پروف آف کییز کے دن کی حتمی رہنمائی
ہوم
آرٹیکلز
پروف آف کییز کے دن کی حتمی رہنمائی

پروف آف کییز کے دن کی حتمی رہنمائی

جدید
شائع کردہ Dec 23, 2019اپڈیٹ کردہ Dec 27, 2022
5m

امواد


تعارف

مالیاتی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے آپ کی نجی کلیدوں کو محفوظ اور بحفاظت رکھنا ضروری ہے۔ بدقسمتی سے، بہت سے کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاران اپنی رقم کو محض ایکسچینجز کے بھروسے پر چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن یہ عمل محفوظ رہنے سے خاصا دور ہے کیونکہ ایکسچینجز کرپٹو کرنسیز کے ڈپازٹس پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔

Bitcoin کے ابتدائی دنوں کے بعد سے، ایکسچینج ہیکس اور اسکیمز کے باعث اربوں ڈوب گئے تھے۔ Mt. Gox ایکسچینج کا 2014 میں ہیک ہونا ایک مشہور اور متنازعہ ترین کیسز میں سے ایک ہے، اور یہ ابھی تک زیرِ تفتیش ہے۔

لیکن اس تمام کا پروف آف کییز کے دن سے کیا سروکار ہے؟


پروف آف کییز کیا ہے؟

یہ پروف آف کییز کا آئیڈیا ٹریس مائر (Trace Mayer)، کرپٹو کرنسی سرمایہ کار اور پوڈ کاسٹر کی جانب سے تخلیق کیا گیا تھا۔ اس نے ایک سالانہ جشن کے طور پر یہ تصور تخلیق کیا جس کا مقصد کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاران کو اپنی مالی خود مختاری کا دوبارہ دعویٰ کرنے کی ترغیب دینا ہے۔

جیسا کہ پیچھے گفتگو ہوئی ہے، بہت سے لوگ اپنی کرپٹو کرنسیز کو ایکسچینجز پر اسٹور کردہ چھوڑ دیتے ہیں۔ یہ بنیادی طور پر خطرناک ہے کیونکہ یہ ایکسچینجز ان کے ڈپازٹ ایڈریسز کی نجی کلیدوں پر مکمل کنٹرول رکھتے ہیں۔

اس تناظر میں، پروف آف کییز کا دن سرمایہ کاران کو اپنی کرپٹو کرنسیز کو ایکسچینجز پر بآسانی اسٹور کرنے سے روکنے کا عزم کرتا ہے۔ یہ تصور عموماً ایک مختصر، مگر موثر جملے کے ذریعے پیش کیا جاتا ہے: اگر کلیدیں آپ کی نہیں؛ تو Bitcoin بھی آپ کا نہیں۔

پہلا پروف آف کییز کا دن 3 جنوری، 2019 کو وقوع پذیر ہوا - جو جینیسز بلاک کے Bitcoin نیٹ ورک پر مائن ہونے کی دسویں سالگرہ تھی۔

اگر ہم ایک دوسرے طریقے سے بیان کریں، تو پروف آف کییز کا دن مالیاتی خود مختاری کا جشن مناتا ہے۔ کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاران کو ان کے فنڈز ایکسچینجز سے ان کے ذاتی والیٹس میں منتقل کرنے کے حوالے سے حوصلہ افزائی کرنا اس کا ہدف ہے۔ کسی کی ملکیتی نجی کلیدوں پر مکمل کنٹرول حاصل کر کے، وہ یقینی بنا رہے ہیں کہ اور تو کوئی نہیں مگر وہ خود ان کے فنڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔

 کرپٹو کرنسی والیٹس کی کئی اقسام ہوتی ہیں۔ لیکن، ہارڈ ویئر والیٹس بالعموم ترجیحی انتخاب ہوتے ہیں کیونکہ وہ ممکنہ طور پر نجی کلیدوں کو اسٹور کرنے کا محفوظ ترین ذریعہ ہوتے ہیں۔


پروف آف کییز کے دن کے چار اہم نتائج

پروف آف کییز کے دن کے پس پردہ فلسفہ Bitcoin کے فلسفہ سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔ فریق ثالث کے ثالثین کو ٹرسٹ سے مبرا رقم کے ٹرانسفر سسٹم سے تبدیل کرتے ہوئے، افراد اپنی مالی خود مختاری پر سمجھوتہ کیے بغیر - ایک دوسرے کے ساتھ محفوظ اور پُر اعتماد طریقے سے تعاون کر سکتے ہیں۔

