Frontier (FRONT) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Frontier کس طرح سے کام کرتا ہے؟
FRONT کیا ہے؟
اختتامی خیالات
Frontier (FRONT) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Frontier (FRONT) کیا ہے؟

Frontier (FRONT) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ Jun 20, 2022اپڈیٹ کردہ Oct 31, 2022
4m

TL؛DR

Frontier ایک کرپٹو، DeFi، اور NFT سے مطابقت پذیر والیٹ ہے جو صارفین کو اپنے موبائل پر Web3 کی پراڈکٹس اور سروسز کے ساتھ تعامل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جون 2022 تک، Frontier والیٹ 25 سے زیادہ بلاک چین نیٹ ورکس پر کوئی 4000 کرپٹو کرنسیز کے ٹوکن کے سواپس کی معاونت کرتا ہے۔


تعارف

موبائل ڈیوائس پر Web3 اسپیس دریافت کرنا بہت سے افراد، بالخصوص نئے صارفین کے لیے پریشان کن ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً، ہر کوئی یہ نہیں سمجھتا کہ اسٹیکنگ یا ادھار دینے کے عمل میں استعمال ہونے والے پیچیدہ DeFi ٹولز کو کس طرح سے استعمال میں لایا جائے۔ APY اور APR کے درمیان کیا فرق ہے؟ بہترین نرخ کیا ہیں؟ علاوہ ازیں، صارفین کو عموماََ اپنے اثاثوں کی نظم کاری کے لیے مختلف پلیٹ فارمز کے مابین متعدد ایڈریسز کو ٹریک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جو کہ ایک مشکل کام ثابت ہو سکتا ہے۔

Frontier ہر کسی کے لیے Web3 کے تجربے کو ہموار بنانے کا خواہشمند ہے۔ Frontier کے ساتھ، کرپٹو صارفین اسپیس کے حوالے سے جامع معلومات کے بنا بھی، اپنے ڈیجیٹل اثاثوں کی نظم کاری کرنے، DeFi کے مختلف پروٹوکولز کو دریافت کرنے، اور Web3 کی مقبول ایپلیکیشنز کے ساتھ تعامل انجام دینے کے لیے ایک ہی ایپلیکیشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔


Frontier کس طرح سے کام کرتا ہے؟

Frontier غیر تحویلی والیٹ کے طور پر کام کرتا ہے۔ روایتی کرپٹو ایکسچینجز کے برعکس جوکہ نجی کلیدوں کو آپ کے اثاثوں میں اسٹور کرتی ہیں، Frontier کے صارفین کو اپنے فنڈز اور نجی کلیدوں پر مکمل اختیار حاصل ہوتا ہے۔ 

مقامی انضمام

Frontier مقامی سطح پر کرپٹو والیٹس، غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps)، اور بلاک چین نیٹ ورکس، EVM اور غیر EVM سے مطابقت پذیر، دونوں طرح کے نیٹ ورکس کے ساتھ انضمام کرتا ہے۔ یہ صارفین کو ایک مرکزی انٹرفیس کے ساتھ Web3 کی جانب سے پیشکش کردہ ہر چیز کے ساتھ تعامل انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔ مثلاً، صارفین بآسانی اپنے ترجیحی موبائل والیٹس، جیسا کہ ٹرسٹ والیٹ یا MetaMask سے، Frontier کے پلیٹ فارم پر مربوط ہو سکتے ہیں۔ 

عام طور پر، صارفین کو اپنے اثاثوں سمیت اس امر کی بنیاد پر ایپلیکیشنز کے درمیان سوئچ کرنا ہو گا کہ وہ کس نیٹ ورک کو دریافت کرنا چاہتے ہیں، جبکہ Frontier کے ساتھ، ہر چیز ایک ہی جگہ پر دستیاب ہوتی ہے۔ ڈویلپر کی سائیڈ پر، غیر مرکزی ایپلیکیشنز اور شراکت دار پروٹوکولز ایک واحد ایپلیکیشن کو بنانے کی ضرورت پڑے بغیر ہی صارفین کی ایک وسیع حد تک رسائی پانے کے لیے Frontier کو استعمال کر سکتے ہیں۔

بلاک چین کا جمع کار

بلاک چین کے جمع کار کے طور پر، Frontier صارفین کو ایپلیکیشنز سوئچ کیے بنا ہی مختلف نیٹ ورکس پر اثاثوں سے تعامل انجام دینے کی اجازت دیتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ Polygon پر منافعے کے مواقع دریافت کرنا چاہتے ہیں، تو اپنے اثاثوں کو کسی دوسرے پلیٹ فارم پر ٹرانسفر کرنے کی بجائے آپ یہ کام Frontier ایپ پر ہی کر سکتے ہیں۔ جون 2022 تک، Frontier  Ethereum اور BNB چین سمیت، 25 سے زیادہ بلاک چین نیٹ ورکس کی معاونت کرتا ہے۔

