ابواب
باب 1 - Bitcoin کا تعارف
مشمولات
Bitcoin کیا ہوتا ہے؟
Bitcoin کیش کی ایک ڈیجیٹل شکل ہے۔ تاہم ان فیاٹ کرنسیز کے برعکس جن کے آپ عادی ہیں، یہ کسی بھی قسم کے مرکزی بینک کے زیر انتظام نہیں۔ اس کی بجائے، Bitcoin کا مالی نظام دنیا بھر میں پھیلے ہزاروں کمپیوٹرز کی جانب سے چلایا جاتا ہے۔ کوئی بھی فرد ایک اوپن سورس سافٹ ویئر ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ایکو سسٹم میں حصہ لے سکتا ہے۔
Bitcoin وہ پہلی کرپٹو کرنسی ہے، جس کا اعلان 2008 (اور شروعات 2009 میں) کیا گیا۔ یہ صارفین کو ڈیجیٹل رقم (Bitcoins، چھوٹے b کے ساتھ، یا BTC) بھیجنے اور وصول کرنے کے قابل بناتا ہے۔ جو چیز اسے دلچسپ بناتی ہے، وہ یہ ہے کہ اسے سینسر نہیں کیا جا سکتا، فنڈز ایک مرتبہ سے زیادہ خرچ نہیں کیے جا سکتے، اور ٹرانزیکشنز کسی بھی وقت، اور کہیں سے بھی کی جا سکتی ہیں۔
Bitcoin کس لیے استعمال کیا جاتا ہے؟
لوگ بہت سی وجوہات کی بنا پر Bitcoin استعمال کرتے ہیں۔ بہت سے لوگ اس کی عوامی نوعیت کے سبب اسے سراہتے ہیں – یعنی انٹرنیٹ کنکشن کا حامل کوئی بھی فرد اسے بھیج اور وصول کر سکتا ہے۔ اس اعتبار سے یہ کسی حد تک کیش ہی کی طرح ہے، یعنی کوئی بھی فرد آپ کو اس کے استعمال سے نہیں روک سکتا، تاہم اس کی ڈیجیٹل موجودگی کا مطلب یہ ہے کہ اسے عالمی سطح پر ٹرانسفر کیا جا سکتا ہے۔
کیا چیز Bitcoin کو قابل قدر بناتی ہے؟
Bitcoin غیر مرکزی، سینسرشپ کے خلاف مزاحم، محفوظ، اور بارڈر کی قید سے آزاد ہے۔
اس خوبی نے اسے بین الاقوامی ترسیل زر اور ایسی ادائیگیوں جیسی استعمال کی صورتوں کے لیے پُرکشش بنا دیا ہے جہاں افراد اپنی شناخت عیاں نہیں کرنا چاہتے (جیسا کہ وہ ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ کی صورت میں اپنی شناخت عیاں کرتے ہیں)۔
بہت سے افراد اپنے Bitcoins خرچ نہیں کرتے، اس کے بجائے وہ اسے طویل مدت کے لیے ہولڈ کرنے کا انتخاب کرتے ہیں (جسے ہوڈلنگ بھی کہا جاتا ہے)۔ دستیاب کوائنز کی محدود سپلائی کی وجہ سے Bitcoin کو ڈیجیٹل سونا کا عرفی نام دیا گیا ہے۔ کچھ سرمایہ کاران Bitcoin کو قدر کے اسٹور کے طور پر دیکھتے ہیں۔ کیونکہ یہ نایاب ہے اور اس کی پیداوار مشکل ہے، اس لیے اسے قیمی دھاتوں جیسا کہ سونا یا چاندی کی طرح پسند کیا جاتا ہے۔
ہولڈرز کا ماننا ہے کہ – عالمی دستیابی اور اعلیٰ لیکویڈیٹی کے امتزاج کے ساتھ – یہ خوبیاں اسے طویل عرصوں کے دوران دولت کو اسٹور کرنے کا ایک مثالی ذریعہ بناتی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ وقت کے ساتھ Bitcoin کی قدر میں اضافہ ہوتا رہے گا۔
ابھی اسی وقت Bitcoin (BTC) کی جدید ترین قیمتوں کا جائزہ لیں۔
Bitcoin کیسے کام کرتا ہے؟
جب Alice، Bob کے نام کوئی ٹرانزیکشن کرتی ہے، تو دراصل وہ فنڈز کو بھیجنے کے لیے آپ کا متوقع طریقہ استعمال نہیں کرتی۔ یہ ڈالر بل تھمانے کا ڈیجیٹل متبادل نہیں۔ یہ اس چیز سے زیادہ ملتا جلتا ہے کہ جیسے وہ کسی کاغذ (جسے ہو کوئی دیکھ سکے) پر یہ تحریر کرے کہ وہ Bob کو ایک ڈالر دے رہی ہے۔ جب Bob وہی فنڈز Carol کو بھیجتا ہے، تو وہ اس شیٹ کو دیکھ کر سمجھ جاتی ہے کہ Bob کے پاس یہ موجود ہیں۔
یہ شیٹ ایک خاص قسم کا ڈیٹا بیس ہے جوکہ بلاک چین کہلاتا ہے۔ نیٹ ورک کے تمام شرکاء کے پاس ان کی ڈیوائسز میں اس کی ایک مماثل کاپی موجود ہوتی ہے۔ شرکاء نئی معلومات کو ہم وقت ساز بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ رابطہ کرتے ہیں۔
صارف کے ادائیگی کرنے پر، وہ اسے براہ راست پیئر ٹو پیئر نیٹ ورک پر نشر کر دیتے ہیں – ایسا کوئی مرکزی بینک یا ادارہ نہیں جو ٹرانسفرز پر عمل کاری کر سکے۔ نئی معلومات شامل کرنے کے لیے، Bitcoin بلاک چین مائننگ کہلانے والا خصوصی میکانزم استعمال کرتی ہے۔ اس عمل کے ذریعے ہی ٹرانزیکشنز کے نئے بلاکس کو بلاک چین پر ریکارڈ کیا جاتا ہے۔
بلاک چین کیا ہے؟
بلاک چین ایک ایسا لیجر ہے جو صرف شامل کریں پر مشتمل ہے: اس کا مطلب یہ ہے، کہ ڈیٹا کو اس میں صرف شامل کیا جا سکتا ہے۔ معلومات شامل کیے جانے پر، ان میں ترمیم کرنا یا انہیں حذف کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔ بلاک چین، آنے والے ہر بلاک میں پچھلے بلاک کا پوائنٹر شامل کرتے ہوئے اس کا اطلاق کرتی ہے۔
یہ پوائنٹر دراصل پچھلے بلاک کا ہیش ہوتا ہے۔ ہیشنگ میں ان پُٹ کا منفرد 'فنگر پرنٹ' تخلیق کرنے کے لیے ڈیٹا کو ایک طرفہ فنکشن سے گزارنا پڑتا ہے۔ اگر ان پُٹ میں معمولی سی بھی ترمیم کی جائے، تو فنگر پرنٹ مکمل طور پر مختلف نظر آئے گا۔ چونکہ ہم بلاکس کو ایک ساتھ چین کرتے ہیں، اس لیے کسی بھی فرد کے پاس بعد میں آنے والے بلاکس کی عدم توثیق کے بغیر پرانے اندراج کو ایڈٹ کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ ایسا اسٹرکچر ان اجزاء میں سے ایک ہے جو بلاک چین کو محفوظ بناتے ہیں۔
بلاک چینز کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے، بلاک چین ٹیکنالوجی کیا ہے؟ حتمی گائیڈ ملاحظہ کریں۔
کیا Bitcoin قانوناً جائز ہے؟
Bitcoin زیادہ تر ممالک میں قانونی حیثیت رکھتا ہے۔ اگرچہ اس میں کچھ استثنات موجود ہیں، تاہم – کرپٹو کرنسی میں سرمایہ کاری کرنے سے پہلے اپنے دائرہ اختیار کے قوانین کو پڑھنا یقینی بنائیں۔
ان ممالک میں کہ جہاں یہ قانونی حیثیت رکھتا ہے، حکومتی ادارے ٹیکسیشن اور تعمیل کے حوالے سے مختلف نقطہ ہائے نظر رکھتے ہیں۔ انضباطی شعبہ اب بھی انتہائی غیر ترقی پذیر ہے اور آنے والے سالوں میں اس میں نمایاں تبدیلی کا امکان ہو گا۔
Bitcoin کی تاریخ
Bitcoin کس نے تخلیق کیا؟
کسے معلوم! Bitcoin کے تخلیق کار، فرضی نام Satoshi Nakamoto کا استعمال کرتے ہیں، تاہم ہم ان کی شناخت کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ Satoshi کوئی ایک فرد یا پھر دنیا بھر میں موجود ڈویلپرز کا گروپ ہو سکتا ہے۔ یہ نام جاپانی زبان میں ہے، لیکن انگریزی زبان پر Satoshi کی مہارت کی وجہ سے بہت سے لوگوں کو یقین ہے کہ وہ کسی انگریزی زبان بولنے والے ملک سے تعلق رکھتا/رکھتی/رکھتے ہیں۔