لہٰذا، پروف آف کییز کے دن کے کچھ اہم نتائج کیا ہیں؟

نئے سرمایہ کاروں کو پڑھانا کہ کوائنز کی نقل و حرکت کیسے ہوتی ہے

کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاران کو ایک جگہ سے دوسری جگہ پر کرپٹو کرنسیز منتقل کرتے ہوئے پر سکون رہنا چاہیئے۔ اگرچہ ہو سکتا ہے یہ کسی کو بہت سادہ لگے، لیکن نئے آنے والوں کو عموماً والیٹس کی مختلف اقسام اور ان کے استعمال کے طریقے سمجھنا مشکل لگ سکتا ہے۔

اسی طرح سے، پروف آف کییز کا دن سرمایہ کاران کی حوصلہ افزائی کرتا ہے کہ وہ مختلف کرپٹو والیٹس کی اقسام کے بارے میں مزید سیکھیں اور ان کے استعمال کی مشق کریں۔ یہ اس بات کی بھی یاددہانی ہے کہ غیر مرکزی کردہ بلاک چین نیٹ ورکس پر مالیت کی ٹرانسفر کس طرح سے انجام دی جاتی ہے۔

سرمایہ کاروں کو یاددہانی کروانا کہ درحقیقت کون ان کی نجی کلیدوں کا مالک ہے

جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، پروف آف کییز کا دن شروع کرتے وقت ٹریس مائر کی جانب سے مقرر کردہ بنیادی مشن ہر کرپٹو کرنسی سرمایہ کار کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کہ وہ اپنی نجی کلیدوں کے خود مالک بنیں۔ اپنی کرپٹو کرنسیز کو ایکسچینج پر چھوڑ دینے کا مطلب یہ ہے کہ سرمایہ کاران کا اپنے فنڈز پر کنٹرول صفر ہے۔

سال میں صرف ایک بار واقع ہونے کے باوجود، پروف آف کییز کا دن ہر سرمایہ کار کے لیے اپنے فنڈز پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا موقع ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ دن اس بات کی اچھی یاددہانی ہے کہ کس کی ملکیت میں کیا ہے، لیکن اگر سرمایہ کاران اپنی ملکیتوں کی حفاظت کے حوالے سے عمل نہ کریں تو یہ بات بالکل بے معنی ہو جاتی ہے۔

مشتبہ اور بددیانت ایکسچینجز کو بے نقاب کرنا

مالیاتی ادارے فریکشنل ریزرو بینکنگ کے نام سے پہچانے جانے والے عمل کی مشق کے حوالے سے پہچانے جاتے ہیں۔ بنیادی طور پر، یہ اپنی ملکیت سے زیادہ رقم ادھار پر دیتے ہوئے اداروں کے لیے اپنے پہلے سے موجود ڈپازٹس کو لیوریج کرنے کا ایک ذریعہ ہے۔ بدقسمتی سے، یہ ڈپازٹ کرنے والوں کے لیے خطرناک ہوتا ہے کیونکہ ایک "بینک رن" ادارے کے دیوالیہ ہونے کا سبب بن سکتا ہے۔ 

کرپٹو کرنسی کی اسپیس کے اندر، پروف آف کییز کا دن ایکسچینجز سے اپنے فنڈز نکلوانے کے حوالے سے ہزاروں سرمایہ کاران کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے۔ اگر سرمایہ کاران کی ایک بڑی فیصدی اکثریت اسی دن ہی یہ کرنے کا فیصلہ کرتی ہے، تو یہ بدیہی طور پر ان ایکسچینجز کو بے نقاب کر سکتا ہے جو فریکشنل ریزرو کے طریقوں کی مشق کرتے ہیں یا جو اپنے حقیقی ریزورز کے بارے میں جھوٹ بولتے ہیں۔

خوش قسمتی سے، تاہم، Bitcoin اور دیگر بلاک چین نیٹ ورکس کی شفافیت ایکسچینجز کے لیے یہ چیز آسان تر بناتی ہے کہ وہ اپنی ہولڈنگز کو عوامی سطح پر قابلِ توثیق بنا سکیں۔

