NEAR پروٹوکول (NEAR) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
NEAR پروٹوکول (NEAR) کیا ہے؟

NEAR پروٹوکول (NEAR) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Mar 9, 2022اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
6m

TL؛DR

NEAR پروٹوکول ایک سطح-1 پر مبنی بلاک چین ہے جو قابل توسیع پذیری کی صلاحیت کو حاصل کرنے کے لیے نائٹ شیڈ، یعنی شارڈنگ کی ایک منفرد ٹیکنالوجی کو استعمال کرتی ہے۔ یہ 2020 میں غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی میزبانی کرنے کے لیے کلاؤڈ کے غیر مرکزی انفراسٹرکچر کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ 

NEAR ایک Rainbow برج کے ذریعے کراس چین کی باہمی عمل کی صلاحیت اور Aurora نامی سطح 2 پر مبنی حل پیش کرتا ہے۔ صارفین، ERC-20 ٹوکنز اور اثاثہ جات کو Ethereum بلاک چین سے NEAR پروٹوکول نیٹ ورک تک برج کر سکتے ہیں، جو ان کے لیے زیادہ تھرو پٹ اور کم ٹرانزیکشن کی فیس ممکن بناتا ہے۔

NEAR پروٹوکول کا مقامی ٹوکن NEAR ہے۔ یہ ٹرانزیکشن اور ڈیٹا اسٹوریج فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ NEAR ٹوکن ہولڈرز انعامات کو حاصل کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو NEAR والیٹ پر اسٹیک کر سکتے ہیں یا گورننس کی پیشکشوں پر ووٹ دینے کے لیے بھی انہیں استعمال کر سکتے ہیں۔


تعارف

جیسے جیسے کرپٹو کرنسیز اور بلاک چین ٹیکنالوجی نے مقبولیت حاصل کی، Bitcoin، Ethereum، اور دیگر نیٹ ورکس کو طلب میں اضافے کی وجہ سے  توسیع پذیری کے چیلنجز کا سامنا ہونے لگا۔ غیر مرکزی ایپلیکیشنز اور نان فنجیبل ٹوکنز (NFTs) میں بڑھتی ہوئی دلچسپی، Ethereum بلاک چین پر ان چیلنجز کو خاص طور پر نمایاں کرتی ہے۔ بھاری ٹریفک کے باعث نیٹ ورک کو اکثر گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ٹرانزیکشن کی لاگتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جوکہ بہت سے صارفین اور ڈویلپرز کے لیے حوصلہ شکن ہو سکتا ہے۔ 

اگرچہ ایسی کئی ٹیمیں موجود ہیں جو بلاک چین نیٹ ورکس میں درپیش توسیع پذیری سے متعلقہ مسائل کے حل کو تلاش کر رہی ہیں، تاہم NEAR پروٹوکول (NEAR) ٹیم کی توجہ، شارڈنگ کے ذریعے ان پابندیوں سے نمٹنے پر مرکوز ہے۔


NEAR پروٹوکول (NEAR) کیا ہے؟

NEAR Protocol ایک  سطح 1 پر مبنی بلاک چین ہے جو توسیع پذیری حاصل کرنے کے لیے شارڈنگ کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی ہے۔ NEAR اسمارٹ معاہدات کا استعمال کرتا ہے اور اپنے نیٹ ورک کو محفوظ بنانے کے لیے  پروف آف اسٹیک (PoS) پر مشتمل معاہداتی میکانزم اپناتا ہے۔ NEAR Collective کی جانب سے تخلیق کردہ، یہ NEAR پروٹوکول، 2020 میں Alex Skidanov اور Illia Polosukhin نے مشترکہ طور پر قائم کیا۔ اس پراجیکٹ کو غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی میزبانی کے لیے کمیونٹی کی جانب سے آپریٹ کردہ کلاؤڈ انفراسٹرکچر کے طور پر تیار کیا جا رہا ہے۔