Satoshi نے Bitcoin کا وائٹ پیپر اور سافٹ ویئر بھی شائع کیا۔ تاہم، یہ پُراسرار تخلیق کار 2010 میں غائب ہو گیا۔
کیا بلاک چین ٹیکنالوجی Satoshi کی ایجاد ہے؟
Bitcoin دراصل ایسی متعدد موجودہ ٹیکنالوجیز کو یکجا کرتا ہے جو کچھ عرصے سے موجود ہیں۔ بلاکس کی چین کا یہ نظریہ Bitcoin کے ساتھ منظر عام پر نہیں آیا۔ اس جیسے ناقابل ترمیم ڈیٹا اسٹرکچرز کا استعمال 90 کی دہائی کے ابتدائی برسوں سے دیکھا جا سکتا ہے، کہ جب Stuart Haber اور W. Scott Stornetta نے دستاویزات کی ٹائم اسٹیمپنگ کے لیے ایک سسٹم کی تجویز دی تھی۔ آج جیسی بلاک چینز ہی کی طرح، یہ بھی ڈیٹا کے تحفظ اور اسے چھیڑ چھاڑ سے بچانے کے لیے کرپٹو گرافک تکانیک پر انحصار کرتی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے، کہ Satoshi کے وائٹ پیپر میں کسی بھی موقعے پر "بلاک چین" کی اصطلاح کا استعمال نہیں کیا گیا۔
مزید دیکھیں: بلاک چین کی ہسٹری۔
Bitcoin سے قبل ڈیجیٹل کیش
Bitcoin ڈیجیٹل کیش کی پہلی کوشش نہیں ہے، تاہم کامیاب ترین کوشش ضرور ہے۔ پچھلی اسکیموں نے Satoshi کی ایجاد کے لیے راستہ ہموار کیا:
DigiCash
DigiCash، کرپٹو گرافر اور کمپیوٹر سائنٹسٹ David Chaum کی جانب سے 1980 کی دہائی کے آخری ایام میں قائم کی جانے والی کمپنی ہے۔ اسے آن لائن ٹرانزیکشنز کے لیے رازداری پر مرکوز حل کے طور پر، Chaum کی جانب سے تحریر کردہ پیپر کی بنیاد پر متعارف کروایا گیا تھا (وضاحت یہاں ملاحظہ کریں)۔
DigiCash ماڈل ایک مرکزی سسٹم تھا، لیکن بلاشبہ یہ ایک دلچسپ تجربہ رہا۔ بعد میں کمپنی کا دیوالیہ نکل گیا، جس کے حوالے سے Chaum کا ماننا تھا کہ ایسا ای کامرس کے مکمل طور پر سامنے آنے سے پہلے اس کے متعارف کروائے جانے کے سبب ہوا۔
B-money
B-money کو ابتدائی طور پر کمپیوٹر انجینیئر Wei Dai کی جانب سے ایک مسودے میں بیان کیا گیا تھا، جو 1990 کی دہائی میں شائع ہوا تھا۔ اس کا حوالہ Bitcoin کے وائٹ پیپر میں دیا گیا ہے اور اس کی وجہ سب کے سامنے ہے۔
B-money نے پروف آف ورک سسٹم (جو Bitcoin مائننگ میں استعمال ہوتا ہے) اور ایسے منقسم ڈیٹا کے استعمال کی تجویز دی جہاں صارفین ٹرانزیکشنز پر دستخط کرتے ہیں۔ B-money کا دوسرا ورژن اسٹیکنگ سے ملتے جلتے تصور کو بیان کرتا تھا، جسے آج دیگر کرپٹو کرنسیز میں استعمال کیا جاتا ہے۔
آخر کار، B-money کبھی مقبول نہیں ہو سکی، کیونکہ یہ کبھی بھی مسودے کے مرحلے سے آگے ہی نہیں بڑھی۔ انہیں دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے، کہ یہ Bitcoin Dai کی طرف سے پیش کردہ نظریات سے واضح طور پر متاثر ہے۔
Bit Gold
Bit Gold اور Bitcoin میں مماثلت اتنی زیادہ ہے کہ کچھ لوگوں کا ماننا ہے کہ اس کے تخلیق کار، کمپیوٹر سائنٹسٹ Nick Szabo ہی Satoshi Nakamoto ہیں۔ مرکزی طور پر، Bit Gold ایک لیجر پر مشتمل ہے جو پروف آف ورک آپریشن سے نکلنے والے ڈیٹا کی اسٹرنگز کو ریکارڈ کرتا ہے۔
B-money ہی کی طرح، اسے مزید تیار نہیں کیا گیا۔ تاہم، Bit Gold کی Bitcoin کے ساتھ مماثلت نے اس کا مقام 'Bitcoin کے پیشرو' کے طور پر پختہ کر دیا ہے۔
باب 2 - Bitcoins کہاں سے آتے ہیں؟
مشمولات
نئے Bitcoins کیسے تخلیق کیے جاتے ہیں؟
Bitcoin کی سپلائی محدود ہے، لیکن ابھی تک تمام یونٹس گردش میں موجود نہیں۔ نئے کوائنز تخلیق کرنے کا واحد طریقہ مائننگ کہلائے جانے والے عمل کے ذریعے انجام دیا جاتا ہے – یعنی بلاک چین پر ڈیٹا شامل کرنے کے لیے خصوصی میکانزم۔
فی الوقت کتنے Bitcoins موجود ہیں؟
پروٹوکول Bitcoin کی زیادہ سے زیادہ سپلائی کو اکیس ملین کوائنز پر مقرر کرتا ہے۔ 2020 تک، یہ 90% سے کچھ کم تعداد میں پیدا کیے جا چکے ہیں، لیکن باقیوں کو پیدا کرنے میں تقریباً سو سال لگیں گے۔ ایسا وقتاً فوقتاً پیش آنے والے ان واقعات کی وجہ سے ہوتا ہے جو نصف کاری کہلاتے ہیں، جو کہ بتدریج مائننگ کے انعام کو کم کر دیتے ہیں۔
Bitcoin مائننگ کیسے کام کرتی ہے؟
مائننگ کر کے، شرکاء بلاک چین میں بلاکس شامل کرتے ہیں۔ ایسا کرنے کے لیے، ان پر کرپٹو گرافک پزل حل کرنے کے لیے کمپیوٹنگ پاور مختص کرنا لازم ہوتا ہے۔ فائدے کے طور پر، ایسے ہر شخص کے لیے انعام موجود ہے جو درست بلاک کی تجویز دیتا ہے۔
بلاک جنریٹ کرنا مہنگا ثابت ہوتا ہے، تاہم یہ چیک کرنا سستا پڑتا ہے کہ آیا یہ مؤثر ہے۔ اگر کوئی شخص غلط بلاک کے ساتھ دھوکہ دہی کی کوشش کرے، تو نیٹ ورک فوری طور پر اسے مسترد کر دیتا ہے، اور مائنر، مائننگ کے اخراجات کی تلافی کرنے سے قاصر ہو جاتا ہے۔
انعام – جسے اکثر بلاک کا انعام کہا جاتا ہے – دو اجزاء پر مشتمل ہوتا ہے: ٹرانزیکشنز سے وابستہ فیس اور بلاک کی سبسڈی۔ بلاک سبسڈی 'نئے' Bitcoins کا واحد ذریعہ ہے۔ ہر بلاک مائن ہونے کے ساتھ، کُل سپلائی میں کوائنز کی مقررہ تعداد شامل ہو جاتی ہے۔
بلاک کو مائن کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
پروٹوکول مائننگ کی مشکل کو اس طرح سے ایڈجسٹ کرتا ہے کہ نیا بلاک تلاش کرنے میں تقریباً دس منٹ لگتے ہیں۔ ہمیشہ ایسا ممکن نہیں کہ بلاک کو قطعی طور پر پچھلے بلاک کے بعد دس منٹ کے اندر تلاش کر لیا جائے – بلکہ درکار وقت محض اسی ہدف کے ارد گرد تبدیل ہوتا رہتا ہے۔
باب 3 - Bitcoin کے ساتھ شروعات کرنا
مشمولات
میں Bitcoin کیسے خرید سکتا ہوں؟
کریڈٹ/ڈیبٹ کارڈ کے ذریعے Bitcoin کیسے خریدیں
Binance آپ کو بلا رکاوٹ اپنے براؤزر سے Bitcoin خریدنے کے قابل بناتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے:
کرپٹو کرنسی خریدنے اور بیچنے کے پورٹل پر جائیں۔
وہ کرپٹو کرنسی منتخب کریں جسے آپ خریدنا چاہتے ہیں، اور جس کے ساتھ آپ ادائیگی کرنا چاہتے ہیں۔
Binance میں لاگ ان کریں، یا اگر آپ کے پاس پہلے سے کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے تو رجسٹر کریں۔
اپنا ادائیگی کا طریقہ منتخب کریں۔
