TL؛DR
Biswap ایک غیر مرکزی ایکسچینج (DEX) ہے جو صارفین کو BNB اسمارٹ چین پر ٹوکنز کو سواپ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ایک منفرد ریفرل سسٹم کی موجودگی اور کم ٹریڈنگ فیس کے علاوہ، Biswap مختلف پراڈکٹس اور سروسز کی پیشکش بھی کرتا ہے، جن میں ٹریڈنگ کے پلیٹ فارم، فارمز، لانچ ہولز، NFT مارکیٹ پلیس، ٹریڈنگ کے مقابلے، اور NFT گیم وغیرہ شامل ہیں۔
تعارف
BNB اسمارٹ چین پر 1,000 سے زائد ٹوکنز کے ساتھ، صارفین کی جانب سے ایک ایسے حل کا تقاضا بھی کیا جا رہا ہے جس کے ذریعے فوری طور پر اور سستے انداز میں ٹوکنز سواپ کیے جا سکیں۔ دراصل Biswap اسی تقاضے کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا تھا اور تب سے اس نے ایک ایسے پلیٹ فارم کی صورت اختیار کر لی ہے جو ٹوکن ہولڈرز کے لیے سروسز اور مواقع کی ایک وسیع حد پیش کرتا ہے۔
Biswap کیسے کام کرتا ہے؟
مرکزی ایکسچینجز کے برعکس، Biswap صارفی فنڈز کو اپنی تحویل میں نہیں لیتا، جو اسے ایسے کرپٹو ہولڈرز کے لیے ایک اچھا متبادل بناتا ہے جو ٹرسٹ سے مبرا سسٹم کو ترجیح دیتے ہیں۔ Biswap ریفرل پروگرام کے ذریعے انعامات حاصل کرتے ہوئے، صارفین کو کم فیس کے ساتھ BNB چین کے ٹوکنز کو ایکسچینج کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ صارفین غیر فعال آمدنی کمانے، فارمز اور launchpools میں ٹوکنز کو اسٹیک کرنے، Biswap کے NFT مارکیٹ پلیس پر NFTs کو خریدنے، اور NFT کے اسٹیکنگ پول میں اسٹیک کرنے کے لیے بھی انہیں لیکویڈیٹی فراہم کر سکتے ہیں۔
BSW کیا ہے؟
Biswap کا مقامی کوائن BSW ہے۔ فی بلاک 16 BSW پر مشتمل BSW کے اخراج کی موجودہ شرح کے ساتھ، BSW کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 700 ملین ہے۔
BSW ایک ایسا سہولتی ٹوکن ہے جو Biswap ایکو سسٹم کی معاونت کرتا ہے اور پلیٹ فارم پر پیش کی جانے والی سرگرمیوں کی سہولت کاری کرتا ہے۔ BSW ٹوکن نیٹ ورک میں شرکت کے انعام کے طور، Biswap کے مراعاتی ماڈل اور فنکشنز کو تقویت فراہم کرتا ہے۔
Biswap کو کیا چیز منفرد بناتی ہے؟
0.1% ٹریڈنگ فیس کے ساتھ Biswap DEX
فیس کے انعامات
فارمنگ اور اسٹیکنگ
لاٹری
Launchpools
NFT مارکیٹ پلیس
NFT Launchpad
NFT کا اسٹیکنگ پول
Biswap ریفرل پروگرام
ٹریڈنگ کے مقابلے
Biswap غیر مرکزی ایکسچینج (DEX)
لیکویڈیٹی فراہم کنندگان ٹریڈنگ فیس کا کچھ حصہ حاصل کرنے یا انہیں Biswap کے فارمز میں اسٹیک کرنے کے لیے LP ٹوکنز کو استعمال کر سکتے ہیں۔ وہ لیکویڈیٹی کو ختم کر سکتے ہیں اور کسی بھی وقت دوبارہ سے اپنے پول کے حصے کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
فیس کے انعامات
اپنے پلیٹ فارم پر سواپس کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے Biswap، صارفین کو BSW کی صورت میں ٹرانزیکشن کی فیس واپس کر دیتا ہے۔ جب آپ Biswap پر کوئی سواپ کرتے ہیں، تو اس پر 0.1% پر مشتمل ٹریڈنگ کی فیس عائد کی جاتی ہے۔ ٹریڈنگ کی 70% تک کی فیس BSW ٹوکنز کی صورت میں آپ کے "فیس کے منافعے" میں بھیج دی جائے گی۔
فارمنگ اور اسٹیکنگ
BNB - BSW LP
BNB - BUSD LP
BNB - USDT LP
BUSD - USDT LP
ETH - BTCB LP
لاٹری
NFT مارکیٹ پلیس
کمیشن کی کم فیس: 1% پر مشتمل کمیشن کی یہ فیس، فی الوق BNB چین پر ایک کم ترین فیس ہے۔
NFT کی خصوصی نیلامیاں: نیلامی کے شرکاء اپنی بولی اور اگلی قریب ترین بولی کے درمیان موجود قیمت کے فرق سے 5% تک کما سکتے ہیں۔
Biswap NFT کی منفرد کلیکشن: اگر آپ Biswap NFT کی کلیکشن میں سے NFTs خرینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں، تو آپ انہیں NFT کے اسٹیکنگ پول میں اسٹیک کر سکتے ہیں۔
