ہوم
لغت
کمپاؤنڈ سود

کمپاؤنڈ سود

نو آموز

کمپاؤنڈ سود سے مراد گزشتہ مدتوں سے حاصل کیے ہوئے سود کے علاوہ، سرمائے کی رقم پر کمپاؤنڈ ہونے والا سود ہے؛ یہ عمل آپ کو سرمائے کی رقم پر اپنی آمدنیاں زیادہ سے زیادہ کرنے کے قابل بناتا ہے۔ سود کو کسی بھی تواتر کے شیڈول پر کمپاؤنڈ کیا جا سکتا ہے، خواہ یہ یومیہ، ماہانہ، یا سالانہ ہو۔ کمپاؤنڈ سود کا فارمولا ذیل میں ہے:

A = P(1 + r/n)^nt

جہاں:

A = اختتام میں موجود رقم کی کُل مقدار

P = سرمائے کی رقم جو سرمایہ کاری میں صرف کی گئی ہے یا قرض لی گئی ہے

r = سالانہ شرح سود

n = کسی خاص مدت کے دوران جتنی بار سود کمپاؤنڈ کیا گیا ہے

t = گزشتہ مدتوں کی تعداد

سود کو کمپاؤنڈ کرنے کا عمل، بچت اور سرمایہ کاری کی بات آنے پر اپنی سرمائے کی رقم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ منافع بنانے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ مثال کے طور پر، کسی اکاؤنٹ میں پانچ سال کے لیے جمع ہونے والی سالانہ %4 شرح سود کے ساتھ 10,000$ ہولڈ کرنے سے، بالآخر آپ کو 12,166.53$ حاصل ہوں گے — جو سود کمپاؤنڈ نہ ہونے کی نسبت 166.53$ زیادہ ہیں۔

کمپاؤنڈ سود کا اطلاق قرضہ جات پر بھی ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر، اگر آپ کمپاؤنڈنگ کے بغیر ہی %5 کی سالانہ شرح سود پر 10,000$ قرض لیتے ہیں، تو آپ کو سال بھر کے بعد سود کی مد میں 500$ کی ادائیگی کرنا ہو گی۔ تاہم، اگر آپ سود کو کمپاؤنڈ کرنے کی بنیاد پر اس قرض کی ماہانہ بنیاد پر ادائیگی کرتے ہیں، تو آپ سال کے اختتام پر سود کی ادائیگیوں کی مد میں 511.62$ کی ادائیگی کر چکے ہوں گے۔

کمپاونڈ سود وقت کے ساتھ دولت میں اضافے کا ایک مؤثر طریقہ ہو سکتا ہے، کیونکہ جمع کردہ سود پر کمایا گیا سود کمپاؤنڈ ہو سکتا ہے اور بالآخر اس میں فوری طور پر اضافہ ہو سکتا ہے۔ دوسری طرف، فوری طور پر قرض کی ادائیگی نہ کرنے کی صورت میں، قرض پر عائد کردہ کمپاؤنڈ سود وقت گزرنے کے ساتھ نمایاں اخراجات کا حامل ہو سکتا ہے۔

پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں