تعارف
1900 میں قائم کردہ SS Lazio، اٹلی میں موجود انتہائی کامیاب فٹ بال کلبز میں سے ایک ہے، جس کو UEFA Cup Winners’ Cup کے ٹائٹل، UEFA Super Cup کے ٹائٹل، two Serie A کے ٹائٹلز، سات Coppa Italia کے ٹائٹلز، اور پانچ Supercoppa Italiana کے ٹائٹلز سے نوازا گیا ہے۔
حالیہ طور پر اٹلی میں SS Lazio کے 1.5 ملین سے زائد حمایتی موجود ہیں، اور ان کے سوشل نیٹ ورکس کے اندر ڈیجیٹل فین بیس میں 2.5 ملین سے زیادہ فالوورز کی تعداد موجود ہے۔ Binance کے ساتھ کلب کی شراکت داری کی بدولت، SS Lazio فینز اور مکمل Binance ٹوکن صارفی بیس، دونوں کی جانب سے LAZIO ٹوکن تک رسائی ممکن ہو سکتی ہے۔
SS Lazio فین ٹوکن ایکو سسٹم کس طرح سے کام کرتا ہے؟
SS Lazio فین ٹوکن، BEP-20 کا سہولتی ٹوکن ہے جس کو SS Lazio کے تمام حمایتیوں کی خاطر فین کے تجربے کو ایک نئی جہت دینے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ٹوکن SS Lazio کے فینز کو ٹیم ووٹنگ پولز میں شرکت کرنے، ڈیجیٹل قابل جمع اشیاء کی کھوج لگانے، NFTs خریدنے، اور فین انعامات اور دیگر بہترین تجربے سے وابستہ گیمیفیکیشن کے فیچرز سے لطف اندوز ہونے کے لیے تقویت بخشتا ہے۔
کرپٹو سے تقویت یافتہ مشغولیت اور گورننس کے ہمہ گیر حل فراہم کرتے ہوئے، Binance فین ٹوکن پلیٹ فارم سے لیوریج کرتے ہوئے، LAZIO فین ٹوکنز، SS Lazio اور اس کے فینز کے مابین تعلق کو ایک نئی جہت دینے کا عزم رکھتے ہے۔
اپنی پسندیدہ ٹیم کے ساتھ مشغول رہنے اور ترقی کرنے کے لیے انہیں پُر کشش اور انقلابی راستے فراہم کرتے ہوئے Binance فین ٹوکنز، SS Lazio فینز کو مزید تقویت فراہم کرتے ہیں۔ نیز، کلب اپنے ایکو سسٹم میں سہولتی ٹوکن کو شامل کرتے ہوئے، ووٹنگ، عطیات، ای کامرس، NFT، اور مزید کو فعال کر سکتا ہے۔
LAZIO فین ٹوکنز کیا ہیں؟
LAZIO کی زیادہ سے زیادہ اور کُل ٹوکن سپلائی 40,000,000 ہے۔ فہرست سازی کرنے پر گردشی سپلائی 8,600,000 ہو گی (جو کُل ٹوکن سپلائی کا 21.5% ہے)۔
LAZIO فین ٹوکنز، BNB اسمارٹ چین (سابقہ BSC) پر جاری کردہ مقامی BEP-20 ٹوکنز ہیں۔ اسی طرح، یہ ٹوکنز BSC پر مبنی دیگر غیر مرکزی ایکسچینجز (DEXs) اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (dApps) کے ساتھ مربوط ہو سکیں گے۔ ایک BEP-20 ٹوکن کی حیثیت سے LAZIO، صارفین کو کم ٹرانزیکشن کی فیس اور تین سیکنڈ کے بلاک کے وقت سے مستفید ہونے کے قابل بناتا ہے۔
NFTs کے برعکس، تمام Binance فین ٹوکنز، بشمول LAZIO، فنجیبل ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ وہ یکساں مالیت کے کسی سامان اور تجربے کے عوض ایکسچینج ہو سکتے ہیں۔ تاہم، LAZIO کو خصوصی NFTs کے عوض ایکسچینج بھی کیا جا سکتا ہے۔
LAZIO ٹوکنز کیا کر سکتے ہیں؟
LAZIO، SS Lazio کے لیے ایک باضابطہ Binance فین ٹوکن ہے اور درج ذیل مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے:
مشغولیت: LAZIO ٹوکن ہولڈرز کو، Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر فین کی مشغولیت سے متعلقہ ووٹنگ سیشنز میں حصہ لینے کا حق حاصل ہے۔
وفاداری کی سبسکرپشن: فین کے انعامات، ڈیجیٹل قابل جمع اشیاء، وفاداری کے پوائنٹس، اور مزید میں سبسکرائب کرنے اور ان کو حاصل کرنے کے لیے LAZIO ٹوکن ہولڈرز، LAZIO کا استعمال کر سکتے ہیں۔
ای کامرس: SS Lazio کے ممکنہ مستقبل کے ای کامرس ایکو سسٹم میں LAZIO ٹوکن شامل ہو سکتا ہے اور یہ Binance ادائیگی سے لیوریج کرتے ہوئے، تجارتی سامان، میچ کے دن کے ٹکٹس، ممبرشپس، اور مزید کی ادائیگی کرنے کے طریقے کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
فوائد: LAZIO ٹوکن ہولڈرز Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر SS Lazio کے ہمراہ مشغول رہنے کے ذریعے، زندگی میں ایک ہی بار فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان فوائد میں دستخط شدہ سامان، فٹ بال پلیئرز کے ساتھ میل ملاپ کے سیشنز، ٹیم ممبرز کے ساتھ براہ راست فون کالز، اور پہلی ٹیم کے ساتھ ٹریننگ کے سیشنز شامل ہیں۔
گیمیفیکیشن: Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر LAZIO ٹوکن ہولڈرز کو متعدد گیمیفیکیشن کے فیچرز تک رسائی میں مدد حاصل ہوتی ہے۔
عطیہ: LAZIO ٹوکن ہولڈرز براہ راست اپنی پسندیدہ ٹیم کو عطیہ کر سکیں گے اور ایسا کرنے پر وفاداری کے ثبوت کا بیج حاصل کریں گے۔
Binance پر LAZIO کیسے خریدا جائے
آپ Binance جیسی کرپٹو کرنسی کی ایکسچینجز پر SS Lazio فین ٹوکنز (LAZIO) خرید سکتے ہیں۔
1. اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں اور [Trade] پر کلک کریں۔ آغاز کرنے کے لیے کلاسک یا جدید ٹریڈنگ میں سے ایک کا انتخاب کریں۔
2. دستیاب ٹریڈنگ کے جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے سرچ بار میں "LAZIO" ٹائپ کریں۔ ہم LAZIO/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس میں جائیں اور LAZIO کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم مارکیٹ آرڈر کو استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy LAZIO] پر کلک کریں، اور خریدے گئے LAZIO آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیے جائیں گے۔
اختتامی خیالات
چونکہ LAZIO کی صارفی بیس میں اضافہ ہو رہا ہے، اس لیے فین شاپ شروع ہو جائے گی تو کمیونٹی اس بات کی توقع کر سکتی ہے کہ، LAZIO کے اپنے استعمال کی صورتیں مزید وسیع ہو جائیں گی، جن میں LAZIO کی مد میں عطیات، ٹیم گیمز، اور ٹکسٹس اور سامان کی ادائیگی شامل ہے۔ SS Lazio ایکو سسٹم میں مختلف صورتوں میں جن میں ممبرشپ اور ای کامرس پلیٹ فارم شامل ہیں، LAZIO کی مزید انضمام کاری بھی کی جائے گی۔