Threshold نیٹ ورک (T) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
Threshold کس طرح کام کرتا ہے؟
Threshold کا ایکو سسٹم
Threshold کی DAO اور T ٹوکن
اختتامی کلمات
Threshold نیٹ ورک (T) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Threshold نیٹ ورک (T) کیا ہے؟

Threshold نیٹ ورک (T) کیا ہے؟

جدید
شائع کردہ May 6, 2022اپڈیٹ کردہ May 18, 2022
5m

TL؛DR

Threshold نوڈز کے غیر مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے web3 کی ایپلیکیشنز کے لیے تھریشولڈ کرپٹو گرافی کی سروسز کا مجموعہ فراہم کرتا ہے تاکہ صارف کی خود مختاری کو تقویت دی جا سکے۔


تعارف

آج کل کی دنیا میں، ہم وقتی فائدے کی بنیاد پر اپنی رازداری قربان کر دیتے ہیں۔ ہم کوئی سواری لینے کے لیے حقیقی وقت پر مبنی مقام کے نجی ڈیٹا، کریڈٹ تک رسائی کے لیے اپنے سوشل سکیورٹی نمبر اور اخراجات کی معلومات، اور آن لائن سطح پر مزید مربوط رہنے کے لیے اپنی تصاویر اور براؤزنگ ڈیٹا تک پر سمجھوتہ کرتے ہیں۔ ان سمجھوتوں کے اثرات حقیقی اور قابل توجہ ہیں۔ لاکھوں کی تعداد میں لاگ ان کی معلومات ظاہر ہو چکی ہیں، بینک اکاؤنٹس اور فون نمبرز چوری کیے جا چکے ہیں، ہمارے خیالات، مجموعی ڈیٹا پروفائلز سے خاطر خواہ حد تک متاثر ہوئے ہیں، اور الگورتھمز ہمارے ہی بارے میں ہم سے زیادہ معلومات رکھتے ہیں۔ لیکن کیا ہی اچھا ہو کہ ہمیں یہ سمجھوتہ نہ کرنا پڑے؟

Threshold کسی مرکزی اتھارٹی کی مداخلت یا اس پر اعتماد کیے بغیر ڈیجیٹل اثاثہ جات کی مزید افادیت ان لاک کرنے کے لیے تھریشولڈ کرپٹوگرافی استعمال کرتا ہے تاکہ اس سمجھوتے کو حل کیا جا سکے۔


Threshold کس طرح کام کرتا ہے؟

Threshold کرپٹو گرافی نیٹ ورک میں موجود نوڈز کی طرح – متعدد خود مختار اکاائیوں میں حساس آپریشنز تقسیم کرتی ہے۔ کسی آپریشن کو کامیاب ہونے کے لیے، اسے اداروں کا تھریشولڈ یا  کم سے کم تعداد کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر سکیں۔ یہ آسان سا تصور کسی معلوماتی سسٹم کی سکیورٹی اور دستیابی میں اضافے کا باعث بنتا ہے۔ یہ اعتماد یافتہ فریقین پر انحصار کو بھی کم کرتا ہے کیونکہ محض کوئی واحد عنصر سسٹم کو خراب نہیں کر سکتا۔ حتٰی کہ اگرچہ چند بدنیت افراد موجود بھی ہوں، تب بھی سسٹم اس وقت تک محفوظ اور درست طریقے سے کام کرتا رہے گا جب تک کہ شرکاء کی کم سے کم تعداد قواعد پر عمل کرتی رہے گی۔ مثال کے طور پر، ایک مرکزی نگران کی موجودگی کی صورت میں، صارف کے فنڈز کو غصب کر کے فرار ہونے کے لیے صرف ایک ہی شخص کا بدنیت ہونا کافی ہو گا۔ Threshold کرپٹو سسٹمز ناکامی کے اس واحد نکتے سے محفوظ رکھتے ہیں۔


Threshold کا ایکو سسٹم

Threshold کا ایکو سسٹم NuCypher اور Keep نیٹ ورکس کو ایک واحد غیر مرکزی نیٹ ورک میں ضم کر کے تیار کیا گیا تھا۔ Threshold نوڈز کے ایک غیر مرکزی نیٹ ورک کے ذریعے web3 کی ایپلیکیشنز کے لیے تھریشولڈ کرپٹو گرافی کی سروسز کا مجموعہ فراہم کرتا ہے۔ Threshold نیٹ ورک پر موجود سروسز میں صارف کے زیر کنٹرول رازوں کی نظم کاری اور متحرک رسائی کے کنٹرول کے لیے پراکسی کی باز مرموز کاری کی سروس، اور tBTC v2، Bitcoin-سے-Ethereum اثاثہ جات کا ایک غیر مرکزی اور عوامی برج شامل ہیں۔

 

پراکسی کی باز مرموز کاری (PRE)

اگرچہ بلاک چین کا انقلاب غیر مرکزی ایپس کی طاقت منظر عام پر لاتا ہے، لیکن پھر بھی Web3 کے ایسے پلیٹ فارمز صارف کی رازداری کے حوالے سے شدید خطرات کا باعث بن سکتے ہیں جو عوامی بلاک چینز پر مبنی ہوں۔ Threshold کا نیٹ ورک، اپنی تھریشولڈ کرپٹو گرافی استعمال کرتے ہوئے، Web3 پلیٹ فارمز پر پیش آنے والے صارف کی رازداری کے مسائل کا ایک منفرد حل فراہم کرتا ہے۔

تھریشولڈ کی پراکسی کی باز مرموز کاری کی سروس، PRE، صارف کی رازداری محفوظ رکھنے والی ایپلیکیشنز کے لیے کرپٹوگرافک مڈل ویئر ہے۔ پراکسی کی باز مرموز کاری، مرموز کاری کا ایک ایسا دو طرفہ اور توسیع پذیر پروٹوکول ہے جو سادہ ٹیکسٹ پر مبنی ڈیٹا کو ظاہر کیے بغیر پراکسی کی اکائی کو اس بات کی اجازت دیتا ہے کہ وہ مرموز کردہ ڈیٹا کو مرموز کاری کی ایک کلید سے دوسرے پر تبدیل (یا باز مرموز) کر سکے۔ Threshold کے نیٹ ورک پر موجود نوڈز پراکسی کی اکائیوں کا کردار ادا کرتے ہیں اور ڈیٹا کے مالک کی جانب سے بیان کردہ رسائی کی شرطوں کے مطابق، وصول کنندگان کے لیے ڈیٹا محفوظ اور باسہولت طریقے سے باز مرموز کرنے کی غرض سے تھریشولڈ کرپٹوگرافی استعمال کرتے ہیں۔

PRE کا براہ راست اطلاق استعمال کی ان صورتوں پر ہوتا ہے جن کا مقصد مرموز کردہ مواد کے لیے ادائیگی کی سبسکرپشنز یا مرموز کردہ NFTs کے لیے ڈیٹا کی ملکیت ٹرانسفر کرنے جیسی ڈیٹا شیئرنگ کی صلاحیتوں کو سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ ڈیٹا کی ملکیت برقرار رکھی جا سکے۔ ڈیٹا کو جہاں کہیں بھی اسٹور کیا جائے، یہ رازدارانہ اور مرموز کردہ ہی رہتا ہے جب کہ ڈیٹا کے مالکان ڈیٹا کو شیئر کرنے اور کرپٹو گرافک طریقے سے رسائی کے کنٹرولز کو نافذ کرنے کی صلاحیت برقرار رکھتے ہیں۔ 

اس کے کام کرنے کے طریقہ کار کو سمجھنے کے لیے، تصور کریں کہ Alice نامی ایک صارف، کسی دوسرے صارف یا ایپلیکیشن کے ساتھ ڈیٹا محفوظ طریقے سے شیئر کرنا چاہتی ہے۔ ایسا کرنے کے لیے، روایتی طور پر Alice کسی مرکزی سروس کو غیر مرموز کردہ ڈیٹا یا مرموز کاری کی نجی کلیدیں سونپ دے گی۔ Threshold کی PRE سروس کے ذریعے، Web3 کی ایپلیکیشنز Alice کو اس قابل بنا سکتی ہیں کہ وہ اپنا مرموز کردہ ڈیٹا کہیں بھی اسٹور کر سکے، بلاک چین پر حسبِ ضرورت رسائی کی ایسی پالیسیوں کو تخلیق کر سکے جو اس بات کا تعین کریں گی کہ کون ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے، اور یہ تمام کام وہ ایک محفوظ اور غیر مرکزی انداز میں انجام دے سکتی ہے۔

اس ڈیٹا تک رسائی، Threshold نیٹ ورک پر موجود غیر مرکزی نوڈز کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے جو Alice کی رسائی کی پالیسیاں نافذ کرتے ہیں اور مطلوبہ وصول کنندگان کے لیے ڈیٹا کی باز مرموز کاری کی غرض سے تیار رہتے ہیں۔ چونکہ باز مرموز کاری کا عمل ڈیٹا کو غیر مرموز نہیں کر سکتا، اس لیے یہ غیر مرکزی نوڈز بنیادی ڈیٹا تک رسائی سے قاصر ہوتے ہیں۔ جب مطلوبہ وصول کنندہ شیئر کردہ ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے، تو وہ پہلے اسے اسٹوریج سے حاصل کرتا ہے اور اس کے بعد نوڈز سے باز مرموز کاری کی درخواست کرتا ہے۔ ہر نوڈ ڈیٹا کے صرف ایک حصے کو باز مرموز کر سکتا ہے، اور وصول کنندہ پر لازم ہے کہ وہ ڈیٹا کو غیر مرموز کرنے کے لیے حصوں کی باز مرموز کاری کی تھریشولڈ پر مشتمل تعداد جمع کرے۔

Threshold پراکسی کی باز مرموز کاری کے منفرد ڈیزائن کی بدولت، web3 کی ایپلیکیشنز کسی عوامی بلاک چین پر آپریٹ کرتے ہوئے اس امر کو یقینی بنا سکتی ہیں کہ انہیں صارف کے ڈیٹا پر مکمل کنٹرول حاصل ہو۔


tBTC v2

Bitcoin کو Ethereum سے برج کرنے والے موجودہ حل، صارفین سے اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ وہ اپنا Bitcoin کسی فریقِ ثالث کو بھیجیں، جو بعد ازاں مساوی مالیت کے حامل ایک Ethereum ٹوکن کو جاری کرتا ہے۔ یہ غیر مرکزی ماڈل آپ سے اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ آپ کسی فریقِ ثالث پر اعتماد کریں اور Bitcoin کے محفوظ، عوامی غیر مرکزیت پر مبنی تصور سے پہلو تہی کے باعث اس میں سنسرشپ کا امکان ہوتا ہے۔

tBTC کی دوسری نسل Bitcoin اور Ethereum کے مابین حقیقی معنوں میں ایک غیر مرکزی برج کی حیثیت رکھتا ہے، جو Bitcoin ہولڈرز کو DeFi اور web3 کی توسیع پذیر دنیا تک عوامی رسائی فراہم کرتا ہے۔ tBTC v2 مرکزی فریقینِ ثالث کو Threshold نیٹ ورک پر نوڈز چلانے والے آپریٹرز کے اس گروپ سے تبدیل کر دیتا ہے جنہیں اتفاقیہ طور پر منتخب کیا جاتا ہے۔ 

خود مختار آپریٹرز کا یہ گروپ باہم مل کر کام کرتا ہے تاکہ آپ کا ڈپازٹ کردہ Bitcoin تھریشولڈ کرپٹو گرافی کے ذریعے محفوظ بنایا جا سکے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ tBTC v2 اس بات کا تقاضا کرتا ہے ان آپریٹرز کی محدود اکثریت کو آپ کے Bitcoin تک رسائی حاصل کرنے یا اس پر کوئی کارروائی کرنے کی اجازت حاصل ہو۔ ہفتہ وار بنیاد پر آپریٹرز کا انتخاب تبدیل کرتے ہوئے، tBTC v2 ایسے کسی بھی فرد یا آپریٹرز کے گروپ سے محفوظ رکھتا ہے جو کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ مارکیٹ میں موجود دیگر اقسام کے حل کے برعکس، صارف کے فنڈز ہارڈ ویئر یا لوگوں کی بجائے، ریاضی کے ذریعے کنٹرول کیے جاتے ہیں۔ مزید برآں، tBTC v2 عوامی ہے، جو اسے تمام افراد کے لیے کھلا اور قابلِ رسائی بناتا ہے۔


Threshold کی DAO اور T ٹوکن

Threshold کمیونٹی کے ذریعے چلایا جاتا ہے اور DAO کے زیر انتظام ہوتا ہے۔ DAO ایک تین حصوں پر مشتمل سسٹم ہے جو Compound کے گورنر Bravo پر مبنی ہے۔ یہ ٹوکن ہولڈر کی DAO، اسٹیکر کی DAO، اور منتخب کونسل پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان میں سے ہر ایک گورننس کے اسٹرکچر کی الگ الگ ذمہ داریوں کے علاوہ دیگر دو کا مواخذہ کرتا ہے۔ T ٹوکن Threshold کو تقویت فراہم کرتا ہے۔ ٹوکن کے ہولڈرز اسٹیکنگ اور نیٹ ورک پر غیر مرکزی نوڈ چلاتے ہوئے ایکو سسٹم کی معاونت میں مدد کرتے ہیں۔ فعال اسٹیکرز اور غیر فعال ٹوکن ہولڈرز، دونوں ہی نیٹ ورک کے مستقبل سے متعلق DAO کی گورننس کے فیصلوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔
مزید برآں، اس میں کمیونٹی کی زیر قیادت چلنے والی گلڈز بھی موجود ہیں، جیسے کہ مارکیٹنگ گلڈ، انضمام کاریوں کی گلڈ، اور خزانے کی گلڈ۔ ہر گلڈ کی نظم کاری ایک ایک منتخب کمیٹی کرتی ہے اور باقاعدہ، گردشی انتخابات کو منعقد کرتی ہے۔ کوئی بھی فرد گلڈ میں شامل ہو سکتا ہے اور اپنی دلچسپیوں اور مہارتوں کی بنیاد پر Threshold DAO کے دیگر ممبرز کے ساتھ باہم مل کر کام کر سکتا ہے۔


اختتامی کلمات

Threshold ایسی تھریشولڈ کرپٹوگرافک سروسز فراہم کرتا ہے جو بلاک چین پر صارف کی خودمختاری کو تقویت فراہم کرتی ہیں۔ اس کی سروسز میں PRE، جوکہ مرموز کاری کا ایک ایسا پروٹوکول ہے جو کرپٹو گرافک طریقے سے صارف کو اپنا ڈیٹا شیئر کرنے اور اس تک رسائی کی قابلیت کا نظم کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور tBTCv2 شامل ہے، جوکہ حقیقی معنوں میں Bitcoin سے Ethereum تک ایک ایسا غیر مرکزی برج ہے جو Bitcoin ہولڈرز کو DeFi میں اپنے BTC استعمال کرنے کا ایک عوامی طریقہ فراہم کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے Threshold کی ویب سائٹ کو ملاحظہ کریں۔