NEAR پلیٹ فارم، پروگرامنگ کے ٹولز اور زبانوں کے ایک وسیع سلسلے سمیت، DApps کی تخلیق میں ڈویلپرز کے لیے مددگار ثابت ہونے والے کراس چین کی خصوصیت کے حامل اسمارٹ معاہدات پر مشتمل ہے۔ یہ پلیٹ فارم آن بورڈنگ کے ایک آسان طریقہ کار کے ذریعے شمار رکھتا ہے اور اس میں کرپٹوگرافک والیٹ ایڈریسز کی بجائے اکاؤنٹ کے ایسے انسانی نام فیچر کیے جاتے ہیں جنہیں پڑھنا ممکن ہو۔ ایک PoS بلاک چین کی حیثیت سے، 2021 میں NEAR کو، کاربن نیوٹرل ہونے کے سبب، Climate Neutral پراڈکٹ کے لیبل سے نوازا گیا۔ 


NEAR پروٹوکول کیسے کام کرتا ہے؟

Ethereum، EOS، اور Polkadot جیسی اس قسم کی بلاک چینز کے ساتھ مقابلے کے لیے جن پر اسمارٹ معاہدہ فعال ہوتا ہے، NEAR اپنے ایکو سسٹم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے اس میں کئی خصوصیات کا اطلاق کرتا ہے۔


نائٹ شیڈ شارڈنگ

نائٹ شیڈ NEAR بلاک چین کی مرکزی ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ڈیٹا کی مزید موثر عمل کاری کے لیے شارڈنگ کی ایک ٹیکنالوجی ہے۔ شارڈنگ سے مراد ٹرانزیکشنز کی عمل کاری کے لیے درکار کام کو توثیق کاران کے کئی نوڈز پر تقسیم کرنا ہے۔ اس طرح، ہر نوڈ نیٹ ورک کی ٹرانزیکشنز کا صرف ایک حصہ سنبھالے گا، جو زائد ٹرانزیکشنز فی سیکنڈ (TPS) کو ممکن بنائے گا۔

NEAR پر، نائٹ شیڈ کئی شارڈز کے درمیان متوازی طور پر ٹرانزیکشن ڈیٹا کی عمل کاری کرنے کے لیے بلاک کے تخلیق کاران اور توثیق کاران کا استعمال کرتا ہے۔ ہر شارڈ اگلے بلاک کا ایک حصہ پیدا کرے گا۔ ہر حصہ ایک ٹکڑا کہلاتا ہے۔ پھر ان ٹکڑوں میں موجود ٹرانزیکشنز کو حتمی شکل دینے کے لیے ان پر عمل کاری کی جاتی ہے اور NEAR پروٹوکول کی بلاک چین پر اسٹور کیا جاتا ہے۔

نظریاتی طور پر، نائٹ شیڈ NEAR کی کارکردگی کو متاثر کیے بغیر اسے فی سیکنڈ لاکھوں ٹرانزیکشنز کو سنبھالنے کے قابل بنا سکتا ہے۔ نیٹ ورک کی صورتحال پر انحصار کرتے ہوئے، یہ نیٹ ورک کے ٹریفک اور وسائل کے استعمال کی بنیاد پر متحرک انداز میں شارڈز کو تقسیم اور ضم کرے گا۔ جب نیٹ ورک کی گنجائش زیادہ ہو، تو نوڈز کی تعداد بڑھ جائے گی۔ مجموعی کارکردگی کو برقرار رکھا جا سکتا ہے، اور ٹرانزیکشن کی فیس میں بھی کمی لائی جا سکتی ہے۔

دیگر PoS نیٹ ورکس کے برعکس، توثیق کاران اپنے اسٹیک کے سائز کی بنیاد پر اگلے بلاک کے لیے مقابلہ نہیں کرتے ہیں۔ NEAR توثیق کاروں کو منتخب کرنے کے لیے ایک انتخابی طریقہ کار استعمال کرتا ہے جسے تھریشولڈ پروف آف اسٹیک (TPoS) کہا جاتا ہے۔ TPoS کسی نیلامی کی طرح ہوتا ہے، جہاں ممکنہ توثیق کاروں کا ایک بڑا پول یہ نشاندہی کرتا ہے کہ وہ ایک دستخط شدہ ٹرانزیکشن کے ذریعے کتنے NEAR ٹوکنز  اسٹیک کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس کے بعد TPoS ہر مرحلے (عموماً، 12 گھنٹے کے وقفے) پر توثیق کار بننے کے لیے کم از کم حد کا تعین کرے گا۔ ان افراد کو اپنی جانب سے اسٹیک کردہ رقم کے متناسب، توثیق کاران کی حیثیت سے منتخب ہونے کا موقع ملے گا جنہوں نے اس حد سے اوپر اسٹیک کیا ہو گا۔ 


