GameFi میں سکیورٹی کے عمومی مسائل سے کیا مراد ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
GameFi میں سکیورٹی کے عمومی مسائل سے کیا مراد ہے؟

GameFi میں سکیورٹی کے عمومی مسائل سے کیا مراد ہے؟

درمیانہ
شائع کردہ Mar 31, 2023اپڈیٹ کردہ Apr 28, 2023
7m

یہ آرٹیکل کمیونٹی کی جانب سے جمع کروایا گیا ہے۔ اس کے مصنف Zhangchi Qin ہیں، جو Salus Security نامی ایک معروف بلاک چین سکیورٹی کمپنی کے اسمارٹ معاہداتی آڈیٹر ہیں۔ 

اس آرٹیکل میں موجود آراء معاون / مصنف کی ہیں اور ضروری نہیں کہ یہ Binance اکاڈیمی کی آراء کی عکاسی کرتی ہوں۔

TLDR:

  • GameFi پراجیکٹس کو مختلف قسم کے چیلنجز درپیش ہوتے ہیں جن کو آن چین اور آف چین مسائل کی حیثیت سے درجہ بند کیا جا سکتا ہے۔ 

  • بنیادی طور پر آن چین سکیورٹی چیلنجز میں ERC-20 ٹوکنز اور NFTs کی تنظیم کاری، کراس چین برجز کا تحفظ، اور غیر مرکزی و خود مختار تنظیم (DAO) کی گورننس شامل ہیں۔ 

  • دوسری جانب، عموماً آف چین چیلنجز ویب انٹرفیسز اور سرورز سے متعلق ہوتے ہیں۔ 

  • GameFi پراجیکٹس کو سکیورٹی اقدامات جیسا کہ کڑے آڈٹس انجام دینے، کمزور پہلوؤں کی چھان بین کرنے، اور داخلے کی جانچ کرنے کے ساتھ بہترین آپریشنل عملی صلاحیتوں اور کاروباری کنٹرولز کے نفاذ کو ترجیح دینی چاہیئے۔

تعارف 

GameFi بلاک چین ٹیکنالوجی کو گیمنگ کے ساتھ یکجا کرتی ہے تاکہ درونِ گیم اثاثہ جات اور ڈیجیٹل کرنسیز کے حامل غیر مرکزی پلیٹ فارمز تخلیق کر سکے۔ یہ عام طور پر کمائی کے لیے کھیلیں (P2E) ماڈل پر مشتمل ہوتا ہے جو پلیئرز کو کرپٹو انعامات حاصل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ GameFi گیمرز کو ان کے درونِ گیم اثاثہ جات کی حقیقی ملکیت فراہم کرنے کے ساتھ ان پر مکمل اختیار بھی دیتا ہے۔

اگرچہ GameFi کی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن یہ اپنی فعالیت کے دورانیے میں ہیکس سے مسلسل اور خاطر خواہ خطرات سے دوچار رہا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ پراجیکٹس معیار پر رفتار کو فوقیت دیں اور اس کے سبب سکیورٹی کی مضبوط احتیاطی تدابیر کا فقدان پیدا ہو، چنانچہ دونوں، کمیونٹی اور تخلیق کاران کو خاطر خواہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

GameFi کی سکیورٹی کیوں اہمیت رکھتی ہے؟ 

GameFi نے 2021 میں اپنے ایسے P2E ماڈل کے ہمراہ ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں، جس میں پلیئرز کو درونِ گیم نئے مالیاتی مواقع کی پیشکش کی گئی۔ 2022 میں، کمانے کے لیے نقل و حرکت کریں پر مبنی پراجیکٹس نے GameFi کی ممکنہ ترقی کو مزید نمایاں کیا ہے۔ 2022 میں GameFi کرپٹو کا بہترین شعبہ تھا، جس میں انڈسٹری کی کل فنڈنگ کا تقریباً 9.5% اور سالہا سال کی ترقی کا 118% سے زائد حصہ شامل تھا۔

GameFi روایتی گیمنگ سے مختلف ہے کیونکہ اس میں صارفین کا بہت کچھ داؤ پر لگا ہوتا ہے اور کوئی بھی ہیک ان کے لیے خاطر خواہ نقصانات کا باعث بن سکتا ہے۔ سنگین حالات میں، سکیورٹی کی خلاف ورزیاں پراجیکٹ کے اختتام کا سبب بن سکتی ہیں۔ 

