Binance پر کسی غلط نیٹ ورک کو ٹرانسفر کردہ کرپٹو کو کیسے بازیافت کیا جائے
ہوم
آرٹیکلز
Binance پر کسی غلط نیٹ ورک کو ٹرانسفر کردہ کرپٹو کو کیسے بازیافت کیا جائے

Binance پر کسی غلط نیٹ ورک کو ٹرانسفر کردہ کرپٹو کو کیسے بازیافت کیا جائے

نو آموز
شائع کردہ Mar 25, 2021اپڈیٹ کردہ Jan 31, 2023
9m

TL؛DR

اپنے Binance اکاؤنٹ سے کرپٹو نکلوانے یا ڈپازٹ کروانے پر نہایت احتیاط کے ساتھ نیٹ ورک کا انتخاب کریں۔ BNB اسمارٹ چین (BEP-20) کو Ethereum (ERC-20) سے الجھانا اور اپنے ٹوکنز کو غلط بلاک چین پر بھیجنا ایک عام سی بات ہے۔

اگر وہ کرپٹو والیٹ BEP-20 اور ERC-20 ٹوکنز کی معاونت کرتا ہے جس پر آپ نے ڈپازٹ کروایا ہے، تو آپ چند آسان مراحل کے ساتھ اپنی کرپٹو کو واپس Binance پر بھیج سکتے ہیں۔ 

اگر آپ کا والیٹ صرف ERC-20 یا BEP-20 کو چلاتا ہے، تو آپ کو اپنے والیٹ کی نجی کلید کو ایک نئے والیٹ میں در آمد کرنے کی ضرورت ہو گی جو دونوں بلاک چینز کی معاونت کرتا ہو۔ 

اپنے Binance اکاؤنٹ، کرپٹو کے کسی دیگر ایکسچینج، یا تحویلی والیٹ میں غلط بلاک چین میں ڈپازٹ کروانے کا مسئلہ حل کرنا پیچیدہ ہو سکتا ہے۔ ایسی صورت حال میں، مدد کے حصول کے لیے اپنے والیٹ کی معاونتی ٹیم سے رابطہ کریں۔


تعارف

اگر آپ Binance سے رقم نکلوا رہے ہیں، تو آپ نے اس بات کا مشاہدہ کیا ہوگا کہ کچھ کوائنزکے پاس ٹرانسفر کرنے کے لیے مختلف نیٹ ورکس دستیاب ہیں۔ حتیٰ کہ ماہر HODLers اپنی ٹرانزیکشنز کے لیے مناسب بلاک چین کا انتخاب کرتے ہوئے اکثر اوقات تذبذب کا شکار ہو جاتے ہیں۔ آپ اپنی کرپٹو کو کسی اور والیٹ پر نکلواتے ہوئے کس کا انتخاب کریں گے؟ 

مختصر یہ کہ آپ کو اسی نیٹ ورک کا انتخاب کرنا چاہیئے، جسے ہدف کے وصولی کرنے والے والیٹ نے چنا ہو۔ تکنیکی طور پر، اس کا انحصار آپ کی جانب سے استعمال کیے جانے والے ٹوکن کے معیار پر ہو گا، جیسا کہ ERC-20، BEP-20، یا BEP-2۔

اگر آپ نے اپنی کرپٹو غلط بلاک چین پر بھیج دی ہے، تو اس بات کی نشاندہی کرنا ضروری ہے کہ آپ نے انہیں کس قسم کا والیٹ بھیجا ہے۔ اگر آپ اپنی نجی کلید یا سیڈ عبارت تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، تو آپ کے پاس غیر تحویلی والیٹ موجود ہے۔ اگر آپ ایسا نہیں کر سکتے، تو آپ کا والیٹ تحویلی ہے۔ آپ اس معلومات کے ساتھ ہمارے تین ممکنہ حل آزما سکتے ہیں۔


میں نے غلط نیٹ ورک پر فنڈز بھیج دیے ہیں۔ اب کیا کرنا چاہیئے؟

سب سے پہلے آپ نے پریشان نہیں ہونا۔ اگر آپ نے BNB اسمارٹ چین (BSC) استعمال کرتے ہوئے ERC-20 ٹوکنز ( جیسا کہ ETH) بھیج دیے ہیں یا Ethereum نیٹ ورک کے ذریعے BEP-20 ٹوکنز بھیجے ہیں، تو آپ انہیں بازیافت کروا سکتے ہیں۔ یہاں تین مختلف صورت حال اپنے الگ حل کے ساتھ پیش ہیں:

1. آپ نے ایسے والیٹ پر ٹوکنز بھیجے ہیں جو BSC اور Ethereum کی معاونت کرتے ہیں۔ 

آپ Binance پر درست نیٹ ورک پر دوبارہ سے ٹوکنز بھیج سکتے ہیں۔

2. آپ نے ایسے والیٹ پر ٹوکنز بھیجے ہیں جو آیا صرف BSC یا پھر Ethereum کی معاونت کرتے ہیں۔

آپ کو کسی ایسے والیٹ میں درآمد کرنے کے لیے اپنی نجی کلید تک رسائی حاصل کرنے کی ضرورت ہو گی جو دونوں کی معاونت کرتا ہے۔

3. آپ نے تحویلی والیٹ یا کرپٹو ایکسچینج میں ٹوکنز بھیجے ہیں۔

مدد کے لیے والیٹ کے فراہم کنندہ یا ایکسچینج کی کسٹمر سروس سے پوچھیں۔ ہو سکتا ہے کہ آپ کے فنڈز کو بازیافت کرنا ممکن نہ ہو۔

کسی حل کی جانب بڑھنے سے قبل یہ بات سمجھنا اہم ہے کہ مستقبل میں اس قسم کے مسئلے سے کس طرح بچا جا سکتا ہے۔


BEP-20 اور ERC-20 کے مابین کیا فرق ہے؟

ERC-20 اور BEP-20، ٹوکن کے ایسے معیار ہیں جو ٹوکنز کے لیے مخصوص قوانین اور تکنیکی ہدایات بیان کرتے ہیں۔ وہ ٹرانزیکشنز، ڈپازٹس، اور رقم نکلوانے کے عمل کی نگرانی کرتے ہیں۔ ERC-20 اور BEP-20، دونوں ہی کسی ٹوکن کے مختلف والیٹس، پراجیکٹس، اور اسمارٹ معاہدہ جات کے ساتھ تعاملات انجام دینے کے معیار کا تعین کرتے ہیں۔

دونوں معیارات کے کام کرنے کے انداز میں بہت سی باتیں مشترک ہیں، لیکن ERC-20 خصوصی طور پر Ethereum کے لیے ہے، اور BEP-20 خصوصی طور پر BNB اسمارٹ چین کے لیے ہے۔ دوسرے الفاظ میں، یہ اپنی الگ بلاک چین سے تعلق رکھنے والے ٹوکن کے معیارات ہیں۔

آپ کی کرپٹو غلط نیٹ ورک پر ہونے کی صورت میں ممکن ہے کہ یہ آپ کو مطلوب مقصد کے لیے قابل استعمال نہ ہوں۔ مثلاً، BSC پر بھیجا گیا Ethereum Ethereum DApps اور اسمارٹ معاہدہ جات میں قابل استعمال نہیں ہو گا۔


اس صورت میں کیا ہو گا اگر میں BEP-20/ERC-20 ٹوکن کو غلط بلاک چین پر بھیج دوں؟

اگر آپ نے ERC-20 ٹوکن کو BSC یا BEP-20 ٹوکن کو Ethereum پر بھیجا ہے، تو ٹوکن منتخب کردہ نیٹ ورک پر اسی والیٹ ایڈریس پر موصول ہو گا۔ آپ کے BSC اور Ethereum والیٹ کے ایڈریسز ایک جیسے ہوتے ہیں اور ایک ہی نجی کلید کے ساتھ ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ 

مثلاً، BSC کو ETH بھیجنے کی صورت میں، یہ BSC پر آپ کے والیٹ ایڈریس میں Ether سے پیگ کردہ BEP-20 ٹوکن کی شکل میں موصول ہو گا۔ جب آپ Ethereum نیٹ ورک پر BEP-20 ٹوکنز بھیجتے ہیں، تو آپ اپنی ٹرانزیکشن ID کے ساتھ اسے چیک کرنے کے لیے BscScan.com یا Etherscan.io کو استعمال کر سکتے ہیں۔

یہاں پر (BscScan سے) ایک ایسے فرد کی مثال موجود ہے، جس نے اپنے ERC-20 ETH نکلوا لیے ہوں اور اپنے Binance والیٹ میں BSC (BEP-20) کے ٹرانسفر نیٹ ورک کا انتخاب کیا ہو۔ یہ ٹوکنز اب BSC پر ایک جیسے والیٹ ایڈریس کے تحت Binance کے پیگ کردہ Ethereum کے طور پر ظاہر ہوں گے۔

شکر ہے، کہ آپ کی کرپٹو غائب نہیں ہوئی ہو گی۔ فی الوقت، آپ کو بس اسے اس درست بلاک چین پر واپس بھیجنا ہے جس کی آپ کو ضرورت ہے۔ ذیل میں دیے گئے ہمارے وہ حل ملاحظہ کریں، جو آپ کی صورت حال سے مماثلت رکھتے ہیں۔


کسی ایسے والیٹ سے بازیافت کروانا جو BSC اور Ethereum کی معاونت کرتا ہو

آپ کو کسی ایسے والیٹ میں اپنے ٹوکنز تلاش کرتے ہوئے مشکل پیش نہیں آنی چاہیئے، جو دونوں بلاک چینز کی معاونت کرتا ہو۔ اگر آپ کو پہلے سے اپنی کرپٹو نہیں دکھائی دیتی، تو اسے فعال کرنے کے لیے ہر نیٹ ورک کے ٹوکنز کی ٹوگل فہرست چیک کریں۔

مثلاً، MetaMask میں [Add Token] کا بٹن موجود ہوتا ہے، جو آپ کو اس کے تمام میسر کوائنز کے ذریعے براؤز کرنے کی اجازت دیتا ہے۔

rec-img1


اگر آپ کوائن کو فہرست میں دیکھنے سے قاصر ہیں، تو آپ پر اس کے ٹوکن کے معاہدے کو اپنے والیٹ میں درج کرنے کی ضرورت ہو گی۔ آپ اس عمل کو کسی ایسے والیٹ سے بازیافت کروانا جو صرف BSC یا Ethereum کی معاونت کرتا ہو کے مرحلہ نمبر 5 میں دیکھ سکتے ہیں۔

اگر آپ اپنے ٹوکن کو اس کی حقیقی بلاک چین پر واپس کرنے کے خواہاں ہیں، تو اس کے لیے دو آپشنز موجود ہیں: Binance برج یا دستی طریقہ کار۔

Binance برج

Binance برج آپ کے اثاثہ جات کو بلاک چینز کے مابین تبدیل کرنے کے لیے ایک سادہ سا ٹول ہے۔ آپ کو بس MetaMask یا Binance چین والیٹ کو مربوط کرنا ہو گا اور اس چیز کا انتخاب کرنا ہو گا جسے آپ ٹرانسفر کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات ہرگز نہ بھولیں کہ آپ کو BSC کی گیس کی فیس کے لیے BNB یا Ethereum کی گیس کی فیس کے لیے ETH کی ضرورت ہو گی۔

اس عمل کے متعلق مزید جاننے کے لیے ہمارا Binance برج کا تعارف ملاحظہ کریں۔

rec-img2


دستی طور پر تبدیل کرنا 

اپنے ٹوکنز کی دستی طور پر تبدیلی کے لیے اپنی کرپٹو کرنسی کو واپس Binance پر بھیجنا ہو گا۔ آپ کے Binance اسپاٹ والیٹ میں موجود ڈپازٹ نیٹ ورک، اس بلاک چین سے مماثل ہونا چاہیئے جس پر فی الوقت آپ کا ٹوکن موجود ہے۔ ایک بار اس کے پہنچ جانے پر، آپ اسے درست انداز میں اپنے بیرونی والیٹ میں واپس بھیج سکتے ہیں۔

اس مثال میں، ہم Binance کے پیگ کردہ ETH (BEP-20) کو ERC-20 ETH میں واپس تبدیل کریں گے۔ اس امر کو یقینی بنائیں کہ اس والیٹ میں گیس کی فیس کے لیے BNB موجود ہو، جس سے آپ بھیج رہے ہیں۔

1. اپنے Binance کے کرپٹو نکلوانے کے صفحے پر، BEP-20 (BSC) کے طور پر ETH اور ڈپازٹ نیٹ ورک کا انتخاب کریں۔ اگر آپ نے غلط نیٹ ورک میں ڈپازٹ کروا دیا ہے، تو Binance آپ کے فنڈز بازیافت کروانے کے قابل نہیں ہو گا۔

rec-img3


2. ایک بار آپ کے Binance اکاؤنٹ میں آپ کے ETH کی واپسی پر، اسے Ethereum کے معاونت یافتہ والیٹ پر نکلواتے ہوئے اور Ethereum (ETH) ERC20 کو اپنے ٹرانسفر نیٹ ورک کے طور پر منتخب کرتے ہوئے ERC-20 میں تبدیل کریں۔

rec-img4

اب آپ کے فنڈز، آپ کے بیرونی والیٹ میں درست بلاک چین کی جانب بحفاظت منتقل ہو جائیں گے۔