اگر ہدایت دی جائے، تو اپنے کارڈ کی معلومات درج کریں اور شناختی توثیق مکمل کریں۔
بس اتنی سی بات تھی! آپ کے Bitcoin کو آپ کے Binance اکاؤنٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
پیئر ٹو پیئر مارکیٹس پر Bitcoin کیسے خریدیں
آپ پیئر ٹو پیئر مارکیٹس میں Bitcoin خرید اور بیچ بھی سکتے ہیں۔ یہ آپ کو اس قابل بناتا ہے کہ Binance موبائل ایپ کے ذریعے براہ راست دیگر صارفین سے کوائنز خرید سکیں۔ ایسا کرنے کے لیے:
ایپ لانچ کریں اور لاگ یا رجسٹر کریں۔
انٹرفیس کے بالائی بائیں کنارے پر موجود ٹیب پر ایک کلک پر خرید و فروخت، اور اس کے بعد خریدیں کی ٹیب پر کلک کریں۔
آپ کو مختلف پیشکشوں کا حامل ایک نمبر دیا جائے گا – اس نمر پر موجود خریدیں پر کلک کریں جس کے ساتھ آپ آگے بڑھنا چاہیں گے۔
آپ دیگر کرپٹو کرنسیز (By کرپٹو ٹیب) یا دیگر فیاٹ کرنسی (By فیاٹ ٹیب) کے ساتھ ادائیگی کر سکتے ہیں۔
مندرجہ ذیل پر، آپ سے آپ کی ادائیگی کا طریقہ پوچھا جائے گا۔ اس کا انتخاب کریں جو آپ کے لیے موزوں ہے۔،
BTC خریدیں منتخب کریں۔
اب آپ کو ادائیگی کرنی ہو گی۔ جب آپ کر لیں، تو ادائیگی ہو چکی ہے کے طور پر نشان زد کریں، اور تصدیق کریں پر کلک کریں۔
ٹرانزیکشن اس صورت میں مکمل ہو جاتی ہے جب فروخت کنندہ آپ کے کوائنز بھیج دیتا ہے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Bitcoin کے ساتھ میں کیا کچھ خرید سکتا ہوں؟
آپ Bitcoin کے ساتھ بے شمار چیزیں خرید سکتے ہیں۔ اس مرحلے پر، ایسے مرچنٹس کو تلاش کرنا مشکل (لیکن ناممکن نہیں) ثابت ہو سکتا ہے جو مادی اسٹورز میں Bitcoin قبول کرتے ہوں۔ تاہم، آپ پھر بھی ایسی ویب سائٹس تلاش کرنے کے قابل ہوں گے جو اسے قبول کرتی ہوں یا پھر آپ کو دیگر سروسز کے لیے اس کے ساتھ گفٹ کارڈز خریدنے کی اجازت دیتی ہوں۔
ذیل میں ان چیزوں میں سے چند کے نام موجود ہیں جو آپ Bitcoin سے خرید سکتے ہیں:
ہوائی جہاز کے ٹکٹس
ہوٹل کے کمرے
ریئل اسٹیٹ
کھانے پینے کی چیزیں
کپڑے
گفٹ کارڈز
آن لائن سبسکرپشنز
میں Bitcoin کہاں خرچ کر سکتا ہوں؟
آپ اپنا Bitcoin کئی مقامات پر خرچ کر سکتے ہیں جن کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے! آئیے ان میں سے بعض کا جائزہ لیتے ہیں۔
TravelbyBit
دنیا بھر کی سیر کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کی نہایت ہی زیادہ فیس پر بچت کریں! آپ TravelbyBit کے ذریعے Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز کے ساتھ فلائیٹس اور ہوٹلز بُک کر سکتے ہیں۔ کرپٹو کے ساتھ اپنی خریداری پر 10% رعایت حاصل کرتے ہوئے رجسٹر اور بُک کریں۔
Spendabit
Spendabit ایسی پراڈکٹس کے لیے ایک سرچ انجن ہے جو آپ Bitcoin کے ساتھ خرید سکتے ہیں۔ بس وہ چیز سرچ کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں اور ان مرچنٹس کی لسٹ حاصل کریں جن سے آپ اسے Bitcoin کے عوض خرید سکتے ہیں۔
Coinmap
پورے علاقے میں موجود تمام کرپٹو کرنسی مرچنٹس اور ATMs سرچ کریں۔ اگر آپ اپنا Bitcoin خرچ کرنے کے خواہش مند ہیں اور اسے خرچ کرنے کی جگہ تلاش کر رہے ہیں، تو یہ آپ کے لیے ایک مثالی انتخاب ہو سکتا ہے۔
Bitrefill
آپ یہاں ہزاروں سروسز کے لیے گفٹ کارڈز خرید سکتے ہیں اور Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز کے ساتھ اپنا فون ٹاپ اپ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنا نہایت آسان ہے، اور آپ ادائیگی کے لیے لائٹننگ نیٹ ورک کا استعمال بھی کر سکتے ہیں۔
ان ریٹیلرز کا ہیٹ میپ جو ادائیگی کے طور پر کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں۔ ذریعہ: https://coinmap.org/
اگر میں اپنے Bitcoins سے محروم ہو جاؤں تو کیا ہو گا؟
چونکہ اس میں کوئی بینک شامل نہیں، اس لیے اپنے کوائنز کو محفوظ رکھنے کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔ بعض انہیں ایکسچینجز پر اسٹور کرنے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ کچھ متعدد والیٹس کے ساتھ انہیں اپنی تحویل میں رکھتے ہیں۔ اگر آپ والیٹ استعمال کرتے ہیں، تو یہ اہم ہے کہ آپ سیڈ عبارت تحریر کر لیں تاکہ آپ اسے بحال کر سکیں۔
کیا میں Bitcoin کی ٹرانزیکشنز واپس کر سکتا ہوں؟
بلاک چین پر ڈیٹا شامل ہو جانے پر، اسے ہٹانا آسان نہیں ہوتا (عملی طور پر، ورچوئل سطح پر ایسا کرنا ناممکن ہوتا ہے)۔ اس کا مطلب یہ کہ جب آپ ٹرانزیکشن کر لیتے ہیں، تو اسے کالعدم نہیں کیا جا سکتا۔ آپ کو ہمیشہ دو اور تین مرتبہ چیک کر لینا چاہیئے کہ آیا آپ جس ایڈریس پر فنڈز بھیج رہے ہیں وہ درست ہے۔
اس بات کی مثال دیکھنے کے لیے کہ بالفرض آپ ٹرانزیکشن کو کیسے ریورس کر سکتے ہیں، 51% حملہ کیا ہوتا ہے؟ ملاحظہ کریں
کیا میں Bitcoin سے پیسہ بنا سکتا ہوں؟
آپ Bitcoin کے ذریعے پیسہ بنا تو سکتے ہیں، تاہم گنوا بھی سکتے ہیں۔ عموماً، طویل مدتی سرمایہ کاران اس یقین کے ساتھ Bitcoin خریدتے اور اسے ہولڈ کرتے ہیں کہ مستقبل میں اس کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔ دیگر افراد مختصر تا درمیانی مدتی منافع جات حاصل کرنے کے لیے فعال طور پر Bitcoin کو دیگر کرپٹو کرنسیز کے عوض ٹریڈ کرتے ہیں۔ یہ دونوں ہی حکمت عملیاں خطرے سے خالی نہیں، تاہم کم خطرے کی حامل حکمت عملیوں کے مقابلے میں زیادہ منافع بخش ثابت ہوتی ہیں۔
کچھ سرمایہ کاران ہابرڈائزڈ حکمت عملیاں اپناتے ہیں۔ وہ Bitcoins کو طویل مدتی سرمایہ کاری کے طور پر ہولڈ کرتے ہیں جبکہ دوسری طرف کچھ (ایک علیحدہ پورٹ فولیو میں) کی ٹریڈ مختصر مدت میں کرتے ہیں۔ اپنے پورٹ فولیو میں اثاثے تفویض کرنے کا کوئی درست یا غلط طریقہ نہیں ہے – ہر سرمایہ کار کے خطرے کو برداشت کرنے کی صلاحیت اور اہداف محتلف ہوں گے۔
ادھار دینا بالواسطہ آمدنی کی ایک تیزی سے مقبول ہوتی ہوئی شکل ہے۔ کسی دوسرے کو اپنے کوائنز ادھار دینے سے، آپ ایسا سود جنریٹ کر سکتے ہیں جسے وہ بعد ازاں کسی تاریخ پر ادا کریں گے۔ Binance ادھار دینا جیسے پلیٹ فارمز آپ کو Bitcoin اور دیگر کرپٹو کرنسیز کے ساتھ ایسا کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
