Ordinals کیا ہیں؟ Bitcoin NFTs کا جائزہ
ہوم
آرٹیکلز
Ordinals کیا ہیں؟ Bitcoin NFTs کا جائزہ

Ordinals کیا ہیں؟ Bitcoin NFTs کا جائزہ

جدید
شائع کردہ Mar 21, 2023اپڈیٹ کردہ May 24, 2023
7m

TL؛DR

  • ہر Bitcoin 100,000,000 satoshis (سیٹس) پر مشتمل ہوتا ہے۔ Ordinals کا پروٹوکول اضافی منسلک ڈیٹا کے ساتھ (نقش کاری کے نام سے موسوم عمل کے ذریعے) ہر انفرادی Satoshi کی شناخت اور ٹرانزیکشن کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

  • Ordinals نے مالیت کے آسان ٹرانسفر کے علاوہ Bitcoin کے لیے استعمال کی ایک اور صورت بھی تخلیق کی ہے، جو Bitcoin NFTs کو ایک حقیقت کی شکل دیتی ہے۔

تعارف

اب تک، NFTs کو بنیادی طور پر Ethereum، Solana، اور BNB اسمارٹ چین جیسی بلاک چینز پر منٹ اور استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ تاہم، Ordinals کے پسِ پردہ کام کرنے والی ٹیم کا ماننا ہے کہ نان فنجیبل ٹوکنز کا Bitcoin بلاک چین میں بھی اپنا مقام ہے۔ نتیجتاً، اس عمل کے باعث Ordinals پراجیکٹ کا قیام عمل میں آیا۔

تاریخ نے اس امر کو ثابت کیا ہے کہ Bitcoin کوڈ کے کسی حصے کو تبدیل کرنا نہایت مشکل ہے۔ یہ مسئلہ بنیادی طور پر نوڈز اور ڈویلپرز کے غیر مرکزی نیٹ ورک کے باعث ہے، جو نیٹ ورک سکیورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ اس طرح، Bitcoin NFTs نے خاطر خواہ مقام حاصل نہیں کیا ہے۔ تاہم، کرپٹو ایکو سسٹم کی ترقی کے باعث ایسے اختراعی اذہان کے لیے مواقع میسر آئے ہیں، جن کے لیے Bitcoin NFTs کی تخلیق Web3 کے مستقبل کا حصہ ہے۔

فروری 2023 تک، ordinals استعمال کرنے والی نقش کاریاں 100,000 سے تجاوز کر گئی ہیں، کیونکہ صارفین نیٹ ورک میں تصاویر، ویڈیو گیمز، اور دیگر مواد لے کر آئے ہیں۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یہ کس طرح کام کرتا ہے۔

Bitcoin Ordinals کیا ہیں؟

Ordinals پروٹوکول satoshis کی گنتی کرنے کے لیے موجود ایک سسٹم کا نام ہے، جو ہر Satoshi کو ٹرانزیکشنز میں ایک سیریل نمبر دیتا ہے اور انہیں ٹریک کرتا ہے۔ آسان لفظوں میں یہ کہ، ordinals صارفین کو انفرادی satoshis تک اضافی ڈیٹا منسلک کرتے ہوئے انہیں منفرد بنانے دیتے ہیں۔ یہ عمل "نقش کاری" کے نام سے جانا جاتا ہے۔

ایک Satoshi – جسے Bitcoin کے نامعلوم تخلیق کار Satoshi Nakamoto کے نام پر بنایا گیا ہے – وہ Bitcoin (BTC) کا مختصر ترین پیمانہ ہے۔ ایک واحد BTC کو 100,000,000 satoshis میں مزید تقسیم کیا جا سکتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ ہر Satoshi کی مالیت 0.00000001 BTC ہے۔

Satoshis کو مائن اور ٹرانسفر ہونے کی ترتیب کے لحاظ سے شمار کیا جاتا ہے۔ گنتی کا یہ سسٹم satoshis کے مائن ہونے کی ترتیب پر منحصر ہے، جبکہ ٹرانسفر کی حکمت عملی ٹرانزیکشن کے ان پٹس اور آؤٹ پٹس پر مبنی ہے۔ اور اسی لیے "ordinals" کا نام دیا گیا ہے۔

اگرچہ روایتی NFTs چند طریقوں کے لحاظ سے ordinals کی طرح ہی ہیں، لیکن ان کے مابین چند کلیدی فرق موجود ہیں۔ NFTs کو روایتی طور پر Ethereum، Solana، اور BNB اسمارٹ چین جیسی بلاک چینز پر اسمارٹ معاہدہ جات استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے، اور اکثر اوقات ان کے ظاہر کردہ اثاثہ جات کہیں اور رکھے جاتے ہیں۔ اس کے برعکس، ordinals کی براہِ راست انفرادی satoshis میں نقش کاری کی جاتی ہے، جنہیں پھر Bitcoin بلاک چین میں بلاکس میں شامل کیا جاتا ہے۔ Ordinals پوری طرح بلاک چین میں موجود ہوتے ہیں، اور انہیں کوئی سائیڈ چین یا الگ ٹوکن درکار نہیں ہوتا۔ اس اعتبار سے، ordinal نقش کاریوں میں فطری طور پر Bitcoin کا سادہ پن، ناقابلِ تغیر ہونے کی اہلیت، سکیورٹی، اور پائیداری موجود ہوتی ہے۔

