آرڈر کی مختلف اقسام کو سمجھنا
ہوم
آرٹیکلز
آرڈر کی مختلف اقسام کو سمجھنا

آرڈر کی مختلف اقسام کو سمجھنا

نو آموز
شائع کردہ Oct 22, 2020اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
5m

TL؛DR

جب آپ اسٹاکس یا کرپٹو کرنسی ٹریڈ کر رہے ہوتے ہیں، تو آپ آرڈرز دے کر مارکیٹ کے ساتھ تعامل انجام دیتے ہیں:

  • مارکیٹ آرڈر فوری طور پر (مارکیٹ کی موجودہ قیمت پر) خریدنے یا بیچنے کی ایک ہدایت ہے۔
  • متعین آرڈر عمل درآمد سے قبل اس وقت تک انتظار کی ایک ہدایت ہے جب تک کہ قیمت ایک مخصوص حد یا نسبتاً بہتر قیمت تک نہ پہنچ جائے

مختصراََ یہ آرڈرز ہوتے ہیں۔ بلاشہ، ان دونوں زمرہ جات میں سے ہر ایک مختلف تغیرات کا حامل ہے جو مختلف کام سرانجام دیتے ہیں، جس کا انحصار اس بات پر ہے کہ آپ کس طرح سے ٹریڈ کرنا چاہتے ہیں۔ کیا آپ متجسس ہیں؟ تو پڑھتے رہیں۔


تعارف

کسی ایکسچینج کے لیے سائن اپ کیا ہے، اور سوچ رہے ہیں کہ یہ تمام مختلف بٹنز کیا کرتے ہیں؟ ہو سکتا ہے کہ آپ اپنی وال اسٹریٹ کی نظر ثانی مکمل کر چکے ہوں، اور آپ بہتر طور پر یہ سمجھنے کی کوشش کر رہے ہوں کہ اسٹاک مارکیٹس کیسے کام کرتی ہیں؟
مندرجہ ذیل آرٹیکل میں، ہم آرڈرز کی تشریح کریں گے: وہ ہدایات جو اثاثہ جات خریدنے یا بیچنے کے لیے آپ کسی ایکسچینج کو بھیجتے ہیں۔ جیسا کہ ہم تھوڑی ہی دیر میں ملاحظہ کریں گے، اس کی دو بنیادی اقسام ہیں: متعین آرڈرز اور مارکیٹ آرڈرز۔ تاہم، یہ محض وہ خصوصیات ہیں جو کمانڈز کی ترتیب کو بیان کرنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ 

آئیں اس پر مزید روشنی ڈالتے ہیں۔


مارکیٹ آرڈر بمقابلہ۔ متعین آرڈرز

مارکیٹ آرڈرز وہ آرڈرز ہیں جن پر آپ فوری طور پر عمل درآمد کی توقع کریں گے۔ بنیادی طور پر، کہا جاتا ہے کہ موجودہ قیمت پر، x کیا جائے۔ فرض کریں کہ آپ Binance پر ہیں، آپ 3 BTC خریدنا چاہتے ہیں، اور Bitcoin کی ٹریڈنگ $15,000 پر کی جا رہی ہے۔ آپ کوائنز کے لیے $45,000 کی ادائیگی پر ہی خوش ہیں اور قیمتیں مزید گرنے کا انتظار نہیں کرنا چاہتے، لہذا آپ خرید کا مارکیٹ آرڈر دے دیتے ہیں۔
آپ سوچ رہے ہوں گے، کہ یہ کوائنز کون بیچ رہا ہے؟ یہ معلوم کرنے کے لیے ہمیں آرڈر بُک ملاحظہ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہی وہ مقام ہے جہاں ایکسچینج متعین آرڈرز کی ایک طویل فہرست رکھتا ہے، جو محض ایسے آرڈرز ہیں جن پر فوری طور پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا۔ ان پر کچھ ایسی عبارت موجود ہو سکتی ہے y قیمت پر، x کیا جائے۔

اس مثال کے تناظر میں، ہو سکتا ہے کہ کسی اور صارف نے اس سے قبل ایکسچینج کو یہ بتاتے ہوئے کوئی آرڈر دیا ہو کہ 3 BTC کو تب بیچا جائے جب قیمت $15,000 کی حد تک پہنچ جائے۔ لہذا، جب آپ اپنا مارکیٹ آرڈر دیتے ہیں، تو ایکسچینج اس کو بُک کے متعین آرڈر سے ملاتا ہے۔

