TL؛DR
خاص طور پر، سطح 0 کے پروٹوکولز ایسے انفراسٹرکچر ہیں، جن پر سطح 1 کی بلاک چینز تشکیل ہو سکتی ہیں۔ بلاک چین نیٹ ورکس اور ایپلیکیشنز کے لیے بنیادی سطح کے طور پر، سطح 0 کے پروٹوکولز ان متعدد حل میں سے ہیں، جن کا مقصد انڈسٹری کو توسیع پذیری اور باہم عمل کرنے کی صلاحیت جیسے درپیش مسائل حل کرنا ہے۔
تعارف
بلاک چین ایکوسسٹم کو کیا چیز تشکیل کرتی ہے؟ ایسے ایکوسسٹم کے مختلف حصوں کو زمرہ جات میں الگ کرنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اگر وہ انٹرنیٹ پروٹوکولز تھے، تو انہیں سطحوں کے لحاظ سے درجہ بند کیا جائے۔
ایک بلاک چین ایکوسسٹم درج ذیل سطحوں میں درجہ بند ہو سکتی ہیں:
سطح 0: ایسا بنیادی انفراسٹرکچر، جس پر سطح 1 کی متعدد بلاک چینز تشکیل ہو سکتی ہیں۔
سطح 1: ایپلیکیشنز تشکیل کرنے کے لیے ڈویلپرز کی جانب سے استعمال کی گئی بیس بلاک چینز، جیسا کہ غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps)۔
سطح 2: توسیع پذیری کے حل، جو سطح 1 کے ٹرانزیکشننل بوجھ کو آسان کرنے کی غرض سے سرگرمیوں کو ہینڈل کرتے ہیں۔
سطح 3: بلاک چین پر مبنی ایپلیکیشن کی سطح، جس میں گیمز، والیٹس، اور دوسری DApps شامل ہیں۔
تاہم، بلاک چین کے تمام ایکوسسٹمز ان زمرہ جات میں درجہ بند نہیں ہو سکتے۔ چند ایکوسسٹمز مخصوص سطحوں سے محروم ہو سکتے ہیں، جبکہ دیگر تناظر کے اعتبار سے مختلف سطحوں میں درجہ بند ہو سکتے ہیں۔
سطح 0 کے پروٹوکولز اُن چیلنجز کے حل فراہم کرنے میں مدد کرتے ہیں، جن سے وسیع آرکیٹیکچر کے ساتھ تشکیل کردہ Ethereum نیٹ ورک جیسے سطح 1 کے نیٹ ورکس دوچار ہوتے ہیں۔ ایک مزید لچک پذیر انفراسٹرکچر تخلیق کرتے اور ڈویلپرز کو ان کی ذاتی مخصوص مقاصد کی بلاک چینز کا آغاز کرنے کی اجازت دیتے ہوئے، سطح 0 توسیع پذیری اور باہم عمل کرنے کی صلاحیت جیسے مسائل کا مزید موثر انداز میں مقابلہ کرنے کی امید کرتی ہے۔
سطح 0 کن مسائل کو حل کر سکتی ہے؟
باہم عمل کی قابلیت
باہم عمل کرنے کی صلاحیت سے مراد، بلاک چین نیٹ ورکس کی ایک دوسرے کے ساتھ مواصلات کرنے کی صلاحیت ہے۔ یہ خصوصیت بلاک چین کی فعال کردہ پراڈکٹس اور سروسز کے نہایت مضبوطی سے مربوط نیٹ ورک کو فعال کرتی ہے، جو نتیجے کے طور پر صارف کے بہتر تجربے کی پیشکش کرتا ہے۔
سطح 0 کے ایک جیسے پروٹوکول پر تشکیل کردہ بلاک چین نیٹ ورکس، مختص کیے ہوئے برجزکے بغیر ہی بطور ڈیفالٹ ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ کراس چین ٹرانسفر پروٹوکولز کے مختلف دہراؤ کو استعمال کرتے ہوئے، سطح 0 کسی ایکو سسٹم کی بلاک چینز کو ایک دوسرے کے فیچرز اور استعمال کی صورتوں کو تشکیل کرنے کی اجازت دیتی ہے۔ اس عمل کے چند عمومی نتائج، ٹرانزیکشن کی موثر کردہ رفتار اور زیادہ کارکردگی ہیں۔
توسیع پذیری
