MetaMask میں Fantom کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
MetaMask کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا
والیٹ کو کنفیگر کرنا
MetaMask میں Fantom ٹوکنز کو شامل کرنا
اختتامی خیالات
MetaMask میں Fantom کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
MetaMask میں Fantom کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

MetaMask میں Fantom کو کیسے شامل کیا جاتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ May 6, 2022اپڈیٹ کردہ Dec 28, 2022
5m

TL؛DR

MetaMask ایک کرپٹو والیٹ ایپ اور براؤزر ایکسٹینشن ہے جو بنیادی طور پر Ethereum مین نیٹ کے ساتھ تعامل انجام دیتی ہے۔ اس ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے، آپ MetaMask کی آفیشل ویب سائٹ پر جا سکتے ہیں۔

Ethereum کے علاوہ، Metamask، Fantom جیسے دیگر نیٹ ورکس کے ساتھ بھی تعامل انجام دے سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، آپ کو MetaMask کو چند معلومات فراہم کرنی ہوں گی۔ اس میں ایک حسب منشاء RPC کا URL، چین ID، اور نیٹ ورک کا نام شامل ہوتا ہے۔ اس کے بعد، ایک مرتبہ ٹوکن کا ایڈریس درآمد کرنے کے بعد آپ Fantom ٹوکز کو شامل کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔

MetaMask پر نئی بلاک چینز کو شامل کرنے کا عمل کرپٹو کی ایک اہم مہارت ہے جو Binance اسمارٹ چین جیسے دیگر EVM نیٹ ورکس پر بھی لاگو ہوتی ہے۔


تعارف

شروعات کرنے کے لیے، آپ کو MetaMask جیسا ایک معاونت یافتہ کرپٹو والیٹ درکار ہو گا۔ یاد رکھیں کہ Fantom، MetaMask پر موجود ڈیفالٹ نیٹ ورک نہیں ہے۔ تاہم، آپ اپنے براؤزر کے والیٹ کو Fantom سے مربوط کرنے کے لیے چند ہی منٹوں میں اسے سیٹ اپ کر سکتے ہیں۔


MetaMask کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا

1. MetaMask کی ویب سائٹ کے ذریعے Chrome، iOS، یا Android پر MetaMask ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کریں۔ اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کہ آپ اصل ورژن ہی ڈاؤن لوڈ کریں، دو مرتبہ اس امر کی پڑتال کر لیں کہ آپ MetaMask کی آفیشل ویب سائٹ پر ہی موجود ہوں۔ 


2۔ ایک مرتبہ ایکسٹینشن کو ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لینے کے بعد، MetaMask کے استقبالیہ صفحے پر موجود [Get Started] پر کلک کریں۔


3۔ والیٹ کے نئے صارفین، [Create a Wallet] پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس پہلے سے ہی ایک والیٹ موجود ہے، تو آپ [Import wallet] آپشن کے ذریعے سیڈ عبارت کا استعمال کرتے ہوئے اسے درآمد کر سکتے ہیں۔


4۔ MetaMask آپ سے دریافت کرے گا کہ آیا آپ استعمال کا نامعلوم ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے ایکسٹینشن میں بہتری لانا چاہیں گے۔ اسے قبول کرنے یا مسترد کرنے سے MetaMask پر آپ کے تجربے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔


5۔ ایک محفوظ پاس ورڈ تخلیق کریں۔ یہ آپ کے والیٹ میں لاگ ان کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یاد رکھیں کہ آپ کا پاس ورڈ، آپ کی سیڈ عبارت نہیں۔ یہ پاس ورڈ، ہر اس فرد سے آپ کے والیٹ کی حفاظت کرتا ہے جو آپ کی ڈیوائس استعمال کرتا ہے۔ یہ سیڈ عبارت آپ کو اس قابل بناتی ہے کہ آپ اپنا پاس ورڈ بھول جانے کے باوجود بھی اپنی کرپٹو تک رسائی حاصل کر سکیں۔


6۔ اب جبکہ آپ اپنا پاس ورڈ تخلیق کر چکے ہیں، تو MetaMask آپ کی سیڈ عبارت کے حوالے سے اہم معلومات فراہم کرے گا۔ اگر آپ نے حال ہی میں کرپٹو والیٹس کا استعمال شروع کیا ہے، تو آگے بڑھنے سے قبل اس سیکشن کو پڑھیں اور ویڈیو دیکھیں۔ 


7۔ اپنی 12 الفاظ پر مشتمل سیڈ عبارت حاصل کرنے کے لیے لاک پر کلک کریں۔ ان الفاظ کو درست ترتیب میں تحریر کر لیں اور انہیں کسی محفوظ مقام (ترجیحاً آف لائن) پر اسٹور رکھ لیں۔ اپنی سیڈ عبارت کو کسی کے بھی ساتھ شیئر نہ کریں۔ اگر آپ رسائی سے محروم ہو جاتے ہیں، تو یہ سیڈ عبارت ہی آپ کے اکاؤنٹ کا آخری بیک اپ ہو گی۔ جاری رکھنے کے لیے [Next] پر کلک کریں۔


8۔ اسکرین کی نچلی جانب دیے گئے الفاظ کو درست ترتیب میں منتخب کر کے اپنی سیڈ عبارت کی تصدیق کریں۔ ایک مرتبہ ایسا کر لینے کے بعد، [Confirm] پر کلک کریں۔


9. آپ نے اپنے MetaMask والیٹ کو سیٹ کرنے کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ اپنے والیٹ کا استعمال شروع کرنے کے لیے، [All Done] پر کلک کریں۔


10. آسان رسائی کے لیے، MetaMask کو اپنے ٹول بار سے پِن کرنے کے لیے Chrome براؤزر میں دیے گئے پزل آئیکن پر کلک کریں۔ بطور ڈیفالٹ، MetaMask صرف Ethereum سے مربوط کیا جاتا ہے۔ مندرجہ ذیل سیکشن میں، آپ یہ جانیں گے کہ MetaMask کو Fantom سے کس طرح سے مربوط کیا جائے۔


والیٹ کو کنفیگر کرنا

1۔ آپ کو اپنے MetaMask والیٹ میں Fantom کی معاونت کو شامل کرنے کے لیے نیٹ ورک سے متعلقہ بعض تفصیلات فراہم کرنی ہوں گی۔ سب سے پہلے، MetaMask کو کھولیں اور نیٹ ورک ڈراپ ڈاؤن مینو پر کلک کریں۔


2۔ پاپ اپ پر [Add Network] پر کلک کریں۔


3۔ [Add a network] صفحے پر، مندرجہ ذیل تفصیلات شامل کریں۔ یہ عمل مکمل کر لینے کے بعد [Save] پر کلک کریں۔

نیٹ ورک کا نام

Fantom

نیا RPC URL

مندرجہ ذیل میں سے ایک کا انتخاب کریں:


https://rpc.ftm.tools

https://rpc.fantom.network

https://rpc2.fantom.network

https://rpc3.fantom.network

چین ID

250

کرنسی کی علامت

FTM

بلاک ایکسپلورر URL

https://ftmscan.com/



4۔ آپ کامیابی کے ساتھ Fantom نیٹ ورک سے مربوط ہو چکے ہیں۔


MetaMask میں Fantom ٹوکنز کو شامل کرنا

FTM کے علاوہ دیگر Fantom ٹوکنز کو شامل کرنے کے لیے، آپ کو دستی طور پر یہ عمل انجام دینا ہو گا۔ آپ کے والیٹ کو اب بھی ایسے ٹوکنز موصول ہو سکتے ہیں جنہیں درآمد نہیں کیا گیا۔

1۔  FTMScan پر جائیں اور اس ٹوکن کا معاہدہ اور تفصیلات تلاش کریں جسے آپ شامل کرنا چاہتے ہیں۔ ایسے ٹوکنز کے لیے جو FTMScan پر موجود نہیں، ہمیشہ پراجیکٹ کی آفیشل ویب سائٹ یا سوشل میڈیا چینلز پر جا کر معاہدے کا ایڈریس تلاش کریں۔ صارفین کو چاہیئے کہ جعل سازوں کی جانب سے تخلیق کردہ جعلی معاہدوں سے ہوشیار رہیں۔


2۔ MetaMask پر واپس جائیں اور [Import tokens] پر کلک کریں۔


3۔ ٹوکن کے معاہدہ جاتی ایڈریس کو کاپی اور پیسٹ کریں، پھر بقایا تفصیلات MetaMask خود ہی پُر کر لے گا۔ معلومات پُر نہ ہونے کی صورت میں انہیں دستی طور پر شامل کریں۔ ختم کرنے کے لیے [Add Custom Token] پر کلک کریں۔


4۔ [Import Tokens] پر کلک کریں۔


5۔ اب آپ کا والیٹ درست بیلنس کے ساتھ وہ ٹوکن ڈسپلے کرے گا جسے آپ نے شامل کیا تھا۔



اختتامی خیالات

ایک مرتبہ اپنے MetaMask میں Fantom سیٹ ہو جانے کے بعد، آپ NFTs جمع کرنا، DeFi DApps کے ساتھ تعامل انجام دینا، اور اپنی کرپٹو کی نظم کاری کرنا شروع کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ ایکسٹینشن کے اندر بھی ٹوکنز کو سواپ کر سکتے ہیں۔ MetaMask صرف Ethereum نیٹ ورک یا Fantom کے لیے ہی مخصوص نہیں۔ یہ ایسے دیگر نیٹ ورکس کے ساتھ بھی مربوط کیا جا سکتا ہے جو پوری Ethereum ورچوئل مشین (EVM) کے ساتھ مطابقت پذیر ہوں۔ ان میں شامل ہیں BNB اسمارٹ چین، Polygon، Avalanche، Harmony، اور مزید بہت کچھ۔ ہمارے مرحلہ وار ہدایت نامے کے ساتھ، اب آپ مزید چینز شامل کرنے اور دریافت کا عمل شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