TL;DR
Livepeer ایک غیر مرکزی ویڈیو پروٹوکول ہے، جسے Ethereum بلاک چین پر تشکیل دیا گیا ہے۔ یہ کچھ اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی فرد ایک غیر مرکزی انداز میں ایپلیکیشنز میں ویڈیو کے مواد کو باآسانی ضم کر سکے، وہ بھی روایتی سالوشنز پر آنے والی لاگت کے محض ایک حصے کے عوض۔ ویڈیو پر عمل کاری کی غیر مرکزیت کو نوڈ آپریٹرز کے نیٹ ورک پر ٹرانس کوڈنگ کے عمل کو تقسیم کر کے حاصل کیا جاتا ہے۔ اصل صارفین تک ویڈیو مواد کی ہموار ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے ٹرانس کوڈنگ ایک اہم مرحلہ ہے۔ اس میں ڈیوائس کی اسکرین کے سائز یا انٹرنیٹ کنکشن جیسے عوامل کی بنیاد پر نامکمل ویڈیو فائلز کو لے کر، انہیں ہر حقیقی صارف کے لیے ایک بہتر حالت میں تبدیل کیا جاتا ہے۔
Livepeer، بلاک چین ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ویڈیو کے مواد پر ایک معتبر اور سستے طریقے سے عمل کاری کرتا ہے، جو اسٹیک ہولڈر کے مابین مثبت تعاملات کو فروغ دینے کے لیے گیم تھیوری، کرپٹو اکنامک ترغیبات، اور اسمارٹ معاہدہ جات کو استعمال کرتا ہے۔ اس کا مقامی اثاثہ، Livepeer ٹوکن (LPT)، نیٹ ورک میں شرکت کرنے والوں کے مابین ویڈیو پر عمل کاری کرنے والے ٹاسکس کو بحفاظت اور معتبر انداز میں منظم اور تقسیم کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
تعارف
سوشل میڈیا پر بڑھتے ہوئے انحصار کے باعث، بالخصوص حالیہ وباء کے دوران، اور تخلیق کاران کی بڑھتی ہوئی معیشت کے ساتھ، 2021 میں ویڈیو سے متعلقہ مواد نے انٹرنیٹ کی %82 سے زائد بینڈ وتھ کو استعمال کیا ہے۔
ہزاروں کی تعداد میں تقسیم شدہ نوڈز سے تقویت یافتہ Livepeer کا نیٹ ورک، ویڈیو ایپ کے ڈویلپرز اور تخلیق کاروں کو ان کوڈنگ کے ایک بڑی قیمت کے حامل ٹیگ کے بغیر ایک محفوظ، اعلیٰ معیاری، اور معقول آرکیٹیکچر تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ 2017 میں اس کی آمد کے بعد سے، Livepeer نیٹ ورک نے ویڈیو کے 150 ملین منٹس سے زائد پر عمل کاری مکمل کی ہے۔
Livepeer کس طرح کام کرتا ہے؟
Ethereum پر تشکیل دیا جانے والا Livepeer، ایک ایسا نیٹ ورک ہے جو اس سروس کو فراہم کرنے والے سپلائرز کے ساتھ ویڈیو کی عمل کاری کے خواہاں ہر فرد کو مربوط کرتا ہے۔ یہ ویڈیو کی ٹرانس کوڈنگ کے اس عمل کو موجودہ مرکزی سالوشنز کی نسبت معتبر، محفوظ، اور قابل گنجائش رکھنے میں نیٹ ورک کے شرکاء کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنا مقامی ٹوکن، LPT استعمال کرتا ہے۔
Livepeer نیٹ ورک میں دو بنیادی اسٹیک ہولڈرز ہوتے ہیں: آرکیسٹریٹرز اور ڈیلیگیٹرز۔
آرکیسٹریٹرز
ویڈیو مائننگ کے ساز و سامان کی ملکیت رکھنے والا کوئی بھی فرد اپنے LPT کو اسٹیک کر سکتا ہے اور Livepeer نیٹ ورک پر ویڈیو پر عمل کاری کر سکتا ہے۔ اس سروس کو فراہم کرنے کے بدلے میں، انہیں LPT اور ETH کی صورت میں ویڈیو پر عمل کاری کرنے کی فیس سے ایک حصہ موصول ہوتا ہے۔ نیٹ ورک میں شرکت کرنے والے ان افراد کو آرکیسٹریٹرز کہا جاتا ہے۔
ڈیلیگیٹرز
ایسے افراد، جن کے پاس ویڈیو مائننگ ٹولز تک رسائی یا ویڈیو پر عمل کاری کا تجربہ نہیں ہے، وہ درست آلات اور مہارت کے ساتھ Livepeer ایکسپلورر کے ذریعے ویڈیو پر عمل کاری کے لیے کسی نوڈ آپریٹر کو اپنے LPT ڈیلیگیٹ یا مختص کرتے ہوئے بھی نیٹ ورک میں حصہ لے سکتے ہیں۔ نیٹ ورک میں شرکت کرنے والے ان افراد کو ڈیلیگیٹرز کہا جاتا ہے۔
LPT کیا ہوتا ہے؟
