TL؛DR
Loot 8,000 NFTs پر مشتمل ایک کلیکشن ہے، جن میں سے ہر ایک RPG طرز کی اشیاء کی فہرست پر مشتمل ہوتا ہے۔ Loot بیگز کے نام سے شناخت کردہ ان تمام NFTs میں مختلف آئٹمز کا ایک منفرد مجموعہ موجود ہے، اور ہر آئٹم مختلف اوقات میں تکرار کے ساتھ آتی ہے۔ ان بیگز کی کوئی منٹنگ فیس نہیں تھی اور انہیں صرف گیس کی ٹرانزیکشن فیس کے عوض خریدا جا سکتا تھا۔
ان بیگز کو بعد میں اپنی نایابیت کے اسکور یا بیگ اسکور کے اعتبار سے درجہ بند کیا جا سکتا ہے، جو دونوں اس چیز کا اندازہ لگانے کے طریقے ہیں کہ ہر بیگ میں آئٹمز کتنی تکرار کے ساتھ شامل ہیں۔
Loot بیگز کے ساتھ کسی قسم کی کوئی گیم، قواعد، یا آفیشل سسٹم منسلک نہیں ہے۔ ان NFTs کو ایسی آئٹمز کی حیثیت سے تیار کیا جاتا ہے تاکہ یہ کمیونٹی کی بنائی گئی گیمز یا پراجیکٹس میں استعمال ہو سکیں۔ نتیجتاً ایسی کمیونٹیز، ڈویلپر ٹولز، گلڈز، مارکیٹ ٹریکرز اور ڈیریویٹو پراجیکٹس وجود میں آئے ہیں جو اپنی دنیاؤں میں Loot بیگز کو استعمال کر رہے ہیں۔
اپنی اختراعی فطرت کی وجہ سے Loot نے خاطر خواہ شہرت حاصل کر لی ہے۔ اگرچہ اس میں کوئی نئے فیچرز یا افادیت تو شامل نہیں ہے، لیکن دراصل یہی چیز اسے اس قدر مقبول بناتی ہے۔ اپنی منشاء کے مطابق Loot کو استعمال کرنے کی آزادی ہی اسے ناقابل یقین حد تک متنوع بناتی ہے۔
تعارف
Loot انتہائی مختصر مدت کے دوران، NFT اسپیس میں ایک اور مقبول پراجیکٹ بن چکا ہے۔ تاہم، آئٹمز کے یہ ورچوئل بیگز NFTs کو استعمال کرنے کے جدید طریقے بھی لائے ہیں۔ ایک بڑی کمیونٹی ابھر کر سامنے آئی ہے، جو مکمل طور پر اپنے ذاتی تصورات کی بنیاد پر ان ٹوکنز کے استعمال کی نئی صورتوں کو تخلیق کر رہی ہے۔
Loot کیا ہے؟
Loot ایک NFT (نان فنجیبل ٹوکن) پراجیکٹ ہے جس میں RPG طرز کے مہم جوئی کے سامان پر مشتمل 8,000 منفرد "بیگز" شامل ہیں۔ اس پراجیکٹ کا آغاز Dom Hofmann نے کیا تھا، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم Vine کے شریک بانی ہیں۔ ہر "Loot بیگ" مہم جو گیئر کے آٹھ حصوں پر مشتمل ہے جس میں وہ تمام چیزیں شامل ہیں جو کسی بھی مہم جو شخص کو درکار ہوں گی: زرہ، دستانے، جوتے، سر، کمر، ہار، انگوٹھی اور ہتھیار۔ یہ NFTs صارفین میں مفت تقسیم کیے گئے تھے جنہیں صرف انہیں منٹ کرنے کے لیے گیس فیس (ٹرانزیکشن فیس) ادا کرنے کی ضرورت تھی۔ بیگ 1 سے 7,777 عام لوگوں کے لیے میسر تھے، لیکن 7,778 سے 8,000 تک کے بیگز صرف پراجیکٹ کے بانیوں کے لیے مختص کیے گئے تھے۔
اب تک، یہ آپ کا معیاری NFT پراجیکٹ لگ سکتا ہے۔ تاہم، Loot اس اعتبار سے منفرد ہے کیونکہ ہر Loot بیگ کے استعمال کی کوئی باضابطہ صورت موجود نہیں۔ عموماً، NFTs کسی گیم یا ایپلیکیشن کو ذہن میں رکھ کر بنائے جاتے ہیں۔ جبکہ Loot اس کے برعکس کمیونٹی کو فیصلہ کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ان NFTs کو کس طرح استعمال کرنا ہے اور وہ انہیں اپنے پلیٹ فارمز اور تخلیق کاریوں میں کس طرح سے شامل کر سکتے ہیں۔
