پولکا اسٹارٹر (POLS) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
پولکا اسٹارٹر (POLS) کیا ہے؟

پولکا اسٹارٹر (POLS) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Mar 18, 2022اپڈیٹ کردہ Jan 5, 2024
7m

TL؛DR

پولکا اسٹارٹر فنڈز کو اکٹھا کرنے والا ایک غیر مرکزی پلیٹ فارم ہے جو بلاک چین کی ٹیمز اور کمپنیوں کو اپنے پراجیکٹس فنڈ کرنے اور لانچ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ پراجیکٹس کو اس حوالے سے بااختیار بناتا ہے کہ وہ فنڈز کو اکٹھا کرتے ہوئے اور اپنی کمیونٹیز میں وسعت پیدا کرتے ہوئے متعدد چینز پر مشتمل ٹوکن کے پولز کو تخلیق کر سکیں۔

POLS پلیٹ فارم کا سہولتی اور گورننس ٹوکن ہے۔ پولکا اسٹارٹر پر کسی IDO میں حصہ لینے کے لیے، صارفین کو چاہیئے کہ اپنی POLS کی طاقت بڑھانے کے لیے POLS کو ہولڈ یا اسٹیک کریں۔


تعارف

IDO (DEX کی ابتدائی پیشکش) بلاک چین اسپیس میں کراؤڈ فنڈنگ کا ایک مقبول طریقہ ہے۔ کئی IDO پلیٹ فارمز کے مابین، پولکا اسٹارٹر اپنی توسیع پذیری اور باہمی عمل انجام دینے کی صلاحیت کے باعث مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ پولکا اسٹارٹر کا انتخاب کر کے، بلاک چین پراجیکٹس اپنے ایکسپوژر میں اضافہ کر سکتے ہیں، اپنی کمیونٹیز میں وسعت پیدا کر سکتے ہیں، اور مشیران اور شراکت داروں کے پول میں داخل ہو سکتے ہیں۔


پولکا اسٹارٹر کیا ہے؟

پولکا اسٹارٹر ایک غیر مرکزی اور متعدد چینز پر مشتمل ٹوکن کے پولز کے لیے ایک IDO Launchpad ہے۔ یہ کرپٹو پر مشتمل اسٹارٹ اپس کو مقررہ سواپ پول میں سرمایہ اکٹھا کرنے اور ابتدائی سرمایہ کاروں کے درمیان اپنے نئے ٹوکنز کو تقسیم کرنے کے قابل بناتا ہے۔ پولکا اسٹارٹر کی بنیاد 2020 میں Daniel Stockhaus، Tiago Martins، اور Miguel Leite نے رکھی۔ 

2022 کی پہلی سہ ماہی تک، یہ پہلے ہی عوامی اور نجی سیلز کے ذریعے $45 ملین تک اکٹھے کرنے میں 100 سے زائد پراجیکٹس کی معاونت کر چکا ہے۔ IDOs کے علاوہ، یہ پلیٹ فارم GameFi کے Launchpads، میٹاورس کی لینڈ سیلز، اور NFT کی دیگر سیلز کی معاونت بھی کرتا ہے۔


پولکا اسٹارٹر کے کلیدی فیچرز

پولکا اسٹارٹر فنڈز کو اکٹھا کرنے والا متعدد چینز پر مشتمل غیر مرکزی پلیٹ فارم ہے جو ٹرانزیکشن کی کم ترین فیس کی پیشکش کرتا ہے۔ پولکا اسٹارٹر کے ساتھ، مختلف بلاک چینز، بشمول Ethereum، BNB چین، Polygon، Celo، اور Avalanche پر نئے پراجیکٹس لانچ کیے جا سکتے ہیں۔ IDO کی سیلز کے دوران وہ ایسے کسی بھی قسم کے ٹوکنز کو قبول کر سکتے ہیں جو ان نیٹ ورکس سے مطابقت رکھتے ہوں۔ آئیں پولکا اسٹارٹر کی جانب سے پیش کردہ کلیدی خصوصیات کا نزدیک سے جائزہ لیں۔


سواپ کے مقررہ پولز

سواپ کے مقررہ پولز پولکا اسٹارٹر کی مرکزی خصوصیات میں سے ایک ہیں۔ Uniswap اور دیگر غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) کی جانب سے اختیار کیے جانے والے خودکار مارکیٹ میکر (AMM) ماڈل کے برعکس، پولکا اسٹارٹر کے لیکویڈیٹی پولز سواپ آرڈرز پر ایک مقرر کردہ قیمت پر عمل درآمد کرتے ہیں۔

عام طور پر DeFi کے AMM پولز کی صورت میں، ٹوکن کی قیمتیں طلب اور رسد کی بنیاد پر متحرک انداز میں ایڈجسٹ کی جائیں گی، جوکہ اکثر قیمت میں تبدیل ہوتے اتار چڑھاؤ کا باعث بنتی ہیں۔ قیمتیں مستحکم بنانے کے لیے، پولکا اسٹارٹر، پراجیکٹس کو اپنے نئے ٹوکنز کی پیشگی طور پر معینہ قیمتوں پر فہرست سازی کی اجازت دیتا ہے۔ مقررہ قیمت اُس وقت تک برقرار رہے گی جب تک کہ اصل رسد میں ٹوکنز باقی رہیں گے۔

پراجیکٹس اپنی جانب سے فنڈز کو اکٹھا کرنے کے عمل پر مزید اختیار حاصل کرنے کے لیے اضافی پیرا میٹرز کے ساتھ بھی پولز کو سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔ مثلاً، وہ فی صارف زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری یا پول میں سرمایہ کاران کی مجاز تعداد کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ یہ مکمل عمل اسمارٹ معاہدات کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے، جو ٹوکنز کی منصفانہ اور شفاف تقسیم یقینی بناتے ہیں۔


IDO فارمنگ

عموماً اس بات کا قوی امکان ہوتا ہے، کہ IDO کے شرکاء، اپنے ٹوکنز کی ابتدائی تقسیم کے بعد فوری طور پر انہیں مارکیٹ میں بیچنے کے لیے نکلوانے کی کوشش کرتے ہیں، جوکہ قیمت کے تبدیل ہوتے اتارچڑھاؤ کا باعث بنتا ہے۔ اس مسئلے کے حل کے لیے، پولکا اسٹارٹر کی V3 اپ گریڈ، IDO فارمنگ متعارف کروائے گی، یہ ایک ایسی خصوصیت ہے جوکہ اضافی انعامات کمانے میں IDO کے شرکاء کی مدد کے لیے، انہیں حاصل ہونے والے نئے ٹوکنز کو اسٹیک کرنے کی ترغیب دیتی ہے۔ 

IDO فارمنگ فروخت کا دباؤ کم کرنے کے لیے تیار کی گئی ہے، اور یہ بھی دیگر اسٹیکنگ فارمز کی طرح ہی کام کرتی ہے۔ جتنی زیادہ دیر تک وہ اسٹیک کریں گے، وہ اتنے ہی زیادہ انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ اور ہر صارف کی جانب سے اپنے اسٹیک کو نکلوانے پر، پول کے APY میں اضافہ ہو گا، جس سے بقایا اسٹیکرز کو نسبتاََ زیادہ منافع حاصل ہو گا۔


KYC

پولکا اسٹارٹر میں اضافی حفاظتی فوائد کے لیے مجاز کرنے والی فہرست کا ماڈل بھی شامل ہے۔ یہ ایک KYC فنکشن ہے جو صرف توثیق شدہ صارفین کو IDOs میں حصہ لینے کی اجازت دیتا ہے۔ پراجیکٹس یہ ڈیزائن کرنے کا فیصلہ لے سکتے ہیں کہ IDOs کے لیے اہل ہونے سے پہلے صارفین کو KYC کے کون سے تقاضوں کو پورا کرنا ہوں گے۔ وہ مخصوص جغرافیائی مقامات سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی محدود کر سکتے ہیں، جس سے ٹیم کو مجاز کرنے والی فہرست کے عمل پر مزید لچک اور اختیار ملتا ہے۔


