WOO نیٹ ورک (WOO) کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
WOO نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
WOO نیٹ ورک کس طرح سے کام کرتا ہے؟
WOO نیٹ ورک کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
WOO X کیا ہے؟
WOOFi کیا ہے؟
WOO ٹوکن
میں WOO کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
میں WOOFi پر WOO کو کس طرح اسٹیک کروں؟
اختتامی خیالات
WOO نیٹ ورک (WOO) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
WOO نیٹ ورک (WOO) کیا ہوتا ہے؟

WOO نیٹ ورک (WOO) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Mar 16, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
9m

TL؛DR

WOO نیٹ ورک ایک گہرا لیکویڈیٹی نیٹ ورک ہے جسے Kronos Research کی جانب سے تیار کیا گیا ہے۔ یہ ٹریڈرز، ایکسچینجز، اداروں، اور DeFi پلیٹ فارمز کو بہترین معیار کی لیکویڈیٹی، ٹریڈ پر عملدرآمد، اور کم یا حتیٰ کہ صفر لاگت پر منافع پیدا کرنے کی حکمت عملیوں تک جمہوری رسائی کے ساتھ مربوط کرتا ہے۔ 

WOO نیٹ ورک اپنے لیکویڈیٹی نیٹ ورک کے حصے کے طور پر مرکزی اور غیر مرکزی دونوں ایکسچینجز کی پیشکش کرتا ہے۔ WOO X (ایک CEX) کم لاگت پر مشتمل ٹریڈنگ، اپنے مطابق بنائے جانے کے قابل ورک اسپیسز، اور گہری لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ WOOFi (ایک DEX) ایک مصنوعی اور پیشگی طور پر فعال مارکیٹ میکنگ کا ایسا نیا ماڈل پیش کرتا ہے جو ایک روایتی ایکسچینج کی آرڈر بُک کی طرح کام کرتا ہے۔ ٹریڈنگ پلیٹ فارم کے صارفین پراجیکٹ کے مقامی ٹوکن WOO کو سواپ، یا اسٹیک کر سکتے ہیں اور یہ کما سکتے ہیں۔ آپ WOO کو Binance پر کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے خرید سکتے ہیں یا اسے دیگر کرپٹو کرنسیز کے عوض ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ WOO کو WOOFi پر انعامات کے لیے بھی اسٹیک کیا جا سکتا ہے۔


تعارف

Bitcoin کی تخلیق کے بعد سے، بلاک چین کی اسپیس بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے، اور یہ دیکھنا آسان ہے کہ آج کل کرپٹو کرنسی کے ایکسچینجز کس قدر اہم ہیں۔ لیکن، اگر ہم سنہ 2016 کا جائزہ لیں، تو اس وقت آپشنز بہت کم تھے۔ صرف Binance جولائی 2017 میں لانچ ہوئی، اور اس وقت کسی قسم کا Uniswap یا دیگر خود کار مارکیٹ میکرز (AMM) موجود نہیں تھے۔ بہت سے لوگوں نے Bitcoin (BTC) اور دیگر ڈیجیٹل اثاثے، براہ راست پیئر ٹو پیئر (P2P) مارکیٹس میں موجود افراد سے یا اوور دی کاؤنٹر (OTC) ٹریڈز کے ذریعے خریدے تھے۔

آج کل (اگر ہزاروں نہیں تو) سینکڑوں کرپٹو ایکسچینجز موجود ہیں جن میں سے کسی کا بھی انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ WOO نیٹ ورک بھی اسی ایکو سسٹم کا حصہ ہے، لیکن یہ ایسے منفرد فیچرز کی پیشکش کرتا ہے جو روایتی کرپٹو ایکسچینج ماڈل سے کہیں زیادہ مفید ہوتے ہیں۔ اگر آپ Binance Lab کی سرمایہ کاریوں میں سے کسی ایک کے متعلق مزید جاننا چاہتے ہیں، تو آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں۔


WOO نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟

WOO نیٹ ورک لیکویڈیٹی کا ایک گہرا نیٹ ورک ہے جو ٹریڈرز، ایکسچینجز، اداروں اور DeFi پلیٹ فارمز کو مربوط کرتا ہے۔ یہ بہت کم یا حتیٰ کہ صفر لاگت کے عوض مارکیٹ کی لیکویڈیٹی، ٹریڈنگ پر عملدرآمد، اور منافع کمانے کی حکمت عملیوں تک جمہوری رسائی فراہم کرتا ہے۔
WOO نیٹ ورک کو 2019 میں مقداری بنیاد پر کام کرنے والی ٹریڈنگ فرم Kronos Research نے تیار کیا تھا، جو روزمرہ کی بنیاد پر 5-10$ بلین پر مشتمل حجم پیدا کرتے ہوئے، تمام بڑے ایکسچینجز پر ایک طویل عرصے سے نمایاں مارکیٹ میکر رہی ہے۔ کرپٹو میں سالوں پر محیط تجربے کے توسط سے، Kronos کی ٹیم نے مرکزی اور غیر مرکزی، دونوں اقسام کے بہت سے کرپٹو ایکسچینجز پر ایک اہم مسئلے - یعنی ناکافی اور ناقابل گنجائش لیکویڈیٹی کا مشاہدہ کیا۔

اس کے بعد، Kronos نے WOO نیٹ ورک کو لانچ کرنے میں مدد کی، جو اب پراڈکٹس کے ایک ایسے سلسلے کی پیشکش کرتا ہے جو صارفین کو کم یا حتیٰ کہ صفر فیس کے ساتھ نسبتاً بہتر لیکویڈیٹی فراہم کرتا ہے۔ Binance Labs نے جنوری 2022 میں $12M کی سرمایہ کاری کے ساتھ WOO نیٹ ورک کی سیریز A+ کے فنڈنگ کے مرحلے کی سربراہی کی۔

WOO نیٹ ورک اپنی اکثر سروسز کو ایک مرکزی ایکسچینج (CEX)، WOO X، اور ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)، WOOFi ، اور اسٹیکنگ پلیٹ فارم کے درمیان تقسیم کرتا ہے۔ WOO نیٹ ورک ادارہ جاتی کلائنٹس کو WOO ٹریڈ کی پیشکش کرتا ہے، جو شراکت دار ایکسچینجز کو API کے ذریعے WOO نیٹ ورک کی لیکویڈیٹی اپنی سروسز میں ضم کرنے کی اجازت دیتی ہے۔


WOO نیٹ ورک کس طرح سے کام کرتا ہے؟

WOO نیٹ ورک مقداری ٹریڈنگ اور ہیجنگ کی حکمت عملیوں کو استعمال کرتے ہوئے لیکویڈیٹی کو جمع اور ضم کرنے کے لیے Kronos Research کے ساتھ کام کرتا ہے۔ لیکویڈیٹی کو مرکزی اور ادارہ جاتی ٹریڈنگ کے اولین پلیٹ فارمز کی ایک بڑی تعداد اور، حال ہی میں، Ethereum، BNB چین، Polygon، اور Avalanche جیسے DeFi نیٹ ورکس کے ذریعے جمع کیا جاتا ہے۔ صارفین API یا WOO X اور WOOFi پر GUI کے ذریعے نیٹ ورک سے براہ راست مربوط ہوتے ہیں۔ دیگر 1inch، 0x، یا Paraswap جیسے DeFi پلیٹ فارمز کے ذریعے بالواسطہ طور پر مربوط ہوتے ہیں۔

dYdX جیسے دیگر پلیٹ فارمز کے مارکیٹ میکرز بھی، اہکسپوژر ہیج کرنے کے لیے WOO نیٹ ورک کو بطور مقام استعمال کر سکتے ہیں۔ صفر فیس کا ماڈل اور ٹیکر آرڈرز کے حوالے سے سازگار شرائط کم لاگت پر مشتمل ہیجنگ کے لیے مثالی ہوتی ہیں۔ حجم میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا آ رہا ہے، اور ستمبر 2021 کے وسط میں، dYdX جیسے مقبول پلیٹ فارمز میں تیزی سے اضافے کے سبب، 24 گھنٹے کا ٹریڈنگ کا حجم $2.5B تک پہنچ گیا تھا۔


WOO نیٹ ورک کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟

WOO نیٹ ورک کی ٹیم کو Citadel، Virtu، Allston، Deutsche بینک، اور BNP Paribas جیسی بہت سی کمپنیز میں خاطر خواہ مالیاتی اور تکنیکی تجربہ حاصل رہا ہے۔ مزید برآں، WOO نیٹ ورک کی پراڈکٹ کی پیشکش میں شامل ہیں:

  • WOO نیٹ ورک - ادارہ جاتی صارفین کے لیے ایک ایسا طریقہ جس کے ذریعے وہ اپنی آرڈر بُکس کو اولین ایکسچینجز کے ساتھ مسابقتی حد تک اپگریڈ کر سکتے ہیں اور ان کی لگائی اور مانگی گئی قیمت کے فرق کو مزید کم کر سکتے ہیں۔
  • WOO X صفر فیس یا حتیٰ کہ منفی فیس کا حامل ٹریڈنگ کا ایسا پلیٹ فارم ہے جو پیشہ ورانہ اور ادارہ جاتی ٹریڈرز کو اعلی معیار کی لیکویڈیٹی اور عمل درآمد کا اختیار فراہم کرتا ہے۔ یہ ورک اسپیس کو اپنے مطابق بنانے کے لیے مکمل طور پر اپنے مطابق بنائے جانے کے قابل ماڈیولز کو فیچر کرتا ہے۔
  • WOOFi پراڈکٹس کا ایک ایسا سلسلہ ہے جس کا مقصد WOO نیٹ ورک کی لیکویڈیٹی کے نیٹ ورک کو DeFi تک پھیلانا اور بہترین قیمتیں، کم ترین فیس، لگائی اور مانگی گئی قیمت کے کم ترین فرق، اور مفید لیکن محفوظ منافع بخش مواقع حاصل کرنے میں DeFi صارفین کی مدد کرنا ہے۔
  • WOO وینچرز، WOO نیٹ ورک کی سرمایہ کاری کا اہم جزو ہے، جو پراجیکٹس اور ایکو سسٹمز کے ساتھ حکمت عملی پر مبنی شراکت داریاں قائم کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ تمام سرمایہ کاریوں سے 50% منافع جات WOO ٹوکن ہولڈرز میں واپس تقسیم کر دیے جاتے ہیں۔


WOO X کیا ہے؟

WOO X WOO نیٹ ورک کا بنیادی پراڈکٹ ہے جو مرکزی فنانس (CeFi) کی ٹریڈنگ سروسز کی پیشکش کرتا ہے۔ ٹریڈنگ کی کم فیس، گہری لیکویڈیٹی، اور اپنے مطابق بنائے جانے کے قابل ورک اسپیسز اس ایکسچینج کی امتیازی خصوصیات ہیں۔

کم فیس کے ساتھ ٹریڈنگ

کوئی پلیٹ فارم منتخب کرتے وقت فیس کسی بھی ٹریڈر کے انتخاب کا ایک اہم حصہ ہوتی ہیں۔ WOO X پر دستی طور پر (API استعمال کیے بغیر) ٹریڈ ٹریڈ کرنے والے صارفین درجہ 2 کا اسٹیٹس حاصل کر کے اپنی میکر اور ٹیکر فیس کو کم کر سکتے ہیں۔ درجہ 2 ان افراد کے لیے دستیاب ہے جو WOO X پر 1800 WOO اسٹیک کرتے ہیں، اور CEX وقتاً فوقتاً درجہ 2 کے صارفین پر اضافی فوائد لاگو کرتا ہے۔

گہری لیکویڈیٹی

کسی بھی ایکسچینج کی کامیابی کا راز خریداروں اور فروخت کنندگان کے اپنے آرڈرز کو مؤثر طریقے سے مکمل کرنے کی صلاحیت میں پوشیدہ ہوتا ہے۔ مثالی طور پر، بڑے آرڈرز کے لیے یا تو معمولی سی سلِپیج ہونی چاہیئے یا پھر ہونی ہی نہیں چاہیئے اور لگائی اور مانگی گئی قیمت کا فرق بھی کم ہونا چاہیئے، اور ایسا صرف گہری لیکویڈیٹی کے ساتھ ہی ممکن ہو سکتا ہے۔ اس کا بس اتنا سا مطلب ہے کہ بہت سے لوگ کرپٹو کو آرڈر بُک پر خریدنے اور بیچنے کی غرض سے سپلائی کرتے ہیں، اور ایکسچینج مانگ کو بآسانی پورا کر سکتا ہے۔ 

WOO نیٹ ورک پلیٹ فارم اور پیشہ ورانہ لیکویڈیٹی کے فراہم کنندگان، ایکسچینجز، مارکیٹ میکرز اور اداروں کو استعمال کرتے ہوئے اپنی لیکویڈیٹی حاصل کرتا ہے۔ WOO X کا اہم ترین فراہم کنندہ Kronos Research ہے، جوکہ ایک ایسی ٹریڈنگ فرم جو مارکیٹ میکنگ کی سرگرمیاں انجام دیتی ہے۔ Kronos Research کے ذریعے گہری لیکویڈیٹی کی بنیاد فراہم کرتے ہوئے، WOO X نیٹ ورک کی جانب مزید لیکویڈیٹی کو راغب کر سکتا ہے۔

اپنے مطابق بنائے جانے کے قابل ورک اسپیسز

WOO X صارفین کو ویجیٹس، چارٹس اور مرضی کے مطابق بنائے جانے کے قابل دیگر عناصر کے ذریعے اپنے ٹریڈنگ ویو کو اپنے مطابق بنانے کی اجازت دیتا ہے۔ زیادہ تجربہ کار صارفین کے لیے، یہ انہیں ان معلومات اور ٹولز تک رسائی فراہم کرتا ہے جن کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ TradingView تکنیکی تجزیات کے اشارے تخلیق کرنے کے لیے بھی چارٹنگ کے جدید ٹولز فراہم کرتا ہے۔


WOOFi کیا ہے؟

WOOFi ایک BSC پر مبنی خودکار مارکیٹ مارکیٹ ہے جو قیمتوں کے تعین کے لیے مصنوعی اور پیشگی طور پر فعال مارکیٹ میکنگ ماڈل (sPMM) کو استعمال کرتی ہے۔ زیادہ تر عام AMMs مزید واضح، کلاسیکی اور مستحکم پراڈکٹ مارکیٹ مارکیٹ (CPMM) کا استعمال کرتے ہیں۔ WOOFi تین بنیادی فیچرز کی پیشکش کرتا ہے:
1. سواپ کرنا - صارفین WOOFi کے لیکویڈیٹی پولز میں ٹوکن جوڑوں کے درمیان سواپ کر سکتے ہیں۔ sPMM ماڈل میں Ethereum (ETH) پر Uniswap جیسے AMMs کی نسبت روایتی ایکسچینج کی آرڈر کی بُک سے زیادہ مماثلتیں ہوتی ہیں۔ sPMM Binance جیسے مرکزی ایکسچینجز سے آرڈر بُک کی قیمتوں کو اسکین کرنے اور ٹریڈ کی موزوں قیمت کا حساب لگانے کے لیے WOO نیٹ ورک کے مارکیٹ ڈیٹا اوریکلز پر انحصار کرتا ہے۔
اس میں لیکویڈیٹی ایک روایتی دوہرے اثاثہ جاتی لیکویڈیٹی پول (LP) سسٹم کی بجائے واحد پولز سے حاصل ہوتی ہے۔ WOOFi کم لیکویڈیٹی کے حامل اثاثہ جات فراہم کرنے والے سرمایہ کاروں کو مراعات فراہم کرتے ہوئے ان اثاثوں کی نظم کاری کرتا ہے اور دوبارہ سے ان کے بیچ توازن قائم کرتا ہے۔
2. کمائی - صارفین دیگر DEXs اور انفرادی اثاثوں سے LP ٹوکنز کو ڈپازٹ کر سکتے ہیں تاکہ ان کے ساتھ منافع جاتی فارمنگ شروع کی جا سکے۔ یہ والٹس آپ کو اپنی دلچسپیوں کو یکجا کرنے کا موقع فراہم کرتے ہوئے، خودکار طور پر اور مؤثر طریقے سے منافع جات کی دوبارہ سرمایہ کاری کرتے ہیں۔
3. اسٹیکنگ - WOO ہولڈرز WOOFi پر سواپ کے عمل اور کمائی سے حاصل ہونے والی آمدن میں شیئر وصول کرنے کے لیے اپنے ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔


WOO ٹوکن

WOO نیٹ ورک کا مقامی ٹوکن WOO ہے، جو تمام DeFi اور CeFi پراڈکٹس اور فراہم کردہ سروسز کو متحد کرنے والی قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 3 بلین ٹوکنز ہے، جو ماہانہ ٹوکن ضائع ہونے کے عمل کے ساتھ اس وقت تک بتدریج کم ہوتی رہتی ہے جب تک کہ زیادہ سے زیادہ سپلائی کا 50% ضائع نہیں ہو جاتا۔

WOO ایک ایسا سہولتی ٹوکن ہے جو BNB چین، Ethereum، Avalanche، Polygon، Solana، Arbitrum، Fantom، اور NEAR جیسے برجز کے ذریعے متعدد بلاک چینز پر موجود ہوتا ہے۔ یہ مختلف چینز پر نمایاں DEXes میں سرایت کر چکا ہے: Bancor، SushiSwap، Uniswap، PancakeSwap، QuickSwap، اور SpookySwap۔

WOO ٹوکن WOO X کی صفر فیس پر مشتمل ٹریڈنگ، ٹریڈنگ کی ریبیٹس (کمائی کے لیے ٹریڈ کریں)، اسٹیکننگ، رعایتوں، WOO وینچرز کے ایئر ڈراپس، اور گورننس کی سہولیات تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ آئیں اس کی موجودہ اور آنے والی استعمال کی صورتوں کا ذرا تفصیلی جائزہ لیتے ہیں۔

1. گورننس - WOOFi اور WOO X دونوں پر موجود WOO کے اسٹیکرز، نیز کسی آن چین والیٹ میں 1,800 WOO ہولڈ کرنے والا کوئی بھی شخص، تجاویز تخلیق کر کے یا WOO کی DAO (غیر مرکزی خودکار آرگنائزیشن) میں ووٹنگ کے ذریعے غیر مرکزی گورننس میں حصہ لے سکتا ہے۔
2. اسٹیکنگ - WOO ٹوکنز کو اسٹیک کر کے، آپ اپنی ٹریڈنگ کی فیس کو کم کر سکتے ہیں اور حتیٰ کہ WOO X پر صفر فیس سے بھی مستفید ہو سکتے ہیں۔ WOO X پر بڑے حجم کے حامل ٹریڈرز اپنی ٹریڈنگ کی حدود میں اضافے اور فیس کم کرنے کے لیے بھی WOO کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔
3. منافعے کی تقسیم - WOO وینچرز کے ابتدائی مراحل میں موجود پراجیکٹ کی سرمایہ کاریوں سے حاصل ہونے والے ٹوکنز کا ایک حصہ WOO X پر WOO ٹوکن کے اسٹیکرز میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ آپ WOOFi پر بھی اپنے WOO کو اسٹیک کر سکتے ہیں اور سواپ کریں اور کمائیں پر مشتمل دونوں پراڈکٹس کی فیس سے منافع جات کما سکتے ہیں۔
4. لیکویڈیٹی کی فراہمی اور منافع جاتی فارمنگ - آپ SushiSwap، Uniswap، PancakeSwap، اور مزید بہت سے ایکسچینجز پر موجود لیکویڈیٹی پولز اور فارمز میں داخل ہونے کے لیے اپنے WOO کو استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ متعدد بلاک چینز پر مواقع فراہم کرتے ہیں۔
5. ادھار دینا اور ادھار لینا - آپ اپنے WOO کو کرپٹو قرضہ جات کے لیے بطور ضمانت استعمال کر سکتے ہیں اور اسے دیگر صارفین کو ادھار پر دے سکتے ہیں۔
6. سوشل ٹریڈنگ - مستقبل میں، WOO اسٹیکرز بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ٹریڈرز کی، ٹریڈنگ کی اعلیٰ سطحی پیشہ ورانہ حکمت عملیوں کی برابری کر سکیں گے۔
7. WOO ٹوکن کے سرمائے کا ضیاع - WOO ہر ماہ WOO کو واپس خریدنے اور اس کا سرمایہ ضائع کرنے کے لیے پلیٹ فارم کی 50% آمدنی کو استعمال کرتا ہے۔