یہ کیسے کام کرتا ہے؟
Loot NFTs ERC-721 Ethereum پر مبنی ایسے ٹوکنز ہیں جو کہ نان فنجیبل ہیں، یعنی ہر ایک منفرد ہے اور اس کی نقل تیار نہیں ہو سکتی۔ Loot کے اسمارٹ معاہدے میں بے ترتیبی کی ایک سطح شامل ہوتی ہے جو ہر NFT کی آٹھ Loot آئٹمز اور ان کے "شاندار" ہونے کے اسکورز تیار کرتی ہے۔ یہ اسکور جس قدر زیادہ ہو گا، آئٹم کے نام میں تغیر پذیری بھی اتنی ہی زیادہ ہو گی۔
آئیں ایک مثال پر نگاہ ڈالتے ہیں۔ ذیل میں ہمارے پاس بیگ #6161 کے لیے آٹھ آئٹمز کی ایک فہرست ہے۔ اس میں دو عام، تین غیر معمولی، ایک نایاب، ایک شاندار اور ایک افسانوی آئٹم شامل ہیں۔ ایک افسانوی آئٹم نایاب ترین ہوتا ہے، جو Loot ایکو سسٹم کی تمام آئٹمز میں صرف ایک مرتبہ ظاہر ہوتا ہے۔
بیگ میں موجود آئٹمز کی نایابیت بیگ کی مالیتی قدر کے اہم ترین تعین کنندگان میں سے ایک ہے۔ لیکن جب ہم مالیتی قدر کا تعین کرتے ہیں، تو دیگر عوامل بھی کردار ادا کر سکتے ہیں۔
ہم کسی Loot NFT کی مالیتی قدر کا تعین کس طرح کرتے ہیں؟
اگرچہ Loot نے باضابطہ طور پر اس بات کی وضاحت نہیں کی ہے کہ ان کے NFTs کو کیا چیز قیمتی بناتی ہے، تاہم مالیتی قدر کا اندازہ لگانے کی خاطر کمیونٹی نے اپنے ذاتی سسٹمز وضع کیے ہیں۔ فی الحال بنیادی طریقہ نایابیت پر منحصر ہے۔ ہر آئٹم محض مخصوص بار تکرار سے ظاہر ہوتا ہے اور اس کی نایابیت کا ایک اسکور ہو گا۔
آپ کے آئٹم اسکور کا حساب آپ کے بیگ میں موجود تمام آئٹمز کے نایابیت کے اسکور کو جمع کرتے ہوئے لگایا جاتا ہے۔ آپ کے پاس بیگ کا ایک مخصوص درجہ بھی ہوتا ہے جو Loot کے ایکو سسٹم میں شامل ہر آئٹم کی تکرار کی تعداد کے حاصل جمع پر مشتمل ہوتا ہے۔ لوگ Loot بیگز پر جو مالیتی قدر لگاتے ہیں، اس کا زیادہ انحصار آئٹم کے اسکورز اور بیگ کے درجے پر ہوتا ہے۔ مستقبل میں پیسہ لگانے کی اہمیت کے باعث، Loot بیگز کی مالیت دسیوں ہزار ڈالرز ہونے جا رہی ہے۔
Loot بیگز کی طویل مدتی قدر کا انحصار ان ایپلیکیشنز اور ایکو سسٹمز پر ہو گا جو ان کے گرد و نواح میں ڈویلپ ہوں گی۔ مخصوص گیمز میں ایسے آئٹمز بھی کارآمد ہو سکتے ہیں جن کا نایاب ترین ہونا ضروری نہیں ہے۔ چونکہ ہر بیگ مختلف ایکو سسٹمز میں کارآمد ہو سکتا ہے، اس لیے استعمال کی کئی صورتیں قیمتوں پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔
Loot روایتی NFT پراجیکٹس سے کیسے مختلف ہے؟
Loot اور دیگر NFT پراجیکٹس میں ایک نمایاں فرق اس کی زیریں سے بالا اپروچ کا ہے۔ لیکن دراصل اس کا مطلب کیا ہے؟ روایتی NFT پراجیکٹس تقریباً ہمیشہ ہی اپنے بانیوں اور ڈویلپرز سے اپنی سمت کا تعین کرتے ہیں۔ NFT پر مبنی اکثر نئی بلاک چین گیمز اور پراجیکٹس اپنی ڈویلپنگ ٹیمز کے ذریعے اپنے میکانزمز اور قواعد طے کریں گے، جس میں ان کی کمیونٹی کا حصہ معمولی سا یا بالکل نہیں ہو گا۔