علاوہ ازیں، Frontier پورٹ فولیو کو ٹریک کرنے اور نظم کاری کے لیے ٹولز کا چین ایگناسٹک مجموعہ فراہم کرتا ہے۔ یہ صارفین کو متعدد نیٹ ورکس پر کرپٹو اسٹیک کرنے، لیکویڈیٹی فراہم کرنے، جاری پوزیشنز کی نگرانی کرنے، اور قرض کی ضمانت یافتہ پوزیشنز میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔

اسمارٹ DeFi اطلاعات

Frontier کی متعدد چینز پر مشتمل بنیاد کا ایک اور ناگزیر جزو اس کی اسمارٹ DeFi اطلاعات ہیں، جو صارفین کو تمام نیٹ ورکس کے مابین ان کے DeFi، NFT، اور GameFi کی پوزیشنز سے باخبر رکھتی ہیں۔ آسان الفاظ میں، صارفین اپنی تمام تر Web3 اطلاعات متعدد پلیٹ فارمز کی بجائے ایک ہی مرکز — Frontier ایپ — پر یکجا کر سکتے ہیں۔ 

NFT کی معاونت

کرپٹو کرنسیز کے علاوہ، صارفین اپنی NFT کلیکشنز کو بھی Frontier پر اسٹور کر سکتے ہیں اور NFT کی مقبول مارکیٹ پلیسز، بشمول OpenSea، Aavegotchi، اور SuperRare، اور دیگر بہت سی مارکیٹ پلیسز کے مابین دریافت کرنے کے لیے Frontier کے ان-ایپ DeFi براؤزر پر انحصار کر سکتے ہیں۔ 

حفاظتی اقدامات

ہیکس اور بد نیتی پر مبنی عوامل کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جو کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران DeFi اسپیس میں کافی سرگرم رہے ہیں، Frontier سب سے پہلے حفاظت کی روش اختیار کرتا ہے۔ اپنے صارفین کی حفاظت کی خاطر، Frontier ان سے آڈٹ رپورٹس کے ذریعے سکیورٹی کا ثبوت دکھانے کا تقاضا کرتے ہوئے، مقامی طور پر انضمام کردہ تمام پراجیکٹس کو احتیاط کے کڑے مراحل سے گزارتا ہے۔ علاوہ ازیں، Frontier صارف کی نجی کلیدیں اسٹور نہیں کرتا، اور ٹرانزیکشنز ٹرسٹ والیٹ کے اوپن سورس WalletCore کی کرپٹو گرافک خصوصیت کا استعمال کرتے ہوئے محفوظ کی جاتی ہیں۔


FRONT کیا ہے؟

FRONT Frontier ایکو سسٹم کا ایک سہولتی ٹوکن ہے۔ اس کی کل سپلائی 100 ملین ہے اور یہ بنیادی طور پر صارفین کو والیٹ استعمال کرنے اور DeFi اسپیس دریافت کرنے کی ترغیب دینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں کسی مرحلے پر، FRONT ایک خصوصی DAO پورٹل میں استعمال کیا جائے گا، جس کے ذریعے ٹوکن ہولڈرز نئے فیچرز کے متعلق بات چیت کرنے اور ووٹ دینے اور مجموعی طور پر پراجیکٹ کی ڈویلپمنٹ کے قابل ہوں گے۔


اختتامی خیالات

مختصر یہ کہ، Frontier کا مقصد ہر ایک کے لیے ان کے پلیٹ فارم سے قطع نظر — Web3 کی مرکزی سروسز کو یکجا کرنا ہے۔ یہ اس کو ایسے صارفین کے لیے ایک باسہولت آپشن بناتا ہے جو اپنی ضرورت کی ہر چیز، جیسے کہ والیٹس اور DeFi ٹولز، کو ایک ہی، صارف دوست انٹر فیس پر رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ 

Frontier 2022 کی تیسری سہ ماہی میں لانچ کے لیے مقرر ایک ویب ایپلیکیشن کے ساتھ، iOS اور Android پر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے دستیاب ہے۔ جون 2022 تک، Frontier کے پاس متعدد نیٹ ورکس کے مابین لاکھوں کی تعداد میں فعال والیٹس اور ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں ٹرانزیکشن کا حجم موجود ہے۔