Initial Game Offering (IGO) کیا شے ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Initial Game Offering (IGO) کیا شے ہے؟

Initial Game Offering (IGO) کیا شے ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jan 7, 2022اپڈیٹ کردہ Jun 15, 2023
4m

TL؛DR

GameFi کے عروج کے ساتھ، Initial Game Offering (IGO) کرپٹو سرمایہ کاروں میں مقبول ہو رہی ہے۔ IGO آپ کو بلاک چین گیم کے NFTs یا ٹوکنز کو اس کی ترقی کے ابتدائی مرحلے پر پہلے سے ہی خریدنے کی اجازت دیتا ہے۔


تعارف

IGOs کی نظام کاری عمومی طور پر launchpad پلیٹ فارم کے ذریعے سے کی جاتی ہے۔ عمومی طور پر، launchpads کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کیلیئے شرکاء کو پلیٹ فارم کے مقامی ٹوکن کو ایک مخصوص وقت تک کیلیئے لاک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ پروجیکٹ کے مطابق، شرکاء گیم کے ٹوکنز یا NFTs تک وقر سے پہلے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ چند صورتوں میں، IGOs سے حاصل کئے گئےٹوکنز اور NFTs کو گیمنگ ایکو سسٹم سے باہر غیر مرکزی کردہ تبادلوں اور NFT مارکیٹ پلیسز پر ٹریڈ کیا جا سکتا ہے۔


IGO کس طرح کام کرتا ہے؟

ابتدائی گیم کی پیشکش(IGO) بلاک چین گیمنگ پراجیکٹس کیلیئے ایک طریقہ ہے جس کی بدولت سرمایہ اکھٹا کیا جا سکتا ہے۔ یہ ابتدائی کوائن کی آفر(ICO) کی مانند ہے، مگرکرپٹو کرنسی ٹوکنز کے علاوہ، IGO کے شرکاء گیم کی ابتدائی نشو نماء کی معاونت کرتے ہوئے درون گیم اثاثوں تک وقت سے پہلے رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ IGO کی پیشکش کردہ اثاثوں میں اکثر رازدارانہ باکسز، کردار، اسکنز، لوازمات، ہتھیار اور دیگر چیزیں شامل ہوتی ہیں۔ زیادہ تر معاملات میں، یہ NFTs ہوتے ہیں جو گیم تک رسائی حاصل کرنے یا کھیلنے کیلیئے ضروری ہوتے ہیں۔
فی الوقت، مارکیٹ میں متعدد IGO launchpads ہیں، بشمول Binance NFT، BSCPad، TrustSwap، اور EnjinStarter۔ مختلف launchpads میں IGO کیلیئے مختلف سیٹ اپ ہوتے ہیں، مگراس میں شرکت کرنے کیلیئے عام طور پر سرمایہ کاروں کو launchpad پلیٹ فارم کا مقامی ٹوکن خریدنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ مثلا Binance NFT پر IGOs میں، سرمایہ کاروں کو شرکت کا اہل ہونے کیلیئے اپنے Binance والیٹ میں BNB کی ایک مخصوص رقم رکھنے کی ضرورت ہے۔

درکار ٹوکن حاصل کرنے کے بعد، شرکاء کو انہیں ایک خاص وقت تک کیلیئے پول میں لاک کرنا ہوگا۔ مخصوص کئے گئے الگورتھم کے مطابق، وہ پھر لاک کردہ ٹوکنز کی مقدار کے بنیاد پر پراجیکٹ کا ٹوکن یا NFTs کو وصول کریں گے۔ 

Binance NFT انعام جیتنے والوں کا انتخاب کرنے کیلیئے سبسکرپشن کا طریقہ کار استعمال کرتا ہے، تاکہ تمام شرکاء کو IGO سے NFT اثاثہ جات حاصل کرنے کا مساوی موقع مل سکے۔ کبھی کبھار، شرکاء کو خریدے گئے گیمنگ ٹوکن یا NFTs کو مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے سے پہلے کچھ وقت کیلیئے ہولڈ کرنے یا اسٹیک کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔


IGO، ICO، IEO، اور IDO کے مابیئن فرق

کرپٹو کے جہاں میں فنڈ ریزنگ کرنے کے بہت سے طریقے ہیں۔ کچھ انتہائی مشہور ابتدائی کوائن کی آفر (ICO)، ابتدائی لین دین کی آفر (IEO)، اور ابتدائی DEX کی آفر(IDO) ہیں۔ یہ تمام کراؤڈ فنڈنگ کے ایک جیسے طریقے ہیں، مگران کے کام کرنے کے طریقے میں کچھ فرق ہیں۔


ابتدائی کوائن کی آفر (ICO)

ابتدائی کوائن کی آفر (ICO) کرپٹو میں فنڈ ریزنگ کرنے کا پہلا طریقہ تھا۔ یہ بلاک چین پر مبنی پراجیکٹ ٹیمز کو کرپٹو کرنسیز کو استعمال کرنے کے ذریعے فنڈز کو اکٹھا کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ICO طریقہ Ethereum  نے 2014 میں استعمال کیا تھا اور 2018 کے اوائل تک یہ کراؤڈ فنڈنگ کا ایک بہت ہی مشہور ذریعہ تھا۔ ابتدائی ترقی کے مراحل کے دوران ICO ایونٹس پراجیکٹس کیلیئے مالی معاونت حاصل کرنے کا ایک پر اثر طریقہ پیش کر سکتے ہیں۔ آپ ہمارے ICO کے بارے میں مزید جان سکتے ہیں اس کے ذریعے  ICO(ابتدائی کوائن کی آفر) کیا ہے؟آرٹیکل


ابتدائی لین دین کی آفر (IEO)

ابتدائی لین دین کی آفر (IEO) اور دیگر آفرز کے مابئین اہم فرق یہ ہے کہ IEO کی میزبانی پراجیکٹ کی ٹیم براہ راست نہیں بلکہ کرپٹو کرنسی لین دین کے اندر کرتی ہے۔ مشہورکرپٹو ایکسچینجز کے ساتھ شراکت داری پراجیکٹ اور IEO کے شرکاء دونوں کو ہی فائدہ پہنچا سکتی ہے۔ اکثر اوقات، ایکسچینج پر میزبانی کرنے سے پہلے پراجیکٹس کو سخت جائزے کے عمل سے گزرنا پڑتا ہے۔ IEO کے تحت پراجیکٹ ٹیم ایکسچینج صارفی بیس میں بھی اپنی رسائی کو بڑھا سکتی ہے۔ Binance Launchpad IEO پلیٹ فارم کی ایک معروف مثال ہے۔


ابتدائی Dex کی آفر (IDO)

ابتدائی Dex کی آفر (IDO) ایک ICO ہے جس کی میزبانی غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) پر کی جاتی ہے۔ IDOs کو ICO اور IEO ماڈلز میں موجود خامیوں سے نمٹنے کیلیئے بنایا گیا تھا۔ مثلا، جس طرح پراجیکٹ کا ٹوکن DEX پر لانچ کیا جاتا ہے، عمومی طور پر IEOs کے مقابلےمیں پراجیکٹس کو فہرست ہونے میں کم وقت لگتا ہے۔ IDOs فوری ٹوکن لیکویڈیٹی بھی فراہم کرتے ہیں، مطلب کہIDO کے مکمل ہونے کے فوراً بعد ٹوکنز فہرست کیے جا سکتے ہیں۔

البتہ، جس طرح IDOs DEXes پر کام کرتے ہیں، وہ ہمیشہ سخت ترین احتیاط کے عمل سے نہیں گزرتے۔ اس سے مجموعی طور پر خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے چونکہ کچھ IDO پراجیکٹس کا معیار کم یا ان کی ساکھ پر ایک سوالیہ نشان لگ جائے گا۔ آپ کو رگ پُلز (rug pulls) سے بھی احطیاط برتنی چاہئے چونکہ بہت سے IDOs سرمایہ کاروں کے فنڈز سمیت فرار اختیار کرنے والے دھوکہ بازی پر مبنی پراجیکٹس نکلے۔


IGOs میں شرکت کیلیئے تجاویز

ہر سرمایہ کاری کی مانند، اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ IGOs منافع بخش واپسی کریں گے۔ کسی بھی IGO کو مخصوص کرنے سے پہلے، آپ کو ہمیشہ DYOR کرنا چاہیئے اور ر ہر ممکن غور کرنا چاہیے۔

مثلا، آپ گیمنگ پراجیکٹ کی ویب سائٹ یا سوشل میڈیا دیکھ سکتے ہیں کہ آیا کہ یہ کوئی واضح منصوبہ یا ترقیاتی روڈ میپ فراہم کرتا ہے یا نہیں۔ آپ یہ بھی دیکھ سکتے ہیں کہ آیا کہ کوئی معروف سرمایہ کار یا شراکت دار اس منصوبے کی حمایت کر رہے ہیں یا نہیں۔


Binance NFT پر IGO میں کس طرح حصہ لیا جائے؟

آپ Binance NFT پر IGOs میں شرکت کر سکتے ہیں تاکہ گیمنگ پراجیکٹس کے ایک سلسلے سے خصوصی اندرون گیم اثاثہ اور NFT مجموعے کوحاصل کر سکیں۔

Binance NFT ایک الگ سبسکرپشن کا طریقہ کار اپناتا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ تمام صارفین کو IGOs میں شرکت کا مساوی موقع ملے۔ NFT کو حتمی طور پر مخصوص کرنا ایک مکمل عوامی اور قابلِ تصدیق انتخاب کے الگورتھم پر مبنی ہوگا۔

1۔ اپنے Binance اکاؤنٹ پر لاگ ان کیجیئے اور Binance NFT کے ہوم پیج پر جائیے۔ اس IGO پراجیکٹ بینر پر کلک کیجیئے جس میں آپ شرکت کرنے کے خواہشمند ہیں۔

2. آپ کو سبسکرپشن کے پیج پر بھیج دیا جائے گا، جہاں آپ پراجیکٹ کی تمام تفصیلات کو دیکھ سکتے ہیں۔ شرکت کے اہل ہونے کیلیئے، آپ کو کم سے کم BNB ہولڈنگ برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔


3. Binance IGO میں چار مرحلے پائے جاتے ہیں: تیاری، سبسکرپشن، حساب، اور تقسیم۔ ہر مرحلے میں آپ کو جو کچھ کرنے کی ضرورت ہے اس بارے میں مزید تفصیلات کیلیئے اکثر پوچھے گئے سوالات کے اس مضمون کو دیکھ لیجیئے۔



اختتامی خیالات

IGOs گیم ڈویلپرز کیلیئے بلاک چین ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے اپنے پرجیکٹس کو فنڈ کرنے کا ایک نیا طریقہ پیش کرتے ہیں۔ اگرچہ IGOs سرمایہ کاروں کیلیئے ابتدائی مراحل میں گیمنگ پراجیکٹس کی معاونت کرنے کا ایک اچھا طریقہ ہو سکتا ہے، مگر وہ اہم مالی خطرات کے حامل بھی ہوتے ہیں۔ آپ کو ہمیشہ اپنے فنڈز کو خطرے میں ڈالنے سے پہلے احتیاط سے کام لینا چاہیئے۔