TL؛DR
کرپٹو تحویل دار یہ ظاہر کرنے کے لیے پروف آف ریزروز (PoR) آڈٹس استعمال کرتے ہیں کہ وہ فنڈز کو مکمل طور پر ہولڈ کر رہے ہیں۔ Binance بیرونی آڈٹس سر انجام دیتا ہے اور ان کو عوامی سطح پر شائع کرتا ہے، جبکہ فریق ثالث آڈیٹرز کرپٹو گرافک تکنیک استعمال کرتے ہوئے ان کی توثیق کرنے میں مدد کرتے ہیں تاکہ اس بات کو ثابت کیا جا سکے کہ صارفین کے فنڈز کمپنی کے ریزروز میں محفوظ طور پر ہولڈ کردہ ہیں۔ Binance صارفین اس بات کی آزادانہ طور پر بھی توثیق کر سکتے ہیں کہ ان کو اکاؤنٹ بیلنسز اِن آڈٹس میں شامل ہیں۔
تعارف
بلاک چین ٹیکنالوجی کے فعال کردہ کرپٹو گرافک ثبوت کرپٹو ایکسچینجز کی مالیاتی ٹرانزیکشن کو شفاف بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ پروف آف ریزروز (PoR) کرپٹو کے تحویل داروں کا آڈٹ کرنے کے لیے مجاز فریم ورک تخلیق کرتے ہوئے اس شفافیت کو مزید بڑھاتے ہیں۔
تاہم، چوںکہ یہ ایک قدم آگے ہے، اس لیے PoR کو ایکو سسٹم کو مزید شفاف اور قابل اعتماد بنانے کے لیے بہتری کی ضرورت ہے۔
پروف آف ریزروز (PoR) کیا ہے؟
PoR آڈٹ کا ہدف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ تحویل دار اپنے کلائںٹ کے فنڈز کو مکمل طور پر ہولڈ کیے ہوئے ہیں۔ کرپٹو کرنسی میں تحویلی کاروبار ڈپازٹ کرنے والوں اور عوام کے لیے ثابت کرنے کی خاطر PoR آڈٹس استعمال کرتے ہیں کہ ان کے ڈپازٹس ان کے بیلنسز سے مماثل ہیں۔ یہ آڈٹس خود مختار فریقین ثالث انجام دیتے ہیں تاکہ ریزرو ڈیٹا کے غلط ہونے کے امکان کو ختم کیا جا سکے۔
PoR متعدد وجوہات کے لیے ضروری ہے۔ سب سے پہلے، یہ صارفین کو اس بات کی توثیق کرنے کے قابل بناتا ہے کہ کرپٹو ایکسچینج پر ان کی جانب سے ہولڈ کیے جانے والے بیلنس کو اثاثے کی مکمل معاونت حاصل ہے۔ دوسرا یہ کہ، یہ شفافیت کے معیارات پر پورا اترنے کے لیے کاروباروں کو اخذ کرتا ہے، جو کہ ان کا مشکوک یا غیر قانونی مالیاتی سرگرمی میں مشغول ہونے کو مشکل بناتا ہے۔
مثال کے طور پر، PoR کو صارفین اور کاروبار دونوں کے لیے مفید ہونا چاہیئے۔ یہ سکیورٹی کے خطرات کو کم کر کے اور نقصان پہنچانے والے افراد سے بچا کر صارفین کو محفوظ کرتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، یہ کاروباروں کو اپنی ساکھ بڑھاتے ہوئے صارفین کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔
کرپٹو ایکسچینج آڈٹ کرنے کی صلاحیت زیادہ شفاف کرپٹو ایکو سسٹم تخلیق کرتی ہے۔ مثلاً، PoR ایکسچینجز کو ان بینکس کے طور پر کام کرنے سے روکتا ہے جو کہ فریق ثالث کو ڈپازٹ کردہ قرض پر دیتے ہیں۔
اسی طرح، ایکسچینجز دیگر پروٹوکول یا کاروباروں میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے ڈپازٹس استعمال نہیں کر سکتے۔ دوسرے الفاظ میں، PoR کمپنیوں کی جانب سے منافع اور صارف کے اثاثے کی ہولڈنگز سے ممکنہ ریٹرنز بڑھانے کے خطرے کو ختم کرتا ہے۔
