کمیونٹی کی جانب سے جمع کروانا – مصنف: John Ma
TL؛DR
عوامی شفافیت کرپٹو کرنسیز کا بنیادی تصور ہے۔ بلاک چین کے بہترین وعدوں میں سے ایک یہ ہے کہ یہ منصفانہ اصولوں کے تحت معلومات کو صرف ان چند لوگوں تک محدود نہیں رکھتی، جو کنٹرول کی استحقاقی پوزیشن میں ہیں۔
لیکن ان سب کا اصل مطلب کیا ہے؟ کیا آپ یہ پتہ لگا سکتے ہیں کہ آپ کا پڑوسی کتنے Bitcoins کا مالک ہے؟ آپ خود سے عوامی ڈیٹا کو کس طرح دیکھ سکتے ہیں اور اس کی توثیق کر سکتے ہیں؟ یہی وہ چیز ہے جو ہم آپ کو اس آرٹیکل میں دکھانے لگے ہیں۔ نوٹ کریں کہ ہم Bitcoin کا دھیان رکھتے ہیں، لیکن آپ Litecoin, Ethereum, Binance, اور تقریباً کسی بھی مقامی بلاک چین کے لیے تفویض کردہ بلاک چین ایکسپلورر کا بھی پتا لگا سکتے ہیں۔
تعارف
کیا کبھی آپ سے کوئی رقم کھوئی ہے، یا کسی شخص نے قسم کھائی ہو کہ اس نے ادا کی ہے، جبکہ آپ کو نہ ملی ہو؟ ہمارے حالیہ مالیاتی سسٹم میں، یہ "اس نے کہا، اس نے کہا" کی صورتحال میں اختتام پذیر ہو سکتا ہے یا فریق ثالث کی مداخلت درکار ہو سکتی ہے۔
بلاک چینز نے یہ مسئلہ، عوامی شفافیت کے تصور کا تعارف کرواتے ہوئے حل کر دیا ہے، جہاں معلومات کسی بھی وقت کسی بھی شخص کی جانب سے ملاحظہ کی جا سکتی ہیں۔ Bitcoin اور Ethereum جیسی بلاک چینز کے لیے، تمام معلومات عوامی طور پر ڈیزائن کے اعتبار سے واضح ہیں، جو کہ ٹرانزیکشنز (یا Txs) اور معاہدہ جات کی بآسانی شناخت اور توثیق کاری کے لیے، کارآمد ہوتی ہیں۔
اس ہدایت نامے میں، ہم Bitcoin بلاک ایکسپلورر کی بنیادی ترتیب پر غور کریں گے۔ پھر، ہم اس مشہور ٹرانزیکشن پر غور کریں گے، جس نے 22 مئی کو Bitcoin پیزا کے دن کا آغاز کیا۔
بلاک چین ایکسپلورر کیا ہوتا ہے؟
بلاک چین ایکسپلورر سرچ انجن کے جیسا ہے جو بلاک چین کے ماضی اور حال کی حالت کے متعلق معلومات کا انکشاف کرتا ہے۔ یہ اس وقت بھی کارآمد ثابت ہو سکتا ہے جب آپ مخصوص ادائیگی کی ترقی یا بیلنس کی پڑتال اور ایڈریس کی ہسٹری کو ٹریک کرنا چاہیں گے۔ کوئی بھی شخص جس کے پاس انٹرنیٹ کنکشن موجود ہو، عوامی بلاک چین کی تمام ٹرانزیکشنز کو ملاحظہ کرنے کے لیے وہ ایکسپلورر استعمال کر سکتا ہے۔
بلاک ایکسپلورر کس طرح کام کرتا ہے؟
ہر بلاک چین کے پاس ڈیٹا بیس کے تعامل اور نیٹ ورک کی ہسٹری ملاحظہ کرنے کے لیے ایک کمانڈ لائن انٹرفیس (CLI) موجود ہو گا۔ تاہم، ایک CLI ایکسپلورر، عوام کے لیے ایک صارف دوست تجربہ نہیں ہے۔ اسی لیے، بہت سی بلاک چینز میں گرافیکل صارفی انٹرفیس (GUI) کے ساتھ ایکسپلورر بھی موجود ہو گا، جو دوستانہ فارمیٹ میں معلومات ڈسپلے کرے گا۔
آئیں عام استعمال ہونے والے Bitcoin ایکسپلوررز کو دریافت کریں: blockchain.com۔ BTC کے لیے دیگر متبادلات میں blockchair.com اور blockcypher.com شامل ہیں۔
مآخذ: https://www.blockchain.com/explorer۔
سامنے کے صفحے پر، آپ Bitcoin بلاک چین کے متعلق بہترین درجے کا کچھ ڈیٹا ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ جس میں قیمت، تخمینہ شدہ ہیش ریٹ، یومیہ ٹرانزیکشنز کی تعداد، اور ٹرانزیکشن کا حجم شامل ہیں۔ ہم چارٹس کی میپنگ کی قیمت اور میم پول سائز بھی دیکھیں گے۔ زیریں حصے میں، ہم تازہ ترین بلاکس اور ٹرانزیکشنز کو مانیٹر کر سکتے ہیں۔
چلیں ہم نے جو کچھ یہاں ملاحظہ کیا اس کا مزید تفصیلی جائزہ لیتے ہیں:
قیمت: متعدد مارکیٹس میں USD پرائس فیڈ کا مجموعہ۔ کئی صورتوں میں، قیمت، فیڈ کے فراہم کنندہ پر منحصر ہوتی ہے اور کسی مخصوص ایکسچینج پر اسپاٹ قیمت کو ظاہر نہیں کرتی ہے۔
تخمینہ شدہ ہیش ریٹ: بلاک چین کی حفاظت کے لیے، مائنرز کی جانب سے فی الوقت استعمال کردہ کمپوٹنگ پاور کا تخمینہ۔ یہ پروف آف ورک (PoW) بلاک چین کی سکیورٹی کے لیے ایک پراکسی کی حیثیت سے دیکھا جا سکتا ہے۔
ٹرانزیکشنز: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کی گئی تصدیق شدہ منفرد ٹرانزیکشنز کی تعداد۔ تصدیق کے لیے، ٹرانزیکشنز کی توثیق شدہ بلاک (کامیابی سے مائن شدہ بلاک) میں موجودگی ضروری ہوتی ہے۔
ٹرانزیکشن کا حجم: گزشتہ 24 گھنٹوں میں، بلاک چین پر تصدیق شدہ آؤٹ پٹس کی کُل قدر کا (BTC میں) پیمانہ ہوتا ہے۔ جس طریقے سے Bitcoin کام کرتا ہے، اس مجموعے میں وہ غیر خرچ کردہ آؤٹ پٹس بھی جو "خرچ کرنے والے" والیٹ سے بقایا کے طور پر واپس آئے، شامل ہیں۔
ٹرانزیکشن کا حجم (تخمینہ شدہ): منفرد والیٹس کے مابین ہونے والی اصل ٹرانزیکشن کے حجم کا تخمینہ (BTC میں)۔ یہ ٹرانزیکشن کے (زائد) حجم میں سے خرچ کرنے والے والیٹس کی طرف سے بقایا کے طور پر واپس کی گئی آؤٹ پٹس کے تخمینہ کی نفی ہے۔
میم پول کا سائز: میم پول کا سائز ان ٹرانزیکشنز کے مجموعی سائز کو (bytes میں) ٹریک کرتی ہیں، جو بلاک میں شامل ہونے کی منتظر ہیں۔ یہ بلاک چین پر سرگرمی کی تعداد کے لیے پراکسی ہے اور جلد تصدیق کاری کے لیے درکار فیس کے اشارے کی حیثیت سے کام کر سکتی ہے۔
تازہ ترین بلاکس: نئے سے پرانے تک تصدیق شدہ بلاکس کی فہرست۔ اس میں بلاک کی لمبائی، ٹائم اسٹیمپ، مائنر کا نام (اگر معلوم ہو)، اور بلاک کے سائز جیسی تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔ آپ "بلاک کی لمبائی" پر کلک کر کے بلاک میں شامل ٹرانزیکشنز کے متعلق معلومات ظاہر کر سکتے ہیں۔ "مائنر" پر کلک کرنے سے بلاک کے مائنر کے ایڈریس کے متعلق معلومات ظاہر ہوں گی۔ مائنر کا عوامی ایڈریس، ایک نامور مائننگ پول کا ایڈریس ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کو معلوم نہیں ہے کہ مائننگ پول کیا ہوتا ہے، تو یہ آرٹیکل چیک کریں۔
تازہ ترین ٹرانزیکشنز: جائز ٹرانزیکشنز کی فہرست جو میم پول میں جمع ہو گئی۔ دوبارہ، ٹرانزیکشن غیر تصدیق شدہ ہیں، جب تک ان کو توثیق شدہ بلاک میں شامل نہیں کیا گیا ہو گا۔
یہاں بلاک چین کے متعلق اضافی میٹرکس ہیں، جو آپ اس صفحے پر ٹریک کر سکتے ہیں، جن میں نیٹ ورک دشواری، فی ٹرانزیکشن فیس، اور اوسطاً تصدیق کاری کے اوقات کار شامل ہیں۔ کچھ بلاک چین ایکسپلوررز آپ کو اپنی API سے بھی مربوط کر سکیں گے۔
➟ کرپٹو کرنسی کے ساتھ آغاز کرنا چاہتے ہیں؟ Binance پر Bitcoin کو خریدیں!
10,000 Bitcoin پیزا ٹرانزیکشن کس طرح ملاحظہ کریں
پیزا کا دن Bitcoin کی ہسٹری میں ایک سازگار دن ہے، جو 10,000 Bitcoin کے تبادلے میں دو بڑے پیزوں کی خریداری کے لحاظ سے یادگار ہے۔ ہمارے بلاک ایکسپلورر کا استعمال کرتے ہوئے، ہم اس معروف ٹرانزیکشن کے متعلق تفصیلات کو دریافت اور ملاحظہ کر سکتے ہیں۔
پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کا ہیش:
a1075db55d416d3ca199f55b6084e2115b9345e16c5cf302fc80e9d5fbf5d48d
ٹرانزیکشن ہیش کو Bitcoin بلاک چین ایکسپلورر متلاشی فیلڈ میں کاپی کرنے سے ہمیں پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کی جانب لے جائے گا۔ اگر آپ تفصیلات کاپی پیسٹ نہیں کرنا چاہتے، تو یہاں ٹرانزیکشن کے صفحے پر لنک موجود ہے۔
صفحے کے بالائی حصے میں، آپ ٹرانزیکشن ان پٹس اور آؤٹ پٹس کا خلاصہ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ بائیں جانب موجود، (کل 10,000 BTC) Bitcoins پیزا کے لیے ادا ہو گئے۔ یہ دائیں جانب پر موجود واحد ایڈریس پر بھیج دیے گئے تھے (جو پیزا کی ترسیل والے شخص سے متعلقہ ہے)۔
پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کا خلاصہ۔ مآخذ: blockchain.com
اگر آپ (دائیں جانب موجود) وصولی ایڈریس پر کلک کریں، تو آپ اس کی ٹرانزیکشن ہسٹری ملاحظہ کریں گے۔ آپ متعلقہ ایڈریس کی اسٹرنگ کے حصول کے لیے QR کوڈ بھی اسکین کر سکتے ہیں۔ TrustWallet یا دیگر موبائل کرپٹو والیٹس کے ذریعے ادائیگیاں کرنے کے لیے، QR کوڈز نہایت کارآمد ہوتے ہیں۔
Bitcoin پیزا کے دن کا وصولی پتہ۔ مآخذ: blockchain.com۔
اگر آپ اصل پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کے صفحے پر واپس جائیں، تو آپ ٹرانزیکشن کی تفصیلات کی پڑتال کرنے کے لیے اسکرول ڈاؤن کر سکتے ہیں۔ ان میں ٹرانزیکشن کے لیے منفرد ہیش، تصدیقی اسٹیٹس، ٹائم اسٹیمپ، مصدقات کی تعداد، کل ان پٹ اور آؤٹ پٹ، مائنر فیس، اور مزید شامل ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ مائنر کو پیزوں کے لیے 10,000 BTC پر 0.99 BTC ٹرانزیکشن کی فیس ادا کی گئی تھی۔
پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کی تفصیلات۔ مآخذ: blockchain.com۔
اس بلاک کی لمبائی (57,043) پر کلک کرنے سے آپ کو اس بلاک کے متعلق جس میں یہ ٹرانزیکشن شامل تھی، تفصیلات حاصل ہو جائیں گی۔
پیزا کے دن کا بلاک۔ مآخذ: blockchain.com۔
جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں، وہ بلاک جو پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن کی تصدیق کرتا ہے، وہ غیر ضروری بلاک تھا۔ یہاں کل دو ٹرانزیکشنز موجود تھیں، ایک پیزا کے دن کی ٹرانزیکشن اور دوسری مائنر کے بلاک کے انعام کی ٹرانزیکشن۔
دائیں طرف موجود سبز اور سرخ رنگ کے گلوبز اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ آیا Bitcoins اس ٹرانزیکشن کے بعد خرچ ہوئے یا نہیں۔ اس شخص نے، جو پیزے فروخت کرتا ہے پہلے سے ہی دوسرے ایڈریس پر 10,000 BTC بھیج دیئے ہیں، لیکن مائنر کا ایڈریس ابھی تک بلاک کا انعام (50.99 BTC) ہولڈ کرتا ہے۔
اختتامی خیالات
بلاک چین ایکسپلوررز، عوامی بلاک چینز کی جاری اور شفاف نوعیت کا استعمال کرنے کے لیے کارآمد ٹولز ہیں۔ وہ نیٹ ورک کی حالت کے متعلق مفید معلومات فراہم کرتے ہیں، جن میں ٹرانزیکشن اور ایڈریس کی ہسٹری شامل ہیں۔ یہ بآسانی ٹریکنگ اور توثیق کاری میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
تاہم، بھرپور عوامی شفافیت پر زور، ٹرانزیکشن کی ہسٹری اور ایڈریسز کی میپنگ کا سبب بن سکتا ہے، جو چین کے تجزیے کے طور پر جانا جاتا ہے۔ یہ ایڈریسز کی فرضی نوعیت کو ظاہر کر سکتے ہیں، بالخصوص ان صارفین کے لیے کئی مرتبہ یکساں ایڈریس استعمال کرنے کی کوشش کرتے ہیں (غیر تجویز کردہ)۔ دیگر عوامی بلاک چینز (جیسا کہ Monero) شفافیت اور رازداری کے مابین مختلف توازن برقرار رکھتی ہیں۔
اب آپ کو اندازاً سمجھ آ گیا ہو گا کہ بلاک چین ایکسپلورر کیسے کام کرتے ہیں، اب خود سے ان کے ساتھ کام کریں۔ ممکن ہے آپ ان رازوں کو عیاں کر کے حیران رہ جائیں!