ہوم
لغت
مائننگ

مائننگ

نو آموز
مائننگ ایسا عمل ہے جس میں کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشنز جمع کی جاتی ہیں، ان کی توثیق کی جاتی ہے اور انہیں ایک ایسے ڈیجیٹل لیجر میں ریکارڈ کیا جاتا ہے جو بلاک چین کے نام سے موسوم ہے۔ مائنرز کی طرف سے کیا جانے والا کام نیٹ ورک کی سالمیت کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے اور سسٹم میں نئے کوائنز کو متعارف کروانے کے لیے ذمہ دار بھی ہے۔
روایتی بینکنگ سسٹم میں، فیاٹ کرنسی مالیاتی ادارہ جات اور سرکاری حکام کی طرف سے چھاپی اور تقسیم کی جاتی ہے - لیکن زیادہ تر کرپٹو کرنسیز کے لیے، نئے کوائنز کا اجراء مرکزی اداروں کے ہاتھوں میں نہیں ہے۔ اس کی بجائے، کرپٹو کرنسی کے نئے یونٹس مائننگ کے عمل کے ذریعے تخلیق کیے جاتے ہیں، جو بنیادی پروٹوکول کی طرف سے قائم کیے گئے پہلے سے متعین کردہ اصولوں کے مجموعے پر عمل کرتا ہے۔ جبکہ پروٹوکول اس امر کی وضاحت کرتا ہے کہ بنیادی اصول کیا ہیں، معاہداتی الگورتھمز نامی عناصر یہ واضح کرتے ہیں کہ ان اصولوں پر کس طرح سے عمل (مثلاً، ٹرانزیکشنز کی توثیق کے دوران) کیا جائے گا۔
Bitcoin کو بطور مثال لیتے ہوئے، مائننگ کے عمل میں شامل شرکاء جنہیں مائننگ نوڈز (یا صرف مائنرز) کہا جاتا ہے، اور وہ بلاک چین نیٹ ورک کی سکیورٹی میں اہم کردار نبھاتے ہیں۔ مائنر کا کام میموری پول سے غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز جمع کرنا اور انہیں ایسے امیدواری بلاک میں منظم کرنا ہے جس کی وہ توثیق کرنے کی کوشش کریں گے۔
امیدواری بلاک کو تخلیق کرتے وقت، ایک مائنر ایسی ٹرانزیکشن شامل کرتا ہے جہاں وہ اپنے آپ کو بلاک کا انعام بھیجتے ہیں۔ اس ٹرانزیکشن کو coinbase ٹرانزیکشن کے نام سے جانا جاتا ہے اور یہ اکثر اوقات کسی بلاک میں ریکارڈ کی جانے والی پہلی ٹرانزیکشن ہوتی ہے۔
غیر تصدیق شدہ ٹرانزیکشنز کی فہرست بنائے جانے کے بعد، ہر ٹرانزیکشن کو ہیش کیا جاتا ہے، اور ان کے آؤٹ پُٹس کو جوڑوں کی صورت میں منظم کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ان جوڑوں کو ہیش کیا جاتا ہے، جس سے ایسے نئے آؤٹ پُٹس بنتے ہیں جو جوڑوں میں بھی منظم ہوتے ہیں اور انہیں ایک مرتبہ پھر ہیش کیا جاتا ہے۔ یہ عمل واحد ہیش بنائے جانے تک دہرایا جاتا ہے، جسے روٹ ہیش یا Merkle ٹری کی حیثیت سے جانا جاتا ہے۔
اس کے بعد روٹ ہیش میں ایک سابقہ تصدیق شدہ بلاک کا ہیش اور nonce نامی ایک نامعلوم- اتفاقی نمبر (اور کچھ دوسرے پیرامیٹرز) یکجا کیے جاتے ہیں۔ پھر ان عناصر کو ہیش کیا جاتا ہے، جو اس امیدواری بلاک کے لیے بلاک بناتا ہے۔

تاہم، مائنر محض اُسی صورت میں کامیاب ہو گا کہ اگر ان کے امیدواری بلاک کے لیے نتیجتاً تخلیق ہونے والا آؤٹ پُٹ (بلاک ہیش) پہلے سے متعین کردہ مالیت (ہدف) سے کم ہو۔ نتیجے کے طور پہ، یہ عمل آزمائش اور نقص پر مبنی ہے اور انہیں ایک درست نتیجہ تلاش کرنے کی خاطر مختلف nonces کے ساتھ متعدد ہیشنگ فنکشنز سر انجام دینے کی ضرورت ہوتی ہے۔ درست ہیش تلاش کرنے والا پہلا مائنر اپنے امیدواری بلاک کی توثیق کرتا ہے اور بلاک کا انعام وصول کرتا ہے۔ اس پورے عمل میں اوسطاً دس منٹ لگتے ہیں۔

ایک بار جب بلاک کی توثیق ہو جاتی ہے، تو اسے بلاک چین میں شامل کر دیا جاتا ہے اور مائنرز اگلے بلاک پر کام کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ مائنرز کی طرف سے بنایا جانے والا درست ہیش ان کے کام کے لیے بطور ثبوت کام کرتا ہے اور اسی وجہ سے Bitcoin کے معاہدے کے الگورتھم کو پروف آف ورک (PoW) کہا جاتا ہے۔ ہر تصدیق شدہ بلاک کا ایک منفرد بلاک ہوتا ہے جو بطور شناخت کار کام کرتا ہے۔
بلاک کے انعام کا تعین Bitcoin پروٹوکول کے ذریعے کیا جاتا ہے اور یہ ہر 210,000 بلاکس (تقریباً چار سال) کے بعد کم ہو جاتا ہے۔ ابتدائی طور پر، بلاک کا انعام 50 BTC تھا اور اب 6.25 BTC ہے۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں