Jasmy (JASMY) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
ڈیٹا اور میٹاورس میں کیا مسئلہ درپیش ہے؟
Jasmy کیا ہے؟
Jasmy کس طرح سے کام کرتا ہے؟
Jasmy میٹاورس ٹوکن کیا ہے؟
میں JASMY کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
اختتامی خیالات
Jasmy (JASMY) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Jasmy (JASMY) کیا ہے؟

Jasmy (JASMY) کیا ہے؟

درمیانہ
شائع کردہ May 10, 2022اپڈیٹ کردہ Jun 1, 2022
4m

TL؛DR

Jasmy، IoT کے اس دور میں ایک ایسا بلاک چین پلیٹ فارم ہے جس کی توجہ کا مرکز ڈیٹا سکیورٹی اور شیئر کرنے کی سروسز فراہم کرنا ہے۔ ٹیم اور بلاک چین صارفی ڈیٹا کی حفاظت کرنے اور میٹاورس کی ایک غیر مرکزی دنیا بنانے کے لیے بھی پُر عزم ہیں۔ یہ تمام نکات ڈیٹا کی قدر کو شیئر کرنے میں اضافے کا باعث بنتے ہیں۔ 


تعارف

Bloomberg صنعتی تحقیقاتی ادارے کے مطابق، میٹاورس کا مارکیٹ سائز اگلے دو سالوں کے اندر حیرت انگیز طور پر $800 بلین تک پہنچ جائے گا۔ ترقی اور بڑھوتری کے اس وسیع امکان کے ساتھ، Jasmy اس کام کے لیے خود کو تیار کر رہا ہے کہ اس نئے تکنیکی رجحان میں اپنے ڈیٹا کی ملکیت حاصل کرنے میں میٹاورس کے صارفین کی مدد کر سکے۔


ڈیٹا اور میٹاورس میں کیا مسئلہ درپیش ہے؟

ایک میٹاورس کا تصور بے حد مقبول ہے، لیکن اس کے ساتھ ہی، یہ نسبتاََ نیا بھی ہے۔ یہ موضوع گزشتہ برس سے ترقی کی ایک بڑی بنیاد رہا ہے اور ایسے سامعین کی ایک بڑی تعداد کو متوجہ کیا ہے جو اس کو دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ 

میٹاورس کا ایک اہم حصہ اس کی کاروباری، ادائیگی، آن لائن، اور دیگر ڈیجیٹل معیشتوں کا مجموعہ ہے۔ صارفین کی جانب سے تخلیق کردہ مواد ممکنہ طور پر زائد مالیت کا حامل ہو سکتا ہے۔ اب بلاک چین کی اس ٹیکنالوجی کے ساتھ اس ڈیٹا کی سکیورٹی اور گردش یقینی بنانے کا ایک بہت بڑا موقع حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 

تاہم، میٹاورس اور بلاک چین کی دنیاؤں کا ایک نمایاں مسئلہ ایک موثر، اور غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے سسٹم کی کمی ہے۔ ہم اکاؤنٹ بیلنسز کے متعلق سادہ معلومات تو اسٹور کر سکتے ہیں، لیکن بلاک چین پر ویڈیوز اور تصاویر جیسے جامع ڈیٹا کو اسٹور کرنا زیادہ مشکل ہے۔ 

نوڈز کو درپیش، بلاک چین کی مکمل کاپی رکھنے کی ضروت کے ساتھ، بلاک چین اسٹوریج کا ایک موثر حل چلانا کوئی آسان بات نہیں ہے۔