مثلاً حملہ آوروں نے 2022 میں GameFi پراجیکٹ Axie Infinity پر دستخط کروانے کے لیے ریموٹ پروسیجر (RPC) کے نوڈ سے پسِ پردہ ناجائز فائدہ اٹھایا، جس کی وجہ سے حملہ آوروں کو ETH کی صورت میں غیر مجاز رقم نکلوانے میں مدد ملی جس کی مالیت کُل ملا کر تقریباً $600 ملین ہے۔ GameFi پراجیکٹس میں کسی بھی قسم کے کمزور پہلو سرمایہ کاران اور پلیئرز دونوں کے لیے بڑے نقصانات پر منتج ہو سکتے ہیں، نیز یہ GameFi کی سکیورٹی کی ناگزیر اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں۔

آن چین سکیورٹی چیلنجز 

ERC-20 ٹوکن کے کمزور پہلو 

ERC-20 ٹوکنز اکثر و بیشتر درونِ گیم خریداریوں کے لیے ورچوئل کرنسی، پلیئرز کے لیے انعامی میکانزمز، اور ایکسچینج کے ذرائع کی حیثیت سے GameFi پراجیکٹس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔ 

اگر ERC-20 ٹوکنز کی منٹنگ اور تنظیم کاری غیر درست ہو، تو سکیورٹی کے حوالے سے خطرات بھی منظر عام پر آ سکتے ہیں۔ منٹنگ کے عمل کے دوران ری انٹرنسی نامی ایک عمومی کمزور پہلو سامنے آ سکتا ہے۔ یہ حملے کسی مخصوص فنکشن کے متواتر نفاذ کے معاہدے میں موجود منطقی خامی کا استحصال سکتے ہیں، جو ٹوکنز کی لامحدود منٹنگ کا باعث بنتی ہے۔

یونیورسل درونِ گیم کرنسیز کی حیثیت سے ERC-20 ٹوکنز کا استحکام اور ان کی مقدار گیم کھیلنے کی اہلیت اور پائیداری کا تعین کرتی ہے۔ چنانچہ، پراجیکٹس کو کوڈز کی منطق یقینی بنانی چاہیئے اور ERC-20 ٹوکنز کی کُل سپلائی پر سختی سے قابو پانا چاہیئے۔ 

2022 میں P2E GameFi کے DeFi Kingdoms نامی پراجیکٹ پر مشتبہ ERC-20 کی منٹنگ کے ذریعے حملہ کیا گیا تھا۔ کچھ پلیئرز نے گیم کے لاک کردہ مقامی ٹوکنز منٹ کرنے کی خاطر منطقی کمزور پہلو سے لیوریج حاصل کی تھی، جو بعد ازاں ٹوکن کی قیمت گرنے کا سبب بنی۔

NFT کے کمزور پہلو 

بنیادی طور پر GameFi پراجیکٹس میں NFTs درونِ گیم ورچوئل اثاثہ جات کی حیثیت سے استعمال کیے جاتے ہیں، جن میں آلات، نادر اشیاء، اور یادگاری تحائف شامل ہوتے ہیں۔ وہ پلیئرز کو واضح ملکیت فراہم کرتے ہیں اور افراط زر کنٹرول کرنے کے ذریعے اور اس میں کمی لاتے ہوئے مستحکم قدر برقرار رکھ سکتے ہیں۔ تاہم، NFTs کا غیر موزوں استعمال سکیورٹی کے کمزور پہلوؤں کو اجاگر کر سکتا ہے۔

NFTs کی قدر عموماً ان پلیئرز کے ساز و سامان یا نادر اشیاء کی نایابی سے ظاہر کی جاتی ہے، جو انتہائی نایاب NFTs کے متلاشی ہوتے ہیں۔ NFT منٹنگ کے عمل کے دوران، بلاک سے متعلقہ ٹائم اسٹیمپس جیسی معلومات نایابیت کی مختلف سطوحات کے حامل NFTs تخلیق کرنے کے لیے، ایک کمزور اور بے ربط مآخذ کی حیثیت سے استعمال کی جا سکتی ہیں۔ ایک مائنر دھوکے سے نایاب NFTs منٹ کرنے کے لیے، کسی حد تک بلاک ٹائم اسٹیمپ میں ہیرا پھیری کر سکتا ہے۔ 

یہاں تک کہ Chainlink VRF (قابل توثیق بے ربط فنکشن) کی طرح بے ترتیبی کا قابل بھروسہ مآخذ بھی تمام خطرات کو دور نہیں کرتا۔ دھوکے باز صارفین غیر ضروری NFT ٹوکن IDs کی منٹنگ کے دوران کارروائیوں کو منسوخ کر سکتے ہیں اور اس وقت تک یہ عمل دہراتے ہیں جب تک کہ کوئی نایاب NFT منٹ نہیں کر لیا جاتا۔