پولکا اسٹارٹر گیمنگ

پولکا اسٹارٹر نے کمائی کے لیے کھیلیں (P2E) کی حکمت عملی پر مبنی گیمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو گنجائش فراہم کرنے کے لیے، پولکا اسٹارٹر گیمنگ گلڈ کو لانچ کیا ہے۔ اس کا مقصد GameFi کے پراجیکٹس اور دنیا بھر میں موجود گیمنگ کے شوقین افراد کو آپس میں مربوط کرنا ہے۔ پولکا اسٹارٹر گیمنگ نے آنے والے میٹاورس پراجیکٹس کی معاونت کے لیے $2 ملین کا فنڈ لانچ کیا ہے۔ علاوہ ازیں، پولکا اسٹارٹر گیمنگ گلڈ (PGG) کمائی کے لیے کھیلنے والے نئے صارفین کو میٹاورس پر جانے میں مدد دینے کے لیے اسکالرشپ فراہم کرنے کی خاطر قائم کیا گیا تھا۔ صارفین مستقبل میں مزید گیمنگ IDOs اور ایک NFT مارکیٹ پلیس کے لانچ کی توقع کر سکتے ہیں۔


POLS کیا ہے؟

POLS پولکا اسٹارٹر ایکو سسٹم کا سہولتی ٹوکن ہے۔ یہ ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 100 ملین ہے۔ POLS بنیادی طور پر Ethereum بلاک چین پہ چلتا ہے، تاہم BNB اسمارٹ چین پر ایک BEP-20 ورژن بھی دستیاب ہے۔

POLS ایک گورننس کے ٹوکن کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے جو ہولڈرز کو ووٹ دینے اور پولکا اسٹارٹر کی ڈویلپمنٹ سے متعلقہ تجاویز کو جمع کروانے کا حق دے گا۔ ان میں نئی خصوصیات، ٹوکن کی سہولت، پلیٹ فارم پر فہرست کردہ ٹوکنز، اور مزید چند چیزوں کے متعلق تجاویز شامل ہیں۔ مستقبل میں پولکا اسٹارٹر مکمل طور پر خودکار DAO کے گورننس کے اسٹرکچر پر منتقل ہونے کا ارادہ رکھتا ہے۔


POLS پاور کیا ہے؟

POLS پاور کسی IDO اور NFT کی سیل میں آپ کی شرکت کے امکان کا تعین کرتی ہے۔ یہ ایک جمع کار ہے جو پلیٹ فارمز کے مابین صارفین کے پاس موجود POLS کے اہل بیلنس کا حساب لگاتی ہے، جس میں ان کے والیٹ میں موجود POLS سمیت وہ POLS بھی شامل ہے جو وہ اسٹیک کر رہے ہوں۔ کسی IDO تک رسائی حاصل کرنے کے لیے، صارفین کا "مجاز کرنے والی فہرست" پر اپنے والیٹ کے ایڈریسز کو شامل کروانا ضروری ہے۔ یہ ایک لاٹری سسٹم ہے جو صارفین کو ہر 250 POLS کے بدلے بطور انعام 1 ٹکٹ سے نوازتا ہے۔ ایک IDO کے دوران، ایڈریسز کا انتخاب بے ترتیب انداز سے کیا جاتا ہے۔ 

زیادہ ٹکٹس کے ساتھ ان کے منتخب ہونے کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔ زیادہ POLS کے ساتھ، ٹکٹس کی مالیت میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ POLS پاور کے 5 درجات ہیں، جو ہر ٹکٹ کی مالیت میں 25% تک کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اعلیٰ ترین درجہ (30,000+ POLS) بھی صارفین کو "نو کول ڈاؤن" کا اسٹیٹس فراہم کرے گا، یعنی کہ وہ جتنی مرضی IDOs میں چاہیں حصہ لے سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ KYC پاس کرتے ہوں۔


POLS پاور کو کس طرح حاصل کیا جائے

1. POLS والیٹ میں ہولڈ کریں۔ یہ POLS پاور حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ ہے۔ آپ کرپٹو کرنسی ایکسچینجز جیسا کہ Binance یا Uniswap جیسے DEX پر POLS کو خرید سکتے ہیں اور ان کو MetaMask پر ٹرانسفر کرسکتے ہیں۔ اگر صارف POLS کو کہیں اور منتقل نہیں کرتا یا ان کو نہیں بیچتا، تو 7 دنوں کے بعد انہیں POLS پاور میں تبدیل کر دیا جائے گا۔

2. POLS کو اسٹیک کریں۔ POLS صرف کرپٹو والیٹ میں ہولڈ کرنے کی بجائے، آپ ان کی POLS پاور بڑھانے کے لیے انہیں BNB چین یا Ethereum پر اسٹیک کر سکتے ہیں۔ POLS کی اسٹیکنگ تمام جاری اور مستقبل کے IDOs تک رسائی فراہم کرے گی، اور اسٹیک کردہ ٹوکنز اگلے 7 دنوں کے لیے چین پر لاک کر دیے جائیں گے اس سے پہلے کہ انہیں نکلوایا جا سکے۔


پولکا اسٹارٹر پر کسی IDO یا NFT سیل میں کیسے حصہ لیا جائے؟

1. آنے والی NFT اور ٹوکن کی سیلز کو چیک کرنے کے لیے پولکا اسٹارٹر پر [Projects] کے صفحے پر جائیں۔ اس پراجیکٹ پرکلک کریں جس میں آپ حصہ لینے کے خواہش مند ہیں۔

2. [Apply Now] پر کلک کریں اور مجاز کرنے والی فہرست میں شامل ہونے کے لیے چند بنیادی معلومات کو درج کریں۔ 

پراجیکٹ ٹیم تمام درخواستوں پر کارروائی کرے گی، اور تمام درخواست گزاران کی POLS پاور کی بنیاد پر مجاز کرنے والی فہرست کی لاٹری تخلیق کی جائے گی۔ اس بات کا تعین پراجیکٹس پر منحصر ہے کہ وہ کتنے صارفین کو مجاز کرنے والی فہرست میں شامل کرتے ہیں، لہذا سیل میں آپ کی کامیاب شمولیت کا امکان مختلف ہو سکتا ہے۔

4. اگر آپ کی قسمت نے ساتھ دیا، اور مجاز کرنے والی فہرست میں شامل ہو گئے، تو آپ کو KYC کی توثیق مکمل کرنی ہو گی۔ اس کے علاوہ، اس امر کو بھی یقینی بنائیں کہ سیل سے پہلے آپ کے متعلقہ چین والیٹ میں خاطر خواہ فنڈز موجود ہوں۔

5. لانچ کے دن، پراجیکٹ کے صفحے پر جائیں اور [Join] پر کلک کریں، اُس رقم کو درج کریں جو آپ بطور حصہ ڈالنا چاہتے ہیں اور [Join Pool] پر کلک کریں۔ ٹرانزیکشن کی تصدیق ہوتے ہی، آپ [Allocations] کے صفحے پر تصدیق کو ملاحظہ کریں گے۔ پھر آپ IDO کے اختتام کے بعد اختیاری معمول کے مطابق، اپنے ٹوکنز کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔ 


Binance پر POLS کو کس طرح خریدا جائے؟

آپ Binance جیسے کرپٹو ایکسچینجز پر POLS خرید سکتے ہیں۔ 

1. اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] پر جائیں۔ ٹریڈنگ کے کلاسک یا جدید موڈ میں سے کسی ایک کا انتخاب کریں۔

2. [BTC/USDT] پر کلک کریں اور ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑے، جیسا کہ POLS/BUSD ملاحظہ کرنے کے لیے "POLS" تلاش کریں۔

3۔ دائیں جانب موجود [Spot] باکس پر جائیں اور POLS کی اُس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ آرڈر کی مختلف اقسام، جیسا کہ مارکیٹ آرڈر کا استعمال کر سکتے ہیں۔ [Buy POLS] پر کلک کریں اور ٹوکنز کو آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔


اختتامی خیالات

Polkastarter نئے کاروباروں اور اسٹارٹ اپس کے لیے سرمایہ اکٹھا کرنے اور اپنے کرپٹو پراجیکٹس شروع کرنے کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔ یہ سرمایہ کاران کو بلاک چین کے جدید پراجیکٹس تک آسانی کے ساتھ رسائی بھی فراہم کرسکتا ہے۔ سواپ کے مقررہ پولز، POLS کی اسٹیکنگ، NFT سیلز، متعدد چینز کی معاونت، اور تمام موجودہ خصوصیات کے علاوہ، پولکا اسٹارٹر اپنے گورننس ماڈل کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بھی بنا رہا ہے، تاکہ صارفین فیصلہ سازی کے عمل اور مجموعی ڈویلپمنٹ میں مزید شمولیت اختیار کر سکیں۔