TL;DR
UMA ایک ایسا مثبت اوریکل (OO) ہے جو کسی قابل مشاہدہ سچ کو بلاک چین پر ریکارڈ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اوریکلز بلاک چینز کو باہر کی دنیا سے مربوط کرنے والی اکائیاں ہیں۔ ایک مثبت اوریکل اس قسم کا اوریکل ہوتا ہے جو اصلی دنیا کے ڈیٹا کو غیر مرکزی سسٹم میں فیڈ کرتا ہے؛ اس صورت میں اس ڈیٹا کو درست تصور کیا جاتا ہے اگر اس میں کسی قسم کے تنازعات کا سامنا نہ ہو۔ "انسانی تقویت یافتہ سچائی کی مشین" کہلائے جانے والے اس اوریکل کا مقصد عالمی سطح پر موجود مارکیٹس کو عالمگیر طور پر منصفانہ، قابل رسائی، محفوظ، اور غیر مرکزی بناتے ہوئے لچک پذیری کو متعارف کروانا، اور Web3 کی لا محدود صلاحیتوں کو ان لاک کرنا ہے۔
تعارف
Hart Lambur نے بحیثیت شریک بانی 2017 میں UMA کی بنیاد رکھی۔ دسمبر 2018 میں، UMA کے پراجیکٹ وائٹ پیپر کو منظر عام پر لایا گیا تھا، اور اس کے کچھ ہی عرصے بعد، ڈویلپرز نے UMA کے پراجیکٹ کی با ضابطہ لانچ کا اعلان کیا اور بنیادی نیٹ ورک پر USStocks کے ٹوکن کو پہلی پراڈکٹ کے طور پر متعارف کروایا۔ UMA نے اپریل 2021 میں لیکویڈیٹی کی ابتدائی پیشکش رکھی، جو Uniswap پر غیر مرکزی ایکسچینج کی اولین ابتدائی پیشکش تھی۔
UMA، جوکہ عالمگیر مارکیٹ تک رسائی کا مخفف ہے، ایک ایسا مثبت اوریکل ہے جو Web3 پر اسمارٹ معاہدہ جات اور مارکیٹس کو محفوظ بناتا ہے۔ ناقص یا غلط معلومات کے باعث، اسمارٹ معاہدہ جات کے لیے درکار شرائط پر پورا اترنے کے لیے مطلوبہ آف چین ڈیٹا نا کافی یا غلط ہو سکتا ہے۔ موجودہ اوریکلز نہایت غیر لچکدار ہیں جیسا کہ یہ واحد ویلیوز کو فیڈ کرتے ہیں اور ڈیٹا کی دیگر اقسام کی وضاحت کے اہل نہیں ہیں۔ ناقص معلومات کے لیے گنجائش نکالنے کے لیے، OOs، ڈیٹا کی درستگی کی توثیق کرنے کے لیے لوگوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے، انسانی عنصر کے ساتھ ڈیٹا کی جدید توثیق کاری کے عمل کی سہولت کاری کرتے ہیں۔
UMA کس طرح سے کام کرتا ہے؟
UMA کے مثبت اوریکل سسٹم میں تین ایکٹرز ہوتے ہیں: ایسا معاہدہ جو ڈیٹا کے لیے درخواست دے رہا ہو، شرکت کرنے والا وہ فرد جو ڈیٹا کی پیشکش کر رہا ہو، اور ممکنہ طور پر تنازعہ پیدا کرنے والا وہ فرد، جو متفق نہ ہونے کی صورت میں ڈیٹا کو متنازعہ بنا سکتا ہے۔
درخواست
UMA کا OO چین پر درست ڈیٹا کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اپنے ٹوکن ہولڈرز کے نیٹ ورک کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ OO اپنے ڈیٹا کی توثیق کاری کے عمل میں انسانی عنصر شامل کرتے ہوئے، اپنے ٹوکن ہولڈرز کی کمیونٹی کے ذریعے کسی بھی قسم کا ڈیٹا فراہم کر سکتا ہے۔
تجویز دیں
روایتی طور پر، معاہدہ ڈیٹا کی درخواست کرتا ہے اور تنازعے کی مدت (جو چند منٹ سے کچھ دنوں پر مشتمل ہو سکتی ہے) واضح کرتا ہے۔ تجویز کنندہ ایک بانڈ کو پوسٹ کرتا ہے اور ایک ایسے ڈیٹا پوائنٹ کی پیشکش کرتا ہے، جس کا انحصار تنازعہ ہونے پر ہے۔ تنازعے کی مدت کے گزر جانے کے بعد، ڈیٹا کو درست تصور کیا جاتا ہے اور اسے بلاک چین کے حوالے کر دیا جاتا ہے، اور تجویز کنندہ کو اپنا بانڈ واپس مل جاتا ہے۔ تنازعے کی مدت کے دوران، ممکن ہے کہ کسی فرد کو لگے کہ ڈیٹا غلط ہے اور ممکن ہے کہ وہ اس پر سوال اٹھائے۔