Bitcoin کے جینیسز بلاک کا جشن منانا

آخری مگر حتمی نہیں، پروف آف کییز کا دن اس پہلے بلاک کا جشن منانے کا ذریعہ ہے جسے Bitcoin کے نیٹ ورک پر مائن کیا جانا ہے۔ اس طرح کا بلاک جینیسز بلاک کے طور پر جانا جاتا ہے۔ جینیسز بلاک وقوع پذیر ہونے والی پہلی Bitcoin ٹرانزیکشن پر مشتمل ہوتا ہے، جس کے ذریعے ساتوشی ناکاموٹو نے ہال فنے کو 50 BTC بھیجے۔
ایک اور یادگار ٹرانزیکشن 22 مئی 2010 کو وقوع پذیر ہوئی، جب 10,000 bitcoins کے عوض دو پیزے خریدے گئے تھے۔ اس قسط کو اب Bitcoin پیزا کے دن کے نام سے جانا جاتا ہے۔


پروف آف کییز کی تحریک میں کیسے حصہ لیتے ہیں

اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کرپٹو کرنسیز پر نئے ہیں یا تجربہ کار ہیں۔ پروف آف کییز کے دن میں شرکت کرنا بہت آسان ہے۔ جیسا کہ بیان کیا گیا ہے، ایکسچینجز (یا دیگر فریق ثالث کی سروسز) سے تمام فنڈز نکلوا کر مالیاتی خود مختاری کا اعلان کرنا بنیادی مقصد ہے۔

پہلے، آپ ان تمام فنڈز کی انوینٹری نکلوا سکتے ہیں جو آپ نے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر اسٹور کیے ہیں۔ یہ آپ کو ایک آئیڈیا دے گا کہ جب بات آپ کے bitcoins اور altcoins کی آتی ہے تو درحقیقت کون کس چیز کا مالک ہے۔

اس کے بعد، ایسا کرپٹو کرنسی والیٹ منتخب کریں جسے استعمال کرتے ہوئے آپ مطمئن ہوں۔ قابلِ استعمال ہونے کی صلاحیت کے علاوہ، اپنا انتخاب کرنے سے پہلے ہر والیٹ کی قسم کی سکیورٹی پر غور کرنا بھی اہم ہے۔ آخری مرحلہ آپ کے فنڈز کو آپ کے ذاتی والیٹ پر منتقل کرنے پر مشتمل ہوتا ہے تاکہ آپ اپنی نجی کلیدوں کے مالک ہوں اور انہیں کنٹرول کر سکیں۔

کچھ لوگ سال میں ایک بار پروف آف کییز کی تحریک میں شرکت کرتے ہیں۔ وہ ایک دن (3 جنوری) کے لیے اپنے فنڈز کو ایکسچینج سے دور منتقل کرتے ہیں تاکہ اپنی مالیاتی خود مختاری کی تصدیق کر سکیں اور اس کا جشن منا سکیں۔

اس طرح کا عمل ان فعال ٹریڈرز میں عام ہے، جنہیں ٹریڈ کرنے کے لیے ایکسچینجز پر فنڈز کو ہولڈ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے جشن کے بعد، وہ عام طور پر فنڈز کو واپس ایکسچینجز پر منتقل کر لیتے ہیں۔ تاہم، طویل مدت کے سرمایہ کاران (HODLers) جو مختصر یا درمیانی مدت کی ٹریڈنگ میں مشغول نہیں ہوتے وہ ایک ذاتی والیٹ پر اپنے فنڈز ہولڈ کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔


اختتامی خیالات

پروف آف کییز کا دن ایک سادہ مگر اہم تحریک ہے جو کرپٹو کرنسی کے سرمایہ کاران کو یاددہانی کرواتی ہے کہ درحقیقت کون ان کی نجی کلیدوں کا مالک ہے۔ ایکسچینجز سے دور اپنے ذاتی والیٹس پر فنڈز منتقل کرتے ہوئے، ملینز کی تعداد میں کرپٹو کے سرگرم شائقین اس جشن میں حصہ لیتے ہیں۔

بلاک چین انڈسٹری بڑھنے کے ساتھ، پروف آف کییز کے دن جیسے ایونٹس نہ صرف نجی کلید کی ملکیت کی اہمیت بلکہ عمومی سکیورٹی کے اصولوں کے بارے میں بھی کمیونٹی کو شعور فراہم کرنے میں مدد دیں گے۔