TL؛DR
فروری 2023 میں BNB گرین فیلڈ وائٹ پیپر کی ریلیز کا مشاہدہ کیا گیا، جس میں Web3 کے دور کے اندر ڈیٹا کے لیے ایک نیا تعمیراتی اور معاشی تصور متعارف کروایا گیا۔ BNB گرین فیلڈ اپنے مقامی ٹوکن کے طور پر BNB کا استعمال کرتی ہے، اور یہ BNB بیکن چین اور BNB اسمارٹ چین کے بعد BNB چین ایکو سسٹم میں تیسری بلاک چین ہے۔
مختصراً، یہ زیادہ وسیع BNB چین ایکو سسٹم کے اندر غیر مرکزی اسٹوریج کا انفراسٹرکچر فراہم کرتی ہے، تاکہ صارفین اور غیر مرکزی ایپلیکیشنز (DApps) اس ڈیٹا کو تخلیق، اسٹور اور اس کا تبادلہ کر سکیں جس کی وہ مکمل ملکیت رکھتے ہیں۔ اس کا نتیجہ ڈیٹا پر مشتمل ایک نئی معیشت کی صورت میں سامنے آتا ہے، جس میں BNB چین ایکو سسٹم میں موجود تمام شرکاء اب ڈیٹا کی ملکیت رکھ سکتے ہیں، اسے استعمال کر سکتے ہیں اور اس سے پیسے کما سکتے ہیں۔
تعارف
Web3 انٹرنیٹ کے مستقبل کے لیے ایک ایسا تصور ہے، جہاں صارفین کو ان کے اپنے ڈیٹا اور آن لائن تجربات پر زیادہ کنٹرول ہوتا ہے۔ بلاک چین ٹیکنالوجی نے Web3 تک اس اقدام میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے۔ بلاک چینز نے قابل اعتماد فریقین ثالث کی ضرورت کے بغیر پیئر ٹو پیئر (P2P) ٹرانزیکشنز کے علاوہ، ایسی DApps کی تخلیق کو بھی فعال کیا ہے جو معاہدوں کو خود کار بنانے کے لیے اسمارٹ معاہدہ جات کا استعمال کرتی ہیں۔
Web3 کی مکمل استعداد کو ان لاک کرنے میں شفافیت اور ڈیٹا کی ملکیت اگلے مراحل ہیں۔ اس طرح، ایک ایسے غیر مرکزی اسٹوریج کی زیادہ ضرورت ہے، جو ڈیٹا کو واحد مرکزی سرور کے بجائے منقسم انداز میں اسٹور کرنے اور اس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہو۔ BNB گرین فیلڈ نے ایک غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے سسٹم کی تخلیق کے لیے منصوبہ جات کے ذریعے، اور اسے مکمل کرنے کے لیے ایک مکمل معیشت کے طور پر اس ضرورت پر توجہ مرکوز کی ہے۔
غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کیا ہے؟
غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج ایک مرکزی مقام کے بجائے کمپیوٹرز کے ایک منقسم نیٹ ورک میں ڈیٹا اسٹور کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ ڈیٹا کو نیٹ ورک میں اسٹور کیے جانے کے لیے متعدد کمپیوٹرز یا نوڈز کے درمیان تقسیم کیا جاتا ہے اور پھیلایا جاتا ہے، جس میں ہر نوڈ اسٹوریج میں حصہ لے رہا ہوتا ہے۔ اس وجہ سے ایک مرکزی سرور یا واحد کنٹرول کرنے والے ادارے پر انحصار کیے بغیر ڈیٹا کو بڑی تعداد میں اسٹور کرنا ممکن ہو جاتا ہے۔