PoR کے ساتھ، کوئی بھی ادارہ یہ ثابت کر سکتا ہے کہ کرپٹو ایکسچینج اپنے صارفین کے ڈپازٹس کو مکمل طور پر ہولڈ کرتی ہے۔ لہٰذا، ایکسچینجز کو ان بیلنسز کے استعمال میں کوتاہی نہ کرنے کی ترغیب دی جاتی ہے کیوںکہ اس کے باعث صارفین کا ان پر سے اعتماد اٹھ جائے گا اور ان کا ارتقاء متاثر ہو گا۔
PoR کی توثیق کیا کام کرتی ہے؟
PoR تصدیق میں، آڈیٹر کرپٹو گرافی استعمال کرتے ہوئے ہر اکاؤنٹ کے بیلنس کی شمولیت کی توثیق کرتا ہے۔ اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں چند اہم مراحل ہیں۔
سب سے پہلے، آڈیٹر تمام اکاؤںٹ کے بیلنسز کا اسنیپ شاٹ لیتا ہے۔ پھر یہ فنڈ ڈیٹا کو Merkle ٹری میں تبدیل کرتا ہے، جس کو زیادہ آسان کارروائی کے لیے ڈیٹا کی بڑی مقدار ترتیب دینے کی خاطر استعمال کیا جاتا ہے۔
صارف کے بیلنس ڈیٹا کو "لیف" میں ہیش کیا جاتا ہے۔ پھر "لیوز" کے اس گروپ کو "برانچ" بنانے کے لیے ہیش کیا جاتا ہے، اور "برانچز" کے گروپ کو "روٹ' بنانے کے لیے ہیش کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد، آڈیٹر صارف کے ایڈریس کی ملکیت کی توثیق کرنے کے لیے متعدد طریقہ کار استعمال کر سکتا ہے۔ مثلاً، Binance پر، آڈیٹر کے پاس ملکیت کی شناخت کرنے کے تین طریقہ کار ہوتے ہیں۔ جب ایکسچینج کی جانب سے اس معلومات کو حاصل کرنے کی کارروائی کی جاتی ہے، تو آڈیٹرز بھی اس کی توثیق کرتے ہیں۔
کرپٹو گرافک پیغام دستخط کرنا: ایک آڈیٹر اپنی منسلک کردہ نجی کلید (کلیدیں) استعمال کرتے ہوئے کرپٹو گرافک طور پر دستخط کرنے کے لیے ایکسچینج کو ایک منفرد پیغام بھیجے گا۔
فنڈز کی مختص کردہ منتقلی: ایکسچینج کو "فنڈز کی مختص کردہ منتقلی" انجام دینے کا کام دیا جاتا ہے، جبکہ انتظامیہ عوامی کلید/ایڈریس مخصوص وقت پر ایک خاص رقم منتقل کرے گی اور متعلقہ بلاک چین پر مختص کردہ ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے کے لیے ٹرانزیکشنل ہیش حاصل کرے گی۔
بلاک چین ایکسپلورر پر ایڈریسز تلاش کریں: آڈیٹر بالترتیب Etherscan اور BscScan پر ETH اور BSC (Binance کی صورت میں) ایڈریس (ایڈریسز) کو تلاش کر سکتے ہیں، تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایڈریسز کو ایکسچینج کی ملکیت کے طور پر ٹیگ کیا گیا ہے۔
اگر بیلنسز دریافت کی ان اقسام سے مماثل ہوتے ہیں، تو ایکسچینج کا توثیق شدہ PoR ہوتا ہے اور یہ دکھاتی ہے کہ اس نے مکمل طور پر ڈپازٹ کردہ اثاثوں کو ہولڈ کیا ہوا ہے۔
PoR: حدود اور ممکنہ بہتریاں