میں WOO کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

WOO کو Binance پر دو طریقوں سے خریدا جا سکتا ہے۔ پہلے، آپ منتخب شدہ فیاٹ کرنسیز استعمال کرتے ہوئے کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ Binance کے [Buy Crypto with Debit/Credit Card] صفحے پر جائیں، اس کرنسی کو منتخب کریں جسے آپ استعمال کرنا چاہتے ہیں، اور پھر نیچے والی فیلڈ میں WOO کو منتخب کریں۔ اپنی خریداری کی تصدیق اور مزید ہدایات کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔


آپ WOO کے عوض BUSD اور BNB جیسی کرپٹو کرنسیز بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑوں کی فہرست کو تلاش کرنے کے لیے ایکسچینج ویو پر جائیں اور ٹریڈنگ کا جوڑا تلاش کریں کی فیلڈ میں WOO ٹائپ کریں۔ ایکسچینج ویو کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، Binance ویب سائٹ پر TradingView کیسے استعمال کریں پر جائیں۔


میں WOOFi پر WOO کو کس طرح اسٹیک کروں؟

آپ منافعے کی کمائی شروع کرنے کے لیے BNB کی اسمارٹ چین کے WOOFi پلیٹ فارم پر WOO کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔ اسٹیکنگ کے بعد، آپ کو اپنے پول کے شیئر کی رسید کے طور پر xWOO موصول ہو گا۔ WOOFi پر WOO کی روزانہ خریداری پر فیس کو سواپ کریں تو اس کے بعد یہ پول میں شیئر کر دی جاتی ہے۔ آپ کے اسٹیک کو ہٹانے کے بعد، آپ کا xWOO ضائع کر دیا جائے گا، اور آپ کو آپ کا ابتدائی ڈپازٹ بمع حاصل ہونے والا سود موصول ہو گا۔ یہ مت بھولیں کہ آپ کو اپنی ٹرانزیکشن کی فیس کی ادائیگی کے لیے BEP-20 BNB کی ضرورت ہو گی۔
1. شروعات کرنے کے لیے، WOO کے حامل اپنے والیٹ کو [Connect Wallet] بٹن کے ذریعے WOOFi پلیٹ فارم سے مربوط کریں۔


2. وہ رقم درج کریں جسے آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں اور [APPROVE] پر کلک کریں۔


نوٹ کریں کہ اس مدت کے اختتام سے پہلے رقم نکلوانے کے لیے 5% جرمانے کے ساتھ 7 روزہ لاک ان کی مدت درپیش ہے۔


اختتامی خیالات

اگر آپ CEX کی سکیورٹی اور DeFi پلیٹ فارمز پر غیر فہرست کردہ ٹوکنز تک رسائی چاہتے ہیں تو اس صورت میں WOO نیٹ ورک ایک باسہولت آپشن ہے۔ لیکویڈیٹی پر مرکوز ان کی توجہ، بلاک چین کے ایسے صارفین کے لیے ناگزیر ہے جو کسی بھی طرح سے سلِپیج سے بچنا چاہتے ہیں۔ مجموعی طور پر، یہ پراجیکٹ ان نایاب آپشنز میں سے ایک ہے جو CEX اور DEX کی سروسز کو یکجا کرتے ہیں۔

جیسے جیسے DeFi اور CeFi کی اسپیس میں WOO نیٹ کی لیکویڈیٹی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، WOO ٹوکن کی سہولت میں بھی وسعت پیدا ہوتی جا رہی ہے۔ تجربہ کار ٹیم کا امتزاج، Binance جیسی انڈسٹری کے ممتاز اداروں کی جانب سے معاونت، اور ناگزیر پراڈکٹس کا ایک سلسلہ آج انڈسٹری میں یہ نمایاں مقام حاصل کرنے میں اس کے لیے مددگار ثابت ہوا ہے۔ اس اضافے کو جاری رکھنے کے لیے، WOO نیٹ ورک اپنی پراڈکٹس، فیچرز، اور شراکت داریوں کی وسیع فہرست میں بھی توسیع کا ارادہ رکھتا ہے۔