اس کے برعکس، مرکزی ڈیٹا اسٹوریج، کئی سالوں سے مقبول ہے۔ اس میں ڈیٹا کو واحد سرور پر اسٹور کرنا (یا سرورز کی بڑی تعداد کو ایک ہی مقام میں اسٹور کرنا) اور ہر چیز کو ایک مخصوص فراہم کنندہ کے ذریعے نظم کیا جانا شامل ہے۔ کلاؤڈ اسٹوریج، مثال کے طور پر، عموماً مرکزی ہوتا ہے، جس میں سرورز پر اسٹور کردہ ڈیٹا ایک واحد کمپنی، جیسا کہ Amazon یا Google کی جانب سے کنٹرول کیا جاتا ہے۔
مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے حامی کہتے ہیں کہ یہ تمام ڈیٹا ایک ہی جگہ پرہونے کی وجہ سے، آسان نظم کاری اور رسائی کو فعال کرتا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ یقینی بنانے کی ذمہ داری مرکزی نگران ادارے پر عائد ہوتی ہے کہ مناسب سکیورٹی موجود ہے اور ضرورت پڑنے پر ڈیٹا کو بیک اپ اور بحال کرنے کے لیے عمل کاریاں موجود ہیں۔
تاہم، مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے اسٹرکچر کی بھی اپنی کمزوریاں ہیں۔ کیونکہ ہر چیز ایک ہی جگہ پر ہوتی ہے، اس لیے ہیکرز ناکامی کے واحد نقطے کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مزید برآں، مرکزی سرور کے ساتھ کوئی بھی مسئلہ اس پر موجود تمام ڈیٹا کو ناقابل رسائی بنا دے گا۔ یہ ایسی جگہ ہے جہاں غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج مدد کر سکتا ہے۔
غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے فوائد
مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کی نسبت غیر مرکزی ڈیٹا اسٹوریج کے متعدد فوائد ہیں:
بہتر سکیورٹی۔ ایسا واحد سرور کے بجائے متعدد نوڈز میں ڈیٹا پھیلائے جانے کی بدولت ہے، جس کی وجہ سے ہیکرز کے لیے ڈیٹا اسٹوریج میں مداخلت کرنا اور معلومات حاصل کرنا مزید مشکل ہو جاتا ہے۔
بہتر مزاحمت۔ مرکزی سسٹمز کے برعکس، ڈیٹا متعدد نوڈز پر ہونے کی وجہ سے غیر مرکزی اسٹوریج کی ناکامی کا کوئی واحد نقطہ نہیں ہوتا۔ حتیٰ کہ کوئی ایک ڈاؤن بھی ہو جاتا ہے، تو پھر بھی صارفین نیٹ ورک پر موجود دیگر نوڈز سے ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔
صارف کی آزادی اور کنٹرول۔ غیر مرکزی اسٹوریج صارفین کو ان کے اپنے ذاتی ڈیٹا کے استعمال اور اس تک رسائی حاصل کرنے کے طریقے کا کنٹرول فراہم کرتا ہے۔ اس طرح، یہ کسی ایسے مرکزی فراہم کنندہ کی پالیسیز کا پابند نہیں ہو گا، جو کسی بھی وقت شرائط کو تبدیل کر سکتا ہے۔
زیادہ رازداری۔ صارفین کو ان کے ذاتی ڈیٹا کا نگران بنانے کا ایک اور نتیجہ یہ ہے کہ یہ رازداری میں خاطر خواہ طور پراضافہ کرتا ہے۔ مرکزی اداروں کے برعکس، غیر مرکزی سسٹم میں ڈیٹا اسٹور کرنے کی خواہش رکھنے والے کسی بھی فرد کے لیے ذاتی معلومات جمع کروانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔
مارکیٹ کی کارکردگیاں۔ غیر مرکزی اسٹوریج سسٹمز میں ٹوکن پر مشتمل معیشت کا استعمال افراد کی حوصلہ افزائی کر سکتا ہے کہ وہ انعامات حاصل کرنے کے لیے دستیاب اسٹوریج کے وسائل میں حصہ لیں۔ اس کے نتیجے میں یہ ایک مزید پائیدار اور غیر مرکزی ایکو سسٹم کو یقینی بناتا ہے۔
BNB گرین فیلڈ کیا ہے؟
غیر مرکزیت Web3 بلاک چین ٹیکنالوجی کی مرکزی خصوصیات میں سے ایک ہے۔ اس کے ڈیزائن کا بنیادی اصول یہ ہے کہ سربراہی کسی واحد شخص یا تنظیم کے پاس نہیں ہوتی۔ ٹیکنالوجی اعتماد برقرار رکھنے کے لیے فریق ثالث پر انحصار کیے بغیر صارفین کو محفوظ طریقے سے ٹرانزیکٹ کرنے کی اجازت دیتی ہے۔
یہ ان تعاملات کو خود کار بنانے کی غرض سے اسمارٹ معاہدہ جات کو آزادنہ رسائی دیتی ہے، جو ایسی DApps کی تخلیق کی اجازت دیتی ہے جو — غیر مرکزی فنانس (DeFi) سروسز سے گیمز (GameFi) اور مزید تک پراڈکٹس کی وسیع اقسام کی معاونت کرتی ہیں۔
BNB چین ایک ایسا منقسم بلاک چین نیٹ ورک ہے جس پر ڈویلپرز اور اختراع کاران Web3 کے اقدام کے حصے کے طور پر DApps بنا سکتے ہیں۔ تادمِ تحریر (فروری 2023)، BNB چین ٹرانزیکشن کے حجم اور روزانہ فعال صارفین کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑے اسمارٹ معاہدے کی بلاک چین ہے۔
1 فروری 2023 کو، BNB چین نے BNB گرین فیلڈ وائٹ پیپر کی ریلیز کا اعلان کیا۔ مختصراً، BNB گرین فیلڈ زیادہ وسیع BNB چین ایکو سسٹم کے اندر غیر مرکزی اسٹوریج کا انفراسٹرکچر فراہم کرتی ہے۔ اس کا بنیادی تصور یہ ہے کہ صارفین اور DApps کی مدد کی جائے تاکہ وہ مکمل ملکیت کے ساتھ ڈیٹا تخلیق، اسٹور اور تبادلہ کر سکیں اور ڈیٹا کی ایک نئی معیشت تشکیل دے سکیں۔
BNB گرین فیلڈ کیسے کام کرتی ہے؟
BNB گرین فیلڈ اسٹوریج پر مشتمل ایک ایسی بلاک چین ہے جو اسٹوریج کے فراہم کنندگان (SPs) کے غیر مرکزی نیٹ ورک کے ساتھ تعامل کرتی ہے۔ صارفین منفرد رسائی اور استعمال کی اجازتوں کے ساتھ اپنا ڈیٹا اپلوڈ کرتے ہیں۔ SPs مناسب اضافی پن اور بیک اپ کے ساتھ ڈیٹا کو آف چین اسٹور کرتے ہیں، جب کہ صارفین کے BNB لیجر کا میٹا ڈیٹا BNB گرین فیلڈ بلاک چین پر اسٹور کیا جاتا ہے۔
مقامی کراس چین برج کی بدولت، BNB گرین فیلڈ ایکو سسٹم میں اسٹور کردہ ڈیٹا کے تمام پہلو باآسانی BNB اسمارٹ چین پر ٹرانسفر کیے جا سکتے ہیں، جہاں اسے موجودہ BNB چین DApp ایکو سسٹم، اور BNB گرین فیلڈ DApps کی نئی تشکیل دونوں کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ DApps گرین فیلڈ ایکو سسٹم کے ساتھ تعامل کرنے میں صارفین کی مدد کرتی ہیں یا ایسی Web3 پراڈکٹس کے طور پر کام کرتی ہیں جو دستیاب ڈیٹا سے لیوریج کرتی ہیں۔