میں اپنا Bitcoin کیسے محفوظ کر سکتا ہوں؟
کوائنز محفوظ کرنے کے بہت سے آپشنز موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک کی اپنی خوبیاں اور خامیاں ہیں۔
Binance پر اپنا Bitcoin اسٹور کرنا
تحویلی حل سے مراد اسٹوریج ہے جہاں صارف دراصل خود کوائنز کو ہولڈ نہیں کرتا بلکہ ایسا کرنے کے لیے فریق ثالث پر اعتماد کرتا ہے۔ ٹرانزیکشنز کرنے کے لیے، وہ فریق ثالث کے پلیٹ فارم میں لاگ ان کریں گے۔ Binance جیسی ایکسچینجز اکثر اس ماڈل کو استعمال کرتی ہیں کیونکہ یہ ٹریڈز کے لیے بڑی حد تک زیادہ موثر ہے۔
Binance پر اپنے کوائنز اسٹور کرنا آپ کو ٹریڈنگ یا ادھار دینے کے مقاصد کے لیے، ان تک آسان رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
Bitcoin والیٹ میں اپنے کوائنز اسٹور کرنا
غیر تحویلی حل متضاد ہیں – یہ صارف کو اپنے فنڈز کا اختیار فراہم کرتے ہیں۔ ایسے حل کے ساتھ فنڈز اسٹور کرنے کے لیے، آپ والیٹ نامی شئے کا استعمال کرتے ہیں۔ والیٹ آپ کے کوائنز براہ راست ہولڈ نہیں کرتا – بلکہ، یہ کرپٹو گرافک کییز ہولڈ کرتا ہے جوکہ انہیں بلاک چین پر ان لاک کرتی ہیں۔ اس زمرے میں آپ کے پاس دو بنیادی آپشنز موجود ہیں:
ہاٹ والیٹس
ہاٹ والیٹ ایک سافٹ ویئر ہے جو کسی نہ کسی طریقے سے انٹرنیٹ سے مربوط ہوتا ہے۔ عموماً، یہ موبائل یا ڈیسک ٹاپ ایپلیکیشن کی شکل اختیار کرتا ہے جو آپ کو آسانی سے کوائنز بھیجنے یا وصول کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ بہت سارے معاونت یافتہ کوائنز کے ساتھ موبائل والیٹ کی ایک استعمال میں آسان مثال ٹرسٹ والیٹ ہے۔ چونکہ آپ آن لائن ہیں، اس لیے ہاٹ والیٹس عموماً ادائیگیوں کے معاملے میں زیادہ باسہولت ہوتے ہیں، لیکن ان پر حملے کا امکان بھی زیادہ ہوتا ہے۔
کولڈ والیٹس
انٹرنیٹ پر غیر موجود کرپٹو کرنسی والیٹس کولڈ والیٹس کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ان پر حملے کا امکان کم ہوتا ہے کیونکہ آن لائن حملے کا کوئی امکان ہی نہیں، تاہم یہ تواتر کے ساتھ روایتی صارفی تجربہ فراہم کرنے کا رجحان رکھتے ہیں۔ مثالوں میں ہارڈ ویئر والیٹس یا کاغذی والیٹس شامل ہیں۔
والیٹ کی اقسام کو مزید تفصیل سے سمجھنے کے لیے، کرپٹو والیٹ کی اقسام کی تفصیل دیکھنے کو یقینی بنائیں۔
باب 4 - Bitcoin کی نصف کاری
مشمولات
Bitcoin کی نصف کاری کیا ہوتی ہے؟
سادہ الفاظ میں Bitcoin کی نصف کاری کا عمل (جسے Bitcoin کی نصف کاری بھی کہا جاتا ہے) ایک ایسا ایونٹ ہے جو بلاک کے انعام کو کم کر دیتا ہے۔ نصف کاری کے بعد، نئے بلاکس کی توثیق کے لیے مائنرز کو دیا جانے والا انعام دو پر تقسیم کر دیا جاتا ہے (یعنی اب سے انہیں اس انعام کا صرف نصف حصہ ملے گا جو انہیں پہلے ملا کرتا تھا)۔ تاہم، اس وجہ سے ٹرانزیکشن کی فیس پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
Bitcoin کی نصف کاری کا عمل کیسے کام کرتا ہے؟
Bitcoin لانچ ہونے پر، مائنرز کو ملنے والے ہر مجاز بلاک کے عوض انہیں 50 BTC کا انعام دیا جاتا تھا۔
پہلی مرتبہ نصف کاری کا عمل 28 نومبر، 2012 کو منعقد ہوا۔ اس وقت، پروٹوکول نے بلاک کی سبسڈی کو 50 BTC سے کم کر کے 25 BTC کر دیا۔ دوسری مرتبہ نصف کاری کا عمل 9 جولائی، 2016 کو منعقد ہوا (25 BTC سے 12.5 BTC)۔ آخری مرتبہ، 11 مئی، 2020 کو اس کا اہتمام کیا گیا، جس کے نتیجے میں بلاک کی سبسڈی کم ہو کر 6.25 BTC پر آ گئی۔
ممکن ہے کہ یہاں آپ ایک مخصوص طرز پر غور کریں۔ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ بس چند مہینوں کی بات ہے، اور پھر نصف کاری کا ایک نیا عمل ہر چار سالوں بعد انجام دیا جائے گا۔ اس کا ڈیزائن ہی کچھ ایسا ہے، تاہم پروٹوکول، نصف کاری کے لیے مخصوص تاریخوں کا تعین نہیں کرتا۔ اس کی بجائے، یہ بلاک کی لمبائی کے مطابق چلتا ہے – ہر 210,000 بلاکس کے بعد، ایک مرتبہ نصف کاری کا عمل انجام دیا جاتا ہے۔ لہٰذا، ہماری توقعات کے مطابق سبسڈی کی نصف کاری میں تقریباً 2,100,000 منٹ لگیں گے (یاد رہے کہ، ایک بلاک کو مائن کرنے میں ~10 منٹ لگتے ہیں)۔
مندرجہ بالا چارٹ میں، ہم وقت کے ساتھ ساتھ بلاک کی سبسڈی میں کمی اور کُل سپلائی کے ساتھ اس کے تعلق کا مشاہدہ کر سکتے ہیں۔ ابتدائی طور پر، ایسا لگ سکتا ہے کہ انعامات کم ہو کر صفر تک آ چکے ہیں، جبکہ زیادہ سے زیادہ سپلائی پہلے ہی گردش میں ہے۔ لیکن صورتحال ایسی نہیں ہے۔ کروز کا یہ رجحان ناقابل یقین حد تک قریب ہے، لیکن ہم توقع کرتے ہیں کہ لگ بھگ سال 2140 تک سبسڈی صفر تک پہنچ جائے گی۔
Bitcoin کی نصف کاری کیوں ہوتی ہے؟
یہ Bitcoin کی فروخت کی اہم وجوہات میں سے ایک ہے، لیکن Satoshi Nakamoto نے اس بارے میں مکمل وضاحت کبھی نہیں کی کہ اس کی سپلائی کو اکیس ملین یونٹس تک محدود کیوں رکھا گیا ہے۔ بعض لوگ قیاس کرتے ہیں کہ یہ محض 50 BTC کی بلاک سبسڈی کے ساتھ شروعات کا نتیجہ ہے، جو ہر 210,000 بلاکس کے بعد نصف کر دی جاتی ہے۔
محدود سپلائی رکھنے کا مقصد یہ ہوتا ہے کہ آگے جا کر کرنسی کی مالیت میں کمی نہ آئے۔ اس معاملے میں یہ فیاٹ رقم کے بالکل برعکس ہے، جہاں گردش میں نئے یونٹس داخل ہونے کی صورت میں وقت کے ساتھ ساتھ قوتِ خرید کم ہو جاتی ہے۔
یہ بات شعوری اعتبار سے درست معلوم ہوتی ہے کہ شرکاء کی جانب سے کوائنز کو مائن کرنے کی رفتار کی حد مقرر ہے۔ بہر طور، 50% بلاک 210,000 (یعنی 2012 تک) کے لحاظ سے بنائے گئے تھے۔ اگر سبسڈی ایک ہی رہتی، تو 2016 تک تمام یونٹس کی مائننگ ہو چکی ہوتی۔
نصف کاری کے میکانزم کے ساتھ، 100+ سالوں تک مائن کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ یہ چیز صارفین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے لیے اچھا خاصا وقت دیتی ہے تاکہ فیس کی مارکیٹ قائم کی جا سکے۔
کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin خریدیں!
