ہیں۔


Zilliqa کس طرح سے کام کرتی ہے؟

نیٹ ورک کو محفوظ بنانا

Bitcoin کی طرح، Zilliqa اپنا نیٹ ورک محفوظ بنانے کے لیے پروف آف ورک (PoW) کا معاہداتی میکانزم اور Practical Byzantine Fault Tolerance (PBFT) کو استعمال کرتی ہے۔ PoW میں مائننگ بھی شامل ہے، جس سے مراد بلاک چین ٹرانزیکشنز کی توثیق اور درستگی کا عمل ہے۔

مائنرز Zilliqa کے مقامی ٹوکن، ZIL کو مائن کر سکتے ہیں۔ یہ چیز انہیں توانائی کے اخراجات بچانے کا موقع دیتی ہے۔  Zilliqa پر، مائنرز دیگر ٹوکنز کی مائننگ سے ZIL پر منتقل ہو سکتے ہیں اور جمع ہونے والی زیادہ فیس وصول کر سکتے ہیں۔ یہ عمل دوہری مائننگ کہلاتا ہے۔

ٹرانزیکشنز پر عمل کاری

اگرچہ توسیع پذیری کا مسئلہ ایک طویل عرصے سے موجود ہے، تاہم نیٹ ورک کے استعمال میں اضافے کے ساتھ بہت سی بلاک چینز کی طرف سے ٹرانزیکشنز کے لیے تیزی سے وسعت پیدا کرنے کی کوشش جاری ہے۔ بڑے پیمانے پر استعمال کی راہ میں حائل اس کلیدی رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے، Zilliqa ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کے لیے شارڈ کردہ آرکیٹیکچر استعمال کرتی ہے۔ 
شارڈنگ کا عمل نیٹ ورک کو نوڈز کے چھوٹے گروپس میں تقسیم کرتا ہے جو شارڈز کہلاتے ہیں۔ ہر شارڈ متوازی انداز میں ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کر سکتا ہے، جوکہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ Zilliqa میں موجود تھرو پٹ میں ہونے والا اضافہ نیٹ ورک کے سائز کے ساتھ متوازی ہوتا ہے۔ 
Bitcoin یا Ethereum کے برعکس، ایک بار Zilliqa نیٹ ورک کی جانب سے کسی ٹرانزیکشن پر کارروائی ہو جانے کے بعد، کسی قسم کی تصدیق درکار نہیں ہوتی۔ یہ عمل بلاک چین پر مائیکرو ادائیگیوں کی معاونت کے ساتھ، نیٹ ورک کو مزید مؤثر طریقے سے کام کرنے کے قابل بناتا ہے۔

شارڈنگ آرکیٹیکچر کا ایک مثبت ضمنی اثر ٹرانزیکشن کی کم لاگتیں ہیں۔ نیٹ ورک پر رش، ٹرانزیکشن کے بقایا جات، اور توسیع پذیری کے مسائل کے سبب روایتی بلاک چینز پر فیس زیادہ ہوتی ہیں۔ Zilliqa کی فیس کم رکھنے میں شارڈنگ مددگار ثابت ہوئی، جس میں بلاک چین ٹرانزیکشن کی معیاری فیس 0.1 ZIL ہے۔ Zilliqa کی کمیونٹی ٹرانزیکشن کے حجم، صارف کی طلب، اور ZIL کی موجودہ قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان اخراجات کا فیصلہ کرتی ہے۔

فیس نیٹ ورک کی سکیورٹی کو مضبوط بناتی ہیں۔ ان کے بنا، مشتبہ لوگ نیٹ ورک کو بآسانی اسپام کر سکتے ہیں اور اس کی رفتار سست کر سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے ایکو سسٹم میں ZIL یا کسی بھی غیر مرکزی ایپلی کیشن (dApp) استعمال کرنے پر ایک معمولی سی فیس عائد کی جاتی ہے۔ جمع کی گئی فیس مائننگ کے انعامات کے طور پر استعمال کی جاتی ہے۔ یہ چیز اثاثے کی فطری قلت زر کو ممکن بناتے ہوئے Zilliqa کا انفراسٹرکچر محفوظ بنانے میں مدد کرتی ہے۔ 

گورننس

اپنی جاری رہنے والی بنیادی گورننس کے ساتھ، بلاک چین پر تمام تبدیلیوں کی تجویز اور ان پر ووٹ وہ لوگ دیتے ہیں جن کے ہولڈ میں Zilliqa کا گورننس ٹوکن، گورننس ZIL (gZIL) موجود ہوتا ہے۔ یہ غیر مرکزی سسٹم اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ Zilliqa کا مستقبل کسی مرکزی حکام کی بجائے کمیونٹی کے ہاتھوں میں ہو۔
کمیونٹی کے ممبرز ZIPs (Zilliqa کی بہتری کی تجویز) کے نام سے تجاویز جمع کروا سکتے ہیں اور پھر Snapshot پر ووٹ دے سکتے ہیں، جوکہ Zilliqa پر فیصلہ سازی کے حوالے سے سہولت دینے والا پورٹل ہے۔ ZIPs کسی بھی شخص کو نئی خصوصیات اور بہتریاں تجویز کرنے، معلومات کو جمع کرنے، اور ٹیکسٹ فائل کے طور پر کام کرنے کے قابل بناتی ہیں، تاکہ نظرثانی کی ہسٹری ایک تاریخی ریکارڈ کے طور پر کام کر سکے۔ منظور شدہ ZIPs بنیادی طور پر ڈیزائن پر مبنی دستاویزات ہوتی ہیں جو پلیٹ فارم کے پروٹوکول کا بنیادی معیار قائم کرتی ہیں۔

ہر gZIL ایک ووٹ کی نمائندگی کرتا ہے، اور کسی صارف کے ہولڈ میں یہ جس قدر زیادہ تعداد میں موجود ہوں گے، ان کو ووٹنگ کا اتنا ہی زیادہ اختیار حاصل ہو گا۔ یہ ایک طویل مدت سے ٹوکن کو ہولڈ کرنے والے افراد کو Zilliqa کے ایکو سسٹم میں حصہ لینے کی ترغیب دیتا ہے۔

کوئی بھی شخص Binance جیسے مرکزی ایکسچینجز، یا ZilSwap یا XCAD DEX جیسے DEXes پر gZIL کو خرید سکتا ہے۔ ایکو سسٹم کے اندر، Ignite DAO جیسے پروٹوکولز صارفین کو اپنی gZIL اسٹیک کرنے اور بنیادی مراعات یافتہ معیشتوں میں اسٹیک ہولڈر بننے کی اجازت دیتے ہیں۔

DeFi اسپیس میں Zilliqa

ZilSwap Zilliqa کا آفیشل غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے۔ صارفین Binance پر ZIL کو اسٹیک کر سکتے ہیں، ZIL اور ZRC-2 ٹوکنز ایکسچینج کر سکتے ہیں، لیکویڈیٹی پولز میں شامل ہو سکتے ہیں، اور Ethereum نیٹ ورک سے Zilliqa پر اپنے ERC-20 ٹوکنز برج کرنے کے لیے ZilBridge استعمال کر سکتے ہیں۔ ZRC-2 ٹوکن کی قیمتیں ZilStream پر مل سکتی ہیں۔ ZilBridge ایک ایسا ٹول ہے جو ZIL اور ETH مین نیٹس کے مابین اثاثہ جات کی منتقلی میں صارفین کی مدد کرتا ہے۔

میٹاورس

Zilliqa نے ZRC-6 کا NFT معیار لانچ کیا، جو تخلیق کاروں اور معماروں کا تجربہ بہتر بنانے کی غرض سے اعزازیے کی ادائیگیوں، بیچ منٹنگ، اور دیگر خصوصیات کے لیے معاونت فراہم کرتا ہے۔ Zilliqa سے تقویت یافتہ مارکیٹ پلیسز پر، صارفین آئٹمز منٹ کر سکتے ہیں اور انہیں جعل سازی سے پاک NFTs میں تبدیل کر سکتے ہیں۔ 

Metapolis اور MaaS (میٹاورس بطور سروس)

میٹاورس کی تعمیر کے حل کا متلاشی کوئی بھی شخص انہیں Metalopolis پر تلاش کر سکتا ہے، جو Zilliqa پر میٹاورس بطور سروس (MaaS) کے طور پر لانچ کردہ ایک پلیٹ فارم ہے۔ Metapolis کی MaaS اپروچ اس لحاظ سے ڈیزائن کی گئی ہے کہ یہ تصور سے نفاذ تک کے اس سفر کو خاطرخواہ حد تک کم کر سکے کیونکہ انفراسٹرکچر استعمال کے لیے تیار ہے اور پہلے سے ہی Zilliqa بلاک چین میں ضم کردہ ہے۔


گیمنگ

Zilliqa نے ایک SDK بنایا ہے جو گیم بنانے کے عمل میں نمایاں طور پر تیزی لاتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم گیمنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی کو ایسی گرافکس اور گیم پلے کے ساتھ تقویت فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جس کی توقع مقبول پلیٹ فارمز سے کی جا سکتی ہے۔


Zilliqa کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

Zilliqa میں ایسی خصوصیات موجود ہیں جو اسے کافی حد تک ڈویلپر کے لیے آسان بناتی ہیں۔ ان میں Scilla نامی حسبِ منشا پروگرامنگ کی زبان، ایکو سسٹم کی ڈویلپمنٹ کے لیے ZILHive نامی آرم، P2E گیمنگ میں معاونت کرنے والا اس کا SDK، اور اس کا شارڈ کردہ آرکیٹیکچر شامل ہیں – جوکہ مل کر پلیٹ فارم پر مستقل جدت اور تعاون کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

Scilla

Zilliqa نے Scilla نامی ایک حسبِ منشاء پروگرامنگ کی زبان تیار کی ہے۔ Scilla اسمارٹ معاہداتی درمیانی سطح کی زبان کا مخفف ہے۔ DeFi سروسز اور dApps کی تخلیق کے لیے نسبتاً محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے اس زبان کی توجہ اسمارٹ معاہدہ جات کی حفاظت پر مرکوز ہوتی ہے۔ 

چونکہ اسمارٹ معاہدہ جات ایسے ناقابل واپسی معاہدہ جات ہیں جو قیمتی ڈیجیٹل اثاثہ جات کو ہینڈل اور اسٹور کرتے ہیں، اس لیے یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ وہ اچھی طرح سے ڈیزائن کیے گئے ہیں اور استعمال کے لیے محفوظ ہیں۔ Scilla کے ساتھ، ڈویلپرز مزید آسانی کے ساتھ سکیورٹی کی کمزوریوں کی نشاندہی کر سکتے ہیں، جس سے ان کے لیے محفوظ اسمارٹ معاہدوں کو تحریر کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ حتمی طور پر، اس زبان کا مقصد پورے نیٹ ورک پر dApp کی زیادہ سے زیادہ سکیورٹی کے لیے ایک بنیاد قائم کرنا ہے۔

ZILHive 

Zilliqa کے ایکو سسٹم کے ڈویلپمنٹ آرم، ZILHive کو Zilliqa بلاک چین کے نیٹ ورک پر قائم کردہ تمام پراجیکٹس کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا۔ 

ZILHive ایک ایسے جامع چینل کی پیشکش کرتا ہے جس سے بلاک چین ٹیکنالوجی کی قبولیت اور رسائی کی اضافی صلاحیت کو تخیلاتی آغاز سے لے کر کمپنی کی ڈویلپمنٹ تک فعال کیا جا سکتا ہے۔ شراکت داران اور سرمایہ کاران پر مشتمل ان کا عالمگیر نیٹ ورک اپنے کام میں ڈویلپرز کی مدد کرنے کی غرض سے ہر پراجیکٹ کے اہداف ٹولز سے میچ کرنے کے لیے ایک ڈیزائن کردہ ایکسلریٹر پروگرام کی پیشکش کرتے ہوئے اسٹارٹ اپس کی مدد کر سکتا ہے۔


ZIL کیا ہے؟

ZIL، Zilliqa بلاک چین کا مقامی ٹوکن ہے اور Zilliqa پر تیار کردہ dApps سے استفادہ حاصل کرنے اور ان کے ساتھ تعامل کرنے کا طے شدہ طریقہ ہے۔ نیٹ ورک بھر کی ٹرانزیکشن فیس ZIL میں طے کی جاتی ہیں۔ چونکہ Zilliqa اپنا نیٹ ورک محفوظ بنانے کے لیے PoW کو استعمال کرتا ہے، اس لیے ZIL کو مائن کیا جا سکتا ہے۔ ZIL کو بلاک چین پر پیشکش کردہ پراڈکٹس اور سروسز کے بدلے ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس میں Zilliqa سے تقویت یافتہ مارکیٹ پلیسز پر NFTs کی خرید و فروخت شامل ہے۔

ZIL فی الوقت Binance سمیت، کئی سارے بڑے کرپٹو ایکسچینجز پر درجِ فہرست ہے۔ اسے غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXes) پر بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے، جن میں ZilSwap شامل ہے، جو Zilliqa کا آفیشل DEX ہے۔


اسٹیکنگ

نیٹ ورک محفوظ بنانے کے لیے ٹوکن ہولڈرز کو اپنے ZIL کو اسٹیک کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ یہ صارفین، جنہیں ڈیلیگیٹرز کہا جاتا ہے، بلاک کے انعامات کے بدلے میں نیٹ ورک کو سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز نوڈز کے ساتھ اسٹیک کرتے ہیں۔ نیٹ ورک کو کم از کم 10 اسٹیک کردہ ZIL درکار ہوتے ہیں اور انعامات ZIL ٹوکنز کی مد میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔ اسٹیکنگ کے فیصدی ریٹرن (APR) کا انحصار دیے گئے کسی بھی وقت میں ZIL کی کُل گردشی رقم پر ہوتا ہے۔


Binance پر ZIL کیسے خریدا جائے؟

آپ ZIL کو Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔ 

2. ٹریڈںگ کے دستیاب جوڑوں کو دیکھنے کے لیے تلاش کریں کے بار میں "ZIL" ٹائپ کریں۔ ہم ZIL/BUSD کو بطور مثال لیں گے۔


3. [Spot] باکس پر جائیں اور ZIL کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کا استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy ZIL] پر کلک کریں، اور خریدے گئے ZIL آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔




اختتامی خیالات

Zilliqa ایک انتہائی توسیع پذیر، ماحولیاتی لحاط سے پائیدار، اور ڈویلپر کے لیے استعمال میں آسان بلاک چین فراہم کرتے ہوئے جدت کے عمل کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ Zilliqa اپنے آرکیٹیکچر اور کمیونٹی کی بدولت، ڈویلپرز کے لیے اپنی ذاتی ایپلی کیشنز تیار کرنے کے لیے ایک مقبول پروٹوکول ہے۔