موثر طور پر، آپ نے کوئی آرڈر تخلیق نہیں کیا ہے – بلکہ، آپ نے ایک موجودہ آرڈر کو ہی، آرڈر بُک سے ختم کرتے ہوئے پر کیا ہے۔ یہ عمل آپ کو ایک ٹیکر بناتا ہے کیونکہ آپ نے ایکسچینج کی لیکویڈیٹی میں سے کچھ حصہ لے لیا ہے۔ تاہم، دوسرا صارف، ایک میکر ہے کیونکہ اس نے اس میں اضافہ کیا ہوتا ہے۔ عموماََ، آپ میکر کی حیثیت سے کم فیس سے فائدہ اٹھاتے ہیں، کیونکہ آپ ایکسچینج کو فائدہ پہنچا رہے ہیں۔
ان دونوں پلیئرز کے مابین تعلق کی مزید تفصیلات مارکیٹ میکرز اور مارکیٹ ٹیکرز کی وضاحت میں بیان کی گئی ہیں۔ اگر آپ اس حوالے سے مزید بہتر طور پر سمجھنا چاہتے ہیں کہ ایکسچینجز کیسے کام کرتے ہیں تو اسے ملاحظہ کریں۔


مارکیٹ آرڈرز کے متعلق آپ کو کیا جاننے کی ضرورت ہے

مارکیٹ آرڈرز کی بنیادی اقسام خرید اورفروخت ہیں۔ آپ ایکسچینج کو بہترین دستیاب قیمت پر ٹرانزیکشن کرنے کی ہدایت دیتے ہیں۔ نوٹ کر لیں کہ بہترین دستیاب قیمت ہمیشہ ڈسپلے کی گئی موجودہ مالیت ہی نہیں ہوتی – اس کا دارومدار آرڈر بُک پر ہوتا ہے، اس لیے ممکن ہے کہ آپ نسبتاََ مختلف شرح کے ساتھ اپنی ٹریڈ پر عمل درآمد کریں۔

مارکیٹ آرڈرز فوری (یا تقریباََ فوری) ٹرانزیکشنز کے لیے موزوں ہیں۔ اگرچہ، اس کا بس ایک یہی فائدہ ہے۔ سلِپیج اور ایکسچینج کی طرف سے عائد ہونے والی فیس کا مطلب یہ ہے کہ اگر وہی ٹریڈ متعین آرڈر کے ساتھ کی جاتی، تو سستی ہوتی۔



آرڈرز کی عام اقسام

سادہ ترین آرڈرز خرید کے مارکیٹ آرڈرز، فروخت کے مارکیٹ آرڈرز، خرید کے متعین آرڈرز، اور فروخت کے متعین آرڈرز ہیں۔ تاہم، اگر آپ محض انہی میں پھنسے رہتے ہیں، تو آپ خود کو کسی حد تک ٹریڈنگ کے محدود تجربے سے گزرتا پائیں گے۔ اس کے بجائے، آپ مارکیٹ کے حالات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ان کے اوپر ہی، آیا قلیل مدتی یا طویل مدتی سیٹ اپس تعمیر کر سکتے ہیں۔

اسٹاپ کی حد والے آرڈرز

اسٹاپ کی حد والے آرڈرز ان خسارہ جات کو محدود کرنے کے لیے اچھے ہیں جن کا آپ کو ٹریڈ کے دوران سامنا ہو سکتا ہے۔ اس قسم کا آرڈر آپ کو اسٹاپ کی قیمت اور متعین قیمت کو مقرر کرنے کی اجازت فراہم کرتا ہے۔ اگر BTC کی ٹریڈ $10,000 پر کی جاتی ہے اور آپ $9,900 پر مشتمل اسٹاپ کی قیمت اور $9,895 کی متعین قیمت پر کوئی اسٹاپ کی حد والا آرڈر ترتیب دیتے ہیں۔ تو قیمت میں $10 تک کمی آنے پر $9,985 پر ایک متعین آرڈر دے دیا جائے گا۔

تاہم، آرڈر صرف اسٹاپ کی قیمت تک پہنچنے کے بعد ہی دیا جاتا ہے۔ آپ اب بھی قیمت کی بحالی کے خطرے سے دوچار ہیں، کیونکہ اگر یہ مسلسل $9,985 سے کم ہوتی رہتی ہے، تو ایسی صورت میں آپ کو کوئی تحفظ حاصل نہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آرڈر پُر نہ ہو سکے۔

ایک، دوسرے کو منسوخ کر دیتا ہے (OCO) پر مشتمل آرڈرز

"ایک، دوسرے کو منسوخ کر دیتا ہے" (OCO) پر مشتمل آرڈر ایک لچک پذیر ٹول ہے جو آپ کو دو مشروط آرڈرز کو یکجا کرنے کے قابل بناتا ہے۔ جیسے ہی ایک متحرک ہوتا ہے، تو دوسرا منسوخ ہو جاتا ہے۔ اگر ہم $10,000 پر BTC کی مثال لیں، تو آپ یا تو قیمت کے 9,900$ تک پہنچ جانے کے بعد Bitcoin خریدنے کے لیے یا پھر قیمت $11,000 تک بڑھ جانے پر اسے بیچنے کے لیے OCO آرڈر کو استعمال کر سکتے ہیں۔ ان دونوں میں سے ایک پر پہلے عمل درآمد کیا جائے گا، یعنی کہ دوسرا خودکار طور پر منسوخ ہو جاتا ہے۔


قابل نفاذ وقت کیا ہوتا ہے؟

جب آرڈرز کے بارے میں بات ہو رہی ہو تو سمجھنے کے لیے ایک اور اہم تصور قابل نفاذ وقت کا ہے۔ یہ ایک ایسا پیرا میٹر ہے جو آپ کوئی ٹریڈ کھولتے وقت اس کے زائد المیعاد ہونے کی شرائط کا تعین کرتے ہوئے، واضح کرتے ہیں۔


منسوخی تک موزوں ہے (GTC)

منسوخی تک موزوں ہے (GTC) ایک ایسی ہدایت ہے جو یہ بیان کرتی ہے کہ ٹریڈ صرف تب تک کھلی رہنی چاہیئے جب تک اس پر یا تو عمل درآمد نہ ہو جائے یا پھر یہ دستی طور پر منسوخ نہ کر دی جائے۔ عام طور پر، کرپٹو کرنسی کے ٹریڈنگ کے پلیٹ فارمز، بطور ڈیفالٹ یہ آپشن رکھتے ہیں۔ 

اسٹاک مارکیٹس میں، ٹریڈنگ کے دن کے اختتام پر آرڈر بند کردینا بھی ایک عام متبادل ہے۔ کیونکہ کرپٹو مارکیٹس 24/7 کام کرتی ہیں، تاہم، GTC زیادہ عام ہے۔


فوری عمل درآمد یا منسوخی (IOC)

فوری عمل درآمد یا منسوخی (IOC) پر مشتمل آرڈرز یہ بیان کرتے ہیں کہ آرڈر کے ایسے کسی بھی حصے کو منسوخ کر دیا جانا چاہیئے، جسے فوراََ پُر نہیں کیا جاتا۔ فرض کریں کہ آپ $10,000 پر 10 BTC خریدنے کے لیے کوئی آرڈر جمع کرواتے ہیں، تاہم آپ عمل درآمد کی اس قیمت پر صرف 5 BTC ہی حاصل کر سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں، آپ ان 5 BTC کو خریدیں گے، اور باقی کا آرڈر ختم کر دیا جائے گا۔


پر کریں یا منسوخ کریں (FOK)

پر کریں یا منسوخ کریں (FOK) پر مشتمل آرڈرز یا تو فوراََ پر کر دیے جاتے ہیں، یا پھر وہ ختم (منسوخ) کر دیے جاتے ہیں۔ اگر آپ کے آرڈر نے ایکسچینج کو $10,000 پر 10 BTC خریدنے کی ہدایت کی ہوئی، تو یہ جزوی طور پر پر نہیں کیا جائے گا۔ اگر 10 BTC کا پورا آرڈر فوری طور پر اس قیمت پر دستیاب نہیں ہوتا، تو یہ آرڈر منسوخ کر دیا جائے گا۔


اختتامی خیالات

آرڈرز کی اقسام میں مہارت حاصل کرنا اچھی ٹریڈنگ کے لیے ناگزیر ہے۔ آیا آپ ممکنہ خسارے کے امکان کو محدود کرنے کے لیے اسٹاپ آرڈرز کو، یا بیک وقت مختلف نتائج حاصل کرنے کی منصوبہ سازی کے لیے OCO آرڈرز کو استعمال کرنا چاہیں، آپ کا ٹریڈنگ کے دستیاب ٹولز سے واقف ہونا ضروری ہے۔