تاہم، Loot ایک زیریں سے بالا طریقہ کار اختیار کرتا ہے۔ اگرچہ ان NFTs کو بانیوں نے بنایا ہے، لیکن اب یہ کمیونٹی پر منحصر ہے کہ وہ ان کی مالیتی قدر کا تعین کرے اور ان کے استعمال کا طریقہ کار طے کرے۔ Loot کی تخلیق کے فوراً بعد، ایسی کمیونٹیز اور پراجیکٹس پہلے ہی وجود میں آ چکے ہیں جو ہر Loot بیگ کو منفرد طریقوں سے استعمال کر رہے ہیں۔
جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے، Loot بیگ میں موجود ہر آئٹم ایک ایسا اسمارٹ معاہدہ ہے جسے NFT کے ساتھ پڑھا جا سکتا ہے۔ لہٰذا، اگرچہ بیگ اشیاء کی ایک کلیکشن کا نام ہے، تاہم بیگ کی مالیتی قدر میں ہر آئٹم کا خاطر خواہ حصہ شامل ہوتا ہے۔ چونکہ NFTs کو بالعموم ایک مکمل پیکیج کے طور پر سمجھا جاتا ہے، لہٰذا یہ خصوصیت بھی ان کے لیے نسبتاً نایاب ہے۔
Loot NFT میں NFT کی کمیونٹی کس طرح سے تعمیر کرتی ہے؟
ڈویلپرز اور فینز پہلے ہی Loot NFTs پر مبنی پراجیکٹس کی ایک وسیع فہرست بنا چکے ہیں۔ ان کی صلاحیت لامحدود ہے اور اس کا دارومدار صرف اس چیز پر ہوتا ہے کہ آپ اپنے پراجیکٹ میں کسی NFT کو کس طرح سے شامل کر سکتے ہیں۔ شامل ہونے کے اہم طریقوں کو پانچ اقسام میں تقسیم کیا گیا ہے: کمیونٹیز، ڈویلپر ٹولز، گلڈز، مارکیٹ ٹریکرز، اور ڈیریویٹیو پراجیکٹس۔ آئیں ان کا بغور جائزہ لیتے ہیں۔
کمیونٹی
کمیونٹی کی اسپیسز Loot کے ہولڈرز اور فینز کو موقع فراہم کرتی ہیں کہ وہ ایک ساتھ جمع ہوں، پراجیکٹس تیار کریں، اور Loot کے نئے آئیڈیاز پر تبادلہ خیال کریں۔ اب تک، حقیقی وقت میں Loot پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دو سب سے بڑی جگہیں Loot کمیونٹی ڈسکارڈ اور Loot بلڈرز ڈسکارڈ ہیں۔
ڈیولپر ٹولنگ
ڈویلپر ٹولنگ میں ایسے اسکرپٹس، ریپرز اور آرٹ جنریٹرز شامل ہیں جن کی مدد سے بلڈرز اپنے پراجیکٹس تیار کر سکتے ہیں۔ مثلاً، Pixel کریکٹر جنریٹر ہر Loot NFT سے ایسی خودکار تصاویر تیار کرتا ہے، جو کسی گیم یا دوسری ایپلی کیشنز میں استعمال ہو سکتی ہیں۔
Loot ساؤنڈ ہر Loot NFT کے لیے ایک منفرد آواز پیدا کرتا ہے، جنہیں دیگر ایپلی کیشنز یا گیمز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ Loot بیگ میں شامل ہر آئٹم کی ایک انفرادی آواز ہوتی ہے جسے دوسری سات آئٹمز کے صوتی اثرات کے ساتھ یکجا کیا جاتا ہے۔
گلڈز
Katana Garden Loot NFT کے ان مالکان کے لیے ایک گلڈ ہے جن کے Loot بیگ میں ان کے پاس Katana کا ہتھیار ہوتا ہے۔ اس چیز کا حتمی علم Katana ہولڈرز کو ہے کہ وہ اسے کس طرح استعمال کرتے ہیں۔ گلڈ کے ممبرز Reddit کے ذریعے تعامل کرتے ہیں، اور اس کی ممبرشپ Loot Katana کی ملکیت ثابت کرنے کی بنیاد پر حاصل کی جاتی ہے۔