Bitcoin کی نصف کاری سے کیا اثر پڑتا ہے؟
نصف کاری کی سرگرمیوں کی وجہ سے مائنرز سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ یہ بات قابلِ فہم ہے، کیونکہ بلاک کی سبسڈی ان کی آمدنی کا ایک اہم حصہ بناتی ہے۔ اس کی نصف کاری کے بعد، انہیں اپنے سابقہ حصے کی نسبت محض اس کا نصف ملتا ہے۔ یہ انعام ٹرانزیکشن کی فیس پر بھی مشتمل ہوتا ہے، لیکن آج تک، یہ بلاک کے انعام کا محض ایک معمولی سا حصہ ہی بن سکے ہیں۔
اس لیے، نصف کاری کی سرگرمیاں بعض شرکاء کے لیے مائننگ جاری رکھنے کے عمل کو مشکل بنا دیتی ہیں۔ وسیع تر انڈسٹری کے لیے اس کے معنی نامعلوم ہیں۔ بلاک کے انعامات میں کمی مائننگ پولز میں مزید مرکزیت کا سبب بن سکتی ہے، یا سادہ لفظوں میں یہ مائننگ کی زیادہ موثر سرگرمیوں کو فروغ دے سکتی ہے۔
اگر Bitcoin بدستور پروف آف ورک کے الگورتھم پر انحصار کرتا ہے، تو مائننگ کو منافع بخش رکھنے کے لیے فیس میں اضافہ کرنے کی ضرورت پیش آ سکتی ہے۔ یہ منظر نامہ مکمل طور پر ممکن ہے، کیونکہ بلاکس اتنی زیادہ ٹرانزیکشنز کو محض ہولڈ ہی کر سکتے ہیں۔ زیرِ التواء ٹرانزیکشنز کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں، زیادہ فیس والی ٹرانزیکشنز کو پہلے شامل کیا جائے گا۔
تاریخی اعتبار سے، Bitcoin کی قیمت میں سنگین اضافے کے بعد نصف کاری کی سرگرمی دیکھنے میں آئی ہے۔ بلاشبہ، اس حوالے سے زیادہ ڈیٹا دستیاب نہیں ہے کیونکہ ہم اب تک صرف دو بار ایسا ہوتا دیکھ پائے ہیں۔ بہت سے لوگ قیمت میں تبدیلی کو مارکیٹ میں Bitcoin کی کمی کی حوصلہ افزائی سے منسوب کرتے ہیں، اور نصف کاری کی سرگرمی نے اس خیال کو فروغ دیا ہے۔ اس نظریے کے حامیوں کا خیال ہے کہ مئی 2020 میں ہونے والے ایونٹ کے بعد قیمت ایک بار پھر آسمان کو چھو لے گی۔
دیگر لوگ یہ دلیل دیتے ہوئے اس منطق سے اختلاف کرتے ہیں، کہ مارکیٹ پہلے ہی نصف کاری کی سرگرمی کو منظم کر چکی ہے (دیکھیں موثر مارکیٹ کا مفروضہ)۔ ایسا نہیں ہے کہ یہ ایونٹ اچانک سے پیش آ جاتا ہے – شرکاء کو ایک دہائی سے بھی زائد عرصے پہلے سے معلوم ہے کہ یہ انعام مئی 2020 میں کم ہو جائے گا۔ اکثر ایک اور دلیل جو دی جاتی ہے، وہ یہ ہے کہ انڈسٹری پہلی دو نصف کاری کی سرگرمیوں کے دوران انتہائی پسماندہ تھی۔ آج کل، اس کی پروفائل بھی نسبتاً بہتر ہے، ٹریڈنگ کے جدید ترین ٹولز کی پیشکش کرتا ہے، اور سرمایہ کاروں کے وسیع تر پول کے لیے بھی زیادہ موزوں ہے۔
Bitcoin کی اگلی نصف کاری کب ہو گی؟
متوقع طور پر اس کی اگلی نصف کاری 2024 میں ہو گی، جب انعام کم ہو کر 3.125 BTC رہ جائے گا۔ Binance اکاڈیمی کی Bitcoin کو نصف کاری کی الٹی گنتی پر نظر رکھیں۔
باب 5 - Bitcoin کے بارے میں عام غلط فہمیاں
مشمولات
کیا Bitcoin خفیہ ہے؟
درحقیقت ایسا نہیں ہے۔ ابتدائی سطح پر ہو سکتا ہے ایسا لگے کہ Bitcoin خفیہ ہے، لیکن یہ بات درست نہیں ہے۔ Bitcoin کی بلاک چین عوامی ہے اور کوئی بھی فرد ٹرانزیکشنز کو دیکھ سکتا ہے۔ بلاک چین پر آپ کی شناخت آپ کے والیٹ کے ایڈریسز سے منسلک نہیں ہوتی، لیکن درست وسائل کے ساتھ ایک مبصر ممکنہ طور پر دونوں کو آپس میں جوڑ سکتا ہے۔ یہ زیادہ قرین قیاس ہو گا کہ Bitcoin کی وضاحت فرضی نام کے طور پر کی جائے۔ ہر شخص Bitcoin کے ایڈریسز کو دیکھ سکتا ہے، لیکن ان کے مالکان کے ناموں کو نہیں۔
نیز یہ کہ، اس کا سسٹم نسبتاً نجی ہے، اور ایسے طریقے بھی موجود ہیں کہ جن کے ذریعے مبصرین کے لیے اس بات کا پتا لگانا مزید مشکل بنایا جا سکتا ہے کہ آپ اپنے Bitcoins کے ساتھ کیا کر رہے ہیں۔ آزادانہ طور پر دستیاب ٹیکنالوجی ایڈریسز کے درمیان "لنک کو بریک کرنے" کے لیے قابلِ فہم تردید پیدا کر سکتی ہے۔ مزید یہ کہ، مستقبل میں ہونے والی اپگریڈز، بڑے پیمانے پر رازداری کو فروغ دے سکتی ہیں – مثال کے طور پر خفیہ ٹرانزیکشنز کا تعارف دیکھیں۔
کیا Bitcoin ایک اسکام ہے؟
جی نہیں، بالکل فیاٹ رقم کی طرح، Bitcoin بھی غیر قانونی سرگرمیوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لیکن، اس کی وجہ سے Bitcoin کو کسی قسم کا اسکیم شمار نہیں کیا جا سکتا۔
Bitcoin ایک ایسی ڈیجیٹل کرنسی ہے جو کسی کے کنٹرول میں نہیں ہے۔ معترضین نے اسے ایک مخروطی اسکیم قرار دیا ہے، تاہم اس کی یہ تعریف کافی نہیں۔ ڈیجیٹل پیسے کی حیثیت سے، یہ فی کوائن $20 پر بھی بالکل ویسے ہی کام کرتا ہے جیسے کہ یہ $20,000 فی کوائن پر کرتا ہے۔ یہ ایک دہائی سے بھی زیادہ پرانا ہے، اور اس کی ٹیکنالوجی بہت محفوظ اور قابل اعتماد ثابت ہوئی ہے۔
افسوس کے ساتھ، Bitcoin بہت سے اسکیمز میں استعمال ہوتا ہے جن سے آپ کو باخبر رہنا چاہیئے۔ ان میں فشنگ اور جعلی تحائف اور ایئر ڈراپس جیسی سوشل انجینئرنگ کی دیگر اسکیمیں شامل ہو سکتی ہیں۔ ایک عام اصول یہ ہے کہ: اگر کوئی چیز مبالغے کی حد تک اچھی معلوم ہو، تو ممکنہ طور پر یہ اسکیم ہو سکتا ہے۔ کبھی بھی اپنی نجی کلیدیں یا سیڈ عبارت کسی کو نہ دیں، اور ایسی اسکیموں سے ہوشیار رہیں جو آپ کچھ اس طریقے سے آپ کے پیسے کو دگنا تگنا کرنے کی پیشکش کرتی ہیں کہ جس میں آپ کو خطرے کا امکان کم ہوتا ہے۔ اگر آپ کسی دھوکے باز کو یا جعلی تحفے میں اپنے کوائنز بیھج دیتے ہیں، تو وہ ہمیشہ کے لیے ضائع ہو جائیں گے۔
کیا Bitcoin معمولی سی چیز ہے؟
Bitcoin کی قیمت میں تیزی سے اضافے کے بعد، ایسے مناظر عام طور پر دکھائی دیتے تھے کہ لوگ اسے فرضی اضافے سے تشبیہہ دیا کرتے تھے۔ بہت سے ماہرین اقتصادیات Bitcoin کا موازنہ، Tulip Mania یا ڈاٹ کام کے عروج جیسے ادوار سے کر چکے ہیں۔
ایک غیرمرکزی ڈیجیٹل مصنوعہ کے طور پر Bitcoin کی منفرد نوعیت کی وجہ سے، اس کی قیمت کا تعین، آزاد مارکیٹ میں قیاس آرائیوں پر مبنی ہوتا ہے۔ لہذا، اگرچہ Bitcoin کی قیمت کو چلانے والے بہت سے عوامل موجود ہیں، تاہم بالآخر، یہ مارکیٹ کی سپلائی اور ڈیمانڈ پر اثرانداز ہوتے ہیں۔ اور چونکہ Bitcoin نایاب ہے اور اجراء کے سخت معمول کی پیروی کرتا ہے، اس لیے خیال یہ ہے کہ اس کی طویل مدتی ڈیمانڈ، سپلائی سے تجاوز کر جائے گی۔
روایتی مارکیٹس کے مقابلے میں کرپٹو کرنسی کی مارکیٹس نسبتاً چھوٹی بھی ہوتی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ Bitcoin اور دیگر کرپٹو اثاثے نسبتاً زیادہ غیر مستحکم ہوتے ہیں، اور قلیل مدتی مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی کے درمیان عدم توازن بالعموم دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسرے الفاظ میں، بعض اوقات Bitcoin ایک غیر مستحکم اثاثہ ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ اتار چڑھاؤ مالیاتی مارکیٹس کا حصہ ہے، خاص طور پر جن کا حجم اور لیکویڈیٹی نسبتاً کم ہو۔
