TL؛DR
Bitcoin کی بالادستی سے مراد، مکمل کرپٹو مارکیٹ کی مالیت میں BTC، یعنی اصل کرپٹو کرنسی کا شیئر ہے۔ 2009 میں اپنی آمد کے بعد سے کچھ عرصے تک، Bitcoin برقرار رہنے والا واحد ڈیجیٹل اثاثہ ہے، اور اسی لیے یہ قدرتی طور پر تمام کرپٹو مارکیٹ کی کل مالیت کا ذمہ دار ہے۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ، معاملات تبدیل ہونے لگے۔ Altcoin کی پہلی کھیپ سال 2013 میں متعارف کروائی گئی، جس نے کرپٹو مارکیٹ کے اندر کل مالیت کے فارمولا میں اپنی قدر میں اضافہ کیا۔ 2015 میں Ethereum کی ابتدا ہوئی — Bitcoin کا سب سے قریبی حریف جس نے Ether نامی کرنسی تشکیل دی — اور پھر 2017 میں، ICO کے عروج کے نتیجے میں، BTC کی بالادستی میں مزید کمی واقع ہوئی، جو کہ بعد میں چند ہی ماہ میں 50% تک بحال ہو گئی۔ آج، BTC کی بالادستی کو DeFi، NFT اور میٹاورس ٹوکنز اور 20,000 سے زیادہ نان Bitcoin کرپٹو کرنسیز کی صورت میں ایک بھاری مقابلے کا سامنا ہے۔
تعارف
دنیا کی سب سے پہلی کرپٹو کرنسی Bitcoin کو نامعلوم ڈویلپر یا ڈویلپرز کے گروپ Satoshi Nakomoto نے 2009 میں عوام کے لیے لانچ کیا تھا۔ اس کے بعد سے، مسابقت کے ابھرنے کے باوجود، Bitcoin دنیا کی سب سے بڑی اور سب سے زیادہ قابلِ قدر کرپٹو کرنسی ہے۔ اس کی بنیادی ٹیکنالوجی، ہزاروں کی تعداد میں نئی کرپٹو کرنسیز کی تشکیل کا محرک بنی ہے، جنہیں مجموعی طور پر متبادل کوائنز، یا Altcoin کے نام سے جانا جاتا ہے۔
باقی تمام ڈیجیٹل اثاثوں کے مقابل Bitcoin کا برقرار رہنا انتہائی اہم ہے اور مجموعی کرپٹو مارکیٹ کی حالت ظاہر کرتا ہے۔ مارکیٹ میں Bitcoin کی کل مالیت کا کرپٹو کی وسیع تر مارکیٹ سے موازنہ کرنے کی غرض سے، ٹریڈرز اور تجزیہ کاران Bitcoin کی بالادستی نامی تناسب کا استعمال کرتے ہیں، جسے BTC کی بالادستی بھی کہا جاتا ہے۔
BTC کی بالادستی کیا ہوتی ہے؟
BTC کی بالادستی، کرپٹو مارکیٹ کی مجموعی قدر میں موجود، Bitcoin کا شیئر ہے۔ اسے، BTC مارکیٹ کیپ کو کرپٹو کرنسی کی کل مارکیٹ کیپ سے تقسیم کر کے معلوم کیا جاتا ہے۔
لیکن یہ کیوں اہم ہے؟ گزشتہ طور پر، ٹریڈرز نے BTC کی بالادستی کا استعمال یہ سمجھنے کے لیے کیا ہے کہ آیا Altcoin، Bitcoin کے مقابلے میں بڑھتے ہوئے رجحان پر ہے یا گھٹتے ہوئے رجحان پر۔ مثال کے طور پر، ایک اہم تھیوری یہ ہے کہ Altcoin کا رجحان بڑھنے کی صورت میں، کرپٹو مارکیٹ بُل مارکیٹ کی طرف جاتی ہے۔ مثلاً، 2017 میں BTC کی بالادستی میں نمایاں کمی آنے پر Altcoin کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں (BTC کی قیمت میں کمی آنے کی بجائے)، جس کے باعث ساری مارکیٹ بُل مرحلے میں داخل ہو گئی۔
ایک کرپٹو کرنسی سے ہزاروں تک
2011 میں Litecoin کے نام سے پہلا Altcoin پیش کیا گیا، — جسے 2013 میں Forbes میگزین کی طرف سے "Bitcoin کے سال" کی پہچان ملی — مارکیٹ میں داخل ہونے والے نئے Altcoins کی تعداد بڑھنا شروع ہو گئی۔ مئی 2013 کے بعد، کرپٹو مارکیٹ میں کم سے کم دس ٹوکنز شامل ہوئے، جن میں Litecoin (LTC) اور Ripple’s XRP شامل ہیں۔
بیک وقت، متعدد سرمایہ کاروں کی جانب سے پہلی بار ڈیجیٹل اثاثے کی اسپیس دریافت کرنے پر Bitcoin کی قیمت آسمان کو چھونے لگی۔ تاہم، مقابلے کی صورت میں نوآموز افراد کی موجودگی کی وجہ سے، BTC کی بالادستی اس دورانیے میں %95 کے لگ بھگ رہی۔
Ethereum کی آمد
2015 میں Vitalik Buterin اور ڈویلپرز کی ایک ٹیم نے Ethereum (ETH) نیٹ ورک لانچ کیا۔ اس نے بلاک چین کی حیثیت سے Bitcoin کا مقابلہ کرنے کا آغاز کیا، جس نے رقم کے ٹرانسفر جیسی مالیاتی سروسز کے علاوہ استعمال کی دیگر صورتیں فراہم کیں۔ Ethereum کے مقامی ٹوکن Ether (ETH) میں مقابلے سے قطع نظر، Bitcoin نے کرپٹو مارکیٹ کے %90-95 پر بالا دستی جاری رکھی۔ 2017 سے چیزوں میں تبدیلیاں آنے کی شروعات ہوئی — جو کہ کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICO) ترقی کی شروعات تھی۔
ICO کا جنون
کوائن کی ابتدائی پیشکش (ICOs)،2017 سے 2018 تک نمایاں رجحان رہی، جو کرپٹو کے ابتدائی مرحلے پر مشتمل پراجیکٹس کے لیے کراؤڈ فنڈنگ کا معروف طریقہ ہے۔ اس مدت کے دوران، جمع شدہ 10$ بلین سے زیادہ کے ساتھ مجموعی طور پر 2000 کے لگ بھگ منفرد ICOs موجود تھے۔ فنڈز کی آمد کا رخ Bitcoin سے منظر عام پر آنے والے نئے Altcoin کی طرف مڑنے لگا۔ کچھ سرمایہ کاروں نے استعمال کی غیر ثابت شدہ مگر پر کشش صورتوں پر اعتماد کیا، جبکہ کچھ کی طرف سے قیمتوں کے شدید اتار چڑھاؤ سے منافع کمانے میں زیادہ دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
Altcoin کے انوکھے مقابلے کی آمد کی وجہ سے Bitcoin کی بالادستی میں پہلی مرتبہ نمایاں کمی آئی، جس کے باعث جنوری 2018 میں 37% کے ساتھ، اب تک کی سب سے بڑی کمی واقع ہوئی۔
موسم سرما 2018 کے دوران کرپٹو
اگرچہ اس مدت کے دوران کرپٹو کی طرف توجہ میں کافی حد تک اضافہ ہوا تھا، تاہم ICO کی ترقی کافی مختصر تھی۔ سرمایہ کاروں نے کئی ICO پراجیکٹس میں مرکزی بنیادوں کی کمی یا قابل اعتراض کاروباری سرگرمیوں کو محسوس کیا۔ کچھ پراجیکٹس امریکی اور دیگر اتھارٹیز کی طرف سے انضباطی جانچ پڑتال کا شکار بنے۔ اس منفی پہلو نے پوری انڈسٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث مکمل کرپٹو مارکیٹ کو ایک لمبی مدت تک قیمت میں کمی اور مندی کا سامنا کرنا پڑا۔
Bitcoin کی بحالی
بہت سے Altcoins کی طرف سے ٹینکنگ کو فوقیت دینے اور سرمایہ کاروں کے ICOs سے مایوس ہونے کے بعد، BTC کی بالادستی 2018 کے آخری ایام میں آہستہ آہستہ %50 تک واپس آ گئی۔
2019 میں، سال کے آخری دنوں میں 7,000$ کے لگ بھگ کی ٹریڈنگ انجام دیتے ہوئے Bitcoin کی قیمت میں معمولی سی بہتری آئی، جبکہ ستمبر میں BTC کی بالادستی میں %70 تک کا اضافہ ہوا۔ تاہم، 2020 میں دنیا میں COVID-19 کی وباء کے آںے تک یہ ڈیجیٹل اثاثہ کافی حد تک غیر متحرک رہا۔
COVID کی مارکیٹ
2020 میں آغاز کے ساتھ — COVID کے قلیل مدتی اثرات کے بعد — کرپٹو مارکیٹ ایک ریکارڈ توڑ بُل رن میں داخل ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی، 2017 سے BTC کی بلند ترین بالادستی کے بعد سے، 2021 کے وسط میں %39 تک کم ہونے سے پہلے، یہ جنوری 2021 میں %72 تک پہنچ گئی۔
