Dow تھیوری کیا ہے؟
بنیادی طور پر Dow تھیوری، تکنیکی تجزیے کا ایک فریم ورک ہے، جو Charles Dow کی مارکیٹ تھیوری سے متعلق تحریروں پر منحصر ہے۔ Dow وال اسٹریٹ جرنل کے بانی اور ایڈیٹر اور Dow Jones & Company کے شریک بانی تھے۔ انہوں نے کمپنی کے حصے کے طور پر، پہلا اسٹاک انڈیکس تخلیق کرنے میں معاونت کی، جو Dow Jones مواصلاتی اوسط (DJT) کے نام سے جانا جاتا ہے، اور اس کے بعد Dow Jones کی صنعتی اوسط (DJIA) کا قیام عمل میں آیا۔
Dow نے کبھی اپنے خیالات کو ایک تحریری شکل نہیں دی اور انہیں مطلقاً کبھی بیان نہیں کیا۔ اس کے باوجود، متعدد افراد نے وال اسٹریٹ جرنل میں ان کے ایڈیٹوریلز سے کافی کچھ سیکھا۔ ان کے انتقال کے بعد، William Hamilton جیسے دیگر ایڈیٹرز نے ان خیالات کو بہتر بنایا اور ان کے ایڈیٹوریلز کو اکٹھا کرتے ہوئے اُن خیالات کو یکجا کیا، جو آج Dow تھیوری کے نام سے جانے جاتے ہیں۔
یہ آرٹیکل Dow تھیوری کا تعارف فراہم کرتا ہے، اور Dow کے کام کی بنیاد پر مارکیٹ کے رجحانات کی مختلف اقسام بیان کرتا ہے۔ دیگر کسی بھی تھیوری کی طرح، درج ذیل اصول نقائص سے پاک نہیں ہوتے، اور وضاحت کے لیے دستیاب ہیں۔
Dow تھیوری کے بنیادی اصول
مارکیٹ تمام امور کی عکاسی کرتی ہے
یہ اصول، کافی حد تک نام نہاد موثر مارکیٹ کے نظریے (EMH) کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔ Dow کا ماننا تھا کہ مارکیٹ تمام امور کی وضاحت کرتی ہے، یعنی تمام دستیاب معلومات پہلے ہی قیمت میں بیان کی جا چکی ہیں۔
مثلاً، اگر کسی کمپنی سے بہتر کردہ مثبت کمائیاں رپورٹ کرنے کی کافی زیادہ توقع کی جاتی ہے، تو مارکیٹ اس کے رونما ہونے سے پہلے ہی اس کی نشاندہی کر دے گی۔ اُن کے شیئرز کی طلب رپورٹ جاری ہونے سے قبل ہی بڑھ جائے گی، اور پھر ممکن ہے کہ متوقع مثبت رپورٹ کے منظرِ عام پر آنے کے بعد قیمت میں اتنی زیادہ تبدیلی واقع نہ ہو۔
چند صورتوں میں Dow نے مشاہدہ کیا کہ کوئی کمپنی اچھی خبر کے بعد اپنی اسٹاک قیمت میں کمی ملاحظہ کر سکتی ہے، کیونکہ یہ اتنی بھی اچھی نہیں تھی کہ جس کی توقع کی گئی تھی۔
کئی ٹریڈرز اور سرمایہ کاران، بالخصوص ایسے افراد جو تکنیکی تجزیے کا وسیع استعمال کرتے ہیں، اب بھی اس اصول کو درست مانتے ہیں۔ تاہم، ایسے افراد جو بنیادی تجزیے کو ترجیح دیتے ہیں، وہ اس بات سے متفق نہیں ہیں اور اُن کا ماننا ہے کہ مارکیٹ کی مالیت کسی اسٹاک کی اصل مالیت بیان نہیں کرتی۔
مارکیٹ کے رجحانات
چند لوگوں کا کہنا ہے، کہ Dow کا کام ہی مارکیٹ کے رجحان جیسے تصور کا سبب بنا، جسے اب مالیاتی دنیا کے لازمی جزو کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ Dow تھیوری کے مطابق، مارکیٹ کے رجحانات کی تین مرکزی اقسام ہوتی ہیں:
ابتدائی رجحان – جس کی مدت چند مہینوں سے لے کر کئی سالوں تک محیط ہوتی ہے، اور یہ مارکیٹ کی ایک اہم حرکت ہے۔