Rainbow برج

Rainbow برج، NEAR پر موجود ایک ایسی ایپلیکیشن ہے جو صارفین کو Ethereum اور NEAR بلاک چینز کے مابین  ERC-20 ٹوکنز، اسٹیبل کوائنز، رواں کردہ ٹوکنز، اور حتیٰ کہ NFTs ٹرانسفر کرنے کی اجازت بھی دیتی ہے۔ یہ ڈویلپرز اور صارفین کو NEAR پروٹوکول پر زیادہ تھروپٹ اور کم فیس سے فائدہ اٹھانے دیتی ہے۔ 

Rainbow برج مکمل طور پر عوامی اورغیر مرکزی ہے۔ ٹوکنز برج کرنے کے لیے صارفین، ERC-20 اثاثہ جات کو MetaMask یا دیگر Web3 والیٹس سے براہ راست NEAR والیٹ کو بھیج سکتے ہیں اور یہ عمل اس کے برعکس بھی انجام دیا جا سکتا ہے۔ سب سے پہلے، انہیں Ethereum اسمارٹ معاہدے میں ٹوکن ڈپازٹ کروانا ہو گا۔ چونکہ نیٹ ورکس کے درمیان ٹوکن کا براہ راست ٹرانسفر ممکن نہیں ہے، اس لیے ٹوکنز لاک کر دیے جائیں گے اور Ethereum پر گردش سے باہر نکال لیے جائیں گے۔ اب اصل ٹوکنز کی نمائندگی کرنے کے لیے انہیں NEAR پر تخلیق کیا جائے گا۔ اس طرح سے، دونوں بلاک چینز پر ٹوکن کی کل گردشی سپلائی مسلسل جاری رہتی ہے۔ 

زیادہ تر صورتوں میں، NEAR پر ٹرانزیکشنز کی تصدیق 1-2 سیکنڈ میں ہو جائے گی اور لاگت $1 سے کم آئے گی۔ تاہم، اگر صارف ٹوکن Ethereum پر واپس بھیجنا چاہتا ہو، تو اس طریقہ کار پر زیادہ لاگت آ سکتی ہے اور عمل کاری میں بھی زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔ حتمی قیمت حالیہ Ethereum ٹریفک اور گیس کی قیمتوں پر منحصر ہوگی۔ 


Aurora

Aurora NEAR پروٹوکول بلاک چین پر موجود  سطح 2 پر مبنی حل ہے۔ اس کا مقصد Ethereum سے مطابقت پذیر ایک ایسے پلیٹ فارم پر اپنی ایپس کو پھیلانے میں ڈویلپرز کی مدد کرنا ہے، جو اپنے صارفین کے لیے ٹرانزیکشن کی کم فیس کی پیشکش کرتا ہو۔ NEAR کے مطابق، Aurora، فی سیکنڈ ہزاروں ٹرانزیکشنز کی میزبانی کر سکتا ہے، جس میں بلاک کی تصدیق کا وقت تقریباً 2 سیکنڈ ہے۔

