Bitcoin Cash (BCH) کیا ہے؟
امواد کا جدول
تعارف
بلاک چین کی توسیع پذیری
BCH کیسے کام کرتا ہے؟
BCH کے کلیدی فیچرز
روزمرہ بنیاد پر ادائیگیاں
Bitcoin Cash (BCH) کو کیسے اسٹور کریں
Bitcoin SV
اختتامی خیالات
Bitcoin Cash (BCH) کیا ہے؟
ہوم
آرٹیکلز
Bitcoin Cash (BCH) کیا ہے؟

Bitcoin Cash (BCH) کیا ہے؟

نو آموز
شائع کردہ Jun 16, 2021اپڈیٹ کردہ Feb 1, 2023
5m

تعارف

جب بلاک چینز میں سیاست شامل ہوتی ہے، تو ہارڈ فورکس نئے پراجیکٹس کو تحریک دیتی ہیں۔ Bitcoin Cash (BCH) ڈویلپرز، سرمایہ کاروں، کاروباری شخصیات، اور مائنرز کے ایسے گروپ نے تخلیق کیا تھا جو Bitcoin کی ڈویلپمنٹ کے منصوبوں سے غیر مطمئن تھے۔ اگست 2017 میں تخلیق کردہ، Bitcoin Cash ایک ایسا پیئر ٹو پیئر الیکٹرانک کیش سسٹم ہے جس کی توجہ اضافی توسیع پذیری اور کم ٹرانزیکشن کی فیس پر مرکوز ہے۔ اس پراجیکٹ کو Bitcoin ABC (قابلِ ایڈجسٹ بلاک سائز کیپ) بھی کہا جاتا ہے۔


بلاک چین کی توسیع پذیری

2017 میں، Bitcoin ٹرانزیکشن کی تصدیق کے زیادہ اوقات اور بڑھتی ہوئی ٹرانزیکشن کی فیس جیسے مسائل کا شکار تھا، جو اسے اپنی کم ترین فیس کے ساتھ تقریباً فوری ادائیگیوں کی ابتدائی بنیاد سے ہٹا رہے تھے۔ Bitcoin Cash کی تخلیق سے پہلے، Bitcoin کمیونٹی میں بلاک سائز کی حد میں اضافے کے ضمنی اثرات کے حوالے سے ایک بھرپور بحث ہوئی تھی۔

چونکہ Bitcoin غیر مرکزی ہے، اس لیے پروٹوکول میں مجوزہ تبدیلیاں کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر رضامندی درکار ہوتی ہے۔۔ اس لیے، Bitcoin کے سافٹ ویئر میں تبدیلیاں اور اپڈیٹس کرتے وقت نیٹ ورک کی تمام نوڈز کو معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہوتی ہے۔

Bitcoin Cash نسبتاً زیادہ توسیع پذیر کرپٹو کرنسی کے طور پر پیش کیا گیا تھا، جس کی ٹرانزیکشن کی فیس اور تصدیقی اوقات کم تھے۔ BCH کمیونٹی کا استدلال ہے کہ یہ پراجیکٹ Satoshi Nakamoto کی پیئر ٹو پیئر الیکٹرانک کرنسی کی تجویز سے زیادہ ہم آہنگ ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ Altcoin ایک تیز تر اور زیادہ سستا ادائیگی کا سسٹم فراہم کرتا ہے جو روزمرہ استعمال کے لیے Bitcoin کے مقابلے میں زیادہ موزوں ہو سکتا ہے۔

Bitcoin Cash کی فورک کے کچھ عرصے بعد ہی، اصل Bitcoin بلاک چین نے بھی ایک سافٹ فورک انجام دی جس کا طویل عرصے سے انتظار تھا، تاکہ SegWit (Segregated Witness) نامی ٹیکنالوجی کو نافذ کیا جا سکے۔ 2015 میں Bitcoin کے ڈویلپر Pieter Wuille نے ایک ایسی اپگریڈ تخلیق کی تھی۔ اسے Bitcoin نیٹ ورک پر نافذ کیا گیا تھا تاکہ نیٹ ورک پر بھیڑ اور توسیع پذیری کے حوالے سے دیگر مسائل حل ہو سکیں۔

BCH کی ہارڈ فورک سے پہلے SegWit کی سافٹ فورک کا منصوبہ طے تھا، لیکن Bitcoin Cash کے حامیوں کا خیال تھا کہ SegWit بلاک سائز کی حد کو بڑھانے کے لیے ایک کم درجے کا متبادل ہے۔ Bitcoin سے Bitcoin Cash کی فورک کو بلاک چین انڈسٹری کے کچھ معروف ممبرز کی حمایت حاصل تھی، جن میں Jihan Wu (Bitmain کے شریک بانی) اور Roger Ver (Bitcoin.com کے CEO) شامل ہیں۔


BCH کیسے کام کرتا ہے؟

چونکہ Bitcoin Cash اصل Bitcoin کے سورس کوڈ سے براہ راست فورک کیا گیا تھا، اس لیے اس میں بہت سے مماثلات موجود ہیں۔ دونوں نیٹ ورکس پروف آف ورک کا مفاہمتی میکانزم چلاتے ہیں اور کوئی بھی شخص ان میں شامل ہو سکتا ہے اور حصہ ڈال سکتا ہے۔ مزید برآں، کوئی بھی ایسا ایڈریس جس کے پاس فورک سے پہلے BTC موجود تھا اسے فورک کے بعد (یکساں ایڈریس اسٹرنگ، مگر مختلف نیٹ ورکس پر) BCH کی مساوی رقم ملی۔

Bitcoin کی طرح، BCH کا مطلوبہ بلاک کا وقت بھی 10 منٹ ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ سپلائی 21 ملین کوائنز ہے۔ ہر 210,000 بلاکس کے بعد (تقریباً چار سال بعد) BCH کے اخراج کی شرح نصف ہو جاتی ہے۔ موجودہ بلاک کا انعام فی بلاک 6.25 BCH ہے۔

Bitcoin کے برعکس، Bitcoin Cash کے بلاک سائز کی حد زیادہ ہے، جس وجہ سے ہر بلاک میں زیادہ ٹرانزیکشنز شامل ہو سکتی ہیں۔ بلاک سائز کی حد کو ابتدائی طور پر 1 MB سے بڑھا کر 8 MB کیا گیا تھا اور اس کے بعد 2018 میں اسے دوبارہ بڑھا کر 32 MB تک کر دیا گیا تھا۔

اگرچہ، عملی طور پر، BCH کا اوسط بلاک سائز 2017 کے بعد محض چند بار ہی 1 MB سے بڑھ سکا۔ ہم BitInfoCharts.com پر BTC اور BCH کے اوسط بلاک سائز کے درمیان موازنہ دیکھ سکتے ہیں۔


Bitcoin اور Bitcoin Cash دونوں اپنی مائننگ کی دشواری کو دشواری کی ایڈجسٹمنٹ کے الگورتھم (DAA) کے ذریعے ایڈجسٹ کرتے ہیں۔ تاہم، Bitcoin دشواری کو ہر 2016 بلاکس کے بعد ایڈجسٹ کرتا ہے، جبکہ Bitcoin Cash کی مائننگ کی دشواری ہر بلاک کے بعد ایڈجسٹ ہوتی ہے۔

ماضی میں، Bitcoin Cash نے ہنگامی دشواری کی ایڈجسٹمنٹ (EDA) کا الگورتھم بھی نافذ کیا تاکہ مائننگ کی دشواری کو کم کیا جائے اور مائنرز کو نیٹ ورک میں شامل ہونے کی ترغیب دی جا سکے۔ تاہم، اس الگورتھم کو بعد میں عدم استحکام کے عوامل کی وجہ سے ہٹا دیا گیا تھا۔ EDA کا نفاذ ان وجوہات میں سے ایک ہے جس کی وجہ سے BCH کی بلاک چین Bitcoin سے ہزاروں بلاکس آگے ہے۔

2019 میں، Bitcoin Cash نے Schnorr Signatures نامی ٹیکنالوجی کو نافذ کیا، یہ ایک متبادل الگورتھم ہے جو ڈیجیٹل دستخطوں کے استعمال کے طریقے کو تبدیل کرتا ہے۔ Schnorr Signatures کی اسکیم سادہ اور محفوظ ہے اور فی الوقت Bitcoin کے زیرِ استعمال ECDSA اسکیم سے زیادہ رازداری اور توسیع پذیری کا موقع فراہم کرتی ہے۔


BCH کے کلیدی فیچرز

  • BCH کا سورس کوڈ Bitcoin کے اصل پروٹوکول پر مبنی تھا۔

  • اس کی سپلائی 21 ملین تک محدود ہے۔

  • Bitcoin کی فورک ہونے کے ناتے، BCH بھی نئے کوائنز جاری کرنے کے لیے پروف آف ورک (PoW) کا مفاہمتی میکانزم استعمال کرتا ہے۔

  • بلاک کا سائز 1 MB سے بڑھا کر 32 MB کر دیا ہے۔

  • کمیونٹی کا استدلال ہے کہ BCH کی بنیادی خصوصیات Satoshi کے اصل منصوبوں کے ساتھ زیادہ قریب سے ہم آہنگ ہیں۔

  • BCH مائننگ کی دشواری کو ہر بلاک کے بعد دشواری ایڈجسٹمنٹ کے الگورتھم (DAA) کے ذریعے ایڈجسٹ کیا جاتا ہے۔

  • BCH میں SegWit نافذ نہیں ہوئی تھی۔

  • 2019 میں BCH نے Schnorr Signatures کو نافذ کیا۔

  • اسمارٹ معاہدے کی ڈویلپمنٹ بعد میں ایک اپڈیٹ کے طور پر قائم کی گئی۔


روزمرہ بنیاد پر ادائیگیاں

Bitcoin Cash جوابی دلیل دیتی ہے کہ BCH کو پیسے کی حیثیت سے استعمال کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ آپ اسے افراد اور کاروباری اداروں دونوں میں سے BCH والیٹ کے حامل کسی کو بھی فوری طور پر رقم بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ ٹرانزیکشن کے تیز اوقات اور کم فیس کے ساتھ، BCH روزمرہ استعمال کے لیے Bitcoin کی نسبت زیادہ موزوں ہو سکتا ہے، بالخصوص جب قلیل ادائیگیاں کرنی ہوں۔

اگرچہ ایسے اسٹورز اور مرچنٹس موجود ہیں جو Bitcoin Cash کی ادائیگیاں قبول کرتے ہیں، تاہم یہ ابھی تک وسیع پیمانے پر قابلِ عمل چیز نہیں نظر آ رہی۔ جون 2021 تک، Bitcoin.com کا نقشہ BCH قبول کرنے والے ہزاروں اسٹورز کو فلیگ کرتا ہے، لیکن ان کا ایک بڑا حصہ فی الوقت اس طرح کی ادائیگی کے آپشن کو بیان یا فراہم نہیں کرتا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نقشہ غلط یا پرانا ہے۔


Bitcoin Cash (BCH) کو کیسے اسٹور کریں

ہم ٹرسٹ والیٹ کو استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ دیگر سینکڑوں ایسے کرپٹو والیٹس موجود ہیں جو BCH کی معاونت کرتے ہیں، جیسا کہ ہارڈویئر والیٹس لیجر، Trezor اور Cobo Vault۔ آپ Electrum Cash جیسے ڈیسک ٹاپ والیٹ پر بھی BCH کو اسٹور کر سکتے ہیں۔

Bitcoin Cash کے بعض حامی BCH اسٹور کرنے کے لیے Bitcoin.com یا Coinomi والیٹس میں سے کسی ایک کو استعمال کرنے کی تجویز دیتے ہیں۔ یہ دونوں سافٹ ویئر والیٹس Windows، Mac، Linux، Android، اور iOS میں دستیاب ہیں۔

یہ چیز ذہن میں رکھنا ضروری ہے کہ BTC اور BCH الگ الگ بلاک چین نیٹ ورکس پر چلتے ہیں۔ آپ کسی Bitcoin Cash والیٹ ایڈریس پر اور اس کے برعکس Bitcoin نہیں بھیج سکتے۔


Bitcoin SV

2018 میں، Bitcoin Cash کمیونٹی کے ایک حصے نے ایک اور کرپٹو کرنسی تخلیق کرنے کے لیے پروٹوکول کو فورک کیا جو Bitcoin Satoshi کہلاتا ہے (اسے Bitcoin SV یا BSV بھی کہتے ہیں)، جس کے بلاک سائز کی حد اس سے بھی زیادہ، یعنی 2 GB ہے۔

Craig S. Wright اور Calvin Ayre نے اس متنازعہ ہارڈ فورک کی حمایت کی تھی اور یہ ایونٹ ہیش کی لڑائی کہلاتا ہے۔ تاہم، BSV کو کرپٹو کمیونٹی سے وسیع معاونت حاصل کرنے میں ناکامی ہوئی۔ معاونت اور قبولیت کی کمی ممکنہ طور پر Craig S. Wright کے ان جھوٹے دعووں کی وجہ سے ہو سکتی ہے کہ وہ Bitcoin کا موجد Satoshi Nakamoto ہے۔


اختتامی خیالات

Bitcoin سے فورک ہونے والے ہزاروں پراجیکٹس میں سے، BCH ایسا ہے جو نسبتاً متعلقہ رہنے میں کامیاب ہوا۔ اگرچہ یہ Bitcoin جیسی بلندیاں اور شہرت تو نہیں حاصل کر سکا، لیکن اب بھی آپ کو ایسے اسٹورز مل جائیں گے جو BCH کو ادائیگی کے طور پر قبول کرتے ہیں، جس کی بنیادی وجہ اس کی ٹرانزیکشن کی فیس اور تیز تر تصدیقی اوقات ہیں۔

اس کے باوجود، بڑے بلاک سائزز میں نیٹ ورک کی سکیورٹی کے حوالے سے تحفظات بھی موجود ہوتے ہیں، اور اسی لیے Bitcoin کو سب سے محفوظ بلاک چین نیٹ ورک سمجھا جاتا ہے۔ مزید برآں، Bitcoin اب بھی مقبول ترین کرپٹو کرنسی ہے جس کا مطلب یہ ہے، کہ BCH کی مارکیٹ لیکویڈیٹی اور مقبولیت BTC سے کم ہے۔