ثانوی رجحان – جس کی مدت چند ہفتوں سے لے کر چند ماہ پر محیط ہوتی ہے۔
ثلاثی رجحان – جس کی مدت بظاہر ایک ہفتے سے کم ہوتی ہے یا دس دنوں سے زیادہ نہیں ہوتی۔ چند صورتوں میں، ان کی مدت کچھ گھنٹوں یا ایک دن پر مشتمل ہوتی ہے۔
سرمایہ کاران رجحانات کی ان مختلف اقسام کا جائزہ لیتے ہوئے مختلف مواقع تلاش کر سکتے ہیں۔ اگرچہ بنیادی طور پر اہمیت ابتدائی رجحان کو دی جانی چاہیئے، تاہم، جب ثانوی اور ثالثی رجحانات بظاہر ابتدائی رجحان کے برعکس جاتے ہیں، تو اس صورت میں سازگار مواقع بھی پیدا ہو جاتے ہیں۔
مثلاً، اگر آپ کا ماننا ہے کہ کرپٹو کرنسی کا ابتدائی رجحان مثبت ہوتا ہے، لیکن یہ منفی ثانوی رجحان سے دوچار ہوتی ہے، تو اسے کم قیمت کے عوض خریدنے، اور اس کی مالیت بڑھنے کے بعد اسے فروخت کرنے کی کوشش کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔
پہلے کی طرح اب بھی، مسئلہ اس بات کی شناخت ہے کہ آپ کون سے رجحان کو دیکھ رہے ہیں، اور یہی وہ مقام ہے جہاں مفصل تکنیکی تجزیے کا کردار سامنے آتا ہے۔ آج سرمایہ کاران اور ٹریڈرز تجزیاتی ٹولز کی ایک وسیع حد استعمال کرتے ہیں، تاکہ انہیں یہ سمجھنے میں مدد مل سکے کہ وہ کون سے رجحان کو دیکھ رہے ہیں۔
ابتدائی رجحانات کے تین مراحل
Dow نے اس امر کا تعین کیا کہ طویل مدتی ابتدائی رجحانات کے تین مراحل ہوتے ہیں۔ مثلاً، کسی بُل مارکیٹ میں، یہ مراحل حسب ذیل ہوں گے:
جمع کاری – پچھلی بیئر مارکیٹ کے بعد، اثاثہ جات کی مالیت اب تک کم ہے، کیونکہ بنیادی طور پر مارکیٹ کا رجحان منفی ہے۔ عقل مند ٹریڈرز اور مارکیٹ میکرز قیمت میں نمایاں اضافے سے قبل ہی اس مدت کے دوران جمع کاری شروع کر دیتے ہیں۔
عوامی شرکت – اب وسیع تر مارکیٹ کو اس موقعے کا احساس ہو رہا ہے جس کا مشاہدہ عقل مند ٹریڈرز پہلے ہی کر چکے ہیں، اور عوام خریداری میں تیزی سے دلچسپی لے رہی ہے۔ بظاہر اس مرحلے کے دوران قیمتیں تیزی سے بڑھتی ہیں۔
زیادتی و تقسیم – تیسرے مرحلے میں، عام عوام قیاس آرائی کرنا جاری رکھتی ہے، لیکن رجحان کی مدت اپنے اختتام کے قریب ہوتی ہے۔ مارکیٹ میکرز اپنی ہولڈنگز تقسیم کرنا شروع کر دیتے ہیں، مثلاً۔، ایسے دیگر شرکاء کو فروخت کرتے ہوئے، جنہیں ابھی اس امر کا احساس ہونا باقی ہے کہ رجحان پلٹنے والا ہے۔
کسی بیئر مارکیٹ میں، یہ مراحل لازمی طور پر پلٹ جاتے ہیں۔ رجحان، ایسے افراد کی جانب سے تقسیم کے ساتھ شروع ہو گا، جو علامات کو پہچان لیتے ہیں، جس کے بعد عوامی شرکت کا آغاز ہو گا۔ تیسرے مرحلے میں، عوام الجھی رہے گی، لیکن آنے والی تبدیلی کو بھانپ لینے سرمایہ کاران دوبارہ سے جمع کاری کا آغاز کریں گے۔
