TL؛DR
Ankr Web3 کے انفراسٹرکچر کا ایک غیر مرکزی فراہم کنندہ ہے جو بلاک چینز کے ایک مکمل سلسلے کے ساتھ بآسانی تعامل انجام دینے کے سلسلے میں ڈویلپرز، غیر مرکزی ایپلیکیشنز، اور اسٹیکرز کی معاونت کرتا ہے۔ آپ بآسانی DApps بنانے، Ankr کمائی پر اسٹیک کرنے، اور بلاک چین انٹرپرائز کی ضروریات کو پورا کرنے کی غرض سے حسبِ منشا حل حاصل کرنے کے لیے APIs اور RPCs تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
اس پراجیکٹ کا ANKR نامی ٹوکن، Ankr پروٹوکول پر ہونے والی تمام سرگرمیوں کو سہولت دیتا ہے۔ یہ بلاک چینز پر کی جانے والی درخواستوں کے لیے ادائیگی کرنے، درخواستوں پر کارروائی کرنے کے صلے میں نوڈ کے خود مختار فراہم کنندگان کو انعام دینے، اور ANKR ہولڈرز کو مکمل نوڈز پر اپنا ANKR اسٹیک کرنے کے صلے میں انعام دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ ایکسچینج پر موجود کسی کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے Binance پر ANKR خرید سکتے ہیں۔
تعارف
سرمایہ کار حضرات اور صارفین کے درمیان، کراس چین اور متعدد چین کے مواقع خاصی مقبولیت حاصل کر چکے ہیں۔ Web3 کے ایکو سسٹم پر جاری پیشرفت کے ساتھ، اب کراس چین کی وہ سرگرمی کئی گنا آسان بن چکی ہے جو اس سے پہلے پیچیدہ تصور کی جاتی تھی۔ Ankr اس تبدیلی کا ایک اہم جزو ہے اور اسے ایسے صارفین کے لیے بنایا گیا ہے جو کئی ایک بلاک چینز کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے ایک منظم طریقے کی تلاش میں ہیں۔ خواہ آپ ڈویلپر ہوں یا پھر کرپٹو کے سرمایہ کار، Ankr کے پاس آپ کی خدمت میں پیش کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ضرور موجود ہے۔
Ankr کیا ہوتا ہے؟
Ankr فی الوقت Polygon (MATIC)، Ethereum (ETH)، BNB اسمارٹ چین (BNB)، Avalanche (AVAX)، Polkadot (DOT)، اور Kusama (KSM) پر اسٹیکنگ کی معاونت کرتا ہے۔ آپ ماہانہ فیس ادا کر کے ANKR کو Ethereum 2.0 کی نوڈز چلانے کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں تاکہ آپ کو توثیق کار کا آسان تجربہ حاصل ہو سکے۔
Ankr کس طرح کام کرتا ہے؟
یہ سمجھنا اہم ہے کہ Ankr کوئی بلاک چین نہیں ہے۔ یہ بلڈرز، اسٹیکرز، اور انٹرپرائزز کے لیے ٹولز کے ایک مجموعے کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس کے بنیادی فیچرز میں مندرجہ ذیل چیزیں شامل ہیں:
غیر مرکزی نوڈ کے انفراسٹرکچر کی سروسز
Ankr کا غیر مرکزی انفراسٹرکچر، DeFi کے پلیٹ فارمز، NFT پراجیکٹس، بلاک چین کی گیمز، اور DApps کی تمام اقسام کے لیے مفید ہے۔ اس میں دنیا بھر سے موصول ہونے والی درخواستوں پر کارروائی کرنے والے اعلیٰ کارکردگی کے حامل خود مختار نوڈز کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ یہ تمام ایپلیکیشنز، بلاک چینز تک نسبتاً مزید تیز، مزید توسیع پذیر، اور مزید قابل گنجائش انداز میں رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
بلاک چین کے نوڈ کو سیٹ کرنے کے لیے تکنیکی معلومات، وقت، اور کوشش درکار ہوتی ہے۔ ہر شخص کو اس امر پر اس قدر مہارت حاصل نہیں ہوتی کہ وہ از خود نوڈ کی تنصیب کی نظم کاری کر سکے۔ اگر آپ کو خاص اسی مقصد کے لیے مختص کردہ نوڈ درکار ہو، تو Ankr اسے آپ کے لیے لانچ کر سکتا ہے تاکہ آپ دور بیٹھ کر بھی اس تک رسائی حاصل کر سکیں۔ Ankr پروٹوکول دنیا بھر سے آزادانہ طور پر چلائے جانے والے ایسے نوڈز پر مشتمل ہوتا ہے جن سے آپ کسی بھی وقت ڈیٹا کی درخواست کر سکتے ہیں۔
ڈویلپرز کے لیے پریمیئم API اور RPC کے حتمی مرحلے
مختص کردہ ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیسز (APIs) اور ریموٹ پروسیجر کالز (RPCs) کی موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ آپ اور آپ کا پراجیکٹ مشترکہ سرورز پر دیگر صارفین کی جانب سے آنے والے ٹریفک سے مقابلہ کیے بغیر بلاک چینز کے ساتھ تعامل کو سرانجام دے سکتے ہیں۔ Ankr پر موجود API کے حتمی مرحلے کا استعمال کرتے ہوئے، آپ کو از خود سیٹ اپ کا کام کیے بنا ہی مکمل چین کے ڈیٹا تک رسائی حاصل ہو جائے گی۔ یہ API آپ کے DApp کو، کامیابی سے چلنے اور نسبتاً بہتر صارفی تجربہ فراہم کرنے کے حوالے سے درکار تمام معلومات دے گا۔
لیکویڈ اسٹیکنگ
اسٹیکنگ کو شروع کرنے کے لیے، آپ کو پلیٹ فارم کے ساتھ اپنا والیٹ مربوط کرنے کی ضرورت ہو گی۔ چونکہ آپ Ankr کے ذریعے متعدد کرپٹو کرنسیز اسٹیک کر سکتے ہیں، اس لیے یہ پلیٹ فارم والیٹس کی وسیع اقسام کی معاونت کرتا ہے۔ آئیں بطور مثال ETH کی اسٹیکنگ کو ملاحظہ کرتے ہیں۔ ایک بار جب آپ اسٹیکنگ کے عمل (جس کا جائزہ ہم بعد ازاں اس ہدایت نامے میں لیں گے) سے گزر چکے ہوں گے، تو آپ کو بدلے میں انعام کمانے والے aETHb، یا انعام کے حامل aETHc ٹوکنز ملیں گے۔ چونکہ آپ کا ETH Ethereum 2.0 کی تیاری میں لاک کردہ ہے، aETHb اور aETHc آپ کے اسٹیک کردہ اثاثہ جات کی مالیت تک رسائی کا ایک لیکویڈ ذریعہ فراہم کرتے ہیں۔
انٹر پرائز
Ankr ان کاروباری اداروں کے لیے Web3 انفراسٹرکچر بطور سروس کے ماڈل کی پیشکش کرتا ہے جن کے لیے لچک پذیر، حسبِ منشا بنائے گئے حل درکار ہوتے ہیں۔ متعدد بلاک چین کے نیٹ ورکس کے ساتھ لین دین انجام دینے والی تنظیمیں، Ankr کی ان API اور RPC سروسزکا استعمال کر سکتی ہیں جو ایک نگرانی کے پلیٹ فارم کے ذریعے قابلِ رسائی ہوتی ہیں۔ چونکہ کاروباری ضروریات عام طور پر چھوٹے پراجیکٹس، DApps، اور صارفین کی ضروریات سے مختلف ہوتی ہیں، لہٰذا انٹرپرائز کا یہ حل خاص طور پر کاروباری استعمال کی صورتوں کے لیے زیادہ مناسب رہتا ہے۔
ANKR کیا ہے؟
1. Ankr پروٹوکول کے صارفین ANKR کے ذریعے پریمیئم سروسز کے لیے ادائیگی کرتے ہیں۔
2. نوڈ کے خود مختار فراہم کنندگان ANKR کو اسٹیک کرتے ہیں اور ANKR کے انعامات کو حاصل کرنے کے لیے ٹریفک سے نمٹتے ہیں۔
3. ٹوکن ہولڈرز پروٹوکول محفوظ بنانے کی غرض سے اور انعامات کی مد میں شیئر کرنے کے لیے ANKR کو اسٹیک کر سکتے ہیں۔
4. Ankr پر چلنے والے اپنے ذاتی نوڈ تک دور بیٹھے رسائی حاصل کرنے کے لیے ANKR کی صورت میں ادائیگی کریں۔
5. Ankr کے گورننس میکانزم کے ساتھ ووٹ دینے کے لیے ANKR استعمال کریں۔
اس طرح، ANKR کو Ankr کے نیٹ ورک کے اندر ہی سہولتی ٹوکن اور گورننس ٹوکن دونوں کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ANKR ، Ankr ہی کے تمام پراڈکٹس کے لیے ادائیگی کا ایک طریقہ ہے اور صارفین، فراہم کنندگان اور اسٹیکرز کے لیے بنائے گئے Ankr پروٹوکول کا ایک لازمی جزو ہے۔ یہ چیز ANKR کو BTC یا ETH جیسی اپنے ذاتی نیٹ ورک کی حامل مقامی کرپٹو کرنسیز کے مقابلے میں PancakeSwap کے CAKE سے زیادہ مماثل بناتی ہے۔
میں ANKR کو کہاں خرید سکتا ہوں؟


