TL؛DR
Alpine F1® ٹیم کا فین ٹوکن (ALPINE) BWT Alpine F1® ٹیم کا BEP-20 سہولتی ٹوکن ہے۔ BWT Alpine F1® ٹیم کے فینز خصوصی فوائد سے لطف اندوز ہونے اور اپنے فین کے ذاتی تجربے کو بہتر بنانے کے لیے ALPINE فین ٹوکنز خرید سکتے ہیں۔ یہ ٹوکن جاری کر کے، Alpine F1® فینز کے ساتھ تعاملات انجام دینے کے لیے ایسے نئے طریقے تلاش کر رہی ہے جو بلاک چین ٹیکنالوجی سے تقویت یافتہ ہوتے ہیں۔
تعارف
BWT Alpine F1® ٹیم نے فارمولا 1 گلف ایئر بحرین گرینڈ پریکس میں فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ 2021 کے آغاز میں اپنی شروعات کی۔ اس کی ٹیم، Renault F1® ٹیم کی روحانی جانشین ہے، جس کی سربراہی CEO یعنی Laurent Rossi کر رہے ہیں۔ یہ نیا منصوبہ Renault گروپ کی کلاسک ریسنگ اور Alpine نامی اسپورٹس کار برانڈ کو فروغ دیتا ہے۔
Alpine F1® ٹیم فین ٹوکن (ALPINE) کا ایکو سسٹم کیا ہوتا ہے؟
فی الوقت BWT F1® ٹیم کی ڈیجیٹل فین بیس، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 6 ملین سے زیادہ ہے۔ Alpine F1® ٹیم کے فین ٹوکن کی جانب سے تقویت یافتہ، BWT Alpine F1® ٹیم کے برانڈ کی شناخت کو فین ٹوکن کی جانب سے سہولت یافتہ فین کی اضافی مشغولیت کے ذریعے فروغ دیا جا سکتا ہے۔ آسان لفظوں میں، ALPINE فین ٹوکنز لاکھوں فینز کو خصوصی تجربات میں حصہ لینے اور خصوصی تجارتی سامان تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔ فین ٹوکن کے ماڈل کے ساتھ، یقیناً اس کا ایکو سسٹم بڑھتی ہوئی فین بیس اور فینز کی پیشکشوں کے ساتھ ترقی کرے گا۔
ALPINE کیا ہے؟
ریسنگ ٹیم کے نام سے منسوب ALPINE کو، فروری 2022 میں سب سے پہلے Binance Launchpad پر Binance کے فین ٹوکن Launchpad کے تیسرے پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا تھا۔ ALPINE کی کُل ٹوکن سپلائی 40 ملین ہے، جبکہ Binance Launchpad کی سیل کے دوران سپلائی کا 10% فروخت ہو چکا ہے۔
ALPINE ٹوکنز کیا کر سکتے ہیں؟
اس کے ہولڈرز 3 ALPINE کے عوض Future کے دستیاب مسٹری باکس میں خصوصی سلپ اسٹریم کو جمع کرنے کے قابل بھی رہے ہیں۔ اس مسٹری باکس میں جمع کرنے کے لیے پوسٹرز کی ایک سیریز شامل تھیں، جس سے بعد ازاں، ہولڈرز کو خصوصی انعامات کے لیے NFT پاور اسٹیشن میں اسٹیک کرنے کا موقع ملتا ہے۔
ALPINE کے ٹوکن ہولڈرز کو Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر BWT Alpine F1® ٹیم کے ساتھ مشغولیت کی دیگر صورتوں تک رسائی بھی حاصل ہے، جن میں دستخط شدہ تجارتی سامان کی وصولی، ٹیم کے ڈرائیوروں کے ساتھ میل ملاقات، اور فینز سے متعلقہ دیگر ایونٹس بھی شامل ہیں۔
مستقبل میں، ALPINE ٹوکن ہولڈرز Binance فین ٹوکن کے پلیٹ فارم پر گیم سازی کے متعدد فیچرز تک بھی رسائی حاصل کر سکیں گے۔ یہ ایک ایسا عطیہ کردہ فیچر ہے، جہاں ایک ایسا فیصلہ بھی تیاری کے مراحل میں ہے، کہ جس میں ALPINE ٹوکن ہولڈرز ٹیم کو وفاداری کے ثبوت کے بیج کے عوض براہ راست عطیہ کر سکتے ہیں۔
Binance پر ALPINE کس طرح سے خریدا جائے؟
1۔ اپنے Binance اکاؤںٹ میں لاگ ان ہوں اور [Trade] پر کلک کریں۔ شروع کرنے کے لیے آیا کلاسیک یا جدید ٹریڈنگ کے موڈ میں سے کسی ایک کو منتخب کریں۔
اختتامی خیالات
Alpine F1® ٹیم کا فین ٹوکن Binance کا پہلا F1® فین ٹوکن ہے۔ جیسے جیسے اس کے مداحوں کی تعداد بڑھ رہی ہے، کمیونٹی ALPINE کی توسیع میں درج ذیل پہلوؤں کے اضافے کی توقع کر سکتی ہے: ALPINE کی مد میں عطیات، ٹیم کی گیمز، فین شاپ لانچ ہونے کے بعد ٹکٹس اور تجارتی سامان کے لیے کرنسی، اور BWT Alpine F1® ٹیم کے ایکو سسٹم میں رکنیت اور ای کامرس پلیٹ فارم کی مختلف شکلوں سمیت فین ٹوکنز کا مزید انضمام۔