MetaMask کو انسٹال اور سیٹ اپ کرنا
MetaMask کو Chrome اور Firefox، یا اگر آپ موبائل صارف ہیں تو iOS اور Android پر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔ اس ٹیوٹوریل کے مقاصد کے لیے، ہم Firefox کا ورژن استعمال کریں گے، لیکن تقریباً ہر پلیٹ فارم کے لیے ہدایات اس سے ملتی جلتی ہوں گی۔
سب سے پہلے، آپ کو MetaMask ڈاؤن لوڈ کریں کے صفحے پر جانا ہو گا۔ وہاں سے، کوئی بھی ایسا پلیٹ فارم منتخب کریں جسے آپ استعمال کر رہے ہیں، اور اسے اپنی ڈیوائس پر انسٹال کرنے کے لیے اقدامات پر عمل کریں۔ آسان ہے نا!
اس کے بعد، ایپ کے ذریعے تخصیص کردہ سیٹ اپ کی پیروی کریں۔ آگے بڑھیں اور ایک والیٹ تخلیق کریں پر کلک کریں۔ بیک اپ کی سیڈ عبارت کو کسی جگہ پر خفیہ طور پر لکھ لیں (ترجیح دیں کہ انٹرنیٹ سے مربوط ڈیوائس پر ایسا نہ کریں)۔ اگر آپ کی ڈیوائس خراب ہو جاتی ہے یا کھو جاتی ہے، تو اس عبارت کے بغیر آپ کے فنڈز کو بحال نہیں کیا جا سکتا۔ تصدیق کریں کہ آپ نے اسے اگلے صفحے پر لکھ دیا ہے۔
اور بس اتنی سی بات ہے! اب آپ کو اپنا والیٹ دکھائی دینے لگے گا، کہ یہ فنڈز بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے تیار ہے۔
تازہ تازہ تیار شدہ MetaMask والیٹ۔
والیٹ کو کنفیگر کرنا
ہو سکتا ہے آپ فوری طور پر نوٹس کریں کہ ہم ابھی تک Ethereum والیٹ کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ ممکن ہے، کہ یہ Binance اسمارٹ چین کی DApps کے معاملے میں کام نہیں کرے گا۔ بری خبر یہ ہے کہ، آپ فنڈز کو ان ایڈریسز پر بھیج کر محروم ہو سکتے ہیں جنہیں آپ اصل میں استعمال نہیں کر سکتے۔
آئیں اس کو تبدیل کریں۔ ہم والیٹ کا رخ Binance اسمارٹ چین کی نوڈز کی جانب کرنے کے لیے سیٹنگز تک رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ڈراپ ڈاؤن مینو سے سیٹنگز کو منتخب کریں۔
سیٹنگز کے صفحے پر، ہم نیٹ ورکس کے مینو کو تلاش کرنا چاہتے ہیں۔
نیٹ ورکس کا مینو۔
ہم Binance اسمارٹ چین کو دستی طور پر شامل کرنے کے لیے بالائی دائیں کونے میں موجود نیٹ ورک شامل کریں پر کلک کریں گے – کیونکہ یہ MetaMask کے ساتھ پیکیج شدہ حالت میں نہیں آتا ہے۔ یہ نوٹ کرنا اہم ہے کہ ایسے دو نیٹ ورکس ہیں جنہیں ہم یہاں استعمال کر سکتے ہیں: ٹیسٹ نیٹ یا مین نیٹ۔ ان میں سے ہر ایک کو پُر کرنے کے لیے مندرجہ ذیل پیرامیٹرز ہیں۔
مین نیٹ (شاید یہی ہے وہ جس کی آپ کو تلاش ہے)
نیٹ ورک کا نام: اسمارٹ چین
نئی RPC کی URL: https://bsc-dataseed.binance.org/
ChainID: 56
علامت: BNB
بلاک ایکسپلورر کی URL: https://bscscan.com
ٹیسٹ نیٹ
نیٹ ورک کا نام: اسمارٹ چین - ٹیسٹ نیٹ
نئی RPC URL: https://data-seed-prebsc-1-s1.binance.org:8545/
ChainID: 97
علامت: BNB
بلاک ایکسپلورر کی URL: https://testnet.bscscan.com
ہم اس ٹیوٹوریل میں ٹیسٹ نیٹ استعمال کرنے جا رہے ہیں، لیکن آپ غالباً مین نیٹ استعمال کرنا چاہیں گے۔ اگر آپ BNB یا Binance اسمارٹ چین کے ٹوکنز ٹرانسفر کرنے کے لیے MetaMask استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو ہم دونوں کو شامل کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔
ایک بار جب آپ نیٹ ورک کو محفوظ کر لیں اور مین ویو میں واپس آ جائیں تو آپ دو چیزیں نوٹس کریں گے: نیٹ ورک خودکار طور پر اس پر سیٹ ہو گیا ہے جس میں آپ ابھی داخل ہوئے، اور یونٹس اب مزید ETH میں ظاہر نہیں ہو رہے، بلکہ BNB میں ظاہر ہو رہے ہیں۔
ہم ٹیسٹ نیٹ سے مربوط کر چکے ہیں، لیکن آپ شاید مین نیٹ سے مربوط ہو رہے ہوں گے۔
ٹرانزیکشنز کی انجام دہی (ٹیسٹ نیٹ پر)
Ethereum کا لوگو آپ کو بے وقوف نہ بنائے – ہم اب BSC کے ٹیسٹ نیٹ میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ اس کے بعد، آئیں کھیلنے کے لیے کچھ فنڈز حاصل کریں۔ اکاؤنٹ 1 پر ہوور کریں، اور کلپ بورڈ پر اپنا ایڈریس کاپی کرنے کے لیے کلک کریں۔ ہم Binance کی اسمارٹ چین کے Faucet پر جائیں گے اور اسے فارم میں پیسٹ کریں گے۔
آئیں دولت مند بن جائیں۔
اگر آپ کسی ایسی ایپلیکیشن کی جانچ کر رہے ہیں جو BEP-20 ٹوکن کی معاونت کرتی ہو تو Peggy کوائنز دلچسپی کے حامل ہو سکتے ہیں۔ سادہ لفظوں میں یہ Binance اسمارٹ چین پر جاری کردہ ایسے ٹوکنز ہیں جو دوسری چینز (جیسے BTC، XRP، USDT، وغیرہ) کے اثاثوں کے ساتھ "پیگ شدہ" ہیں، یعنی وہ یکساں قیمت پر ٹریڈ کرتے ہیں۔
آئیں فی الحال صرف BNB کو دیکھتے ہیں۔ مجھے BNB دیں نامی ڈراپ ڈاؤن پر کلک کریں اور وہ رقم منتخب کریں جو آپ وصول کرنے کے خواہشمند ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کو چند منٹ انتظار کرنا پڑے، لیکن فنڈز آپ کے ٹیسٹ نیٹ والیٹ میں فوری طور پر ظاہر ہو جائیں گے۔
ہمارا نیا فنڈ کردہ والیٹ۔
یہاں سے، ہم اپنے فنڈز کو کسی اور جگہ بھیجیں گے تاکہ یہ ظاہر ہو سکے کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ ہم نے ابھی ابھی BscScan Testnet سے ایک بے ترتیب ایڈریس حاصل کیا ہے جسے ہم انہیں عطیہ کریں گے۔ آگے بڑھیں اور بھیجیں پر کلک کریں۔
آپ Ether سے متعلقہ حصوں کو نظر انداز کر سکتے ہیں۔ یہاں، اگر ضرورت پڑے تو آپ دستی طور پر فیس کو ایڈجسٹ کر سکتے ہیں۔
ہم 1 BNB کی ٹرانزیکشن کر چکے ہیں۔ ہم فیس کو نہیں چھیڑیں گے اور اگلے مرحلے پر چلے جائیں گے۔ اس کے بعد ہمیں ٹرانزیکشن کا جائزہ لینے کا ایک موقع اور ملے گا – اگر سب کچھ اچھا دکھائی دے تو تصدیق کریں کو دبا دیں۔ اور بس اتنی سی بات ہے! جب آپ کی ٹرانزیکشن کا تصفیہ ہو جائے گا تو آپ کو آگاہ کرنے کے لیے ایک اطلاع موصول ہو گی۔
اختتامی خیالات
MetaMask کافی طویل عرصے سے Ethereum کے وسیع لینڈ اسکیپ تک رسائی کے لیے جانا جانے والا پاسپورٹ رہا ہے۔ لیکن، تھوڑی سی کوشش کے ساتھ، کوئی بھی شخص Binance اسمارٹ چین کی جانب اس کا رخ موڑنے کے لیے اسے تشکیل دے سکتا ہے۔ یہ انہیں اس MetaMask کی سالوں سے جاری ڈیویلپمنٹ سے لطف اٹھانے کا موقع دیتا ہے جو غیر مرکزی ایپلیکیشنز کے ساتھ تعامل کرنے والے کسی بھی شخص کے لیے ایک ناگزیر ٹول ہے۔