میں Ankr استعمال کرتے ہوئے کیسے اسٹیک کروں؟

2. اب، بڑے [Grant Access] بٹن پر کلک کریں۔

3. اپنے اکاؤنٹ کو منتخب کریں۔

اختتامی خیالات
خواہ آپ کسی بھی قسم کی بلاک چین کے صارف کیوں نہ ہوں، Ankr، ایسی کسی نہ کسی خدمت کی پیشکش ضرور کرتا ہو گا جس میں آپ کی دلچسپی کا سامان موجود ہو۔ صارفین مختلف بلاک چینز کے ساتھ ایک ایسے مجموعے پر اسٹیک کر سکتے ہیں جو ایک ہی جگہ پر تمام فنڈز کی نظم کاری کر سکتا ہے۔ بلڈرز دیگر نیٹ ورکس پر تیزی سے توسیع کی صلاحیت کے ساتھ متعدد چین کے غیر مرکزی ڈویلپمنٹ ٹولز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ اور انٹر پرائزز حسبِ منشاء ایسا ہر حل نکال سکتی ہیں جو انہیں اپنے پلیٹ فارم پر اسٹیکنگ کی پراڈکٹس، انفراسٹرکچر اور مزید چیزوں کو ضم کرنے لیے درکار ہو۔ اب تک، Ankr نے غیر مرکزی انفراسٹرکچر کے تیزی سے مقبولیت حاصل کرنے والے فراہم کنندگان میں نمایاں مقام حاصل کر لیا ہے، اور اس کی جانب سے Web3 کے ڈویلپرز اور صارفین کے لیے مزید سروسز کو شامل کرنے کا عمل جاری ہے۔