Aurora ایک Aurora انجن اور Aurora برج سے مل کر بنتا ہے۔ Aurora انجن NEAR پروٹوکول پر موجود ایک Ethereum ورچوئل مشین (EVM) ہے، یعنی یہ Ethereum کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے اور Ethereum کے ایکو سسٹم میں دستیاب تمام ٹولز کی معاونت کرتا ہے۔ یہ ڈویلپرز کے لیے، انہیں اپنی DApps دوبارہ سے تشکیل دینے یا یہ سیکھنے پر مجبور کیے بغیر NEAR پر شروعات کو آسان بناتا ہے کہ نئے ڈویلپمنٹ ٹولز کے ساتھ کس طرح سے کام کیا جائے۔ وہ اپنے اسمارٹ معاہدات اور ERC-20 ٹوکنز کو بغیر کسی رکاوٹ کے Ethereum اور NEAR پروٹوکول بلاک چینز کے درمیان برج کرنے کے لیے بھی Aurora برج (اسی ٹیکنالوجی کا حامل ہے جس کا Rainbow برج ہے) کا استعمال کر سکتے ہیں۔ صارفین ETH کے ساتھ بھی Aurora پر ٹرانزیکشن کی فیس ادا کر سکتے ہیں۔


NEAR ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

NEAR پروٹوکول (NEAR) NEAR ایکو سسٹم کا مقامی ٹوکن ہے۔ یہ ایک ERC-20 ٹوکن ہے جس کی کُل سپلائی 1 بلین ہے۔ NEAR کو نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن اور اسٹوریج کی فیس کی ادائیگی کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، اسمارٹ معاہدات کے ڈویلپرز اپنے معاہدے سے پیدا ہونے والی ٹرانزیکشن فیس کا ایک حصہ وصول کر سکتے ہیں۔ NEAR کی نایابی برقرار رکھنے کے لیے، ٹرانزیکشن کی بقایا فیس ضائع کر دی جائے گی۔

ٹوکن ہولڈر انعامات جیتنے کے لیے بھی NEAR والیٹ پر اسٹیک کر سکتے ہیں۔ وہ ایسے انعامات کے لیے توثیق کاری کرنے والے نوڈز چلانے کے لیے NEAR کو اسٹیک کرتے ہیں جن کی مالیت NEAR کی کل سپلائی کے 4.5% کے برابر ہوتی ہے۔ وہ پلیٹ فارم اور پراڈکٹس سے متعلقہ فیصلوں پر ووٹ دے کر اور تجاویز پیش کرتے ہوئے NEAR نیٹ ورک کی  گورننس میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔


Binance پر NEAR کیسے خریدیں؟

آپ  Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر NEAR پروٹوکول (NEAR) خرید سکتے ہیں۔ 

1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] پر کلک کریں۔ کلاسک یا جدید ٹریڈنگ کے انٹرفیس میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔

2۔ سرچ بار کو کھولنے کے لیے [BTC/USDT] پر کلک کریں۔ "NEAR" درج کریں اور آپ کو دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے دکھائی دیں گے۔ اس مثال میں، ہم  NEAR/BUSD کو استعمال کریں گے۔

3۔ دائیں جانب موجود [Spot] باکس پر جائیں اور NEAR کی وہ رقم درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ آپ آرڈر دینے کے لیے آرڈر کی مختلف اقسام استعمال کر سکتے ہیں۔ آرڈر کی کوئی قسم، جیسا کہ مارکیٹ آرڈر منتخب کریں، اور [Buy NEAR] پر کلک کریں۔ NEAR ٹوکنز آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔


اختتامی خیالات

جیسے جیسے بلاک چین کی اسپیس میں اضافہ ہوتا ہے، ویسے ہی ممکن ہے کہ ایسے پلیٹ فارمز مرکزی دھارا اختیار کرنے میں ایک اہم کردار ادا کریں جو ٹرانزیکشن کی کم لاگتوں اور اضافی تھروپٹ کی پیشکش کر سکتے ہیں۔ NEAR کا توسیع پذیری سے متعلقہ حل، مزید موثر DeFi پراڈکٹس اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) بنانے کے خواہاں ڈویلپرز کو راغب کر سکتا ہے۔ NEAR کے روڈ میپ میں اس کی بلاک چین میں مزید وسعت پیدا کرنے اور ڈویلپرز اور حقیقی صارفین کو فائدہ پہنچانے کے لیے شارڈنگ میں پیشرفت کے لیے کیے جانے والے مزید اقدامات اور کراس چین کے سطح 2 پر مبنی حل موجود ہیں۔