Qtum (QTUM) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Qtum کیا ہے؟
Qtum کس طرح سے کام کرتا ہے؟
UTXO کیا ہے؟
3. کسی اکاؤنٹ کی فاصل سطح کیا ہوتی ہے؟
پروف آف اسٹیک کیا ہے؟
آف لائن اسٹیکنگ کیا ہوتی ہے؟
QTUM کیا ہے؟
میں QTUM کہاں سے خرید سکتا ہوں؟
خلاصہ
Qtum (QTUM) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Qtum (QTUM) کیا ہے؟

Qtum (QTUM) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Mar 29, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
7m

TL؛DR

Qtum 2016 میں قائم شدہ ایک بلاک چین کا نیٹ ورک ہے جو Ethereum کے اسمارٹ معاہدے کی صلاحیتوں کو Bitcoin کے UTXO اکاؤنٹنگ سسٹمز کے ساتھ یکجا کرتا ہے۔ یہ عمل ایک ایسی ٹیکنالوجی کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے جسے اکاؤنٹ کی فاصل سطح کہا جاتا ہے، جوکہ Qtum کو Bitcoin اور Ethereum دونوں کی جانب سے اپڈیٹس کے اطلاق کے قابل بناتی ہے۔

Qtum غیر مرکزی ہوتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ اس میں ٹرانزیکشنز کی توثیق کے لیے کسی قسم کی اجازت کی ضرورت نہیں ہوتی۔ کوئی بھی فرد کسی نوڈ کو چلا سکتا ہے، جیسا کہ اس کے لیے صرف ایک ڈیوائس اور انٹرنیٹ کنکشن درکار ہوتا ہے۔ Qtum جنک معاہدات کے حملوں کی حوصلہ شکنی کرنے کے لیے مشترکہ پروف آف اسٹیک کے معاہداتی میکانزم استعمال کرتی ہے۔ انعامات کامیاب ہونے والے کئی توثیق کاران کے درمیان تقسیم کیے جاتے ہیں اور 500 بلاکس کے لیے جزوی طور پر موخر کیے جاتے ہیں۔ 

Qtum کو ٹوکن کے معیارات، جیسے کہ QRC-20، QRC-1155، اور QRC-721 کے لیے مقامی معاونت حاصل ہے۔ QTUM کرپٹو کرنسی نیٹ ورک کا مقامی ٹوکن ہے، جوکہ ٹرانزیکشن فیس، اسٹیکنگ (جو آف لائن بھی کی جا سکتی ہے)، اور گورننس کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ آپ QTUM کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے Binance پر خرید سکتے ہیں یا دیگر کرپٹو کرنسیز کا استعمال کرتے ہوئے اس کے لیے ٹریڈ کر سکتے ہیں۔

Qtum سنگاپور میں واقع ہے، جس کے دفاتر میامی اور اسٹاک ہوم میں بھی موجود ہیں۔

تعارف

جب بات بلاک چین ٹیکنالوجی کی آتی ہے، تو ہم Bitcoin سے بہت آگے نکل چکے ہیں۔ سطح 1 پر مشتمل زیادہ تر نئے پلیٹ فارمز، Bitcoin کے اصل ماڈل سے بہت آگے کی جدتوں کا استعمال کرتے ہیں۔ تاہم، Qtum نے، Ethereum اور Bitcoin سے مطلوبہ عناصر اختیار کیے ہیں۔ یہ مجموعہ، اس کے منفرد طرز تعمیر کی وجہ سے اسے خاص طور پر ایک دلچسپ پراجیکٹ بناتا ہے۔ لہذا، اگر آپ نے کبھی یہ سوچا ہو کہ وہ کیا چیز ہے جو Qtum کو خاص بناتی ہے، تو آپ کو اس کے منفرد پہلوؤں سے روشناس کروانے کے لیے اکاڈیمی یہاں موجود ہے۔



Qtum کیا ہے؟

Qtum (جسے کوانٹم کہا جاتا ہے) کی سنگ بنیاد 2016 میں Ashley Houston، Neil Mahl، اور Patrick Dai نے رکھی تھی۔ اس پراجیکٹ نے 2017 میں ایک  ICO (کوائن کی ابتدائی پیشکش) چلائی، جس نے اس سال ستمبر میں اس کے  مین نیٹ کی لانچ سے پہلے $15.6 ملین اکٹھے کیے۔ Qtum نیٹ ورک کا بنیادی مقصد  Ethereum (ETH) اور  Bitcoin کے (BTC) نیٹ ورکس کے پہلوؤں کو یکجا کرنا ہے۔ ٹیم نے دونوں چینز کے اپ اسٹریم فوائد لیوریج کرتے ہوئے  Bitcoin کے ٹرانزیکشن کے غیر خرچ شدہ آؤٹ پٹ (UTXO) کے ماڈل کو لیا اور  اس کو Ethereum کے اسمارٹ معاہدات کی صلاحیتوں کے ساتھ  یکجا کیا۔


Qtum کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Qtum نیٹ ورک کے چار اہم پہلو ہیں:

1. اکاؤنٹنگ کے لیے ایک UTXO ماڈل ۔

2. Solidity اسمارٹ معاہدے کا پلیٹ فارم۔

3. ایک اکاؤنٹ کی فاصل سطح۔

4. ایک  پروف آف اسٹیک کا معاہداتی میکانزم۔
اس مرکب کو تخلیق کرنے کے لیے، Qtum نے اپنے نیٹ ورک کی ٹرانزیکشن کی بنیاد مکمل کرنے کے لیے Bitcoin کا ترمیم شدہ کور کلائنٹ سافٹ ویئر استعمال کیا ہے۔ یہ نیٹ ورک  Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ بھی مطابقت پذیر ہے اور اپنی کوڈنگ کی زبان کے طور پر Solidity استعمال کرتا ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ بآسانی کوڈ اور  DeFi (غیر مرکزی فنانس) کے پراجیکٹس کو  Ethereum سے Qtum پر پورٹ کر سکتے ہیں۔ علاوہ ازیں، اس کا حسب منشاء پروف آف اسٹیک (PoS) کا معاہداتی میکانزم سکیورٹی کے پیچیدہ مسائل کو ہدف بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔


UTXO کیا ہے؟

UTXOs ٹرانزیکشن کے خرچ نہ کیے جانے والے آؤٹ پٹس اور کرپٹو کرنسی کی دنیا میں ایک عام نظریہ ہیں۔ بعض نیٹ ورکس پر، کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز آؤٹ پٹس اور ان پٹس سے بنی ہوتی ہیں۔ مثال کے طور پر، 1 BTC بھیجنے کے لیے، آپ کو UTXOs ان پٹ کے طور پر استعمال کرنا پڑتا ہے اور پھر آؤٹ پٹ کے طور پر "بھیجنا" پڑتا ہے۔ پھر انہیں UTXOs خرچ شدہ کے طور پر نشان زد کر دیا جاتا ہے، اور آؤٹ پٹ ایک نیا UTXO بن جاتا ہے۔

فرض کریں کہ آپ 0.6 BTC کو بھیج رہے ہیں۔ درحقیقت یہ پِچھلی ٹرانزیکشنز کے 0.4 BTC اور 0.2 BTC کے آؤٹ پٹس سے مل کر بنا ہو گا۔ تاہم، اگر آپ صرف 0.3 BTC کو بھیجنا چاہتے تھے، تو آپ کو 0.4 BTC UTXO کو اپنے دوست کے لیے 0.3 اور اپنے لیے 0.1 میں تقسیم کرنا ہو گا۔ یہ 0.4 BTC مکمل طور پر خرچ کر دیتا ہے اور 0.3 اور 0.1 پر مشتمل دو نئے UTXOs بنا دیتا ہے۔

ممکن ہے کہ اکاؤنٹنگ کا یہ سسٹم کچھ عجیب محسوس ہو، تاہم اس کے اپنے فوائد ہیں:

1. یہ  دوہرے خرچ سے مقابلے کے عمل کو آسان بنا دیتا ہے کیونکہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیا کوئی آؤٹ پٹ پہلے سے ہی خرچ کیا جا چکا ہے۔

2. ایک نیٹ ورک کسی ٹرانزیکشنز پر متوازی طور پر عمل درآمد کر سکتا ہے کیونکہ ہر ٹرانزیکشن انفرادی آؤٹ پٹس پر مشتمل ہوتی ہے۔

دوسری جانب، Ethereum، ایک بالکل ویسا اکاؤنٹ ٹرانزیکشن کے ماڈل کو استعمال کرتا ہے جیسا کہ آپ کسی بینک اکاؤنٹ میں ملاحظہ کریں گے۔ یہ خصوصی ماڈل کسی نیٹ ورک پر تمام بیلنسز کی عالمی حالت برقرار رکھتا ہے۔


3. کسی اکاؤنٹ کی فاصل سطح کیا ہوتی ہے؟

عموماً اسمارٹ معاہدات کی گنجائش رکھنے والی بلاک چینز، تکنیکی وجوہات کے باعث UTXO کے اکاؤنٹنگ سسٹم کو استعمال نہیں کرتیں۔ Qtum کی تجویز ہے کہ اکاؤنٹ کی فاصل سطح (AAL) کا استعمال کیا جائے۔ جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، Ethereum کا اکاؤنٹس کا سسٹم اس کے تکنیکی اطلاق سے تجرید شدہ ہے۔

اکاؤنٹس کے ماڈل میں، اسمارٹ معاہدات کسی ایڈریس یا اسمارٹ معاہدے کے اختتامی بیلنس کے ساتھ کام کرتے ہیں۔ تاہم،  UTXO میں، ایک اسمارٹ معاہدے کو یہ فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ کئی عوامی اور نجی ایڈریسزکے درمیان کونسے UTXOs کثرت سے استعمال کیے جائیں۔ معاہدات کے درمیان ہونے والی اندرونی ٹرانزیکشنز میں بھی یہی مسئلہ درپیش ہے۔ ایک UTXO بلاک چین کو تمام ٹرانزیکشنز ریکارڈ کرنی پڑتی ہیں، جس سے یہ عمل مشکل بن جاتا ہے۔

AAL اسمارٹ معاہدے کو تخلیق کرنے کے لیے UTXO ٹرانزیکشن کے آؤٹ پٹ کو استعمال کرتے ہوئے کام کرتا ہے۔ پھر یہ معاہدے پر عمل درآمد کو حرکت دینے کے لیے ٹرانزیکشن معاہداتی اکاؤنٹ پر بھیجتا ہے۔ یہ AAL نتائج پر عمل کاری کرتا ہے اور انہیں UTXO کے لیے موافق بناتا ہے۔

AAL ٹیکنالوجی Qtum کو Ethereum اور Bitcoin دونوں کی اپڈیٹس سے فائدہ اٹھانے کی اجازت دیتی ہے۔ مثال کے طور پر، جب Ethereum میں نان- فنجیبل ٹوکن کی معاونت شامل کی گئی تھی، تو Qtum اسے فوری طور پر اپنانے کی صلاحیت رکھتا تھا۔ Bitcoin کی قابل ذکر اپڈیٹس Segregated Witness (SegWit) اور Taproot تھیں۔ UTXO پر مبنی ہونے کے باعث، Qtum، لائٹننگ نیٹ ورک اور دیگر ٹیکنالوجیز سے فائدہ اٹھانے کی بھی قابلیت رکھتا ہے۔