کسی ایسے والیٹ سے بازیافت کروانا جو صرف BSC یا Ethereum کی معاونت کرتا ہو

ایسی صورت حال میں اپنے ٹوکنز بازیافت کروانے کے لیے، آپ کو اپنے والیٹ کی نجی کلید کسی ایسے نئے والیٹ میں درآمد کرنی ہو گی جو دونوں بلاک چینز کی معاونت کرتا ہو۔ درآمد کیے جانے والے والیٹ پر انحصار کرتے ہوئے، آپ اپنی نجی کلید کی بجائے اپنی سیڈ عبارت بھی استعمال کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں۔

نجی کلید درآمد کرنا

جب آپ والیٹ کی نجی کلید کو کسی اور والیٹ پر درآمد کرتے ہیں، تو آپ کسی اور والیٹ کا استعمال کرتے ہوئے بھی اس نجی کلید سے متعلقہ فنڈز تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

دوسرے الفاظ میں، کسی والیٹ کی نجی کلید درآمد کرنے سے فنڈز آپ کے درآمدی والیٹ میں نہیں بھیجے جائیں گے۔ بس یہ کسی مختلف ایپلیکیشن کے ذریعے بیرونی والیٹ کو قابل رسائی بنا دے گا۔ نوٹ کریں کہ تحویلی والیٹس کے پاس یہ اختیار نہیں ہو گا، جیسا کہ یہ آپ کو نجی کلید فراہم نہیں کرتے۔

یہ سب انجام دینے کے لیے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے والیٹس میں Metamask، ٹرسٹ والیٹ، میتھ والیٹ، SafePal، اور TokenPocket شامل ہیں۔

یہ مثال MetaMask Google Chrome کی ایکسٹینشن کا استعمال کرے گی اور حادثاتی طور پر BSC کو بھیجے جانے والے ETH کو بازیافت کرے گی۔

اپنے فنڈز کو بازیافت کرنا

1. اپنے MetaMask والیٹ تک رسائی حاصل کریں یا اس صورت میں ایک نیا تخلیق کریں اگر آپ کے پاس یہ موجود نہیں۔ MetaMask iOS اور Android دونوں کے لیے ایپ کے طور پر بھی میسر ہے۔


2. اگر آپ نیا اکاؤنٹ تخلیق کر رہے ہیں، تو آپ کو پرانے والیٹ کی سیڈ عبارت درآمد کرنے کی آپشن دی جائے گی۔ 

rec-img5


3. اگر آپ کا اکاؤنٹ پہلے سے موجود ہے، تو باآسانی بالائی درمیانی حصے میں نیٹ ورک ڈراپ ڈاؤن مینو کے ساتھ موجود MetaMask کی ایکسٹینشن پن پر کلک کریں۔

rec-img6


4. [Import Account] پر کلک کریں اور پھر کھوئی ہوئی کرپٹو کے ساتھ اپنے والیٹ کی نجی کلید کا اندراج کریں۔ حتمی شکل دینے کے لیے [Import] پر کلک کریں۔ اگر آپ کے پاس JSON فائل موجود ہو تو آپ اسے بھی اپلوڈ کر سکتے ہیں۔


5. اس کے بعد آپ کو دستی طور پر اپنے MetaMask اکاؤنٹ میں BSC نیٹ ورک شامل کرنا ہو گا۔ بالائی درمیانی حصے میں نیٹ ورک ڈراپ ڈاؤن مینو کے ساتھ موجود MetaMask کی ایکسٹینشن پن پر کلک کریں۔ فہرست کے نچلے حصے میں [Custom RPC] پر کلک کریں۔

rec-img7


6. آپ کو MetaMask کو BNB اسمارٹ چین تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دینے کے لیے تفصیلات شامل کرنی ہوں گی۔ ان تفصیلات میں ریموٹ پروسیجر کال (RPC) کا URL شامل ہے۔ یہ URL MetaMask کو BSC کی بلاک چین سے معلوماتی استفسار کرنے اور ٹرانزیکشن کی درخواست دینے کے قابل بناتا ہے۔

ذیل میں دی گئی معلومات ان کی متعلقہ فیلڈز میں مکمل کریں اور نچلے حصے میں موجود [Save] پر کلک کریں۔