اس امر کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ یہ اصول مجاز رہیں گے، لیکن ہزاروں ٹریڈرز اور سرمایہ کاران عمل درآمد کرنے سے قبل ان مرحلوں پر غور کرتے ہیں۔ بالخصوص، Wyckoff طریقہ کار بھی جمع کاری اور تقسیم کے خیالات پر بھروسہ کرتا ہے، جو کسی حد تک مارکیٹ سائیکلز (ایک مرحلے سے دوسرے پر منتقل ہونا) جیسے تصور کو بیان کرتا ہے۔
کراس انڈیکس تعلق
Dow کا ماننا تھا کہ کسی ایک مارکیٹ انڈیکس میں ملاحظہ کیے گئے ابتدائی رجحانات کی تصدیق، کسی دیگر مارکیٹ انڈیکس میں ملاحظہ کیے گئے رجحانات سے ہونی چاہیئے۔ اُس وقت، بنیادی طور پر اس عمل کا تعلق Dow Jones مواصلاتی اوسط اور Dow Jones صنعتی اوسط سے تھا۔
اس وقت، مواصلاتی مارکیٹ (مرکزی طور پر ریلوے کا نظام) صنعتی سرگرمی سے کافی حد تک ہم آہنگ تھی۔ یہ امر بے جا نہیں ہے: زیادہ اشیاء بنانے کے لیے، اضافی خام مال فراہم کرنے کے لیے ریل کی سرگرمی میں اضافہ ضروری تھا۔
اس طرح، مینوفیکچرنگ انڈسٹری اور مواصلاتی مارکیٹ کے مابین ایک واضح تعلق قائم ہوا۔ اگر ایک مضبوط ہو گا، تو ممکنہ طور پر دوسرا بھی ایسا ہی ہو گا۔ تاہم، کراس انڈیکس تعلق کا اصول آج کے دور میں اتنا کار آمد نہیں ہے، کیونکہ کافی زیادہ اشیاء ڈیجیٹل ہیں اور انہیں مادی ترسیل کا نظام درکار نہیں ہے۔
حجم اہم ہے
اب بہت سے سرمایہ کاران کی طرح، Dow کے مطابق حجم ایک اہم ثانوی اشارہ تھا، یعنی ایک مضبوط رجحان کے ساتھ ٹریڈنگ کا زائد حجم موجود ہونا چاہیئے۔ حجم جتنا زیادہ ہو گا، اس امر کا اتنا ہی زیادہ امکان موجود ہے کہ یہ حرکت مارکیٹ کے درست رجحان کی عکاسی کرے گی۔ ٹریڈنگ حجم کے کم ہونے پر، ایسا ہو سکتا ہے کہ قیمت کی حرکات مارکیٹ کے درست رجحان کو ظاہر نہ کریں۔
رجحانات، کسی تبدیلی کی تصدیق ہونے تک مجاز ہیں
Dow کا ماننا تھا کہ اگر مارکیٹ رجحان پذیر ہے، تو یہ رجحان جاری رہے گا۔ اس لیے، مثلاً، اگر کسی کاروبار کا اسٹاک مثبت خبر کے بعد بڑھنا شروع کرتا ہے، تو کسی مخصوص تبدیلی کے ظاہر ہونے تک یہ عمل جاری رکھے گا۔
اسی باعث، Dow کا ماننا تھا کہ تبدیلیوں کے سلسلے میں اُس وقت تک احتیاط درکار ہے، جب تک نئے ابتدائی رجحان کے طور پر ان کی تصدیق نہ ہو جائے۔ یقینی طور پر، کسی ثانوی رجحان اور کسی نئے ابتدائی رجحان کے آغاز کے مابین فرق کرنا آسان نہیں ہے، اور ٹریڈرز کو اکثر اوقات ایسی گمراہ کُن تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جو آخر میں ثانوی رجحانات ثابت ہوتے ہیں۔
اختتامی خیالات
چند تجزیہ کاران بحث کرتے ہیں کہ Dow تھیوری بالخصوص کراس انڈیکس تعلق کے اصول (جو بیان کرتا ہے کہ کسی انڈیکس یا اوسط پر ایک دوسرے کی معاونت کرنا لازم ہے) کے ضمن میں ، فرسُودہ ہے۔ اس کے باجود، متعدد سرمایہ کاران آج بھی Dow تھیوری کو کار آمد سمجھتے ہیں۔ اس کی وجہ صرف یہی نہیں ہے کہ یہ مالیاتی مواقع کی شناخت سے متعلق ہے، بلکہ اس کی وجہ Dow کے کام کے تخلیق کردہ مارکیٹ رجحانات بھی ہیں۔