Hashflow (HFT) کیا ہوتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Hashflow (HFT) کیا ہوتا ہے؟

Hashflow (HFT) کیا ہوتا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jan 17, 2023اپڈیٹ کردہ Feb 9, 2023
4m



TL;DR

غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) پر کرپٹو کرنسی کی ٹریڈنگ پیچیدہ، مہنگی، اور غیر مؤثر ہو سکتی ہے۔ بہت ساری چینز اور ٹوکنز کے ساتھ، یہ حیران کن حد تک بڑی بھی ہو سکتی ہے۔ چیزوں کو مزید پیچیدہ بناتے ہوئے اکثر DEXs کسی بھی قسم کی قیمت کی ضمانت نہیں دے سکتیں، کیونکہ بعض اوقات یہ ٹریڈ کی انجام دہی سے قبل تبدیل ہو جاتی ہیں۔

تاہم، Hashflow ایک ایسی DEX ہے جہاں آپ صرف اپنے والیٹ کو مربوط کرتے ہوئے سیکنڈز میں کسی بھی چین پر کوئی بھی اثاثہ ٹریڈ کر سکتے ہیں۔ تمام نرخ بغیر کسی کمیشن کے، اپنی ڈسپلے کردہ قیمت پر نافذ العمل ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ کو جس چیز کی طلب ہو، آپ کو وہی حاصل ہوتی ہے۔

چینز کے مابین ٹریڈنگ بالکل اسی طرح کام کرتی ہے – جس طرح ون شاٹ کراس چین ٹریڈنگ ضمانت شدہ قیمت پر کرتی ہے۔ برجز کا خطرہ مول لیے بغیر — محض اپنے اثاثے اور چین کو منتخب کریں، اور ٹریڈنگ کا آغاز کریں۔ 

اگست 2021 میں اپنے لائیو ہونے کے بعد سے، Hashflow نے 170,000 سے زائد صارفین سمیت، کُل ٹریڈ کے حجم میں $11 بلین سے زائد کے اضافے کا مشاہدہ کیا ہے۔

تعارف

اکثر DEXs اثاثہ جات کی خرید و فروخت کو فعال رکھنے کے لیے خود کار مارکیٹ میکرز (AMMs) پر انحصار کرتی ہیں، اور اگرچہ یہ اہم ہیں، تاہم ابھی تک بہترین حالت سے دور ہیں۔ AMMs ایسے غیر مؤثر سرمائے ہیں، جن کو معمول کے مطابق سینڈوچ حملوں اور عارضی خسارے جیسے خطرات لاحق ہوتے ہیں اور وہ مؤثر انداز میں نان-اسپاٹ اثاثہ جات کی قیمت مقرر نہیں کر سکتے۔

اس کی بجائے، Hashflow 'نرخ کے لیے درخواست کریں (RFQ)' نامی ماڈل کو استعمال کرتا ہے، جو صارفین کو مارکیٹ میکرز سے براہ راست نرخ حاصل کرنے اور صفر سلِپیج اور زیادہ سے زیادہ قابلِ حصول مالیت (MEV) کے تحفظ کے ساتھ ٹریڈ کرنے کا موقع دیتا ہے۔ آن چین اثاثوں کی قیمت مقرر کرنے کی بجائے، Hashflow کا RFQ ماڈل آن چین اثاثوں کا تصفیہ اور سواپنگ ہینڈل کرتا ہے، جبکہ مارکیٹ میکرز کو آف چین اثاثوں کی قیمت مقرر کرنے کے لیے فعال کرتا ہے۔

Hashflow کیا ہے؟

Hashflow ایک ایسی DEX ہے جو باہمی عمل، صفر سلِپیج، اور MEV سے محفوظ ٹریڈز کے لیے ڈیزائن کی گئی ہے۔ تمام ٹریڈز کمیشن سے آزاد ہیں اور تمام قیمتوں کے نرخ اپنی ڈسپلے کردہ قیمتوں پر نافذ العمل ہوں گے۔ Hashflow برجز یا مصنوعی اثاثہ جات کو استعمال میں لائے بغیر مکمل طور پر مقامی کراس چین سواپ کی فعالیت بھی فراہم کرتا ہے، جس کے نتیجے میں قیمت پر لازمی عمل درآمد کے ساتھ ایک یا زائد چینز کے درمیان ہموار ٹریڈنگ فعال ہوتی ہے۔

اگست 2021 میں اپنے آغاز کے بعد سے، Hashflow نے درج ذیل کا مشاہدہ کیا ہے:

  • کُل ٹریڈ کے حجم کی مد میں $11 بلین سے زائد رقم

  • پلیٹ فارم پر ٹریڈنگ میں مصروف 170,000 سےزائد منفرد صارفین

  • $25 ملین سے $30 تک کا مجموعی اوسط یومیہ حجم

  • اوسطاً 1,800 یومیہ فعال صارفین (DAU)

  • چھ مہینوں میں Polygon اور Avalanche پر کُل ٹریڈ کے حجم میں $1 بلین سے زائد

Hashflow نے تین مرحلوں پر مشتمل فنڈنگ سے $28.2 ملین تک کا اضافہ بھی کیا ہے؛ اس کے حمایتیوں میں Dragonfly Capital، Electric Capital، Galaxy Digital، Jump Crypto، Wintermute، اور GSR شامل ہیں۔ 

Hashflow کس طرح کام کرتا ہے؟

Hashflow صارفین کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ کسی بیرونی ٹوکن کے برجز کی مداخلت کے بغیر، چند منٹوں کے اندر چینز کے مابین اثاثوں کو ہموار انداز میں سواپ کریں:

  • تمام Hashflow ٹریڈز دونوں سلِپیج اور MEV سے حاصل ہونے والے ناجائز فائدوں سے مکمل طور پر محفوظ یافتہ ہیں، خواہ وہ ٹریڈ مقامی طور پر ایک ہی چین پر ہو یا متعدد چینز میں وقوع پذیر ہو۔

  • Hashflow ان مارکیٹ میکرز سے آف چین نرخ حاصل کرنے کے لیے ہائبرڈ آن چین / آف چین RFQ انجن استعمال کرتا ہے، جو آن چین پولز میں لیکویڈیٹی کا نظم کرتے ہیں۔ اسمارٹ معاہدہ جات مارکیٹ میکرز سے کرپٹو گرافک انداز میں ایسے نرخ دستخط کرنے کا تقاضا کرتے ہیں، جو کسی بھی ٹریڈ کے دورانیے کے لیے غیر متغیر رہیں۔ یہ اس امر کو یقینی بناتا ہے کہ صارفین کے لیے مجوزہ قیمتیں ضمانت یافتہ ہیں اور MEV بوٹس کے ذریعے ان کو فرنٹ رن یا بیک وقت خرید و فروخت میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

  • Hashflow ٹریڈرز کو کراس چین MEV کی وجہ سے پیش آنے والی سلِپیج سے بھی محفوظ رکھتا ہے، جو اس صورت میں پیش آ سکتی ہے، اگر سورس چین پر ٹرانزیکشن کی توثیق کرنے اور مطلوبہ چین پر پے لوڈ کا تبادلہ کرنے میں صرف ہونے والے وقت کے درمیان قیمت میں نمایاں تغیر سامنے آئے۔

HFT ٹوکن کیا ہوتا ہے؟

HFT Hashflow پروٹوکول، نیز Hashverse کے لیے مقامی ٹوکن ہے، جو کہ Hashflow کا گیم کی طرز پر تیار کردہ گورننس ٹوکن ہے۔ صارفین Hashflow ایکو سسٹم کے اندر فیچرز کو ان لاک کرنے کی خاطر، HFT کو اسٹیک کر سکتے ہیں، مثلاً:

  • گورننس: Hashflow گورننس ووٹ ایسکرو (VE) ٹوکن ماڈل کی طرح کام کرتی ہے، جہاں ووٹنگ کے حقوق کا تعین، اسٹیک شدہ HFT کی تعداد اور HFT کے لاک شدہ ہونے کے دورانیے کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اسٹیکنگ ٹوکنز، صارفین کو ووٹ دینے اور پروٹوکول کے مستقبل کا نظم کرنے کا حق دیتے ہیں۔

  • انعامات اور درون DAO کارکردگی: Hashverse سب سے پہلا اسٹوری ورس پر مبنی، گیم کی طرز پر تیار کردہ DAO اور گورننس پلیٹ فارم ہے۔ اسٹیک شدہ ٹوکنز Hashverse میں صارفین کی کارکردگی کے میٹرکس کا تعین کرنے کے لیے استعمال ہوں گے۔ صارفین Hashverse میں اپنی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لیے کسی بھی وقت اپنے اسٹیک شدہ ٹوکنز کی تعداد اور ان کا دورانیہ ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔ پروٹوکول، کمیونٹی کے زیادہ تر سرگرم اراکین کو انعام دے گا، اور ان کے Hashverse کی موجودگی ان کے انعامات کو ریڈیم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

Hashflow کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟ 

برج سے مبرا کراس چین سواپس

Hashflow صارفین کی مدد کرتا ہے تاکہ وہ کسی بیرونی ٹوکن کے برجز کی مداخلت کے بغیر، چند منٹوں کے اندر چینز کے مابین اثاثوں کو ہموار انداز میں سواپ کریں۔ تمام Hashflow ٹریڈز دونوں سلِپیج اور MEV سے حاصل ہونے والے ناجائز فائدوں سے مکمل طور پر محفوظ ہیں، خواہ وہ ٹریڈ مقامی طور پر ایک ہی چین پر ہو یا متعدد چینز میں وقوع پذیر ہو۔

صفر سلِپیج

Hashflow کے تمام نرخ ڈسپلے کردہ قیمت پر نافذ العمل ہوتے ہیں۔

MEV سے محفوظ ٹریڈز

کرپٹو گرافک دستخط فرنٹ رننگ کو ناممکن بناتے ہیں۔ ٹریڈرز اپنی کمائی ہی پاس رکھتے ہیں۔

Hashverse

انعامات اور درون DAO کارکردگی: Hashverse سب سے پہلا storyverse پر مبنی، گیم کی طرز پر تیار کردہ DAO اور گورننس پلیٹ فارم ہے۔ ہالی ووڈ کی مقبول ترین تخلیقی ایجنسی، Superconductor کی جانب سے، ڈویلپ کی گئی مشغولیتی storyverse کے ساتھ، Hashverse، ٹوکن ہولڈرز کے ایک ایسے مجموعے کی نمائندگی کرتا ہے جو Hashflow پروٹوکول کے مستقبل کے متعلق فیصلہ سازی کرے گا۔

Hashflow کا مستقبل کیا ہے؟ 

Hashflow، Hashverse DAO کا آغاز، non-EVM چین (Solana، Aptos، Sui) کی تنصیب کاریوں، نیز اسمارٹ آرڈر کی روٹنگ، متعین آرڈرز، اور مزید کی ابتداء کرے گا۔ 

اختتامی خیالات 

Hashflow کا RFQ ماڈل، قیمت معلوم کرنے اور برج سے مبرا کراس چین ٹیکنالوجی کے لیے، DEX لینڈ اسکیپ میں منفرد تفریق کاران کی حیثیت رکھتا ہے، اور ٹریڈنگ کے ہموار تجربے کے حصول میں مدد فراہم کرتا ہے۔ توسیع پذیر پراڈکٹ، ایکو سسٹم کی ترقی، اور مستحکم حمایت کے ساتھ، Hashflow بہترین پوزیشن کا حامل ہے اور DeFi میں ٹریڈنگ کے بہترین تجربے کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