پھیلتی ہوئی وباء کی وجہ سے گھر پر بیٹھے ہوئے بہت سے پریشان افراد نے وقت گزارنے کے لیے ایک روزہ ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کا آغاز کیا۔ اسی دوران وباء کی وجہ سے ہونے والے معاشی مندی کے اثرات کم کرنے کے لیے، دنیا بھر کی حکومتوں نے سنبھلنے کی کوشش کرتی ہوئی اور مشکل کا شکار معیشتوں کو بڑھانے کے لیے کیش رقوم جاری کیں۔ ریٹیل ٹریڈرز نے پہلی بار ان فنڈز کے معقول حصے کو اسٹاکس، فاریکس، یا کرپٹو مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں لگا دیا۔
2020 کے آخری حصے میں کرپٹو پر میڈیا کی تمام تر توجہ کے باعث، Altcoin ریٹیل سرمایہ کاروں، خاص طور پر فوری نفع کے متلاشی نوآموز افراد کے لیے نہایت پرکشش، اور خطرے سے پاک انتخاب بن گیا۔ مثلاً، 2021 میں shiba inu (SHIB) کی قیمت میں 40 ملین سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا۔
مزید براں، غیر مرکزی فنانس (DeFI) اور NFTs جیسی اختراعات میں ترقی، Bitcoin کے مارکیٹ شیئر میں مزید کمی کا باعث بنی، جو بنیادی طور پر Ethereum اور Solana (SOL) جیسی مسابقتی بلاک چینز پر موجود ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، 2021 میں Solana کی بنیادی ٹیکنالوجی میں ادارہ جاتی اور ریٹیل دلچسپی میں نمایاں اضافے کے بعد، اس کی قیمت $1.50 سے بڑھ کر اب تک کی بلند ترین قیمت، یعنی $250 تک پہنچ گئی۔
اس کے بعد سے، BTC کی بالادستی کو %50 سے آگے بڑھنے میں مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ حال ہی میں BTC کی بالادستی میں کم رفتار پیش رفت کا تعلق، ETH 2.0، پروف آف اسٹیک پر Ethereum کا ایک طویل مدت سے مطلوب سوئچ، اور موجودہ بیئر مارکیٹ سے ہو سکتا ہے۔
اختتامی خیالات
حالیہ سالوں میں، Altcoin کی مارکیٹ میں ہونے والی ترقی نے Bitcoin کا مارکیٹ شیئر کم کر دیا ہے۔ ابتدائی سالوں میں موجود محدود مقابلے کے برعکس، اب Bitcoin کو DeFi ٹوکنز، NFT کے بڑھتے ہوئے مشہور سیکٹر، اور دیگر ہزاروں کرپٹو کرنسیز کا سامنا ہے۔
اس کے باوجود، مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے Bitcoin اب بھی اولین کرپٹو کرنسی ہے، جبکہ عین ممکن ہے کہ BTC کی بالادستی میں مستقبل قریب میں کسی قسم کی کمی واقع نہیں ہو گی۔ Bitcoin کی محدود سپلائی کی وجہ سے، بہت سے سرمایہ کار اسے نوآموزوں کے لیے، مالیت کو برقرار رکھنے کا مقام سمجھتے ہیں — یہی وجہ ہے، کہ وہ اسے " ڈیجیٹل گولڈ" کے نام سے تعبیر کرتے ہیں۔
لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ انڈسٹری میں سب سے پہلی کرپٹو کرنسی ہونے کہ وجہ سے، Bitcoin کو ڈیجیٹل اثاثے کی مارکیٹ میں نمایاں اہمیت حاصل ہے۔ تاہم، ہسٹری سے یہ امر ثابت شدہ ہے کہ کسی بہتر چیز کے آنے پر، پہلی چیز کی اہمیت زیادہ دیر تک برقرار نہیں رہتی۔ تاہم، یہ دیکھنا ابھی باقی ہے کہ کیا کبھی Bitcoin کی طرح کرپٹو مارکیٹ پر مسلط رہنے والی کوئی اور کرپٹو کرنسی وجود میں آئے گی۔