Biswap NFT کی مارکیٹ پلیس پر اپنی خرید یا فروخت پر Robi Boosts وصول کریں: Robi Boosts صارفین کو NFT کے اسٹیکنگ پول میں زیادہ کمانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ جب کوئی NFT ٹرانزیکشن مکمل ہو جاتی ہے، تو خریدار اور فروخت کنندہ کو Robi Boosts کی صورت میں کمیشن کی فیس کا برابر شیئر موصول ہوتا ہے۔
NFT Launchpad
NFT کا اسٹیکنگ پول
Biswap ریفرل پروگرام
ایسے صارفین BSW کے انعامات بھی حاصل کر سکتے ہیں جو Biswap کمیونٹی کو فروغ دینے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔ آپ 3 اقسام کے حامل منفرد ریفرل پروگرام کا استعمال کرتے ہوئے، دوستوں کو ریفرل پروگرام پر رجسٹر کرنے اور اس میں حصہ لینے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں۔ ان کی جانب سے ذیل میں حصہ لینے پر BSW کمائیں:
ایکسچینج: ہر مرتبہ اپنی جانب سے ریفر کیے جانے والے فرد کی طرف سے Biswap ایکسچینج پر سواپ کیے جانے پر آپ ریفرل کے انعامات میں 20٪ تک حاصل کر سکتے ہیں۔
فارمز اور Launchpools: آپ فارمز اور launchpools سے اپنی جانب سے ریفر کیے گئے فرد کی کمائیوں کا 5% حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک مرتبہ آپ کی جانب سے ریفر کیا جانے والا فرد اپنے والیٹ پر BSW ٹوکنز نکلوا لیتا ہے، تو آپ کے ریفرل انعامات نکلوائے جانے کے لیے بالکل تیار ہوں گے۔
لاٹری: اگر آپ کی جانب سے ریفر کیا گیا فرد لاٹری کا ٹکٹ خریدتا ہے، تو ریفر کرنے والے فرد کی حیثیت سے آپ کو، ریفرل کے انعام کے طور پر خرچ کی گئی رقم کا 2% موصول ہو گا۔
Biswap کو کیسے استعمال کیا جائے؟
MetaMask کو Biswap سے کیسے مربوط کیا جائے؟
Biswap پر لیکویڈیٹی کیسے شامل کی جائے؟
- بس Biswap ایکسچینج کے صفحے پر جائیں اور "لیکویڈیٹی" پر کلک کریں۔
"لیکویڈیٹی شامل کریں" پر کلک کریں۔
ٹوکن کے جوڑے کا انتخاب کریں، اور وہ رقم درج کریں جو آپ ڈپازٹ کرنا چاہتے ہیں۔
Biswap فارمز میں کیسے شرکت کی جائے
ایک مرتبہ جب آپ لیکویڈیتی پولز میں حصہ ڈال چکے ہوں اور اپنے LP ٹوکنز وصول کر چکے ہوں، تو آپ BSW ٹوکنز حاصل کرنے کے لیے انہیں فارمز میں اسٹیک کر سکتے ہیں۔ ان ہدایات پر عمل کریں:
- بس فارمز کے صفحے پر جائیں۔
فارمنگ کا موزوں جوڑا منتخب کریں جو آپ کے LP ٹوکنز کا حامل ہو۔
"اسٹیک کریں" پر کلک کریں اور وہ رقم درج کریں جو آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں۔
اپنے والیٹ پر ٹرانزیکشن کو منظور کریں۔
ایک مرتبہ جب آپ اسٹیکنگ کا عمل مکمل کر لیتے ہیں، تو آپ اپنے BSW انعامات کو چیک کرنے کے لیے اسی صفحے پر اس کی نگرانی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ اپنے انعامات نکلوانا چاہتے ہیں، تو بس "ہارویسٹ" پر کلک کریں اور اپنے والیٹ پر ٹرانزیکشن کی تصدیق کریں۔
Biswap پر اسٹیک کیسے کیا جائے
اپنے BSW ٹوکنز کو Launchpools میں اسٹیک کرنے کے لیے،
- بس Launchpools پر کلک کریں، اور اپنی مرضی کے کسی launchpool کا انتخاب کریں۔ آپ Launchpools کے ذریعے BSW ٹوکنز کو اسٹیک کر سکتے ہیں اور دوسرے ٹوکنز حاصل کر سکتے ہیں۔
ٹوکن نکلوانے کی منظوری دیں۔
BSW کی وہ رقم درج کریں جو آپ اسٹیک کرنا چاہتے ہیں اور "تصدیق کریں" کو دبائیں۔
اپنے والیٹ پر ٹرانزیکشن کو منظور کریں۔
رقم نکلوانے کا عمل لچک پذیر ہے اور آپ اپنی کمائیوں اور/یا اسٹیک کردہ ٹوکنز کو کسی بھی وقت نقد کی صورت میں نکلوا سکتے ہیں۔
Binance پر BSW کیسے خریدا جائے
آپ BSW کو Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر خرید سکتے ہیں۔


اختتامی خیالات
ٹریڈنگ کے علاوہ، Biswap DeFi، GameFi، اور NFT اسٹیکنگ کے ذریعے کسی فرد کے پورٹ فولیو کو بڑھانے کے لیے اختراعی مواقع پیش کرتا ہے۔ اپنی سرگرمیوں کے پُرکشش سلسلے کے ساتھ، یہ کوئی حیرت کی بات نہیں کہ Biswap فی الوقت BNB چین پر مقبول ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