Jasmy کیا ہے؟

Jasmy ایک ایسا بلاک چین پلیٹ فارم ہے، جس کی بنیاد Tokyo میں 2016 میں Sony کے ایک سابقہ ملازم، Kazumasa Sato نے رکھی۔ اس کی توجہ کا مرکز، میٹاورس اور انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT) کے اس دور میں ڈیٹا سکیورٹی ڈویلپ کرنا اور ڈیٹا شیئر کرنے والی سروسز فراہم کرنا ہے۔ یہ نظریہ صارفین کو حقیقی معنوں میں اپنے ڈیٹا کا مالک بننے، اور اگر ان کی خواہش ہو تو اسے نفع بخش بنانے کے قابل بناتا ہے۔ 
Jasmy کی ٹیکنالوجی کے ساتھ، نیٹ ورک پر بنی ہوئی میٹاورس کی ایپلیکیشنز اپنے درمیان ڈیٹا ایکسچینج کے لیے براہ راست برجز کو قائم کر سکتی ہیں۔ یہ ایپلیکیشن اسٹوریج کے ایک غیر مرکزی حل کا باعث بنتی ہے جو میٹاورس کی ایپلیکیشنز کے لیے موزوں ہے۔ یوں Web 3.0 کے عروج اور ڈیٹا کی بہتر ہوتی رسائی کے ساتھ، Jasmy کے پاس میٹاورس کی اسپیس میں کچھ منفرد تخلیق کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔


Jasmy کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Jasmy کے پاس ٹیکنالوجی کے کئی مختلف فیچرز اور پہلو ہیں جو اپنے اہداف حاصل کرنے میں اس کی مدد کرتے ہیں:  

میٹا ڈیٹا کی اسٹوریج

IoT، مرموز کاری کی ٹیکنالوجی، اور تقسیم شدہ اسٹوریج کی مدد سے، صارفین میٹاورس کے استعمال کی صورتوں کے لیے کوڈ، ٹیکسٹ، معلومات، تصاویر، ویڈیوز، حرکات، اور آڈیو محفوظ طریقے سے اسٹور کر سکتے ہیں۔ Jasmy یہ عمل ذاتی ڈیٹا لاکر اور InterPlanetary File System (IPFS) کا استعمال کرتے ہوئے فائلز کی اسٹوریج کے ذریعے انجام دیتا ہے۔ یہ میکانزم پیئر-ٹو-پیئر نیٹ ورک میں ڈیٹا صارفین کے مابین تقسیم کرتا ہے۔

شناختی ID

Jasmy ایک منفرد، غیر متغیر، اور بذات خود کنٹرول کیا جانے والا غیر مرکزی شناختی حل فراہم کرتا ہے۔ یہ پیشکش صارفین کو اپنے ڈیٹا تک مزید آسان رسائی اور آن-چین ورچوئل شناخت فراہم کرتی ہے۔ ڈیجیٹل شناختیں قائم کرنے کے لیے بلاک چین پر مبنی سسٹم ہر اس پروٹوکول کے لیے موزوں ہے جو ڈیٹا اسٹوریج کو سنجیدگی سے لیتا ہے۔

مشغولیتی گیمز کی دنیائیں

Jasmy پروٹوکول نان-فنجیبل ٹوکنز (NFT) کی صورت میں کرداروں، سازو سامان، اسکنز، اور میٹا ورس گیم کے دیگر اثاثوں کی تخلیق اور ان کی اسٹوریج ممکن بناتا ہے۔ صارفین ان اثاثوں کے مالک بن سکتے ہیں اور اپنے ذاتی ڈیٹا کے ساتھ قدر پیدا کرتے ہوئے، انہیں ثانوی NFT اور کرپٹو مارکیٹس پر ٹریڈ کر سکتے ہیں۔  

IoT ڈیوائسز اور سازو سامان

میٹاورس کا ایک کلیدی پہلو اس کی مشغولیتی نوعیت ہے۔ یہ امر IoT اور ورچوئل حقیقت (VR) کے سازو سامان کو صارفی تجربے کے لیے اہم بناتا ہے۔ Jasmy پروٹوکول کے ساتھ IoT ٹیکنالوجیز، سینسر ماڈیولز، آگمینٹڈ ریئلیٹی (AR)، اور VR ڈیوائسز، سب کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔


Jasmy میٹاورس ٹوکن کیا ہے؟

JasmyCoin، JASMY، Jasmy ایکو سسٹم کا ERC-20 گورننس اور سہولتی کرپٹو کرنسی کا ٹوکن ہے۔ JASMY کو Ethereum پر منٹ کیا گیا تھا اور یہ استعمال کی صورتوں کی وسیع اقسام کا حامل ہے۔ یہ کسی مخصوص رویے کی حوصلہ افزائی کرنے اور گیم اور کمیونٹی گورننس، دونوں میں ایک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ JASMY کے استعمال کی صورتوں میں شامل ہیں:

1. Jasmy گیمز میں پلیئرز کو انعامات سے نوازنا اور انہں ترغیب دینا۔

2. مسٹری بلائنڈ باکس Foundry Heroes کی خریداری۔

3. میٹاورس، درون-گیم اثاثوں جیسا کہ ہیروز، ہتھیار، قابل استعمال اشیاء، اور زمین کو خریدنا۔

4. لیکویڈیٹی پولز میں لیکویڈیٹی مائننگ کے لیے اسٹیکنگ کرنا اور ٹوکن کے انعامات کو حاصل کرنا۔

5. JASMY کو ہولڈ کرتے ہوئے Jasmy کے ڈیٹا لاکرز میں دستیاب ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا۔

6. تجاویز پر ووٹنگ کے ذریعے Jasmy کے گورننس میکانزم میں حصہ لینا۔ یہ حتمی طور پر اس کی کمیونٹی کو ایک غیر مرکزی خودمختار آرگنائزیشن (DAO) کے طور پر کام کرنے کی اجازت دے گا۔

کمیونٹی کے اراکین کو ان کی تخلیقات اور Jasmy میٹاورس کے ایکو سسٹم میں حصہ ڈالنے کے بدلے میں انعام دینے کے لیے بھی JASMY ٹوکنز استعمال کیے جائیں گے۔


میں JASMY کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

آپ Binance کرپٹو کرنسی کے ایکسچینج پر دو طریقوں سے JASMY کو خرید سکتے ہیں۔ پہلا یہ کہ، آپ JASMY کو مختلف فیاٹ کرنسیز، بشمول USD اور EUR کے ساتھ کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ استعمال کرتے ہوئے خرید سکتے ہیں۔ Binance کے [Buy Crypto with Debit/Credit Card] صفحے پر جائیں، وہ کرنسی منتخب کریں جس میں آپ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، اور پھر نیچے دی گئی فیلڈ میں موجود JASMY منتخب کریں۔ 

اپنی درخواست کی تصدیق کے لیے [Continue] پر کلک کریں اور دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔


آپ Bitcoin (BTC)، Ether (ETH)، BNB، اور Tether (USDT) جسی کرپٹو کرنسیز بھی JASMY کے لیے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ Binance کے اسپاٹ ویو پر جائیں اور ٹریڈنگ کے جوڑے کی تلاش کی فیلڈ میں JASMY ٹائپ کریں۔ یہ ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑے ڈسپلے کر دے گا۔ ایکسچینج ویو پر مزید معلومات کے لیے،  Binance ویب سائٹ پر TradingView کس طرح استعمال کیا جائے کے ہدایت نامے کو ملاحظہ کریں۔




اختتامی خیالات

Jasmy نے اپنی نظریں بلاک چین کے استعمال کی دو اہم صورتوں پر گاڑھ لی ہیں: میٹاورس اور ڈیٹا کی خود مختاری۔ ان کے درمیان ایک نمایاں کراس اوور موجود ہے، اور ان موضوعات پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے کسی نئے بلاک چین اور IoT پلیٹ فارم کی تخلیق، ہمیں ایک دلچسپ، اور منفرد حل فراہم کر سکتی ہے۔