کیا Bitcoin مرموز کاری کا استعمال کرتا ہے؟
جی نہیں۔ یہ ایک عام غلط فہمی ہے، لیکن Bitcoin کی بلاک چین مرموز کاری کو استعمال نہیں کرتی۔ نیٹ ورک پر موجود ہر ساتھی کو اس چیز کی ضرورت ہوتی ہے کہ وہ ٹرانزیکشنز کو پڑھ سکے تاکہ ان کی درستگی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے بجائے یہ ڈیجیٹل دستخط اور ہیش فنکشنز کو استعمال کرتا ہے۔ اگرچہ ڈیجیٹل دستخط کے بعض الگورتھمز مرموز کاری کا استعمال کرتے ہیں، مگر Bitcoin کے معاملے میں ایسا نہیں ہے۔
اگرچہ یہ بات قابل غور ہے، کہ بہت سی ایپلیکیشنز اور کرپٹو والیٹس پاس ورڈز کے ساتھ صارفین کے والیٹ کو محفوظ کرنے کے لیے مرموز کاری کا استعمال کرتے ہیں۔ اس کے باوجود، بلاک چین کے ساتھ مرموز کاری کے ان طریقوں کا کوئی تعلق نہیں ہے – وہ محض اس میں داخل ہونے والی دیگر ٹیکنالوجیز میں شامل کیے جاتے ہیں۔
باب 6 - Bitcoin کی توسیع پذیری
مشمولات
قابل اسکیل ہونے کی علامت کیا ہے؟
توسیع پذیری، سسٹم کی اس صلاحیت کا ایک پیمانہ ہے کہ وہ بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ کو کس حد تک پورا کر سکتا ہے۔ اگر آپ کسی ایسی ویب سائٹ کو ہوسٹ کرتے ہیں جس پر درخواستوں کی بھرمار ہو، تو آپ مزید سرورز شامل کرتے ہوئے اس میں توسیع کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے کمپیوٹر میں زیادہ جامع ایپلیکیشنز چلانے کے خواہاں ہیں، تو آپ اس کے اجزاء کو اپگریڈ کر سکتے ہیں۔
کرپٹو کرنسیز کے تناظر میں، ہم اس اصطلاح کو کسی بلاک چین کو اپ گریڈ کرنے کے عمل کی آسانی بیان کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں تاکہ یہ نسبتاً زیادہ تعداد میں ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کر سکے۔
Bitcoin میں توسیع کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے؟
روزمرہ کی ایپلیکیشنز میں کام کرنے کے لیے، Bitcoin کو لازماً تیز رفتار ہونا چاہیئے۔ موجودہ حالت میں، اس کا تھروپٹ نسبتاً کم ہے، یعنی فی بلاک ٹرانزیکشنز کی محدود تعداد پر عمل کاری کی جا سکتی ہے۔
جیسا کہ آپ پچھلے باب سے جانتے ہیں، کہ مائنرز کو بلاک کے انعام کے حصے کے طور پر ٹرانزیکشن کی فیس ملتی ہے۔ صارفین مائنرز کی حوصلہ افزائی کے لیے انہیں ٹرانزیکشنز کے ساتھ منسلک کرتے ہیں تاکہ وہ ان کی ٹرانزیکشنز کو بلاک چین میں شامل کریں۔
مائنرز، ہارڈویئر اور بجلی میں کی جانے والی اپنی سرمایہ کاری کے عوض منافع حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اس لیے وہ زیادہ فیس کی حامل ٹرانزیکشنز کو ترجیح دیتے ہیں۔ اگر نیٹ ورک کی "انتظار گاہ" (جو mempool کہلاتی ہے) میں ٹرانزیکشنز کی کثیر تعداد موجود ہو، تو فیس میں نمایاں طور پر اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ صارفین اپنی ٹرانزیکشن کو شامل کروانے کے لیے بولی لگاتے ہیں۔ ابتر صورت میں بھی، اس کی اوسط فیس $50 سے بھی زائد تھی۔
Bitcoin کتنی ٹرانزیکشنز پر عمل کاری کر سکتا ہے؟
فی بلاک ٹرانزیکشنز کی اوسط تعداد کے لحاظ سے، Bitcoin فی الوقت فی سیکنڈ تقریباً پانچ ٹرانزیکشنز کی نظم کاری کر سکتا ہے۔ یہ ادائیگیوں کے مرکزی حل سے بہت کم ہے، لیکن یہ غیر مرکزی کرنسی کے اخراجات میں سے ایک بھی ہے۔
چونکہ اس کی نظم کاری کسی ایسے ڈیٹا سینٹر کے ذریعے نہیں کی جاتی جسے کوئی ایک ادارہ اپنی مرضی سے اپگریڈ کر سکتا ہے، اس لیے Bitcoin پر لازم ہے کہ وہ اپنے بلاکس کا سائز محدود کرے۔ ایک نئے بلاک سائز کو مربوط کیا جا سکتا ہے جو فی سیکنڈ 10,000 ٹرانزیکشنز کی اجازت دیتا ہے، لیکن اس سے نیٹ ورک کی غیر مرکزیت کو نقصان پہنچے گا۔ یاد رکھیں کہ مکمل نوڈز کو تقریباً ہر دس منٹ میں نئی معلومات ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر ایسا کرنا انہیں زیادہ مشکل لگے، تو وہ ممکنہ طور پر آف لائن ہو جائیں گے۔
اگر پروٹوکول کو ادائیگیوں کے لیے استعمال کیا جانا ہے، تو Bitcoin کے پُرجوش شائقین کا خیال ہے کہ مختلف طریقوں سے مؤثر توسیع کو حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی۔
لائٹننگ نیٹ ورک کیا ہوتا ہے؟
Lightning نیٹ ورک Bitcoin میں توسیع لانے کا ایک مجوزہ حل ہے۔ ہم اسے لیئر دو پر مشتمل حل کہتے ہیں کیونکہ یہ ٹرانزیکشنز کو بلاک چین سے دور لے کر جاتا ہے۔ تمام ٹرانزیکشنز بیس لیئر پر ریکارڈ کیے جانے کی بجائے، ایک اور پروٹوکول کے ذریعے منظم کی جاتی ہیں جو انہی پر بنایا جاتا ہے۔
Lightning نیٹ ورک صارفین کو فوری اور مفت فنڈز بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ اس میں تھرو پٹ کی کوئی قید نہیں ہے (بشرطیکہ صارفین کے پاس بھیجنے اور وصول کرنے کی استعداد موجود ہو)۔ Bitcoin کے Lightning نیٹ ورک کو استعمال کرنے کے لیے، دو شرکاء اپنے کچھ کوائنز کو ایک خاص ایڈریس میں لاک کر دیتے ہیں۔ اس ایڈریس کی ایک منفرد خاصیت ہے – یہ صرف اسی صورت میں Bitcoins کو ریلیز کرتا ہے جب دونوں فریقین متفق ہوں۔
اس سے آگے، فریقین ایک نجی لیجر رکھتے ہیں جو مرکزی چین میں اعلان کیے بغیر بیلنس کو دوبارہ مختص کر سکتا ہے۔ یہ صرف اس صورت میں بلاک چین پر ٹرانزیکشن کو شائع کرتے ہیں جب یہ کام مکمل کر چکے ہوں۔ اس کے بعد پروٹوکول اپنے بیلنسز کو حسبِ ضرورت اپڈیٹ کر لیتا ہے۔ یاد رہے کہ ان دونوں میں سے کسی کو بھی ایک دوسرے پر بھروسہ کرنے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اگر کوئی دھوکہ دینے کی کوشش کرے گا، تو پروٹوکول اس کا پتا لگا لے گا اور انہیں سزا دے گا۔
مجموعی طور پر ادائیگی کا اس جیسا چینل صارف سے صرف دو آن چین ٹرانزیکشنز کا تقاضا کرتا ہے– جن میں سے ایک ان کے ایڈریس کو فنڈ کرنے کے لیے اور دوسری کوائنز کو تقسیم کرنے کے لیے انجام دی جاتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس دوران ہزاروں ٹرانسفرز کیے جا سکتے ہیں۔ مزید ڈویلپمنٹ اور بہتری کے ساتھ، یہ ٹیکنالوجی بڑے بلاک چین سسٹمز کا ایک اہم جزو بن سکتی ہے۔
توسیع پذیری کے مسئلے اور اس کے ممکنہ حل کے بارے میں مزید تفصیلی وضاحت کے لیے، بلاک چین کی توسیع پذیری – سائیڈ چینز اور ادائیگی کے چینلز کو ایک نظر دیکھیں۔
فورکس کیا ہیں؟
چونکہ Bitcoin اوپن سورس ہے، اس لیے کوئی بھی اس کے سافٹ ویئر میں ترمیم کر سکتا ہے۔ آپ مختلف ضروریات کے مطابق نئے اصول شامل کر سکتے ہیں یا پرانے ہٹا سکتے ہیں۔ لیکن تمام تبدیلیاں یکساں نہیں: کچھ اپڈیٹس کی وجہ سے آپ کا نوڈ، نیٹ ورک کے ساتھ مطابقت پذیر نہیں ہو گا، جبکہ دیگر، سابقہ ورژن کے ساتھ بھی مطابقت پذیر ہوں گے۔
سافٹ فورکس