پروف آف اسٹیک کیا ہے؟

مشترکہ پروف آف اسٹیک Qtum کے حسب منشاء معاہداتی میکانزم کا کردار ادا کرتا ہے۔ Qtum ٹیم نے ان کی لاگت میں اضافہ کرتے ہوئے، ان کو جنک معاہدے کی جانب سے کیے جانے والے دھوکہ دہی پر مبنی حملوں کا مقابلہ کرنے کے لیے استعمال کیا ہے۔ یہ میکانزم، بلاک کے پیداواری نوڈز کے درمیان بلاک کے انعامات شیئر کرتا ہے اور ادائیگی بھی موخر کرتا ہے۔ ہر انعام ایک کامیاب توثیق کار اور پِچھلے نو کامیاب توثیق کاران کے درمیان مساوی بنیادوں پر تقسیم کیا جاتا ہے۔ انعامات کا ایک حصہ 500 بلاکس کے لیے بھی موخر کیا جاتا ہے۔ یہ سسٹم حملہ آوروں کے لیے کسی ممکنہ حملے سے حاصل ہونے والے حتمی انعامات کا حساب لگانے کا عمل مشکل بنا دیتا ہے۔


آف لائن اسٹیکنگ کیا ہوتی ہے؟

اگست 2020 میں، Qtum نے QTUM ہولڈرز کے لیے  اسٹیکنگ کے ایک نئے آف لائن میکانزم کو متعارف کروایا۔ اپنے QTUM ٹوکنز کی تحویل سے دستبردار ہونے کی بجائے، آپ کو فقط اپنے والیٹ کا ایڈریس مہیا کرنا ہو گا۔ آپ کے کوائنز آپ کے والیٹ میں رہتے ہیں اور کسی بھی وقت خرچ یا غیر مختص کیے جا سکتے ہیں۔ اس معاہداتی میکانزم کے دو ایکٹرز ہوتے ہیں: سپر اسٹیکرز (توثیق کاران) اور ڈیلیگیٹرز۔

ڈیلیگیٹرز ایک اسمارٹ معاہدے کے ذریعے اپنا والیٹ ایڈریس سپر اسٹیکر کو بھیجتے ہیں۔ اس فیس پر اتفاق کیا جاتا ہے جو کہ ڈیلیگیٹر ادا کرے گا، اور سپر اسٹیکر تفویض قبول کرنے کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ اس کے بعد سپر اسٹیکر ڈیلیگیٹر کے UTXOs اسٹیک کر سکتا ہے۔ اگر سپر اسٹیکر کامیابی کے ساتھ بلاک کی توثیق کر لیتا ہے، تو وہ انعام اپنے ڈیلیگیٹرز کے ساتھ شیئر کریں گے اور فیس کو وصول کریں گے۔

ایک دفعہ سپر اسٹیکر کے پیچھے تفویض شدہ ہو جانے کے بعد، آپ غیر فعال طور پر QTUM کو کمانے لگتے ہیں۔ آپ کو کسی اسمارٹ معاہدے میں لاک ہونے کی ضرورت نہیں، اور آپ ہارڈ ویئر والیٹ جیسے ایک آف لائن حل کی مدد سے کام کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد سپر اسٹیکرز تفویض کاروں کے لیے بلاک کے انعامات کو جیت سکتے ہیں اور اسٹیکنگ کے لیے فیس کو وصول کر سکتے ہیں۔ لیکن تفویض کے بعد، تفویض کار کا والیٹ نیٹ ورک سے مربوط رکھنے کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔ دوسرے الفاظ میں، تفویض کاروں کو غیر فعال موڈ میں انعامات موصول ہونے لگتے ہیں۔


QTUM کیا ہے؟

Qtum ہی کی مقامی کرنسی کا نام QTUM ہے، نیٹ ورک کے معاہداتی میکانزم کے ذریعے صارفین میں تقسیم کی جاتی ہے۔ آپ QTUM کوائن استعمال کر سکتے ہیں:

1. نیٹ ورک پر ٹرانزیکشن فیس ادا کرنے کے لیے۔ QTUM  گیس کی فیس کا حساب لگانے کے لیے  Ethereum جیسے ماڈل کو استعمال کرتا ہے۔
2. تجاویز پر ووٹ دے کر Qtum کے آن چین گورننس کے پروٹوکول میں شرکت کرنے کے لیے۔ ان میں بلاک کے سائز یا نیٹ ورک فیس کی تبدیلی کا عمل شامل ہو سکتا ہے۔ زائد استعمال کے اوقات میں، گیس کی لاگت کم کی جا سکتی ہے، اور بلاک کا سائز سطح 1 کی ٹرانزیکشنز سنبھالنے کے لیے 1,100 TPS تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اگر ضرورت ہو، تو تھروپٹ میں اضافہ کرنے کے لیے لائٹننگ نیٹ ورک جیسے سطح 2 پر مبنی حل کو بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
3. بلاکس کی توثیق کرنے کے لیے یا تو ڈیلیگیٹر یا پھر سپر اسٹیکر کے طور پر اسٹیک کرنے کے لیے۔ ہر نیا بلاک ڈیلیگیٹرز اور سپر اسٹیکرز کو انعامات فراہم کرتا ہے۔ Qtum Bitcoin کے تقسیم کاری سے ملتے جلتے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے وقتاً فوقتاً انعامات کی تعداد نصف کر سکتا ہے۔ بالآخر یہ طریقہ کار ایک متناہی QTUM سپلائی کو تخلیق کرے گا جس تک پہنچنے کے لیے کئی دہائیاں لگ سکتی ہیں۔ اس مقام پر، اسٹیکرز کو صرف ٹرانزیکشن فیس سے نوازا جائے گا۔


میں QTUM کہاں سے خرید سکتا ہوں؟

QTUM کی خریداری کے لیے Binance دو طریقے پیش کرتی ہے۔ سب سے پہلے، آپ منتخب شدہ فیاٹ کرنسیز میں کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ کے ساتھ QTUM کو خرید سکتے ہیں۔ Binance کے [Buy Crypto with Debit/Credit Card] کے صفحے پر جائیں، اس کرنسی کا انتخاب کریں جس کے ذریعے آپ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں، اور پھر نیچے والی فیلڈ سے QTUM منتخب کریں۔ اپنی خریداری کی تفصیلات کی تصدیق اور مزید ہدایات پر عمل کرنے کے لیے [Continue] پر کلک کریں۔


آپ QTUM کے لیے کرپٹو کرنسیز کی کئی اقسام، بشمول BUSD، BTC، اور ETH کو بھی ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ پھر Binance کے ایکسچینج ویو پر جائیں اور ٹریڈنگ کے جوڑے کی تلاش کی فیلڈ میں  QTUM ٹائپ کریں۔ یہ ٹریڈنگ کے تمام دستیاب جوڑوں کو ڈسپلے کر دے گا۔ ایکسچینج ویو کے استعمال کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، ہمارا Binance ویب سائٹ پر TradingView کیسے استعمال کیا جائے کے ہدایت نامے کو ملاحظہ کریں۔


خلاصہ

بطور حل، Qtum بلاک چین کافی منفرد ہے۔ یہ اپ گریڈز کے ساتھ PoS سسٹم کا اطلاق کرتے ہوئے پروف آف ورک (PoW) میں درپیش مسائل ختم کر دیتی ہے۔ یہ UTXO اکاؤنٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے اسمارٹ معاہدات اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) کی اجازت بھی دیتی ہے۔ اگرچہ ایکو سسٹم میں موجود بہت سے بلاک چین پلیٹ فارمز نت نئے طریقوں کو تخلیق کرتے رہتے ہیں، تاہم Qtum کی کامیاب فعالیت کا سہرا پچھلے طریقوں کو ہی جاتا ہے۔ لہٰذا، اگر آپ ایک Altcoin کی حیثیت سے Qtum پر غور کر رہے ہیں، تو اب آپ اس کے استعمال کی صورتوں کی بنیاد پر ایک مزید معقول فیصلہ کر سکتے ہیں۔