مارکیٹ ٹریکرز
مارکیٹ ٹریکرز ایسے آسان ٹولز ہیں جن کے ذریعے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ کون سے NFTs میں کوئی مخصوص آئٹم شامل ہے، وہ کون سے ایڈریس سے تعلق رکھتے ہیں، اور ان کی موجودہ مارکیٹ کی قیمتیں کیا ہیں۔ مثلاً، اگر آپ robes.market پر جائیں، تو آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ کون سے والیٹ اپنی کلیکشن میں Divine Robe ہولڈ کرتے ہیں۔
ڈیریویٹو پراجیکٹس
Loot Dungeon ایک ایسی بلاک چین گیم ہے جس میں Loot NFTs شامل ہیں۔ آپ اپنے Loot کو اسٹیک کرتے ہوئے کسی عفریت کا مقابلہ کر سکتے ہیں، جبکہ نتائج کا تعین Chainlink کے VRFs کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ یہ قابلِ توثیق بے ترتیب فنکشنز ہیں جو بے ترتیب، آن چین "ڈائس رول" فراہم کر سکتے ہیں۔ Loot Dungeon میں، Chainlink VRF مقابلوں کی میزبانی کرتا ہے، اور جیتنے والوں کو AI سے تیار کردہ پکسل آرٹ کے ذریعے منفرد آئٹمز دیے جاتے ہیں۔
Loot dungeon میں داخل ہونے پر، آپ کا Loot NFT ایک اسمارٹ معاہدے پر بھیجا جاتا ہے۔ اس کے بعد آپ 24 گھنٹے میں اس بات کا فیصلہ کر سکتے ہیں کہ عفریت کا مقابلہ کرنا ہے یا اس سے بچنا ہے۔ اگر آپ مر جاتے ہیں، تو آپ اپنے Loot NFT سے محروم ہو جائیں گے جب تک کہ آپ زیادہ سے زیادہ 0.05 ETH کی فیس ادا نہیں کرتے۔
Loot کے مشہور ہونے کی کیا وجوہات ہیں؟
Loot نے مختصر عرصے میں ہی NFT فینز، ڈویلپرز، اور سرمایہ کاران کے تخیل کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے۔ زیریں سے بالا کا نقطہ نظر غیر مرکزیت کی معاونت کرتا ہے، جو کرپٹو کرنسیز کا ایک بنیادی اصول ہے۔ صارفین کو ہر NFT کو اپنی منشاء کے مطابق استعمال کرنے کا اختیار دینے سے مجموعی کنٹرول ڈویلپرز کے مرکزی گروپ کے ہاتھ میں نہیں رہتا اور یہ امر تخلیقی صلاحیت کو فروغ دیتا ہے۔ دوسری طرف، اگرچہ روایتی NFTs بھی جدید ہو چکے ہیں، لیکن ان کا استعمال مخصوص پلیٹ فارمز تک محدود ہے۔ NFT کے روایتی اور عملی استعمال کی صورتوں میں اسٹیکنگ کے فائدے، گیمنگ کی سہولت، اور گورننس کے سسٹمز شامل ہیں، لیکن اب وہ NFT کمیونٹی کے لیے عام اور باعثِ اکتاہٹ ہو چکے ہیں۔ یہ تمام فائدے Loot بھی فراہم کر سکتا ہے، لیکن Loot NFT کی تیز مقبولیت کا بنیادی سبب یہ ہے کہ آپ کو اسے اپنی منشاء کے مطابق استعمال کرنے کا اختیار حاصل ہوتا ہے۔
اختتامی خیالات
Loot نے ایک جدید، نیا تصور دیا ہے جسے Vitalik Buterin جیسے لوگ اور کرپٹو کرنسی کی کمیونٹی پہلے ہی پسند کر چکے ہیں۔ بلاک چین نے ہمیشہ غیر مرکزیت اور طاقت کو صارفین کے ہاتھ میں دینے کی معاونت کی ہے۔ NFTs کے حوالے سے بالائی سے زیریں کا نقطۂ نظر طویل عرصے تک غالب رہا ہے، اس کے بعد اب Loot کے تصور سے تیار ہونے والے پراجیکٹس اور تصورات کو ملاحظہ کرنا دلچسپ ہو گا۔