اسمارٹ معاہدے کی بنیاد پر فعال کردہ مقامی ماحول میں منفرد طور پر اجازتوں کو تشکیل دینے کی صلاحیت مختلف اقسام کے ممکنہ کاروباری ماڈلز کو فعال کرتی ہے، جس سے صارفین اور دیگر BNB گرین فیلڈ شرکاء کو فائدہ حاصل ہو گا۔
ممکنہ استعمال کی صورتیں
یہاں چند ایسے امکانات ہیں جنہیں DApps کی ایک نئی لہر تخلیق کرنے کے لیے BNB گرین فیلڈ ان لاک کر سکتی ہے۔
ویب سائٹ ہوسٹنگ۔ چونکہ BNB گرین فیلڈ APIs فراہم کرتی ہے اور ایسے تصورات استعمال کرتی ہے جو Amazon S3 سے بہت ملتے جُلتے ہیں، اس لیے صارفین باآسانی BNB گرین فیلڈ کے ذریعے اپنی ویب سائٹس کی تفویض کر سکتے ہیں اور BNB کے ساتھ با سہولت اپنی ادائیگیوں کا نظم کر سکتے ہیں۔
ذاتی کلاؤڈ اسٹوریج۔ اپنی نجی کلیدوں کے ساتھ، صارفین BNB گرین فیلڈ کا استعمال کر کے اپنی نیٹ ورک ڈرائیوز تخلیق کر سکتے ہیں تاکہ وہ ڈیسک ٹاپ اور موبائل ڈیوائسز کے ذریعے اپنی مرموز کردہ فائلز، تصاویر، اور ویڈیوز اپلوڈ اور ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
بلاک چین ڈیٹا اسٹوریج۔ L1s درجنوں ٹیرا بائٹس تاریخی ڈیٹا پر مشتمل ہوتے ہیں، جس میں سے زیادہ تر غیر فعال ہوتا ہے۔ BNB گرین فیلڈ اس ڈیٹا کو اسٹور کرنے کے لیے استعمال ہو سکتی ہے، جو L1 تاخیر میں کمی کرتا ہے اور ڈیٹا کی دستیابی کو بہتر بناتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ یہ ضرورت پڑنے پر L1 کو غیر فعال ڈیٹا کی ترسیل بھی انجام دیتی ہے۔ گرین فیلڈ L2 رول اپ ٹرانزیکشن ڈیٹا کو اسٹور کرنے کے لیے زیادہ سستے آپشن کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
شائع کرنا۔ مصنفین اپنا کام BNB گرین فیلڈ پر اسٹور کر سکتے ہیں اور BNB اسمارٹ چین پر ان کی عکس بندی کر سکتے ہیں، جہاں وہ ادائیگی کی وصولی کے بعد خریداروں کے ایڈریسز پر پڑھنے کی اجازتیں دے کر انہیں بیچ سکتے ہیں۔
سوشل میڈیا۔ BNB گرین فیلڈ سوشل میڈیا کے بااثر افراد اور اہم رائے دہندگان کے لیے انفراسٹرکچر فراہم کرتی ہے تا کہ وہ اپنے ذاتی مواد اور ڈیٹا کی ملکیت کا پورا اختیار حاصل کر سکیں۔ فیس کے لیے، DApps اس ڈیٹا کا استعمال کر سکتی ہیں او غیر مرکزی سوشل نیٹ ورک کے ذریعے اسے عام سامعین کے لیے شائع کر سکتی ہیں۔
ذاتی ڈیٹا کی مارکیٹ۔ اب یہ نمٹنے کے لیے پچیدہ ترین مسئلہ ہو سکتا ہے: اپنے ڈیٹا کے مالک کیسے بنیں — جیسا کہ پیج ویوز، کلکس، رویے سے متعلق ڈیٹا، اور مزید — اور پلیٹ فارمز (عموماً بڑی، مرکزی اجارہ داریوں) کو اس کی بد نظمی کرنے یا حتیٰ کہ اس کے غلط استعمال کی اجازت نہ دینا۔