سافٹ فورک اصولوں میں اس تبدیلی کو کہتے ہیں جو اپڈیٹ کردہ نوڈز کو سابقہ نوڈز کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ آیئے بطور مثال، بلاک کے سائز کو لیتے ہیں۔ فرض کریں کہ ہمارے پاس بلاک کا سائز 2MB ہے اور نیٹ ورک کا نصف حصہ کسی تبدیلی کو لاگو کرتا ہے – تو اس صورت میں یہ لازم ہے کہ اب سے تمام بلاکس 1MB سے متجاوز نہ ہوں۔ وہ کسی بھی بڑی چیز کو مسترد کر دیں گے۔
پرانے نوڈز اب بھی ان بلاکس کو وصول کر سکتے ہیں یا اپنے ذاتی بلاکس کو فروغ دے سکتے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام نوڈز یکساں نیٹ ورک ہی کا حصہ رہتے ہیں، آیا کوئی بھی ورژن انہیں چلا رہا ہو۔
مندرجہ ذیل اینیمیشن میں، ہم دیکھ سکتے ہیں کہ پرانے اور اپڈیٹ شدہ، دونوں ہی نوڈز چھوٹے بلاکس کو قبول کرتے ہیں۔ تاہم، نئے نوڈز 2MB والے بلاکس کو نہیں پہچانیں گے، کیونکہ وہ پہلے سے ہی نئے قوانین پر عمل پیرا ہوتے ہیں۔
Bitcoin کا Segregated Witness (یا SegWit) سافٹ فورک کی ایک مثال ہے۔ ایک بہتر تکنیک کو استعمال کرتے ہوئے، اس نے بلاکس اور ٹرانزیکشنز کے لیے ایک نیا فارمیٹ متعارف کروایا ہے۔ پرانے نوڈز بدستور بلاکس وصول کرتے رہتے ہیں، لیکن وہ نئی قسم کی ٹرانزیکشن کی توثیق نہیں کرتے۔
ہارڈ فورکس
ایک ہارڈ فورک نسبتاً زیادہ پیچیدہ ہوتا ہے. فرض کریں کہ نیٹ ورک کا آدھا حصہ بلاک کا سائز 2MB سے بڑھا کر 3MB کرنا چاہتا ہے۔ اگر آپ پرانے نوڈز پر 3MB کا بلاک بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں، تو نوڈز اسے مسترد کر دیتے ہیں کیونکہ قواعد میں واضح ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ 2MB قبول کر سکتے ہیں۔ چونکہ دونوں نیٹ ورکس اب مزید مطابقت نہیں رکھتے، اس لیے بلاک چین دو حصوں میں تقسیم ہو جاتی ہے۔
مندرجہ بالا ڈایاگرام میں دکھائی گئی بلاک چین اصل ہے۔ بلاک 2 وہ جگہ ہے جہاں ہارڈ فورک وقوع پذیر ہوا۔ یہاں، اپ گریڈ ہونے والے نوڈز نے بڑے بلاکس (سبز رنگ کے) بنانا شروع کر دیے ہیں۔ پرانے نوڈز ان کو نہیں پہچانتے، اس لیے وہ بدستور ایک مختلف راستے پر چلتے رہتے ہیں۔ اب دو بلاک چینز موجود ہیں، تاہم بلاک 2 تک ان کی ہسٹری مشترکہ ہوتی ہے۔
اب دو مختلف پروٹوکولز موجود ہیں، جن میں سے ہر ایک کی کرنسی مختلف ہے۔ سابقہ پروٹوکول پر موجود بیلنسز کی نقول بنا دی جاتی ہیں، یعنی یہ، کہ اگر آپ کے پاس اصل چین پر 20 BTC موجود ہیں، تو نئی پر آپ کے پاس 20 NewBTC ہوں گے۔
2017 میں، Bitcoin کو مندرجہ بالا منظر نامے کی طرح ایک متنازعہ ہارڈ فورک سے گزرنے کا اتفاق ہوا۔ شرکاء کی ایک اقلیت بلاک کے سائز کو بڑھانا چاہتی تھی تاکہ زیادہ تھرو پٹ اور نسبتاً سستی ٹرانزیکشن فیس کو یقینی بنایا جا سکے۔ دیگر لوگوں کا ماننا تھا کہ یہ توسیع پذیری کی ایک غلط حکمت عملی ہے۔ بالآخر، اس ہارڈ فورک کے نتیجے میں Bitcoin Cash (BCH) وجود میں آیا، جو Bitcoin نیٹ ورک سے الگ ہو گیا اور اب ایک آزاد کمیونٹی اور روڈ میپ کا حامل ہے۔
فورکس کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، ہارڈ فورکس اور سافٹ فورکس دیکھیں ۔
باب 7 - Bitcoin نیٹ ورک میں حصہ لینا
مشمولات
Bitcoin نوڈ کیا ہے؟
"Bitcoin نوڈ" ایک ایسی اصطلاح ہے جو کسی ایسے پروگرام کی وضاحت کے لیے استعمال کی جا سکتی ہے جو Bitcoin نیٹ ورک کے ساتھ کسی طرح سے تعامل کرتا ہے۔ یہ Bitcoin والیٹ کو آپریٹ کرنے والے موبائل فون سے لے کر کسی ایسے مختص کردہ کمپیوٹر تک کوئی بھی چیز ہو سکتی ہے جو بلاک چین کی مکمل کاپی کو اسٹور کرتا ہے۔
نوڈز کی کئی قسمیں ہیں، جن میں سے ہر ایک مخصوص فنکشنز پر کام کرتا ہے۔ یہ سب نیٹ ورک پر مواصلاتی نقطے کی حیثیت سے کام کرتے ہیں۔ سسٹم کے اندر، وہ ٹرانزیکشنز اور بلاکس کے بارے میں معلومات منتقل کرتے ہیں۔
Bitcoin نوڈ کیسے کام کرتا ہے؟
مکمل نوڈز
اس صورت میں مکمل نوڈ ٹرانزیکشنز اور بلاک کی توثیق کر سکتا ہے اگر وہ مخصوص تقاضوں کو پورا کرے (یعنی قواعد پر عمل پیرا رہے)۔ زیادہ تر مکمل نوڈز Bitcoin Core سافٹ ویئر چلاتے ہیں، جو کہ Bitcoin پروٹوکول کا حوالہ جاتی عمل ہے۔
2009 میں Satoshi Nakamoto نے Bitcoin Core نامی پروگرام ریلیز کیا تھا – اس وقت اسے محض Bitcoin کا نام دیا گیا تھا، مگر بعد ازاں کسی ابہام سے بچنے کے لیے اس کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اگر نفاذ کے دیگر عوامل Bitcoin Core کے ساتھ مطابقت پذیر ہوں، تو انہیں بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
مکمل نوڈز Bitcoin کی غیر مرکزیت میں کلیدی اہمیت کے حامل ہیں۔ وہ بلاکس اور ٹرانزیکشنز کو ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں اور ان کی توثیق کرتے ہیں، اور انہیں باقی نیٹ ورک پر پھیلاتے ہیں۔ چونکہ وہ خود کو فراہم کردہ معلومات کی صداقت کی تصدیق آزادانہ طور پر کرتے ہیں، اس لیے صارف کسی بھی چیز کے لیے تیسرے فریق پر انحصار نہیں کرتا ہے۔
اگر کوئی مکمل نوڈ بلاک چین کی مکمل کاپی اسٹور کرتا ہے، تو اسے مکمل آرکائیول نوڈ کہا جاتا ہے۔ اگرچہ بعض صارفین جگہ بچانے کے لیے پرانے بلاکس کو ضائع کر دیتے ہیں – تاہم اس کے باوجود Bitcoin کی بلاک چین میں 200GB سے بھی زیادہ ٹرانزیکشن ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔
Bitcoin کے مکمل نوڈز کی عالمی تقسیم۔ ماخذ: bitnodes.earn.com
لائٹ نوڈز
لائٹ نوڈز مکمل نوڈز کی طرح مستعد تو نہیں ہوتے، البتہ یہ کم وسائل کا استعمال کرتے ہیں۔ یہ صارفین کو ان تمام آپریشنز کے بغیر نیٹ ورک کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتے ہیں کہ جو ایک مکمل نوڈ کے ذریعے ادا کیے جاتے ہیں۔
جہاں ایک مکمل نوڈ تمام بلاکس کی توثیق کرنے کے لیے انہیں ڈاؤن لوڈ کرتا ہے، وہیں لائٹ نوڈز ہر بلاک کا صرف ایک حصہ ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں (جسے بلاک ہیڈر کہا جاتا ہے)۔ اگرچہ بلاک ہیڈر سائز کے لحاظ سے چھوٹا ہے، لیکن اس میں ایسی معلومات موجود ہوتی ہیں جن کے ذریعے صارفین اپنی ٹرانزیکشنز کا مخصوص بلاک چیک کر سکتے ہیں۔
لائٹ نوڈز ایسی ڈیوائسز کے لیے بہترین ہیں جن میں بینڈوتھ یا جگہ کی قید موجود ہو۔ عام طور پر اس قسم کے نوڈ کو ڈیسک ٹاپ اور موبائل والیٹس میں استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم، چونکہ لائٹ نوڈز توثیق پر عمل کاری نہیں کر سکتے، لہٰذا اس ضمن میں یہ مکمل نوڈز پر انحصار کرتے ہیں۔
مائننگ نوڈز
مائننگ نوڈز ایسے مکمل نوڈز ہیں جو ایک اضافی ٹاسک پر عمل کاری کرتے ہیں – یعنی یہ بلاکس بناتے ہیں۔ جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں، کہ انہیں بلاک چین میں ڈیٹا شامل کرنے کے لیے خصوصی ڈیوائسز اور سافٹ ویئر کی ضرورت ہوتی ہے۔