اکثر اوقات Ethereum جیسی ایک وسیع بلاک چین رش کا شکار ہو سکتی ہے، کیونکہ سطح 1 کا واحد پروٹوکول تمام لازمی فنکشنز مہیا کر رہا ہوتا ہے، جیسا کہ ٹرانزیکشن پر عمل درآمد، مفاہمت، اور ڈیٹا کی دستیابی۔ یہ عمل توسیع پذیری کے لیے رکاوٹ بن سکتا ہے، جسے سطح 0 ان لازمی فنکشنز کو مختلف بلاک چینز پر بھیجتے ہوئے کم کر سکتی ہے۔
یہ ڈیزائن اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ سطح 0 کے ایک جیسے انفراسٹرکچر پر تشکیل کردہ بلاک چینز مخصوص ٹاسکس کو بہتر کر سکتی ہیں، جس سے توسیع پذیری موثر ہوتی ہے۔ مثال کے طور پر، عمل درآمد کرنے والی چینز بہتر ہو سکتی ہیں، تاکہ وہ فی سکینڈ ٹرانزیکشنز کی کثیر تعداد کو ہینڈل کر سکیں۔
ڈویلپر کی لچک پذیری
ڈویلپرز کی سطح 0 پر تشکیل کرنے پر حوصلہ افزائی کرنے کے لیے، یہ پروٹوکولز اکثر اوقات استعمال میں آسان سافٹ ویئر تشکیل کرنے والی کٹس (SDKs) اور ہموار انٹرفیس فراہم کرتے ہیں، تاکہ یہ امر یقینی بنایا جا سکے کہ ڈویلپرز اپنی ذاتی مخصوص مقاصد والی بلاک چینز کا آسانی کے ساتھ آغاز کر سکتے ہیں۔
سطح 0 کے پروٹوکولز ڈویلپرز کو اپنی ذاتی بلاک چینز اپنی منشاء کے مطابق بنانے کے لیے اعلیٰ لچک پذیری فراہم کرتے ہیں، انہیں ٹوکن کا اجراء کرنے والے اپنے ذاتی ماڈلز متعارف کرنے اور DApps کی اُس قسم کا کںٹرول کرنے کی اجازت دیتے ہیں، جو وہ اپنی بلاک چینز پر تشکیل کرنا چاہتے ہیں۔
سطح 0 کا پروٹوکول کس طرح سے کام کرتا ہے؟
سطح 0 کے پروٹوکولز کے کام کرنے کے کئی ایک طریقے موجود ہیں۔ ہر طریقہ اپنے ڈیزائن، فیچرز اور ترجیحات میں مختلف ہے۔
لیکن عام طور پر، سطح 0 کے پروٹوکولز ایسی مرکزی اور بنیادی بلاک چین کے طور پر کام کرتے ہیں، جو سطح 1 کی متعدد چینز سے ٹرانزیکشن ڈیٹا کو بیک اپ کرتے ہیں۔ جیسا کہ سطح 1 کی چینز کے ایسے کلسٹرز موجود ہوتے ہیں، جو سطح 0 کے پروٹوکولز پر تشکیل ہوتے ہیں، لیکن کراس چین ٹرانسفر پروٹوکولز بھی موجود ہوتے ہیں جو ٹوکنز اور ڈیٹا کو مختلف بلاک چینز میں ٹرانسفر ہو سکنے کے قابل بناتے ہیں۔
ان تین عناصر کے اسٹرکچرز اور تعلقات کافی حد تک سطح 0 کے پروٹوکول سے دوسری پر مختلف ہو سکتے ہیں۔ یہاں، ہم چند ایک مثالیں بیان کریں گے:
Polkadot
Ethereum کے شریک بانی Gavin Wood نے Polkadot ڈیزائن کی، تاکہ ڈویلپرز کو اپنی ذاتی بلاک چینز تشکیل کرنے کی اجازت دے سکیں۔ پروٹوکول ایک مرکزی چین استعمال کرتا ہے —جسے Polkadot Relay چین کہتے ہیں — اور Polkadot پر تشکیل کردہ ہر خودمختار بلاک چین متوازی چین، یا پیرا چین کے نام سے معروف ہے۔
Relay چین، پیرا چینز کے درمیان ایک برج کے طور پر کام کرتی ہے، تاکہ ڈیٹا کی موثر مواصلات فعال ہو سکیں۔ یہ شارڈنگ کو استعمال کرتی ہے، جو بلاک چینز یا ڈیٹا بیسز کی دوسری اقسام کو تقسیم کرنے کا ایک طریقہ ہے، تاکہ ٹرانزیکشن کی عمل کاری مزید موثر ہو سکے۔
Polkadot پروف آف اسٹیک (PoS) کی توثیق کو استعمال کرتی ہے، تاکہ نیٹ ورک کی سیکورٹی اور مفاہمت کو یقینی بنا سکے۔ Polkadot پر تشکیل کرنے کے خواہاں پراجیکٹس سلاٹس کی غرض سے بولی لگانے کے لیے نیلامی کے عمل میں شامل ہوتے ہیں۔ Polkadot کا پہلا پیرا چین پراجیکٹ دسمبر 2021 میں ایک نیلامی میں منظور ہوا تھا۔
Avalanche
Avalanche جس کا آغاز 2020 میں Ava Labs نے DeFi پروٹوکولز پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے کیا تھا، وہ تین کلیدی چینز پر مشتمل ٹرائی بلاک چین انفراسٹرکچر کو استعمال کرتا ہے: معاہدہ جاتی چین (C-chain)، ایکسچینج چین (X-chain)، اور پلیٹ فارم چین (P-chain)۔
یہ تینوں چینز ایکو سسٹم میں صرف مرکزی فنکشنز ہینڈل کرنے کے لیے تشکیل ہوتی ہیں، تاکہ کم ترین تاخیر اور زیادہ تھروپٹ کا عزم رکھتے ہوئے سیکورٹی کو موثر بنایا جا سکے۔ X چین اثاثے تخلیق اور ٹریڈ کرنے، C چین اسمارٹ معاہدہ جات تخلیق کرنے، اور P چین توثیق کاران اور ذیلی نیٹس کا رابطہ کرنے میں استعمال ہوتی ہے۔ Avalanche کا لچک پذیر اسٹرکچر کراس چین کے تیز اور سستے سواپس کو بھی ممکن بناتا ہے۔
Cosmos
Cosmos نیٹ ورک جسے 2014 میں Ethan Buchman اور Jae Kwon نے قائم کیا تھا، وہ Cosmos Hub نامی PoS بلاک چین مین نیٹ اور Zones نامی اپنی منشاء کے مطابق بنائی جانے والی بلاک چینز پر مشتمل ہے۔ Cosmos Hub، مربوط شدہ زونز کے مابین اثاثے اور ڈیٹا ٹرانسفر کرتا ہے اور سکیورٹی کی ایک مشترکہ سطح فراہم کرتا ہے۔
ہر زون انتہائی سطح پر اپنی منشاء کے مطابق بنانے کے قابل ہے، جو ڈویلپرز کو اپنی مرضی کے مطابق بنائی گئی بلاک کی توثیقی سیٹنگز، اور دیگر فیچرز کے ساتھ اپنی کرپٹو کرنسی ڈیزائن کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ ان زونز میں منعقد کردہ تمام Cosmos ایپس اور سروسز، بلاک چین کے درمیان مواصلات کا عمل (IBC) پروٹوکول کے ذریعے تعامل کرتی ہیں۔ یہ عمل اثاثوں اور ڈیٹا کو خودمختار بلاک چینز کے مابین آزادانہ طور پر ایکسچینج ہونے دیتا ہے۔
اختتامی خیالات
سطح 0 کی بلاک چینز کے تشکیل ہونے کے طریقے پر منحصر ہوتے ہوئے، یہ چینز ممکنہ طور پر انڈسٹری کے چند چیلنجز پر گفتگو کر سکتی ہیں، جیسا کہ باہم عمل کرنے کی اہلیت اور توسیع پذیری۔ تاہم، سطح 0 کی بلاک چین کو اپنانے کے عمل میں کامیابی کو دیکھنا ابھی باقی ہے۔ ایسے بہت سارے مسابقتی حل موجود ہیں، جو ایک جیسے اہداف حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
سطح 0 کی بلاک چینز انڈسٹری چیلنجز کو حل کرنے میں کتنا نمایاں کردار ادا کریں گی، اس کا دارومدار اس امر پر ہو گا کہ یہ ان پروٹوکولز پر تشکیل کرنے کے لیے ڈویلپرز کو کس حد تک متاثر کر سکتی ہیں، اور آیا ان پر منعقد کردہ ایپلیکیشنز صارفین کو اصل قدر فراہم کرتی ہیں یا نہیں۔