تنازعہ
اکثر اوقات، تنازعہ پیدا کرنے والا ایسا فرد بھی منظر عام آ سکتا ہے جو تجویز کنندہ کے ڈیٹا سے اتفاق نہ رکھتا ہو۔ تنازعہ پیدا کرنے والا فرد بھی ایک بانڈ پوسٹ کرتا ہے، اور تنازعے کی صورت میں ووٹ کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ UMA کے ٹوکن ہولڈرز 48 گھنٹوں کے اندر تنازعہ حل کر دیتے ہیں۔ اگر تنازعہ پیدا کرنے والا فرد حق پر ہوتا ہے، تو انہیں انعام کے طور پر تجویز کنندہ کے ڈپازٹ میں سے حصہ ملے گا؛ اگر تنازعہ کنندہ حق پر نہیں ہے، تو بطور جرمانہ، وہ اپنے ڈپازٹ سے محروم ہو جائیں گے، جس کا ایک حصہ تجویز کنندہ کو دے دیا جائے گا۔ اوریکل میں ووٹنگ کے تین مرحلے ہوتے ہیں:
اوپن ووٹنگ: ووٹ ریکارڈ کیے جانے کے لیے 24 گھنٹے کی مدت۔
ووٹنگ کی توثیق: وہ مدت جس میں صارفین کے ووٹس ظاہر کیے جاتے ہیں اور نتائج تیار کیے جاتے ہیں۔
انعام کا دعویٰ: وہ مدت جس میں "درست" ووٹ دینے والے صارفین پروٹوکول کی جانب سے تخلیق کردہ UMA ٹوکنز کی صورت میں انعام کا دعویٰ کر سکتے ہیں۔
دعویٰ کیے جانے پر انعامات یکجا کر دیے جائیں گے۔ انعامات کا دعویٰ کرنے کے نتیجے میں ٹوکنز کو صارفین کے والیٹس میں ڈال دیا جاتا ہے، جوکہ انہیں ووٹنگ کے ایسے فعال ٹوکنز بناتا ہے جوکہ ہر کامیاب ووٹنگ پر صارفین کی ووٹنگ کی قوت میں اضافہ کریں گے۔
UMA کے اسمارٹ معاہدہ جات بنیادی طور پر ان ڈویلپرز کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں جو غیر مرکزی ایپلیکیشنز تشکیل دیتے ہیں۔ تاہم، UMA ٹوکن کے تمام مالکان UMA کے مثبت اوریکل میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔ UMA Ethereum پر بنایا گیا ایک ERC-20 ٹوکن ہے جو Metamask، Trezor، یا لیجر کی طرح والیٹس میں رکھا جا سکتا ہے، جس کا ووٹنگ کو فعال کرنے کے لیے UMA DApp سے مربوط ہونا لازم ہے۔
وہ کیا چیز ہے جو UMA کو منفرد بناتی ہے؟
UMA کے OO اسمارٹ معاہدہ جات کے مابین انسانی تقویت یافتہ ڈیٹا کے تنازعات کا حل فراہم کرتا ہے۔ معیاری پرائس فیڈ اوریکلز کے برعکس، جوکہ غیر لچکدار ہیں اور صرف واحد، بلاک چین پر دوہرائی جانے والی ویلیوز فراہم کرتے ہیں، OOs اسمارٹ معاہدہ جات کے مابین ناقص یا مبہم ڈیٹا کو ہم آہنگ کرنے کا طریقہ فراہم کرتے ہیں۔ OOs دیگر اوریکلز کی نسبت زیادہ لچکدار ہیں کیونکہ وہ آف چین، کسی بھی قسم کا قابل مشاہدہ سچ فراہم کر سکتے ہیں، جیسے کہ کھیلوں کا اسکور، موسمی صورتحال یا انتخابات کے نتائج، جوکہ Web3 کے لیے ایسے سسٹمز کی صلاحیتوں کو لا محدود بناتے ہیں۔
UMA ٹوکن کیا ہوتا ہے؟
UMA ایک ERC-20 ٹوکن اور UMA کے حفاظتی ماڈل کی بنیاد ہے۔ جیسا کہ بیان کیا جا چکا ہے، ٹوکن ہولڈرز متنازعہ ڈیٹا پر ہونے والی کمیونٹی ووٹنگ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ UMA کے ہولڈرز ووٹنگ میں شمولیت اختیار کرنے پر انعامات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہر مرتبہ نیٹ ورک پر ووٹ کا اہتمام کیے جانے پر، موجودہ UMA سپلائی کا %0.05 کے مساوی ہونے والا افراط زر کا انعام فعال ووٹرز میں تقسیم کر دیا جاتا ہے۔