کرپٹو ایکسچینج کے بیلنسز تبدیل ہوتے ہیں کیوںکہ صارفین اپنے اثاثوں کو اندر اور باہر منتقل کرتے ہیں۔ PoR کا مسئلہ یہ ہے کہ یہ صرف آڈٹ کے مخصوص وقت پر ریزرو بیلنسز کی درستگی کی توثیق کرتا ہے۔ یہ دشورای پیدا کر سکتا ہے کیوںکہ کوئی بھی مسائل دیر سے ظاہر ہو سکتے ہیں اور ممکن ہے کہ تحویل دار حقائق کو حذف کرنے کے لیے اس موقع سے فائدہ اٹھائے۔
یہ بات بھی نوٹ کرنا اہم ہے کہ فریق ثالث کاروبار آڈٹس سر انجام دیتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ آڈٹ کے نتائج ہر آڈیٹر کی قابلیت پر منحصر ہو سکتے ہیں یا ممکن ہے کہ وہ بیرونی دلچسپیوں سے متاثر ہوں۔
لیکن کوئی کرپٹو ایکسچینج صارفین کے اعتماد کو بڑھانے اور برقرار رکھنے کے لیے اپنے PoR آڈٹ کو کیسے بہتر بنا سکتی ہے؟ یہ آڈٹس کے درمیان وقفوں کو کم کرتے ہوئے آغاز کر سکتی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ مختلف ادوار کے درمیان کسی قسم کی مشتبہ مالیاتی سرگرمیاں نہیں ہیں۔ ایکسچینج اچھی ساکھ کی حامل فریقِ ثالث کی ایسی فرم کو بھی استعمال کر سکتی ہے جو اس میں یا اس سے متعلقہ اداروں میں کسی قسم کا مالی مفاد نہ رکھتی ہو۔
کرپٹو ایکسچینجز زیادہ شفافیت کی پیشکش کرنے کے لیے PoR کو استعمال کرتے ہیں، جو کہ مالی بحران کے دوران ضروری ہے۔ چونکہ بلاک چین ٹیکنالوجی روایتی بینکنگ سسٹم کی طرح محض اعتماد اور مواصلات کے بجائے ریاضی اور کرپٹو گرافی کو استعمال کرتی ہے، اس لیے یہ مالیاتی مارکیٹ کو آڈٹ کرنے کے لیے مزید بہتر طریقہ پیش کر سکتی ہے۔
اس بات کی توثیق کرنا کہ آپ کا اکاؤنٹ آڈٹ کیا جا چکا ہے
آپ آخری PoR آڈٹ میں از خود اپنے Binance اکاؤنٹ کی شمولیت کی توثیق کر سکتے ہیں۔ درج ذیل اقدامات پر عمل کریں۔
اپنے Binance اکاؤنٹ میں لاگ ان کریں اور اپنے کرسر کو "والیٹ" پر لائیں۔ اس کے بعد، "آڈٹس" کے ٹیب کو منتخب کریں۔
آپ کو حالیہ آڈٹس نظر آئیں گے جن میں PoR کارروائی کے تحت آپ کے اکاؤنٹ بیلنس کی توثیق کی گئی تھی۔
ایک مخصوص آڈٹ منتخب کریں جس کے لیے آپ کو مزید معلومات درکار ہیں۔ یہاں، آپ Merkle ٹری بھی ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔
اختتامی خیالات
آپ یہ دیکھنے کے لیے PoR آڈٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں کہ آیا کرپٹو تحویل دار آپ کے اور دیگر صارفین کے فنڈز کے مکمل ریزروز کو ہولڈ کرتا ہے۔ ان آڈٹس کو کرپٹو ایکسچینجز کو صارفین کے فنڈز کے حوالے سے کوتاہی کرنے سے روکنا چاہیئے اور کرپٹو اسپیس میں شفافیت بہتر بنانے میں مدد کرنی چاہیئے۔
PoR کرپٹو کے صارفین کا اعتماد دوبارہ حاصل کرنے اور اسے قائم رکھنے کے حوالے سے پہلا قدم ہے۔ اس کے علاوہ، یہ ایکسچینجز کے لیے مزید تقاضوں کو تشکیل دیتا ہے، جو کہ ممکنہ طور پر صارفین کے فنڈز کو ترجیح دیں گے اور انڈسٹری کو تمام لوگوں کے محفوظ اور مزید شفاف بنائیں گے۔