جب پلیئرز NFTs کی ٹریڈ انجام دیتے ہیں اور ان کو ٹرانسفر کرتے ہیں، تو ممکنہ اسمارٹ معاہدے کے کمزور پہلو سامنے آ سکتے ہیں۔ مثلاً، safeTransferFrom() کا فنکشن ERC-721 NFTs کو ٹرانسفر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ جب وصول کنندہ ایک معاہداتی ایڈریس ہو، تو کال بیک کرنے کے لیے onERC721Received() فنکشن ٹریگر کر دیا جائے گا۔ اس کے بعد ممکنہ طور پر ری انٹرنسی کے حملوں کا خطرہ لاحق ہو جاتا ہے، جس میں حملہ آور ERC721Received() پر موجود فنکشن کے اندر منطق کا تعین کر سکتے ہیں۔ 

یہ خطرہ ERC-1155 NFTs کے مابین بھی موجود ہوتا ہے، جہاں safeTransferFrom() فنکشن onERC1155Received() کو ٹریگر کرتا ہے اور حملہ آوروں کو ری انٹرنسی حملہ کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

برج کے کمزور پہلو 

GameFi میں کراس چین برجز مختلف نیٹ ورکس کے مابین درونِ گیم اثاثہ جات منتقل کرنے کے لیے صارفین کی مدد کی خاطر استعمال کیے جاتے ہیں۔ یہ GameFi کے تجربات اور لیکویڈیٹی کو بہتر بنانے میں بھی اہمیت کے حامل ہیں۔

GameFi میں کراس چین برجز کا بڑا خطرہ درونِ گیم اثاثہ جات کے مابین عدم مماثلت سے پیدا ہوتا ہے۔ برج کی دونوں اطراف پر موجود معاہدہ جات اس امر کی ضمانت دیتے ہیں کہ اثاثہ جات کی یکساں تعداد کو تسلیم اور ضائع کیا جائے گا۔ تاہم، معاہدہ جات کی توثیق اور اکاؤنٹنگ میں موجود خامیوں کے سبب، حملہ آور عناصر اثاثہ جات کی بڑی تعداد کو از سر نو تخلیق کرنے کے لیے ان پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں۔

DAO گورننس کے کمزور پہلو 

بہت سارے GameFi پراجیکٹس DAOs کے زیرِ انتظام ہوتے ہیں، اگر کثیر مقدار میں گورننس ٹوکن چند بڑے عناصر کی ملکیت ہوں تو ان کو مرکزیت کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایسے اسمارٹ معاہدہ جات جو DAO گورننس کے اصولوں کا تعین کرتے ہیں، ممکنہ سمجھوتوں کے لیے ایک نیا مقام سامنے لاتے ہیں، کیونکہ حملہ آور DAO کے خزانے تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے ڈھونڈ سکتے ہیں۔

آف چین سکیورٹی چیلنجز 

ابھی تک بہت سارے GameFi پراجیکٹس، بیک اینڈ کارروائیوں، ویب انٹرفیسز، یا موبائل ایپس کے لیے آف چین مرکزی سرورز پر انحصار کرتے ہیں۔ یہ سرورز انتہائی اہم معلومات محفوظ رکھتے ہیں، جن میں گیم کا ڈیٹا اور مالک کے اکاؤنٹس شامل ہیں، اور وہ نفوذ اور ٹروجن ہارس مالویئر جیسے مشتبہ حملوں کی زد میں رہتے ہیں۔ 

NFTs کی بات کی جائے، تو میٹا ڈیٹا اہم مفصل معلومات پر مشتمل ہوتا ہے اور JSON فائلز کی حیثیت سے آف چین اسٹور کیا جاتا ہے۔ تاہم، بہت سارے GameFi پراجیکٹس اپنے NFT میٹا ڈیٹا کو غیر مرکزی انفراسٹرکچر مثلاً IPFS کی بجائے اپنے ذاتی مرکزی سرورز پر اسٹور کرتے ہیں۔ یہ عمل متعلقہ فریقین یا حملہ آوروں کی جانب سے میٹا ڈیٹا کو ٹیمپر کرنے کے امکان میں اضافہ کرتا ہے، جو کہ پلیئرز کے جملہ حقوق کی خلاف ورزی کر سکتا ہے۔

کراس چین برجز کے تناظر میں، حملہ آور عناصر نفوذ یا فشنگ کے حملوں کے ذریعے توثیق کاران کے دستخط یا نجی کلیدیں حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ لوگ انفراسٹرکچر پر سمجھوتہ کر سکتے ہیں اور درونِ گیم اثاثہ جات کو کنٹرول کرنے کے لیے استحصال کر سکتے ہیں۔

ڈیٹا کی منتقلی کے دوران، حملہ آور عناصر مشتبہ کوڈ کے ذریعے نیٹ ورک پیکٹ کو ہائی جیک کر سکتے ہیں اور اس میں داخل ہو سکتے ہیں۔ ڈیٹا ہیکج میں رد وبدل کرتے ہوئے، حملہ آور غلط ٹاپ اپس عائد کر سکتے ہیں اور مزید درونِ گیم اشیاء حاصل کرنے کے لیے یونٹ کی خریداری کی رقم استعمال کر سکتے ہیں۔ 

