BNB کیا ہوتا ہے؟
امواد کا جدول
Binance کوائن (BNB) کیا ہے؟
BNB کس لیے استعمال کیا جاتا ہے؟
BNB کیا ہوتا ہے؟
ہومآرٹیکلز
BNB کیا ہوتا ہے؟

BNB کیا ہوتا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Nov 28, 2018اپڈیٹ کردہ Mar 16, 2022
4m

TL؛DR

BNB Binance ایکو سسٹم کو چلاتا ہے اور Binance چین اور Binance کی اسمارٹ چین کا مقامی کوائن ہے۔ BNB کو کئی مختلف طریقوں سے استعمال کیا جا سکتا ہے:

  • Binance ایکسچینج پر ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کریں؛
  • Binance DEX (غیر مرکزی ایکسچینج) پر ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کریں؛

  • Binance چین پر ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کریں؛
  • Binance اسمارٹ چین پر ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کریں؛

  • اشیاء اور سروسز کی آن لائن اور ان اسٹور دونوں قسم کی خریداریوں کی ادائیگی کریں (مثلا، Binance کارڈ یا Binance ادائیگی استعمال کرتے ہوئے)؛
  • Travala.com پر ہوٹلز، فلائٹس اور مزید بہت کچھ بک کروائیں؛

  • Binance اسمارٹ چین کے ایکو سسٹم پر کمیونٹی کا سہولتی ٹوکن (جیسے کہ گیمز اور DApps)؛

  • Binance Launchpad میں منعقد کردہ ٹوکن کی فروخت میں حصہ لیں؛
  • Binance خیرات پہ عطیہ کریں؛

  • Binance لیکویڈ کے سواپ پر لیکویڈیٹی فراہم کریں۔


Binance کوائن (BNB) کیا ہے؟

BNB ایک ایسی ابتدائی کوائن کی آفر (یا ICO) کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا جو کہ 26 جون سے 3 جولائی، 2017 تک جاری رہی - یعنی Binance ایکسچینج کے ٹریڈنگ کے لیے کھلنے سے 11 دن قبل۔ 2,700 BNB کے لیے اجرائی قیمت 1 ETH جبکہ 20,000 BNB کے لیے 1 BTC تھی۔ اگرچہ BNB کو ایک ICO کے ذریعے لانچ کیا گیا تھا، تاہم BNB صارفین کو Binance کے منافع جات پر دعوے کا اختیار فراہم نہیں کرتا اور نہ ہی Binance میں سرمایہ کاری کی عکاسی کرتا ہے۔   
حقیقتاً BNB ایک ERC-20 کے ٹوکن کے طور پر جاری کیا گیا تھا، جوکہ 200 ملین کوائنز کی کل سپلائی کے ساتھ، Ethereum نیٹ ورک پر چلتا تھا۔ ICO میں 100 ملین BNBs کی پیشکش کی گئی، لیکن موجودہ طور پر برننگ کے سلسلہ وار واقعات کے سبب کل سپلائی نسبتاً کم ہے، جس میں Binance اپنے خزانے میں موجود BNB کو زائل کر دیتا ہے۔ اگر آپ کوائن برن سمیت، اس بارے میں مزید جاننا چاہتے ہیں کہ BNBs کو مستقل طور پر زائل کیوں کیا جاتا ہے، تو کوائن برن کیا ہوتا ہے؟ کو ملاحظہ کریں۔
اگرچہ ابتدائی طور پر یہ Ethereum نیٹ ورک پر مبنی تھے، تاہم بعد ازاں ERC-20 BNB ٹوکنز کو 1:1 تناسب کے ساتھ BEP-2 BNB میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ BEP-2 BNB Binance چین کا مقامی کوائن ہے، اور مین نیٹ کے لانچ کا اعلان 18 اپریل، 2019 کو کیا گیا۔
ستمبر، 2020 میں، Binance نے Binance اسمارٹ چین (BSC) لانچ کیا، جوکہ بلاک چین کا ایسا نیٹ ورک ہے جو Binance چین کے متوازی چلتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اب سے آپ تین مختلف شکلوں میں BNB حاصل کر سکتے ہیں:
  • Binance چین پر BNB BEP-2۔

  • Binance اسمارٹ چین پر BNB BEP-20۔

  • Ethereum نیٹ ورک پر BNB ERC-20۔


BNB کی جدید ترین قیمتیں چیک کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔


BNB کس لیے استعمال کیا جاتا ہے؟

جیسا کہ اس سے پہلے تذکرہ کیا گیا، Binance ایکو سسٹم اور دیگر کسی بھی جگہ پر BNB کئی طرح سے استعمال کیا جا سکتا ہے، لہٰذا یہ فیصلہ آپ کے اختیار میں ہے کہ اپنا BNB کس طریقے سے استعمال کیا جائے۔ مثلاً، آپ اپنے سفری اخراجات کی ادائیگی، ورچوئل گفٹس کی خریداری اور  مزید کئی چیزوں کے لیے BNB استعمال کر سکتے ہیں۔ ہمارے اندازے کے مطابق صارفین کی طرف سے سفر کے اخراجات، اشیاء کی ادائیگی، قرض دینے، انعامات لینے، اسمارٹ معاہدے تیار کرنے، اور ٹرانزیکشنز کی دیگر اقسام کے لیے لاکھوں کی تعداد میں BNB استعمال کیے جا چکے ہیں۔

بہت سے لوگ ٹرانزیکشن فیس کی ادائیگی کے لیے بھی BNB استعمال کرتے ہیں۔ صرف ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر ہی، تقریباً دو ملین صارفین نے ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کے لیے BNB استعمال کیا ہے جوکہ کل ملا کر 127 بلین ٹریڈز پر 40 ملین BNB یا اس سے بھی زائد بنتے ہیں۔ آیئے دیکھتے ہیں کہ BNB کیسے ٹریڈنگ کی فیس میں آپ کی معاونت کر سکتا ہے۔

 Binance ایکسچینج پر کرپٹو کرنسیز کی ٹریڈنگ پر، ہر ٹریڈ پر 0.1% پر مشتمل معیاری فیس عائد کی جائے گی (ٹریڈنگ فیس کا تعین آپ کے ماہانہ ٹریڈنگ کے حجم اور BNB کی ہولڈنگز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے)۔ آپ آیا ان اثاثہ جات کا استعمال کرتے ہوئے ٹریڈنگ فیس کی ادائیگی کر سکتے ہیں جسے آپ ٹریڈ کر رہے ہیں، یا پھر آپ BNB کے ذریعے ان کی ادائیگی کر سکتے ہیں۔ اگر آپ BNB کی صورت میں ادائیگی کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، تو آپ کو خصوصی چھوٹ ملے گی۔
لہٰذا، اگر آپ Binance پر بہت زیادہ ٹریڈ کرتے ہیں، تو آپ کو BNB لے کر انہیں اپنی فیس کی ادائیگی کے لیے استعمال کرنے کے متعلق غور کرنا چاہیئے۔ یاد رکھیں کہ ٹریڈنگ کی فیس کی کٹوتی ایک مخصوص معمول کے تحت کی جاتی ہے، لہٰذا اسپاٹ ٹریڈنگ کا موجودہ فیس کا معمول چیک کرنا مت بھولیں۔ یہ نوٹ کرنا بھی اہم ہے کہ Binance Futures پلیٹ فارم نسبتاً مختلف فیس کے معمول پر مشتمل ہوتا ہے۔

ٹریڈنگ فیس پر چھوٹ کے علاوہ، BNB، Binance DEX (Binance چین پر) سمیت Binance اسمارٹ چین (BSC) پر چلنے والی دیگر کئی ایپلیکیشنز کو تقویت دیتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ Binance ٹریڈنگ پلیٹ فارم سے باہر بھی BNB استعمال کر سکتے ہیں۔ بلا شبہ، BSC پر 180 سے زائد ڈیجیٹل اثاثہ جات جاری کیے گئے ہیں، اور لاکھوں صارفین نے BSC کے سلسلے میں سہولتی مقاصد کے لیے BNB استعمال کیا ہے۔

ابھی اسی وقت BNB کی جدید ترین قیمتوں کا جائزہ لیں۔


میں BNB کہاں سے حاصل کر سکتا ہوں؟

BNB کی زیادہ تر خریداریاں ثانوی مارکیٹ میں انجام دی جاتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ آپ Binance.com اور کرپٹو کے دیگر پلیٹ فارمز پر BNB خرید اور بیچ سکتے ہیں۔ فوری طور پر BNB خریدنے کا طریقہ کار پیش ہے!