نیٹ ورک کا نام: BSC مین نیٹ

RPC کی نئی URL: https://bsc-dataseed1.binance.org/

ChainID: 56

علامت: BNB

بلاک ایکسپلورر URL: https://bscscan.com/

rec-img9


7. اب اپنے MetaMask والیٹ میں ٹوکن کے درست معاہدے کا اندراج کریں۔ یہ مرحلہ آپ کی جانب سے منتخب کردہ BEP-20 کی معاونت کرنے والے والیٹ کو کھوئے ہوئے ٹوکن کے لیے اسکین کرنے کی اجازت دے گا۔ آپ BscScan. پر ٹوکنز اور ٹوکن معاہدہ جات کی فہرست تلاش کر سکتے ہیں۔ BSC پر بھیجے گئے ERC-20 ETH کے لیے، Binance کے پیگ کردہ Ethereum ٹوکن (ETH) پر اس کے ٹوکن کے معاہدے کو تلاش کرنے کے لیے کلک کریں۔

rec-img10


8. اگلے مرحلے کی تیاری کے لیے ٹوکن کے معاہدے کو کاپی کریں اور اعشاریہ جاتی فیلڈ کو نوٹ کریں۔

rec-img11


9. نیٹ ورک کی ڈراپ ڈاؤن فہرست میں سے [BSC Mainnet] کا انتخاب کریں، [Add Token] پر کلک کریں، اور پھر [Custom Token] پر کلک کریں۔


10. ٹوکن کے معاہدے کے ایڈریس، ٹوکن کی علامت، اور درستگی کے اعشاریہ جات کا اندراج کریں۔ ہماری ETH کی مثالیں یہ ہیں:

ٹوکن کے معاہدے کا ایڈریس:0x2170ed0880ac9a755fd29b2688956bd959f933f8

ٹوکن کی علامت: ETH

درستگی کے اعشاریہ جات: 18

تصدیق کرنے کے لیے [Add Tokens] پر کلک کریں۔
rec-img14


11. اب آپ کو اپنے کھوئے ہوئے ETH ٹوکنز، اپنے والیٹ بیلنس میں دکھائی دینے لگیں گے۔ آپ کے پاس اسے یہاں سے اپنے Binance اکاؤنٹ کے BEP-20 والیٹ ایڈریس پر واپس بھیجنے کا انتخاب موجود ہے۔ اگر آپ چاہتے ہیں، تو آپ اپنے ٹوکن ERC-20 میں تبدیل کرنے کے لیے MetaMask کے ساتھ Binance برج بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اپنے ٹوکنز برج کرنے سے متعلق مزید معلومات جاننے کے لیے BSC اور Ethereum کی معاونت کرنے والے والیٹ سے بازیافت کرنے کا عمل ملاحظہ کریں۔


کرپٹو کرنسی پر آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر BNB خریدیں!


کسی تحویلی والیٹ یا ایکسچینج سے بازیافت کروانا

اگر آپ BEP-20 کی معاونت کے بغیر اپنے فنڈز کسی تحویلی والیٹ جیسا کہ کسی دیگر کرپٹو ایکسچینج، میں نکلوانے کے کوشش کرتے ہیں، تو آپ کو والیٹ کے تحویلی ہولڈر سے رابطہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

کچھ تحویلی والیٹ فراہم کنندگان فیس کے ذریعے مدد کر سکتے ہیں یا آپ کی نجی کلیدوں تک رسائی کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ پھر آپ BSC کے معاونت یافتہ والیٹ میں نجی کلید درآمد کر سکتے ہیں۔ افسوس، کہ زیادہ تر شامل کی جانے والی ایکسچینجز آپ کو آپ کی کلید فراہم نہیں کر سکتیں۔

اگر آپ نے Binance اکاؤنٹ میں غلط منتخب کردہ بلاک چین کے ساتھ اپنے ٹوکنز ڈپازٹ کروائے ہیں، تو Binance آپ کی کرپٹو بازیافت کرنے میں مدد نہیں کر سکتا۔


اختتامی خیالات

ٹرانسفر کے لیے درست نیٹ ورک کا انتخاب، Binance سے اپنی کرپٹو نکلوانے کے پیچیدہ حصوں میں سے ایک ہے۔ لیکن ایک مرتبہ آپ کو اس کی سمجھ آ جائے، تو آپ کم از کم اگلا کچھ عرصہ تو اپنے BTC یا ETH کو غلط نیٹ ورک پر نہیں بھیجیں گے۔ اکثر صورتوں میں، کسی معیاری والیٹ کے ساتھ، آپ کے فنڈز SAFU ہیں اور تھوڑی بہت کوشش کے ساتھ بازیافت کیے جا سکتے ہیں۔