مائننگ نوڈز زیرِ التواء ٹرانزیکشنز کو لیتے ہیں اور ایک عدد تخلیق کرنے کے لیے انہیں دیگر معلومات کے ساتھ ہیش کرتے ہیں۔ اگر یہ عدد پروٹوکول کے مقرر کردہ ہدف سے نیچے ہوتا ہے، تو بلاک درست ہے اور اسے دوسرے مکمل نوڈز پر نشر کیا جا سکتا ہے۔
کسی دوسرے پر انحصار کیے بغیر مائن کرنے کے لیے، مائنرز کو مکمل نوڈ چلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ بصورت دیگر، وہ نہیں جان سکتے کہ بلاک میں کون سی ٹرانزیکشنز کو شامل کرنا ہے۔
اگر کوئی شریک فرد مائن کرنے کا خواہاں ہے لیکن مکمل نوڈ کو استعمال نہیں کرنا چاہتا ہے، تو وہ ایسے سرور سے مربوط ہو سکتے ہیں جو انہیں ان کی مطلوبہ معلومات فراہم کرے۔ اگر آپ کسی پول میں (یعنی دوسرے لوگوں کے ساتھ باہم مل کر کام کرتے ہوئے) مائن کرتے ہیں، تو صرف ایک شخص کو مکمل نوڈ چلانے کی ضرورت ہوتی ہے۔
نوڈز کی مختلف اقسام کو سمجھنے کے لیے، ملاحظہ کریں نوڈز کیا ہیں؟
مکمل Bitcoin نوڈ کو کیسے چلایا جائے
ایک مکمل نوڈ ڈویلپرز، مرچنٹس اور حتمی صارفین کے لیے فائدہ مند ہو سکتا ہے۔ اپنے ذاتی ہارڈویئر پر Bitcoin Core کلائنٹ کو چلانے سے آپ کو رازداری اور سکیورٹی جیسے فوائد حاصل ہوتے ہیں، اور Bitcoin کا نیٹ ورک مجموعی طور پر مضبوط ہوتا ہے۔ مکمل نوڈ کے ساتھ، آپ ایکو سسٹم کے ساتھ تعامل کرنے کے لیے کسی دوسرے شخص پر انحصار نہیں کرتے۔
Bitcoin پر مبنی کئی کمپنیاں پلگ اینڈ پلے نوڈز کی پیشکش کرتی ہیں۔ پہلے سے تیار کردہ ہارڈویئر ایسے صارف کو بھیج دیا جاتا ہے، جسے بلاک چین کو ڈاؤن لوڈ کرنے کا عمل شروع کرنے کے لیے صرف اسے آن کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ یہ کم تکنیکی صارفین کے لیے زیادہ آسان ہو سکتا ہے، لیکن یہ عام طور پر ذاتی سیٹ اپ کی نسبت خاصا بیش قیمت ثابت ہوتا ہے۔
اکثر صورتوں میں، ایک پرانا PC یا لیپ ٹاپ کافی ہو گا۔ آپ کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ اپنے روزمرہ کمپیوٹر پر کسی نوڈ کو مت چلائیں کیونکہ یہ اسے خاطر خواہ حد تک سست رفتار بنا سکتا ہے۔ بلاک چین میں مسلسل اضافہ جاری رہتا ہے، لہٰذا اسے مکمل طور پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے آپ کو یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہو گی کہ آپ کے پاس خاطر خواہ میموری موجود ہے۔
1TB سائز کی ہارڈ ڈرائیو اگلے کئی سالوں کے لیے کافی ہو گی، بشرطیکہ بلاک کے سائز میں کوئی بڑی تبدیلی نہ آئے۔ دیگر ضروریات میں 2GB RAM (زیادہ تر کمپیوٹرز میں بطور ڈیفالٹ اس سے زیادہ ہوتی ہے) اور وسیع تر بینڈوتھ شامل ہیں۔
اس سے آگے، bitcoin.org پر مکمل نوڈ چلانے کے حوالے سے ایک ہدایت نامے میں آپ کے نوڈ کو سیٹ اپ کرنے کے طریقے کی تفصیلات موجود ہیں۔
Bitcoin کو کیسے مائن کریں
Bitcoin کے ابتدائی ایام میں، روایتی لیپ ٹاپ کے ساتھ نئے بلاکس بنانا ممکن تھا۔ اس وقت یہ سسٹم زیادہ مقبول نہیں تھا، اس لیے مائننگ میں مقابلہ خاصا کم تھا۔ چونکہ سرگرمی اس قدر محدود تھی، اس لیے پروٹوکول نے مائننگ کی دشواری کو کم سطح پر سیٹ کر رکھا تھا۔
نیٹ ورک کا پیش ریٹ بڑھنے کے ساتھ ساتھ، شرکاء کو مقابلہ برقرار رکھنے کے لیے بہتر آلات پر اپگریڈ کرنے کی ضرورت پیش آئی۔ مختلف اقسام کے ہارڈویئر سے گزرتے ہوئے مائننگ کی انڈسٹری بالآخر اس مرحلے میں داخل ہوئی جسے آج ہم ایپلیکیشن اسپیسفک انٹیگریٹڈ سرکٹس (ASICs) کا دور کہتے ہیں۔
جیسا کہ نام سے ظاہر ہے، یہ ڈیوائسز ایک خاص مقصد کو ذہن میں رکھ کر بنائی جاتی ہیں۔ یہ انتہائی اعلیٰ کارکردگی کی حامل ہیں، لیکن یہ صرف ایک ہی ٹاسک پر کارروائی کر سکتی ہیں۔ لہذا، مائننگ ASIC ایک ایسا مخصوص کمپیوٹر ہے جو صرف اور صرف مائننگ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ ایک Bitcoin کا ASIC Bitcoin کو مائن کر سکتا ہے، لیکن ایسے دیگر کوائنز کو مائن نہیں کر سکتا جو یکساں الگورتھم کا استعمال نہیں کرتے ہیں۔
آج کل Bitcoin مائن کرنے کے لیے نہ صرف ہارڈویئر بلکہ توانائی کے ضمن میں بھی – خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔ تا وقتِ تحریر، ایک اچھی مائننگ کی ڈیوائس فی سیکنڈ دس ٹریلین آپریشنز انجام دیتی ہے۔ بہت زیادہ موثر ہونے کے باوجود، ASIC مائنرز کثیر مقدار میں بجلی خرچ کرتے ہیں۔ جب تک آپ کے پاس مائننگ کی کئی رِگز اور سستی بجلی تک رسائی نہ ہو، آپ شاید Bitcoin مائننگ کے ذریعے کبھی بھی منافع نہیں کما سکتے۔
تاہم، امواد کے ساتھ اپنا مائننگ کا آپریشن سیٹ اپ کرنا آسان ہے – بہت سے ASICs اپنے ذاتی سافٹ ویئر کے ساتھ آتے ہیں۔ اس حوالے سے مقبول ترین آپشن اپنے مائنرز کو کسی مائننگ پول کی جانب متوجہ کرنا ہے، جہاں آپ بلاکس تلاش کرنے کے لیے دیگر لوگوں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں۔ اگر آپ کامیاب ہو جاتے ہیں، تو آپ کو اپنے فراہم کردہ ہیش ریٹ کے تناسب سے بلاک کا انعام ملے گا۔
آپ تنہا مائن کرنے کا انتخاب بھی کر سکتے ہیں، جہاں آپ اکیلے کام کرتے ہیں۔ اس صورت میں بلاک بنانے کا امکان تو کم ہو گا، البتہ اگر آپ کوئی درست بنا لیتے ہیں تو تمام انعامات آپ کے اپنے پاس ہی رہیں گے۔
Bitcoin کو مائن کرنے میں کتنا وقت لگتا ہے؟
اس کا کوئی واحد جواب دینا مشکل ہے کیونکہ اس میں بہت سے قابلِ غور و متغیر پہلو موجود ہیں۔ آپ کی جانب سے کسی کوائن کو مائن کرنے کی رفتار کا دارومدار آپ کو دستیاب بجلی کی مقدار اور ہیش ریٹ پر ہوتا ہے۔ آپ کو مائننگ ڈیوائس آپریٹ کرنے کے حقیقی اخراجات پر بھی غور کرنے کی ضرورت ہو گی۔
Bitcoin کی مائننگ سے حاصل ہونے والی آمدنی کا اندازہ لگانے کے لیے، یہ تجویز دی جاتی ہے کہ آپ لاگت کا تخمینہ لگانے کے لیے مائننگ کیلکولیٹر کو استعمال کریں۔
Bitcoin کوڈ میں کون لوگ حصہ لے سکتے ہیں؟
Bitcoin Core سافٹ ویئر اوپن سورس ہے، یعنی کوئی بھی اس میں شامل ہو سکتا ہے۔ آپ کوڈ کی 70,000+ لائنز میں شامل ہونے کے لیے نئے فیچرز تجویز کر سکتے ہیں یا ان کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ آپ بگز کو بھی رپورٹ کر سکتے ہیں، یا دستاویزات کا ترجمہ کر سکتے ہیں اور انہیں بہتر بنا سکتے ہیں۔
سافٹ ویئر میں ہونے والی تبدیلیاں جائزے کے کڑے عمل سے گزرتی ہیں۔ کیونکہ بہرصورت، ایسا سافٹ ویئر جو سیکڑوں بلین ڈالرز کی مالیت کو ہینڈل کرتا ہے، ہر قسم کے خطرات سے پاک ہونا چاہیئے۔
اگر آپ Bitcoin میں شامل ہونے میں دلچسپی رکھتے ہیں، تو اس میں شامل ہونے کے حوالے سے Jimmy Song نامی ڈویلپر کی بلاگ پوسٹ ، یا Bitcoin Core کی ویب سائٹ کو ضرور ملاحظہ کریں۔