Ordinal کا نظریہ اور نقش کاریاں

Bitcoin کے ضمن میں Ordinal نظریہ ایک تجویز کردہ حکمت عملی ہے، جسے ہر Satoshi کے پہلی بار منٹ ہونے سے لے کر ان کی ٹرانزیکشنز کے سارے عرصے کے دوران، Bitcoin کی کوائن سپلائی میں کسی سیریل نمبر کے ذریعے شناخت اور انہیں ٹریک کرنے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔ یہ عمل "نقش کاری" کے نام سے جانا جاتا ہے۔ اس طرح، ordinal نقش کاریاں NFTs کی طرح ڈیجیٹل اثاثہ جات ہیں، جو Bitcoin نیٹ ورک میں کسی Satoshi پر نقش کیے جاتے ہیں۔ یہ عمل 14 نومبر، 2021 کو ہونے والی Taproot اپڈیٹ کے باعث رونما ہوا۔ ordinal نقش کاریوں کو اس کی وجہ سے کوئی سائیڈ چین یا الگ ٹوکن درکار نہیں ہوتا۔

جیسا کہ Ordinal نظریہ انفرادی satoshis کو ٹریک اور ٹرانسفر کرنے کی اجازت دیتا ہے، اس کے باعث انہیں جمع بھی کیا جا سکتا ہے۔ Bitcoin کی کُل سپلائی کی بنیاد پر، درج ذیل درجہ بندیوں کو مختلف satoshis کی نایابی کے اظہار کی غرض سے بیان کیا گیا ہے:

  • عمومی: اس کے پہلے بلاک پر مشتمل سیٹ کے علاوہ کوئی بھی سیٹ (کُل سپلائی 2.1 کواڈریلین)۔

  • غیر معمولی: ہر بلاک کا پہلا سیٹ (کُل سپلائی 6,929,999)۔

  • نایاب: ہر دشواری کو ایڈجسٹ کرنے کی مدت کا پہلا سیٹ (کُل سپلائی 3437)۔

  • بہترین: ہر نصف کاری کے بعد پہلا سیٹ (کُل سپلائی 32)۔

  • لیجنڈری: ہر سائیکل کا پہلا سیٹ٭ (کُل سپلائی 5)۔

  • افسانوی: جینیسز بلاک کا پہلا سیٹ (کُل سپلائی 1)۔

٭ایک سائیکل ملاپ کے مابین کی مدت کو ظاہر کرتا ہے، جو نصف کاری اور دشواری کی ایڈجسمنٹ کے ایک ساتھ رونما ہونے پر وقوع پذیر ہوتا ہے۔ نظریاتی طور پر، یہ عمل ہر 6 نصف کاریوں کے بعد رونما ہوتا ہے، لیکن ابھی پہلے ملاپ کا ہونا باقی ہے (جو 2032 میں متوقع ہے)۔

Ordinals کے فوائد و نقصانات

Ordinals نے Bitcoin نیٹ ورک کے لیے محض مالیت کو ٹرانسفر کرنے کے علاوہ استعمال کی ایک اور صورت کو بھی تخلیق کیا ہے۔ تاہم، Ordinals پروٹوکول متنازعہ بھی رہا ہے، کیونکہ یہ Bitcoin کمیونٹی کے مابین ایک بنیادی مسئلے کو فروغ دیتا ہے۔ ایک جانب ایسے افراد موجود ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ Bitcoin کی مالیت کو اسٹور اور ٹرانسفر کرنے کی حدود کی سادگی کو باقی رہنا چاہیئے۔ دوسری جانب ایسے افراد موجود ہیں جو یہ مانتے ہیں کہ Bitcoin کو نئے فیچرز اور استعمال کی صورتیں شامل کرنی چاہیئے۔

اب نقش کردہ satoshis BTC کی باقاعدہ ٹرانزیکشنز کے ساتھ بلاک اسپیس کے حصول کی کوشش کر رہے ہیں، جو نیٹ ورک کی فیس کو بڑھاتا ہے۔ اس عمل کے باعث Bitcoin کمیونٹی کے مابین کوئی تنازعہ پیش آیا ہے، لیکن Ordinals کے چند معاونت کنندگان کے مطابق یہ ایک مثبت عمل بھی ہو سکتا ہے، کیونکہ مائنرز کے لیے بلاک چین کے حصول میں فیس ایک پیچیدہ مراعات ہو سکتی ہے۔ مستقبل میں، جیسا کہ بلاک انعامات وقت گزرنے کے ساتھ کم ہوتے ہیں، ہیش توانائی کو Bitcoin میں مقرر کرنے کی غرض سے نیٹ ورک فیس بنیادی مراعات بن جائے گی۔ کرپٹو کمیونٹی اس موضوع پر مختلف خیالات کی حامل معلوم ہوتی ہے، لیکن پراجیکٹ یقینی طور پر Bitcoin اسپیس میں اختراع لے کر آیا ہے۔

اختتامی خیالات

Ordinals Bitcoin ٹرانزیکشنز پر معلومات کو اسٹور کرنے کا بالکل نیا طریقہ فراہم کرتے ہوئے، بلاک چین آرٹ کی دنیا کو تبدیل کر رہے ہیں۔ وہ اضافی افادیت شامل کر رہے ہیں اور Bitcoin کے غیر صفر ایڈریسز کی تعداد کو اب تک کی سب سے زائد سطح تک بڑھا چکے ہیں۔ ہم Bitcoin ہسٹری میں ایک منفرد موقع ملاحظہ کر رہے ہیں، جس میں جدت کا عمل نیٹ ورک سرگرمی کو سرمایہ کاری اور مالیاتی ٹرانسفر کی روایتی استعمال کی صورتوں سے آگے تک بڑھا رہا ہے۔ کیا اس سے یہ مراد ہے کہ Ordinals ترقی کا سفر جاری رکھیں گے؟ ضروری نہیں ہے۔ ہمیں اس کے لیے انتظار کرنا پڑے گا۔

مزید مطالعہ

اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ وران مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے تعاون کنندہ کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکیڈمی کے نطریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع یا نقصان ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکیڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں