BEP-2

جدید
BEP-2 ایک ایسا تکنیکی معیار ہے، جو BNB بیکن چین پر ٹوکنز کا اجرا اور انہیں نافذ کرتا ہے۔ یہ معیار قوانین کے ایک ایسے سیٹ کو متعارف کرواتا ہے، جن پر ٹوکنز کو عمل کرنا چاہیئے تاکہ وہ BNB بیکن چین کے ایکو سسٹم میں کام کر سکیں۔ Ethereum بلاک چین پر ٹوکنز کے اجرا کا ایک بہتر ٹوکن معیار ERC-20 ہے۔

BEP-2 کسی سافٹ ویئر کا حصہ نہیں ہے، لیکن یہ تکنیکی خصوصیتوں کا ایک سیٹ ہے۔ یہ قوانین اس عمل کو یقینی بناتے ہیں کہ BNB بیکن چین کے ایکو سسٹم میں موجود ٹوکنز ہموار انداز میں ایک دوسرے کے ساتھ تعامل کر سکتے ہیں۔ BEP-2 ٹوکنز ڈیجیٹل اثاثہ جات اور قابلِ ٹریڈ اشیاء کی ایک وسیع حد کو ظاہر کر سکتے ہیں۔ یہ معیار یقینی بناتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کے ساتھ اور ارد گرد کے ایکو سسٹم کے ساتھ آسانی سے تعامل انجام دے سکتے ہیں۔

BEP-2 معیار BNB بیکن چین پر اجرا کردہ ٹوکنز کے چند بنیادی اور اہم فیچرز کا تعین بھی کرتا ہے۔ اگرچہ یہ معیار قوانین کو بیان کرتا ہے، لیکن مختلف ٹوکنز اب بھی نفاذ کے مختلف عوامل کو استعمال کی ان مخصوص صورتوں کے لیے لاگو کریں گے، جن کے لیے یہ بنائے گئے ہیں۔ اس کے باوجود، اس طرح کے معیار تخلیق کرنے سے ڈویلپرز کے لیے ٹوکنز کا اجرا کرنے کی غرض سے درکار محنت میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

BNB بیکن چین کا مقامی اثاثہ BNBہے، جسے ( گیس فیس کی طرح) فیس کی ادائیگی کے سلسلے میں استعمال کیا جاتا ہے۔ اس سے مراد ہے کہ آپ کے اپنے BEP-2 ٹوکنز کی ٹرانسفر انجام دینے کا خواہش مند ہونے پر، آپ کے لیے اپنے والیٹ میں BNB کی کچھ مقدار کا موجود ہونا بھی ضروری ہو گا۔
BEP-2 ٹوکنز Binance DEX پر بھی ٹریڈ کیے جا سکتے ہیں، جو BNB بیکن چین کے علاوہ نافذالعمل ایک غیر مرکزی ایکسچینج ہے۔
آپ متعدد مختلف والیٹس میں BEP-2 ٹوکنز اسٹور کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کوئی موبائل والیٹ استعمال کرنے کے خواہاں ہیں، تو ٹرسٹ والیٹ ایک بہترین آپشن ہے، لیکن اس معیار کی متعدد دیگر سافٹ ویئر والیٹس بھی معاونت کرتے ہیں۔ BEP-2 معیار کی معاونت ہارڈ ویئر والیٹس بھی کرتے ہیں، جن میں لیجر Nano X، لیجر Nano S، Trezor Model T، یا Coolwallet S شامل ہیں۔
آپ اُن تمام ٹوکنز کو براؤز کر سکتے ہیں، جن کا BNB بیکن چین ایکسپلورر میں BNB بیکن چین پر اجرا ہوا تھا۔
آپ اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے BEP-2 ٹوکنز کا اجرا کر سکتے ہیں۔ اس امر کی پُر زور تجویز دی جاتی ہے کہ پہلے BNB چین GitHub سے متعلق مزید تفصیلی تکنیکی خصوصیات کا مطالعہ کریں۔ اگر آپ BEP-2 ٹوکن کے تصورات کو آزمانا چاہیں گے، تو آپ یہ عمل BNB بیکن چین Testnet پر انجام دے سکتے ہیں۔
آپ BNB چین کی دستاویز سازی میں ٹوکنز کے اجرا سے متعلق تکنیکی ہدایتیں، اور متعدد متعلقہ موضوعات ملاحظہ کریں گے۔
پوسٹس شیئر کریں
ایک اکاؤنٹ کو رجسٹر کریں
آج ہی ایک Binance اکاؤنٹ کھولتے ہوئے اپنی معلومات عمل میں لائیں