نیٹ ورک کا مقامی اثاثہ، Livepeer ٹوکن (LPT)، ایک ERC-20 ٹوکن ہے، جس کو سکیورٹی کی فراہمی، نیٹ ورک میں شرکت کرنے والے افراد کے مابین ویڈیو پر عمل کاری کرنے والے ٹاسکس کی تقسیم، اور Livepeer نیٹ ورک پر بہت سے کرداروں میں اُن کی فعال شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جتنے زیادہ ٹوکنز نیٹ ورک کی عمل کاری کے لیے مختص ہوں گے، یہ اتنا ہی زیادہ مستحکم، محفوظ، اور مضبوط بن جائے گا۔
آرکیسٹریٹرز کو ان کی جانب سے اسٹیک کیے گئے LPT کی تعداد سمیت — آیا یہ نجی طور پر ہو یا کسی ڈیلیگیٹر کی جانب سے — ان کے جغرافیائی علاقے اور قابل اعتماد ہونے کی اہلیت کے مطابق کام دیا جاتا ہے۔ جیسا کہ زیادہ ٹوکنز کو ڈیلیگیٹ کرنے کا مطلب زیادہ کام ہے، اور زیادہ کام، زائد انعامات کا سبب بنتا ہے، اس لیے آرکیسٹریٹرز جتنا ممکن ہو سکے، اتنے ہی زیادہ ڈیلیگیٹرز کو اپنی جانب مائل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
ہر راؤنڈ کے آخر میں، مثلاً ہر دن کے اختتام پر، Livepeer کا پروٹوکول بیان کردہ افراط زر کی شرح کے مطابق Livepeer کے نئے ٹوکنز کو منٹ کرتا ہے۔ Livepeer "اسٹیک پر منحصر" ایک پروٹوکول ہے، جس سے یہ مراد ہے کہ شرکت کرنے والے ہر صارف کو اُس کے حصے کے مطابق انعامات دیے جائیں گے۔ کسی مخصوص راؤنڈ میں فعال رہنے والے شرکت کرنے والے افراد — آیا ہ نوڈز چلا کر ہو یا ٹوکنز کو اسٹیک کر کے — جاری کردہ انعام کی متناسب مقدار حاصل کرتے ہیں۔ تاہم ایسے افراد کو یہ انعامات نہیں ملیں گے جو کسی مخصوص راؤنڈ میں فعال طور پر شرکت نہیں کر سکے۔
آرکیسٹریٹرز اضافی فائدہ بھی حاصل کرتے ہیں: ان کو غیر مرکزی انفراسٹرکچر کو چلانے کے لیے بطور کمیشن، اپنے ڈیلیگیٹرز کے انعامات کا حصہ ملتا ہے۔
اس سسٹم کے ساتھ، شرکت کرنے والے فعال افراد نیٹ ورک میں اپنے اسٹیک کو پھیلا سکتے ہیں۔ اسی دوران، غیر فعال صارفین کے ٹرانس کوڈنگ کے حقوق ہر اُس راؤنڈ کے ساتھ سمٹ جاتے ہیں، جس میں وہ شرکت نہیں کرتے۔ دوسرے الفاظ میں، LPT کی بڑی اسٹیک کے نتیجے میں مختص کردہ کام بھی زیادہ ہوتا ہے، جو کہ زائد انعامات کا سبب بنتا ہے۔
جاری کیے جانے والے انعامات کے سائز کے تعین کے لیے استعمال کی جانے والی افراط زر کی شرح بھی صارفین کو فعال رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔ معاوضے کے ہر راؤنڈ میں نئے LPT کی فیصد کا تعین نیٹ ورک کی کامیاب عمل کاری کے لیے مختص کردہ LPT کی کل تعداد سے کیا جاتا ہے۔ یہ تناسب جتنا زیادہ ہو گا، افراط زر کی شرح اتنی ہی کم ہو گی اور موجودہ ٹوکنز کی مالیت میں اتنا ہی اضافہ ہو گا۔ چنانچہ، ٹوکن ہولڈرز کو قدرتی طور پر یہ ترغیب ملتی ہے کہ وہ زیادہ کمانے کے لیے زیادہ اسٹیک کریں۔
Binance پر LPT کو کس طرح خریدا جائے؟
آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر LPT کو خرید سکتے ہیں۔
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔
2. ٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے دیکھنے کے لیے تلاش کریں کے بار میں "LPT" ٹائپ کریں۔ ہم LPT/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس پر جائیں اور LPT کی وہ مقدار درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy LPT] پر کلک کریں، اور خریدی گئی LPT آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دی جائے گی۔
اختتامی خیالات
Livepeer نے قابل اعتماد فریقین کو ویڈیو پر عمل کاری کرنے والے ٹاسکس ڈیلیگیٹ کرنے کے لیے ایک حل تیار کیا ہے۔ ایک غیر مرکزی ویڈیو پروٹوکول کے ساتھ، Web3 کے پراجیکٹس اور کمپنیز، اپنے سامعین کو ویڈیو کے اچھے مواد کی فراہمی کے لیے ویڈیو پر عمل کاری کی زائد، اور خود ساختہ فیس اور سینسر شپ سے بچ سکتے ہیں۔