فرنٹ اینڈ انٹرفیسز حملہ آوروں کو ایک دوسرا راستہ فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ مشکوک انداز میں سسٹم میں مداخلت کر سکیں۔ اگر ایک گیم کے لیڈر بورڈ کے متعلق معلومات افشاں ہو جائیں، تو حملہ آور عناصر سرور کو ظاہر کردہ ایڈریس سے متعلق معلومات بھیج سکتے ہیں تاکہ متعلقہ حساس معلومات حاصل کی جا سکیں۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کے طریقے

GameFi پراجیکٹس کے تحفظ کے لیے، ہر مرحلے پر احتیاط برتنا ناگزیر ہے۔ بے نقص اسمارٹ معاہداتی کوڈز کو یقینی بنانا ایک کامیاب GameFi پراجیکٹ کی بنیاد ہے — جس میں اعلٰی معیار کا کوڈ تحریر کرنا، باقاعدہ آڈٹس انجام دینا اور باضابطہ اسمارٹ معاہداتی توثیق کاری کا استعمال شامل ہے۔ 

سرورز اور انفراسٹرکچر کے دیگر اجزاء کی سکیورٹی کو برقرار رکھنا بھی اہم ہے؛ نیز کمزور پہلوؤں کا تعین کرنے کے لیے داخلے کی جانچ کا انعقاد بھی کیا جانا چاہیئے۔ DApp- اور بلاک چین پر مبنی سسٹمز کے ذریعے، داخلے کی جانچ اپنے ہمراہ Web3 کے فیچرز بھی سامنے لاتی ہے۔ اس طرح، ڈیجیٹل والیٹس اور غیر مرکزی پروٹوکولز کے لیے مخصوص احتیاطی تدابیر ضروری ہیں۔

GameFi پراجیکٹس کو دیگر بہترین عمل کاریوں بشمول محفوظ عمل درآمد کا وقت اور ہنگامی رد عمل کو مکمل کرنے کا پابند بھی ہونا چاہیئے۔ اول الذکر میں نگرانی کو متحرک کرنے والے سکیورٹی ایونٹس، ماحولیاتی سکیورٹی کو مستحکم بنانا، اور بگ تلاش کرنے کے انعامی پروگرامز کو ریلیز کرنا شامل ہے۔

بیک وقت، پراجیکٹس کو لازماً ہنگامی ردعمل کا ایک مکمل عمل ڈویلپ کرنا چاہیئے جس میں اسٹاپ خسارے کا نظم و نسق کرنے، حملہ ٹریک کرنے، اور مسئلے کا تجزیہ کرنے جیسے پہلو شامل ہیں۔

اختتامی خیالات

اس آرٹیکل میں مذکور GameFi کی سکیورٹی کے کمزور پہلوؤں سے کہیں زیادہ اور بہت سارے واقعات نے یہ امر واضح کیا ہے کہ پراجیکٹس نے سکیورٹی سے وابستہ خطرات کو نظر انداز کیا ہے یا ان کو کم تر سمجھا ہے۔ GameFi مستقبل کی گیمنگ کا ایک اہم ترین جزو ہے۔ اس طرح، پراجیکٹس کو ہمیشہ سکیورٹی کے مسائل پر توجہ مرکوز رکھنی چاہیئے اور اپنی کمیونٹی کی دلچسپیوں کو اولین درجہ دینا چاہیئے۔

مزید مطالعہ


اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی، قانونی یا دیگر پیشہ ورانہ مشورہ نہ سمجھا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی خاص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ آپ کو موزوں پیشہ ور مشاورت کاران سے اپنا ذاتی مشورہ حاصل کرنا چاہیئے۔ براہِ کرم نوٹ کریں کہ جب یہ آرٹیکل فریق ثالث کے معاون کی جانب سے جمع کروایا گیا ہو، تو جن خیالات کا اظہار کیا گیا ہے وہ فریق ثالث سے تعلق رکھتے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Binance اکاڈیمی کے نظریات کی عکاسی کریں۔ براہِ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاں سے ہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں تغیر پذیر ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں نفع یا نقصان ہو سکتا ہے، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو وہ رقم واپس نہ ملے جو آپ نے سرمایہ کاری میں لگائی تھی۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے از خود ذمہ دار ہیں اور Binance اکاڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے جوابدہ نہیں ہے۔ اس مواد کو مالی، قانونی، یا دیگر پیشہ ورانہ مشورے کے طور پر نہیں گردانا جانا چاہیئے۔ مزید معلومات کے لیے، ہماری استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہ ملاحظہ کریں۔