ٹوکن ہولڈرز گورننس، پروٹوکول کی اپ گریڈز، اور سسٹم کی تبدیلیوں میں بھی ملوث ہوتے ہیں۔
ٹوکن کی ابتدائی سپلائی 100 ملین تھی۔ 2021 کے اپریل میں، UMA نے Uniswap پر 0.26 USD کی ابتدائی قیمت کے ساتھ، سب سے پہلی غیر مرکزی ایکسچینج کی پیشکش کا اہتمام کیا تھا۔ بقایا 98 ملین ٹوکنز میں سے، 48.5 ملین پراجیکٹ کے بانیوں کے لیے، 35 ملین ٹوکنز نیٹ ورک کے ڈویلپرز کے لیے چھوڑے گئے تھے، اور 14.5 ملین ٹوکنز مستقبل مین ہونے والی فروخت کے لیے الگ رکھے گئے تھے۔
2021 میں، UMA کی شروعات کرنے والی فاؤنڈیشن، Risk Labs نے 35 ملین ٹوکنز UMA DAO پر منتقل کیے، جس نے UMA ٹوکن ہولڈرز کو اس حوالے سے ووٹ دینے کے قابل بنایا کہ ایکو سسٹم کی ترقی کے لیے ان فنڈز کو کب اور کہاں لگایا جائے۔
UMA کا اگلا ہدف کیا ہے؟
UMA کی کاروباری ترقی کی ٹیم کی توجہ کا مرکز انڈسٹری کے دو حصے ہیں: پیشین گوئی پر مشتمل مارکیٹس اور انشورنس۔
فی الوقت، خطرے پر قابو پانے والا پلیٹ فارم Sherlock، اپنی انشورنس پالیسی کے متنازعہ سسٹم کے لیے UMA کے اوریکل کو حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ Polymarket، یعنی کہ معلوماتی مارکیٹس کا پلیٹ فارم، جلد ہی UMA کے OO سے ایسے سوالات پوچھنے کا اہل ہو گا جن سے دیگر اوریکلز اعتماد کے ساتھ نہ نمٹ سکے۔
UMA، گورننس اور مراعات کے لیے DAO ٹولنگ میں خاطر خواہ ترقی دیکھنے کی امید کر رہے ہیں۔ UMA کا تقویت یافتہ، Outcome.Finance، ٹرسٹ سے مبرا مراعات کے پروگرامز چلانے کے لیے DAOs پر مبنی طریقوں کی پیشکش کر رہا ہے۔ Risk Labs، UMA، کے ساتھ ساتھ، اس کی شراکت دار تنظیموں، یعنی Across Protocol اور Outcome.Finance کے پس پردہ موجود ٹیم اور فاؤنڈیشن ہے۔ UMA اور اس کا OO فی الوقت کراس چین برج کی معاونت کر رہے ہیں۔
Binance پر UMA کیسے خریدا جائے؟
آپ Binance جیسے کرپٹو کرنسی ایکسچینجز پر UMA خرید سکتے ہیں۔
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان کریں اور [Trade] -> [Spot] پر جائیں۔
2. ٓٹریڈںگ کے دستیاب جوڑے ملاحظہ کرنے کے لیے تلاش کریں کے بار میں "UMA" ٹائپ کریں۔ ہم UMA/BUSD کو بطور مثال استعمال کریں گے۔
3. [Spot] باکس پر جائیں اور UMA کی اس رقم کو درج کریں جو آپ خریدنا چاہتے ہیں۔ اس مثال میں، ہم ایک مارکیٹ آرڈر استعمال کریں گے۔ اپنے آرڈر کی تصدیق کے لیے [Buy UMA] پر کلک کریں، اور خریدا گیا UMA آپ کے اسپاٹ والیٹ میں کریڈٹ کر دیا جائے گا۔
اختتامی خیالات
UMA کے مثبت اوریکل نے 2018 میں اپنی لانچ کے بعد سے سیکڑوں ملین ڈالرز حاصل کیے ہیں۔ جیسا کہ بلڈرز نے مثبت اوریکلز کو سمجھنا اور استعمال کرنا شروع کر دیا ہے، ہو سکتا ہے کہ ایسا وقت بھی آ جائے جب OOs متعدد پروٹوکولز، DAOs، انضمام کاریوں، اور پراڈکٹس کا مرکز بن جائیں گے۔