BNB گرین فیلڈ آپ کے مرموز کردہ ذاتی ڈیٹا کو آپ کے اپنے ذاتی اکاؤنٹ میں اسٹور کرنے کے لیے ایپلیکیشنز کو فعال کر دے گی اور صرف آپ کے اجازت دینے کی صورت میں ہی دیگر ایپلیکیشنز کو اسے استعمال کرنے کی اجازت دے گی۔ ابھی تک بہتر یہ ہے، کہ آپ اپنے ڈیٹا کے اس استعمال کے لیے فیس وصول کر سکتے ہیں۔
BNB گرین فیلڈ اور A Testnet بنانا
فروری 2023 سے، BNB چین کی مرکزی ڈویلپر ٹیم Amazon ویب سروسز (AWS)، NodeReal اور Blockdaemon کو فعال طور پر شامل کر رہی ہے۔ اسی وقت، آنے والے مہینوں میں Testnet کے منصوبہ جات کے ساتھ، اس نے پہلے ہی BNB گرین فیلڈ پر کام کرنا شروع کر دیا ہے۔
BNB گرین فیلڈ کو Web2 اور Web3 دونوں کمیونٹیز میں شامل کیے جانے کے لیے بنایا گیا ہے۔ APIs کو مقبول کلاؤڈ اسٹوریج سسٹمز جیسی کارکردگی دکھانے کے لیے بنایا گیا ہے، اور جبکہ فیس BNB کی مد میں ادا کی جائے گی، اور ان سے USD میں وصول کی جائے گی، جو صارفین کو BNB گرین فیلڈ کی لاگت کے اسٹرکچر کا مستقل فہم فراہم کرے گا۔
اختتامی خیالات: BNB گرین فیلڈ اور Web3 کا مستقبل
جیسا کہ استعمال کے معاملات کی فہرست سے دیکھا جا سکتا ہے، BNB گرین فیلڈ کی آمد DApps کے لیے جدید، اختراعی، اور شفاف Web3 کاروباری ماڈلز کی ایک مکمل طور پر نئی لہر کی وسیع آمد کے مواقع فراہم کرنے کی استعداد کی حامل ہے۔
Web3 کی مکمل استعداد کو ان لاک کرنے میں شفافیت اور ڈیٹا کی ملکیت اگلے مراحل ہیں۔ BNB گرین فیلڈ زیادہ وسیع Web3 کمیونٹی کے ساتھ شراکت داری میں ، صارفین کی اگلی نسل کے فائدے کے لیے اس نئی حد کو ڈویلپ کرنے کا عمل جاری رکھے گی۔
BNB گرین فیلڈ وائٹ پیپر کا فروری 2023 کا آغاز صارفین، بلڈرز، اور زیادہ وسیع Web3 کمیونٹی کے لیے ڈیٹا کی زیادہ آزادی، ملکیت، اور موقع کے سفر کی سمت میں صرف پہلا قدم ہے۔
مزید مطالعہ
اعلامیہ اور خطرے کا انتباہ: یہ مواد آپ کو کسی قسم کی نمائندگی اور ضمانت کے بغیر، صرف عام معلومات اور تعلیمی مقاصد کے لیے "جوں کا توں" کی بنیاد پر پیش کیا گیا ہے۔ اس کو مالی مشورہ نہ گردانا جائے، اور نہ ہی اس کا مقصد کسی مخصوص پراڈکٹ یا سروس کی خریداری کی تجویز دینا ہے۔ براہ کرم مزید تفصیلات کے لیے یہاںہمارا مکمل اعلامیہ پڑھیں۔ ڈیجیٹل اثاثے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہو سکتی ہیں۔ آپ کی سرمایہ کاری کی قدر میں کمی اور اضافہ دونوں ہو سکتے ہیں، اور ہو سکتا ہے کہ آپ کو سرمایہ کاری میں لگائی گئی اپنی رقم واپس نہ ملے۔ آپ اپنی سرمایہ کاری کے فیصلوں کے مکمل طور پر ذمہ دار ہیں اور Binance اکاڈیمی آپ کو ہونے والے کسی بھی قسم کے نقصانات کے لیے ذمہ دار نہیں ہے۔ یہ مالی مشورہ نہیں ہے۔ مزید معلومات کے لیے، ہمارے استعمال کی شرائط اور خطرے کا انتباہملاحظہ کریں۔