مصنف: جوزف ینگ (Joseph Young)
TL؛DR
اسپوفنگ مارکیٹ کو حسب منشاء چلانے کا ایک ایسا طریقہ کار ہے جس میں کوئی ٹریڈر خریداری یا فروخت کرنے کے جعلی آرڈرز دیتا ہے، جبکہ اس کا کوئی ارادہ نہیں ہوتا کہ مارکیٹ سے ان کو پورا کیا جائے۔ اسپوفنگ فراہمی یا تقاضے کا جھوٹا تاثر قائم کرتے ہوئے مارکیٹ اور اثاثہ جات کی قیمت کو حسب منشاء چلانے کی کوشش کے لیے عموماً الگورتھمز اور باٹس کا استعمال کرتے ہوئے انجام دی جاتی ہے۔
اسپوفنگ کو کئی بڑی مارکیٹوں میں غیر قانونی سمجھا جاتا ہے، جیسے کہ امریکہ اور برطانیہ۔
تعارف
اسپوفنگ کیا ہے؟
اسپوفنگ مارکیٹس کو حسب منشاء چلانے کا ایک طریقہ کار ہے جس میں اسٹاکس، مصنوعات، اور کرپٹو کرنسیز جیسے اثاثوں کی خرید یا فروخت کے لیے جعلی آرڈرز دیے جاتے ہیں۔ عموماً، مارکیٹ کو اسپوف کرنے والے ٹریڈرز خودکار طور پر خریداری یا فروخت کے آرڈرز دینے کے لیے باٹس یا الگورتھمز کا استعمال کرتے ہیں۔ جب آرڈرز پورے ہونے والے ہوتے ہیں، تو یہ باٹس آرڈرز کو منسوخ کر دیتے ہیں۔
اسپوفنگ کا مرکزی مقصد خریداری یا فروخت کے زور کا جھوٹا تاثر قائم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔ مثلاً، ایک اسپوفر خریداری کے کئی جعلی آرڈرز ترتیب دے سکتا ہے تاکہ قیمت کی سطح پر تقاضے کا جھوٹا تاثر قائم کر سکے۔ پھر، جب مارکیٹ سطح کے اختتام کے قریب آ جاتی ہے، تو یہ آرڈرز واپس لے لیتے ہیں، اور قیمت نیچے آنا جاری رکھتی ہے۔
عموماً مارکیٹیں اسپوفنگ پر کیا ردعمل ظاہر کرتی ہیں
آئیے Bitcoin کی مثال لیتے ہیں۔ چلیں فرض کرتے ہیں کہ $10,500 پر Bitcoin شدید مزاحمتی سطح کا حامل ہے۔ تکنیکی تجزیے کے مطابق، مزاحمت سے مراد وہ پہلو ہوتا ہے جہاں قیمت 'سیلنگ' تک پہنچ جاتی ہے۔ فطری طور پر، یہی وہ مقام ہے جہاں ہم فروخت کاران سے یہ توقع کر سکتے ہیں کہ وہ اپنے مالی اثاثے بیچنے کے لیے بولی لگائیں۔ اگر قیمت کو مزاحمتی سطح پر مسترد کر دیا جاتا ہے، تو یہ تیزی سے گر سکتی ہے۔ تاہم، اگر یہ مزاحمتی سطح کو پار کر لیتی ہے، تو اس بات کا شدید امکان موجود ہے کہ اس میں اضافہ ہوتا چلا جائے گا۔
اگر $10,500 کی سطح شدید مزاحم لگے، تو ممکن ہے کہ باٹس اسپوف آرڈرز اس سے ذرا سی زیادہ سطح پر دیے جائیں۔ جب خریدار فروخت کے بڑے بڑے آرڈرز کو اس اہم تکنیکی سطح سے اوپر جاتا ہوا دیکھتے ہیں، تو ممکن ہے کہ اسی سطح پر اندھا دھند خریداری کے لیے ان کی حوصلہ شکنی ہونے لگے۔ یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے مارکیٹ کو حسب منشاء چلانے کے عمل میں اسپوفنگ مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔
یہاں ایک بات جو قابل غور ہے وہ یہ ہے کہ اسپوفنگ ایسی مختلف مارکیٹوں کے مابین مؤثر ثابت ہو سکتی ہے جن میں سے تمام ایک ہی بنیادی نظام سے تعلق رکھتی ہیں۔ مثلاً، ڈیریویٹوز مارکیٹ میں بڑے پیمانے پر اسپوف آرڈرز اسی اثاثے کی اسپاٹ مارکیٹ پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور اسی طرح معاملہ اس کے برعکس بھی ہو سکتا ہے۔
اسپوفنگ کس وقت کم مؤثر ہوتی ہے؟
اسپوفنگ اس صورت میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جب مارکیٹ میں غیر متوقع حرکات کا زیادہ امکان ہو۔
جب کسی مارکیٹ کا رجحان مرکزی طور پر اسپاٹ مارکیٹ کی جانب سے چلتا ہو، تو اسپوفنگ کے خطرے میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ مثلاً، اگر کوئی اوپر جانے والا رجحان اسپاٹ مارکیٹ کی وجہ سے زور پکڑتا ہے، جوکہ بنیادی اثاثے کی براہ راست خریداری میں زیادہ دلچسپی کی نشاندہی کرتا ہے، تو اس صورت میں اسپوفنگ کم مؤثر ثابت ہو سکتی ہے۔ تاہم، اس بات کا زیادہ تر انحصار مخصوص مارکیٹ کے ماحول اور دیگر کئی عوامل پر ہوتا ہے۔
کیا اسپوفنگ غیر قانونی ہوتی ہے؟
امریکہ میں اسپوفنگ کو غیر قانونی مانا جاتا ہے۔ امریکی Commodity Futures Trading Commission (CFTC) اسٹاک اور مصنوعات کی مارکیٹوں میں اسپوفنگ کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کی ذمہ دار ہے۔
جو اختتامی مدت کے دوران منظم کردہ انداز سے ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کے لیے ارادی طور پر یا لاپرواہی سے لاتعقلی کا مظاہرہ کرے؛ یا پھر، اس خصوصیت کا حامل ہو، جسے ٹریڈ کی دنیا میں عام طور پر 'اسپوفنگ' (عمل کاری سے قبل بولی یا پیشکش کو منسوخ کرنے کی نیت سے بولی لگانا یا پیشکش کرنا) کہا جاتا ہے۔
futures مارکیٹ میں منسوخ کردہ بولیوں کو اسپوفنگ کے زمرے میں شامل کرنا اس وقت تک مشکل امر ہے جب تک کہ اس عمل مو کئی مرتبہ نہ دہرایا جائے۔ یہی وجہ ہے کہ تادیبی کارروائی کرنے والے افراد جرمانے، دفعات، یا اسپوفنگ کی ممکنہ کارروائیوں کے بارے میں تفتیش کی جانب بڑھنے سے قبل ان آرڈرز کے پیچھے چھپے مقصد کو بھی مدنظر رکھ سکتے ہیں۔
دیگر مرکزی مالی مارکیٹیں، جیسے کہ برطانیہ بھی، اسپوفنگ پر تادیبی کارروائی کر سکتا ہے۔ برطانیہ کی Financial Conduct Authority (FCA) کو یہ اجازت حاصل ہے کہ اسپوفنگ کے ذمہ دار ٹریڈرز اور اداروں پر جرمانہ عائد کر سکے۔
مارکیٹوں کے لیے اسپوفنگ کیوں برا ہے
تو بات یہ ہے، کہ اسپوفنگ غیر قانونی ہے اور عام طور پر مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے، لیکن اس کی وجہ کیا ہے؟ دراصل، اسپوفنگ قیمت میں ایسی تبدیلیوں کا باعث بن سکتی ہے جن کی عکاسی بصورت دیگر فراہمی اور تقاضے میں نہیں کی جاتی۔ اس دوران، جیسا کہ اسپوفرز قیمت میں ان تبدیلیوں پر قابو رکھتے ہیں، لہٰذا وہ ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
امریکہ میں موجود انضباطی کارروائی کرنے والوں نے اس حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ماضی میں کس طرح سے مارکیٹوں کو حسب منشاء چلایا جاتا تھا۔ دسمبر 2020 میں، امریکی سیکورٹیز اور ایکسچینج کمیشن (SEC) نے Bitcoin ایکسچینج کا تجارت کردہ فنڈ (ETF) کی تمام پیشکشوں کو مسترد کر دیا ہے۔ منظور ہو جانے کے بعد، ETF امریکہ میں موجود مزید روایتی ٹریڈرز کو یہ اجازت دیتا ہے کہ Bitcoin جیسے اثاثے سے واقفیت حاصل کریں۔ پیشکشوں کو مسترد کرنے کے عموماً کئی عوامل کا ذکر کیا گیا ہے – ان میں سے ایک یہ ہے کہ وہ یہ نہیں سمجھتے کہ Bitcoin کی مارکیٹ، مارکیٹ کو حسب منشاء چلانے کی روایت سے پاک رہے گی۔
تاہم، ممکن ہے کہ اس امر میں تبدیلی واقع ہو رہی ہو جیسا کہ Bitcoin کی مارکیٹیں اضافی لیکویڈیٹی اور اداروں میں شمولیت کے ساتھ پختگی کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو رہی ہیں۔
اختتامی خیالات
اسپوفنگ مارکیٹ کو حسب منشاء چلانے کی ایک ایسی تکنیک ہے جس میں جعلی آرڈرز دینا شامل ہے۔ مسلسل شناخت مشکل ضرور ہے، پر نا ممکن نہیں ہے۔ اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے کہ آیا خریداری یا فروخت کے آرڈرز کو ہٹانا اسپوفنگ کے زمرے میں آتا ہے، ان آرڈرز کے پیچھے چھپے مقاصد کا تفصیلی تجزیہ درکار ہے۔
ہر مارکیٹ میں اسپوفنگ کو کم کرنے کی خواہش ہوتی ہے، کیونکہ یہ شامل ہونے والے ہر فرد کے لیے ایک متوازن ماحول برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ جیسا کہ تادیبی کارروائی کرنے والے افراد مسلسل مارکیٹ کو حسب منشاء چلانے کے عمل کو Bitcoin ETFs کے استراد کی وجہ بیان کرتے ہیں، لہٰذا اسپوفنگ کو کم کرنے کی کوششیں ایک طویل مدت تک کرپٹو کرنسی مارکیٹ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